🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. إِذَا بَلَغَتْ بَنُو أُمَيَّةَ أَرْبَعِينَ ، اتَّخَذُوا عِبَادَ اللَّهِ خَوَلًا
جب بنو امیہ کی تعداد چالیس تک پہنچ جائے گی تو وہ اللہ کے بندوں کو اپنا غلام بنا لیں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8686
قال أبو بكر بن أبي مريم: وحدثني عمّارُ بن أبي عمّار، أنه سمع أبا هريرة يقول: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"هلاك هذه الأُمَّة على يَدَي أُغيلمةٍ من قُريش" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. لهذا الحديث توابعُ وشواهدُ عن رسول الله ﷺ، وصحابته الطاهرين والأئمَّة من التابعين لم يَسعنى إلَّا ذِكرُها، فذكرتُ بعض ما حَضَرني منها. فمنها:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اس امت کی ہلاکت قریش کے چند لونڈوں کے ہاتھوں ہوگی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس حدیث کے دیگر متابعات اور شواہد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ کے پاکیزہ صحابہ اور ائمہ تابعین سے مروی ہیں جن کا ذکر کرنا میں ضروری سمجھتا ہوں، چنانچہ جو اس وقت مجھے یاد ہیں ان میں سے کچھ ذکر کر دیئے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8686]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبي بكر بن أبي مريم، وقد توبع» [ترقيم الرساله 8686] [ترقيم الشركة 8578]

الحكم على الحديث: حديث صحيح

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 8686 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبي بكر بن أبي مريم، وقد توبع.
⚖️ درجۂ حدیث: (اصل) حدیث صحیح ہے، لیکن یہ موجودہ سند "ابوبکر بن ابی مریم" کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، تاہم ان کی متابعت کی گئی ہے۔
فقد أخرجه نعيم بن حماد في "الفتن" (315) عن عبد الصمد بن عبد الوارث، عن حماد بن سلمة، عن عمار بن أبي عمار، به - إلّا أنه وقع عنده موقوفًا على أبي هريرة.
🧩 متابعات و شواہد: چنانچہ اسے نعیم بن حماد نے "الفتن" (315) میں عبد الصمد بن عبد الوارث سے، انہوں نے حماد بن سلمہ سے، انہوں نے عمار بن ابی عمار سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے - مگر ان کے ہاں یہ حضرت ابوہریرہؓ پر موقوف ہے۔
والحديث محفوظ من أوجه عن أبي هريرة مرفوعًا، انظر ما سلف برقم (8565).
📌 اہم نکتہ: یہ حدیث حضرت ابوہریرہؓ سے دیگر کئی سندوں (طرق) سے مرفوعاً "محفوظ" ہے۔ پچھلی روایت نمبر (8565) ملاحظہ کریں۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 8686 in Urdu