🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. إِذَا بَلَغَتْ بَنُو أُمَيَّةَ أَرْبَعِينَ ، اتَّخَذُوا عِبَادَ اللَّهِ خَوَلًا
جب بنو امیہ کی تعداد چالیس تک پہنچ جائے گی تو وہ اللہ کے بندوں کو اپنا غلام بنا لیں گے
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8686 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8686، 8818
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8686
قال أبو بكر بن أبي مريم: وحدثني عمّارُ بن أبي عمّار، أنه سمع أبا هريرة يقول: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"هلاك هذه الأُمَّة على يَدَي أُغيلمةٍ من قُريش" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. لهذا الحديث توابعُ وشواهدُ عن رسول الله ﷺ، وصحابته الطاهرين والأئمَّة من التابعين لم يَسعنى إلَّا ذِكرُها، فذكرتُ بعض ما حَضَرني منها. فمنها:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اس امت کی ہلاکت قریش کے چند لونڈوں کے ہاتھوں ہوگی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس حدیث کے دیگر متابعات اور شواہد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ کے پاکیزہ صحابہ اور ائمہ تابعین سے مروی ہیں جن کا ذکر کرنا میں ضروری سمجھتا ہوں، چنانچہ جو اس وقت مجھے یاد ہیں ان میں سے کچھ ذکر کر دیئے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8686]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبي بكر بن أبي مريم، وقد توبع» [ترقيم الرساله 8686] [ترقيم الشركة 8578]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8818
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّورِي، حدثنا أبو داود الطَّيالِسي، حدثنا شُعبة، عن سِمَاك بن حَرْب قال: سمعت مالك بن ظالم يحدِّث عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال:"هلاكُ أمَّتي على يَدَيْ أُغَيلِمةٍ من قُريش" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه لخلاف بين شعبةَ وسفيان الثَّوريِّ فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8605 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کی ہلاکت قریش کے چند لڑکوں (ناسمجھ نوجوانوں) کے ہاتھوں ہوگی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام شعبہ اور سفیان ثوری کے مابین (سند میں) اختلاف کی وجہ سے شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8818]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد محتمل للتحسين من أجل مالك بن ظالم كما سلف بيانه برقم (8656)» [ترقيم الرساله 8818] [ترقيم الشركة 8708] [ترقيم العلميه 8605]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں