الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
39. لِلْمُصَدِّقَةِ عَلَى الْأَزْوَاجِ وَالْأَيْتَامِ أَجْرَانِ
شوہروں اور یتیموں پر صدقہ کرنے والی خاتون کے لیے دوگنا اجر ہے
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8998 (کل: 3 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 8998
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة السُّلَمِي، حدثنا يحيى بن يحيى التَّميمي، أخبرنا جَرِير عن منصور بن المُعتمِر قال: سمعتُ ذَرًّا يحدِّث عن وائل بن مَهَانة، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"يا معشرَ النساء، تَصدَّقن ولو من حُليّكُنَّ، فإنكُنَّ أكثرُ أهلِ جهنَّم يومَ القيامة" (2) .
وائل بن مہانہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو خواہ اپنے زیورات ہی میں سے ہو، کیونکہ قیامت کے دن جہنم میں تمہاری تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8998]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن كسابقه» [ترقيم الرساله 8998]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 2807
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا سفيان، عن منصور والأَعمش، عن ذَرٍّ. وأخبرنا عبد الله بن محمد بن موسى العَدْل - واللفظُ له - حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا يحيى بن المغيرة السَّعْدي، حدثنا جَرير، عن منصور، عن ذَرٍّ، عن وائل بن مَهَانة السَّعدي، عن عبد الله بن مسعود، قال: قال رسول الله ﷺ:"يا معشرَ النساء، تَصدَّقْنَ ولو من حُلِيِّكُنَّ، فإنكنَّ أكثرُ أهلِ جهنَّم"، فقالت امرأةٌ ليست من عِلْية النساء: وبِمَ يا رسول الله نحن أكثرُ أهل جهنّم؟ قال:"إنكن تُكثِرنَ اللَّعْن، وتَكفُرنَ العَشِيرَ. وما وُجِدَ من ناقصِ الدِّين والرأي أغْلبَ للرجال ذوي الأمر على أُمورهم، مِن النساء" قالوا: وما نَقْصُ دينِهنّ ورأيِهنّ؟ قال:"أمَّا نَقْصُ رأيهِن، فجُعلَت شهادةُ امرأتَين بشهادة رجلٍ، وأما نَقْصُ دينِهِنّ، فإنَّ إحداهن تقعُد ما شاء اللهُ من يومٍ وليلةٍ لا تَسجُدُ لله سجدةً" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2772 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2772 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو خواہ اپنے زیورات ہی میں سے کیوں نہ ہو، کیونکہ تم جہنم والوں میں اکثریت میں ہو“، تو ایک خاتون نے جو بڑے طبقے سے نہیں تھی عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم جہنم والوں میں اکثریت میں کیوں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس لیے کہ تم لعن طعن بہت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔ اور میں نے دین اور عقل میں ناقص ہونے کے باوجود (تم سے زیادہ) کسی کو بااثر مردوں کی عقلوں پر غالب آنے والا نہیں دیکھا“، لوگوں نے پوچھا: ان کے دین اور عقل کا نقصان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک عقل کے نقصان کا تعلق ہے تو دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر قرار دی گئی ہے، اور دین کا نقصان یہ ہے کہ تم میں سے کوئی عورت کئی دن اور راتیں ایسی گزارتی ہے کہ اللہ کے لیے ایک سجدہ بھی نہیں کرتی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب النكاح/حدیث: 2807]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب النكاح/حدیث: 2807]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن إن شاء الله، وائل بن مهانة تابعي كبير، ذكره ابن سعد ومسلم في الطبقة الأولى من أهل الكوفة، وذكره ابن حبان في "الثقات"، وصحَّح حديثه هذا، لكن قوله في الحديث: وما وُجد من ناقص … إلى آخره، إنما هو من قول ابن مسعود، كما جاء ...» [ترقيم الرساله 2807] [ترقيم الشركة 2788] [ترقيم العلميه 2772]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 8997
حدثنا أبو أحمد بكر بن محمد الصَّيرَفي بمَرو من أصل كتابه، حدثنا عبد الصمد بن الفضل، حدثنا قَبِيصة بن عُقْبة، حدثنا سفيان، عن منصور، عن ذرٍّ، عن وائل بن مَهَانةَ التَّيْمي، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"يا معشرَ النساءِ، تَصدَّقنَ ولو من حُلِيِّكُنَّ، فإنكنَّ أكثرُ أهل جهنَّم" [فقالت امرأةٌ ليست من عِلْية النساء: وبِمَ يا رسول الله نحن أكثر أهل جهنم؟] (2) قال:"لأنكنَّ تُكثِرنَ اللَّعْنَ، وتَكْفُرنَ العَشِيرَ، وما رأيتُ من ناقصات عقلٍ ودينٍ أغلب للُبِّ الرجل منكنَّ" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد رواه جرير بن عبد الحميد عن منصور (1) بزيادة ألفاظ فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8783 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد رواه جرير بن عبد الحميد عن منصور (1) بزيادة ألفاظ فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8783 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو، خواہ اپنے زیورات ہی میں سے ہو، کیونکہ جہنم میں تمہاری تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔“ ایک عام سی عورت نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہماری تعداد جہنم میں سب سے زیادہ کیوں ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس لیے کہ تم لعن طعن بہت کرتی ہو اور خاوند کی ناشکری کرتی ہو، اور میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود کسی مردِ عاقل کی عقل کو تم سے زیادہ مغلوب کر دینے والا کوئی نہیں دیکھا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اسے جریر بن عبدالحمید نے منصور سے کچھ زائد الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8997]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اسے جریر بن عبدالحمید نے منصور سے کچھ زائد الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8997]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن إن شاء الله من أجل وائل بن مهانة» [ترقيم الرساله 8997] [ترقيم الشركة 8889] [ترقيم العلميه 8783]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره