🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَجْتَمِعُونَ فِي الْمَسَاجِدِ لَيْسَ فِيهِمْ مُؤْمِنٌ
لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا جب وہ مسجدوں میں جمع ہوں گے مگر ان میں ایک بھی مومن نہ ہوگا
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8571 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8571
مسند احمد: 21289
مصنف ابن ابی شیبہ: 40098، 40102
الفتح الربانی: 12665
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5924، 12600
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2677، 7673
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8571
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي العامري، حدثنا أبو أسامة، حدثني زائدة قال: سمعتُ الأعمش يحدِّث عن عمرو بن مُرَّة، عن عبد الله بن الحارث، عن حبيب بن حِمَاز (1) ، عن أبي ذر قال: كنا مع النبي ﷺ في سفرٍ، فلما رجعنا تَعجَّل ناسٌ فدخلوا المدينة، فسأل عنهم النبي ﷺ فَأَخبر أنهم تعجَّلوا إلى المدينة، فقال:"يُوشِكُ أن يَدَعُوها أحسن ما كانت، لَيْتَ شِعْري، متى تخرج نارٌ من جبل الوِرَاق، تُضِيءُ لها أعناقُ البُخْتِ بالبصرَى بُروكًا كضَوْءِ النهار" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وشاهده حديث رافع السُّلَمي الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8366 - صحيح
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب ہم واپس ہوئے تو کچھ لوگوں نے جلدی کی اور مدینہ میں داخل ہو گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں دریافت فرمایا تو بتایا گیا کہ انہوں نے مدینہ جانے میں جلدی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب وہ مدینہ کو اس کی بہترین حالت میں چھوڑ دیں گے، کاش مجھے معلوم ہوتا کہ جبل الوراق سے وہ آگ کب نکلے گی جس کی روشنی سے بُصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں اس طرح چمکیں گی جیسے دن کی روشنی ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8571]
تخریج الحدیث: «إسناده محتمل للتحسين من أجل حبيب بن حماز، فهو تابعي روى عنه اثنان ووثقه العجلي وابن حبان» [ترقيم الرساله 8571] [ترقيم الشركة 8468] [ترقيم العلميه 8366]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين من أجل حبيب بن حماز
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21289
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ حِمَازٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَتَعَجَّلَتْ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: " تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ! أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ"، ثُمَّ قَالَ:" لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوِرَاقِ، تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بُرُوكًا بِبُصْرَى كَضَوْءِ النَّهَارِ" ..
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر سے واپس آرہے تھے ہم نے ذوالحلیفہ میں پڑاؤ کیا کچھ لوگ جلد بازی کر کے مدینہ منورہ چلے گئے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ رات وہیں گذاری ہم بھی ہمراہ تھے جب صبح ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے متعلق پوچھا، بتایا گیا کہ وہ جلدی مدینہ چلے گئے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابھی تو یہ مدینہ منورہ اور عورتوں کی طرف جلدی سے چلے گئے ہیں لیکن ایک وقت ایسا ضرور آئے گا جب یہ مدینہ منورہ کو بہترین حالت پر ہونے کے باوجود چھوڑ جائیں گے پھر فرمایا عنقریب یمن کے جبل وراق سے ایک آگ نکلے گی جس سے بصرے کے جوان اونٹوں کی گردنیں دن کی روشنی کی طرح روشن ہوجائیں گی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21289]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره لكن بلفظ: تخرج نار من الحجاز، وهذا إسناد ضعيف لأجل حبيب بن حماز
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38470 ترقیم الشثری: -- 40098
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن عمرو بن قيس ، عن رجل ، عن ابي ذر قال: اقبل رسول الله صلى الله عليه وسلم من سفر، فلما دنا من المدينة تعجل قوم على راياتهم، فارسل، فجيء بهم فقال: ما اعجلكم؟ قالوا: اوليس قد اذنت لنا؟ قال: لا، ولا شبهت، ولكنكم تعجلتم إلى النساء بالمدينة. ثم قال: الا ليت شعري متى تخرج نار من قبل جبل الوراق، تضيء لها اعناق الإبل بروكا إلى برك الغماد من عدن ابين، كضوء النهار.؟!

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فما).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (رياتهم).
(٣) في [ع]: (فجاء).
(٤) في [س]: (سبهت)، وفي [هـ]: (لاشهت).
(٥) مجهول لإبهام راويه؛ أخرجه أحمد (٢١٢٨٩)، وابن حبان (٦٨٤١)، والبزار (٤٣٠)، والحاكم ٤/ ٤٤٢، وابن شبه في تاريخ المدينة ١/ ٢٨٠.

حضرت ابوذر سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر سے واپسی فرما رہے تھے جب مدینہ منورہ کے قریب ہوئے تو لوگوں نے اپنے جھنڈوں کے ساتھ جلدی کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف پیغام بھیجا ان کو لایا گیا آپ نے فرمایا کس چیز نے تمہیں جلدی میں ڈال دیا انہوں نے عرض کیا کیا آپ نے ہمیں اجازت نہیں دی؟ آپ نے فرمایا نہیں اور نہ ہی میں نے ایسا کوئی تاثر دیا ہے۔ لیکن تم نے مدینہ میں عورتوں کی طرف جلدی کی پھر فرمایا کاش مجھے معلوم ہوتا کہ جبل وراق کی جانب سے کب ایک آگ نکلے گی، جس سے عدن ابین کے برک الغماد تک بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں دن کی روشنی کی طرح روشن ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40098]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول لإبهام راويه .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6841، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8460، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21684، 21685، والبزار فى «مسنده» برقم: 4030، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40101، ترقيم محمد عوامة: 38470»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38474 ترقیم الشثری: -- 40102
حدثنا معاوية بن عمرو ، عن زائدة ، عن الاعمش ، عن عمرو ، عن عبد الله بن الحارث ، عن حبيب بن حماز ، عن ابي ذر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليت شعري متى تخرج نار من قبل الوراق، تضيء لها اعناق الإبل ببصرى بروكا كضوء النهار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (حماد)، وفي [هـ]: (جماز).
(٢) في [أ، ب]: (بمصرى).
(٣) حسن؛ حبيب صدوق، أخرجه أحمد (٢١٢٨٩)، وابن حبان (٦٨٤١)، والحاكم ٤/ ٤٤٢، والبزار (٤٣٠)، وابن شبه في تاريخ المدينة ١/ ٢٨٠.

حضرت ابو ذر سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کاش مجھے معلوم ہوجاتا جبل وراق کی جانب سے کب آگ نکلے گی جس سے بصری میں بیٹھے اونٹوں کی گردنیں روشن ہوجائیں گی دن کی روشنی کی طرح۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40102]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ حبيب صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6841، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8460، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21684، 21685، والبزار فى «مسنده» برقم: 4030، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40097، ترقيم محمد عوامة: 38474»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12665
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَنَزَلْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَتَعَجَّلَتْ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ فَقِيلَ: تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: ”تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ“، ثُمَّ قَالَ: ”لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوِرَاقِ تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بُرُوكًا بِبُصْرَى كَضَوْءِ النَّهَارِ“
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ سفر سے واپس ہوئے اور ہم ذوالحلیفہ میں ٹھہرے، کچھ لوگ تو مدینہ منورہ کی طرف جلدی چلے گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات وہیں بسر کی اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہی رات گزاری، صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان حضرات کے متعلق پوچھا کہ وہ کہاں ہیں؟ بتلایا گیا کہ وہ تو مدینہ کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ مدینہ کی طرف اور اپنی بیویوں کی طرف جلدی چلے گئے، خبردار! عنقریب ایک دور آئے گا کہ مدینہ کی اچھی بھلی حالت ہونے کے باوجود یہ مدینہ کو چھوڑ جائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کاش کہ مجھے علم ہو کہ یمن کے جبل وارق سے کب وہ آگ نمودار ہوگی، جس سے بصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں یوں چمکیں گی، جیسے دن میں چمکتی ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12665]
تخریج الحدیث: «صحيح،قاله الالباني، اخرجه البزارفي مسنده: 430، وابن حبان: 6841، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21289 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21613»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5924
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ فَتَعَجَّلَ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ:" تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ"، ثُمَّ قَالَ:" لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوَرَّاقِ تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بِبُصْرَى تَرَوْهَا كَضَوْءِ النَّهَارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے ہم نے ذوالحلیفہ دیکھا (یعنی جب ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو کچھ افراد جلدی سے مدینہ منورہ چلے گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہیں رات بسر کی ہم نے آپ کے ساتھ رات بسر کی جب صبح ہوئی تو آپ نے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا، تو عرض کی گئی وہ لوگ جلدی مدینہ منورہ کی طرف اور خواتین کی طرف چلے گئے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (عنقریب یہ لوگ اسے چھوڑ دیں گے حالانکہ یہ اس وقت سب سے بہتر ہو گا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کاش مجھے معلوم ہوتا کہ کب یمن سے ایک آگ نکلے گی جو وراق کے پہاڑ سے نکلے گی اور بصری میں موجود اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی تم اسے یوں دیکھو گے جیسے دن کی روشنی ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5924]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (144/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20782»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12600
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَتَعَجَّلَ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ: تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ. فَقَالَ:" تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ". ثُمَّ قَالَ:" لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوَرَّاقِ، تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بُرُوكًا بِبُصْرَى كَضَوْءِ النَّهَارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ حَبِيبِ بْنِ جَمَّازٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے، ہم نے ذوالحلیفہ کو دیکھا تو کچھ افراد مدینہ منورہ کی طرف جلدی روانہ ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات وہیں بسر کی، ہم نے بھی رات وہیں بسر کی، صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا، تو عرض کی گئی: وہ مدینہ کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ مدینہ کی طرف اور عورتوں کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، یہ لوگ عنقریب مدینہ کو چھوڑ دیں گے، جب کہ وہ اس سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ اچھی حالت میں ہو گا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کاش مجھے معلوم ہوتا کہ کب یمن سے ایک آگ نکلے گی جو وراق کے پہاڑ سے نکلے گی اور اُس کے ذریعے بصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں روشن ہو جائیں گی، یوں جیسے دن کی روشنی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حبیب بن جماز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12600]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (144/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20782، وأخرجه مسند البزار برقم: 4030»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2677
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا، فَتَعَجَّلَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَتَفَقَدَّهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا: تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: لَيَتْرُكُنَّهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ، لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنْ جَبَلِ الْوَرَّاقِ تُضِيءُ لَهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بِبُصْرَى بُرُوكًا كَضَوْءِ النَّهَارِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے، ہم نے ایک جگہ پڑاؤ ڈالا تو صحابہ کرام میں سے کچھ لوگ جلدی کرتے ہوئے مدینہ کی جانب روانہ ہو گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انہیں موجود نہ پایا (تو دریافت فرمایا)، ہم نے عرض کیا: وہ مدینہ کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اسے (مدینہ کو) اس کی بہترین اور شاداب حالت میں چھوڑ دیں گے، کاش میں جان پاتا کہ جبلِ وراق سے وہ آگ کب برآمد ہوگی جس کی روشنی سے بصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں دن کی طرح روشن ہو جائیں گی۔““ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2677]
تخریج الحدیث: «ابن أبي شيبة (40098 ط الشثري): أبو خالد الأحمر، عن عمرو بن قيس، عن رجل، عن أبي ذر؛ قال المحقق: مجهول لإبهام راويه»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20782، وأخرجه مسند البزار برقم: 4030، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8415، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12600، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6841»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لإبهام الراوي عن أبي ذر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7673
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلْنَا بِذِي الْحُلَيْفَةِ، فَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِتْنَا، فَتَعَجَّلَ قَوْمٌ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: تَعَجَّلُوا (إِلَى) الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ. وَقَالَ لِلَّذِينَ أَقَامُوا مَعَهُ مَعْرُوفًا، ثُمَّ قَالَ: لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ قِبَلِ الْعِرَاقِ، تُضِيءُ لَهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بِبُصْرَى، مِثْلُ ضَوْءِ النَّهَارِ ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ واپس آ رہے تھے کہ ہم نے ذوالحلیفہ کے مقام پر پڑاؤ کیا، وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی رات گزاری اور ہم نے بھی وہیں قیام کیا، پھر کچھ لوگوں نے مدینہ پہنچنے میں جلدی کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لوگ مدینہ اور اپنی عورتوں کی طرف جلدی کر رہے ہیں، سن لو! عنقریب لوگ مدینہ کو اس کی بہترین حالت کے باوجود چھوڑ دیں گے۔“ اور جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقیم رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق کلماتِ خیر ارشاد فرمائے، پھر فرمایا: ”کاش میں جان پاتا کہ یمن سے، عراق کی جانب سے وہ آگ کب ظاہر ہوگی جس کی وجہ سے بصریٰ (شام) کے اونٹوں کی گردنیں دن کی روشنی کی مانند روشن ہو جائیں گی۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلی موصلی، امام احمد بن حنبل، امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7673]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20782، وأخرجه مسند البزار برقم: 4030، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8415، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12600، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6841»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں