🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
374. محمد بن إسحاق، عن فاطمة بنت المنذر
محمد بن اسحاق کی فاطمہ بنت منذر سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20721 (کل: 15 مقامات، 9 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 20721، 20658، 20659
سنن نسائی: 294، 394
سنن ابن ماجہ: 629
بلوغ المرام: 27
سنن دارمی: 1052
مسند الحمیدی: 322
صحیح ابن خزیمہ: 275
مسند امام شافعی: 28
السنن الكبرى للبيهقي: 36، 37، 1157، 4106
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20721
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَتْهُ امْرَأَةٌ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ ثِيَابَهَا، فَقَالَ: اغْسِلِيهِ بِمَاءٍ ثُمَّ انْضَحِيهِ فِي سَائِرِ ثَوْبِكِ وَصَلِّي فِيهِ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، ایک عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑوں پر لگے حیض کے خون کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی سے دھو لو، پھر اپنے باقی کپڑے پر چھینٹے مارو اور اس میں نماز پڑھ لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20721]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 128، حدیث 350»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 227، 307، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 291، ومالك فى «الموطأ» برقم: 196 / 49، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 134، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 275، 276، (1/381) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1396، 1397، 1398، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 292 / 2، 392 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 281، وأبو داود فى «سننه» برقم: 361، 360، (1/141) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 138، والدارمي فى «مسنده» برقم: 799، 1056، 1058، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 629، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 35، 36، 37، 668، 1177، 4150، 4171، 4172، 4173، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27562، 27574، 27623، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1743، والحميدي فى «مسنده» برقم: 322، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1223، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 1015، والطبراني فى «الكبير» برقم: 285، 287، 286، 290، 288، 289، 291، 292، 293، 296، 294، 295، 297»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 294
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ وَكَانَتْ تَكُونُ فِي حَجْرِهَا، أَنَّ امْرَأَةً اسْتَفْتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، فَقَالَ:" حُتِّيهِ ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِالْمَاءِ ثُمَّ انْضَحِيهِ وَصَلِّي فِيهِ".
فاطمہ بنت منذر اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہم سے روایت کرتی ہیں (وہ ان کی گود میں پلی تھیں) کہ ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے میں حیض کا خون لگ جانے کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھرچ دو، پھر پانی ڈال کر انگلیوں سے رگڑو، پھر اسے دھو لو، اور اس میں نماز پڑھ لو“۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 294]
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں پوچھا جو کپڑے کو لگ جائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھرچ دو، پھر پانی کے ساتھ (ناخنوں سے) مل دو، پھر اسے دھو کر نماز پڑھ لو۔“ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 294]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضوء 63 (227)، الحیض 9 (306)، صحیح مسلم/الطھارة 33 (291)، سنن ابی داود/الطہارة 132 (361، 362)، سنن الترمذی/الطھارة 104 (138)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 118 (629)، موطا امام مالک/الطہارة 28 (103)، مسند احمد 6/345، 346، 353، سنن الدارمی/الطہارة 83 (799)، ویأتي عند المؤلف في الحیض 26 (برقم: 394)، (تحفة الأشراف: 15743) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 394
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، وَكَانَتْ تَكُونُ فِي حَجْرِهَا، أَنَّ امْرَأَةً اسْتَفْتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، فَقَالَ:" حُتِّيهِ وَاقْرُصِيهِ وَانْضَحِيهِ وَصَلِّي فِيهِ".
فاطمہ بنت منذر اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں (جو ان کے زیر پرورش تھیں) کہ ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں جو کپڑے میں لگ جائے مسئلہ پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے رگڑ دو، اور ناخن سے مل لو، اور پانی سے دھو لو، اور اس میں نماز پڑھو“۔ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 394]
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں پوچھا جو کپڑے کو لگ جائے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو (کسی چیز سے) کھرچ دو اور پانی ڈال کر ناخنوں سے ملو اور پھر دھو کر اس میں نماز پڑھ لو۔“ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 394]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 294 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 629
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ؟ قَالَ:" اقْرُصِيهِ وَاغْسِلِيهِ وَصَلِّي فِيهِ".
اسماء بنت ابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے میں حیض کا خون لگ جانے کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے انگلیوں سے رگڑو اور پانی سے دھو ڈالو، پھر اس میں نماز پڑھو“۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 629]
حضرت اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے کو لگ جانے والے حیض کے خون کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انگلیوں سے مل کر دھو لے اور اسے پہن کر نماز پڑھ لے۔“ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 629]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الو ضوء 63 (227)، الحیض 9 (307)، صحیح مسلم/الطہارة 33 (291)، سنن الترمذی/الطہارة 104 (138)، سنن ابی داود/ الطہارة 132 (361)، سنن النسائی/الطہارة 185 (294)، الحیض 26 (394)، (تحفة الأشراف: 15743)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطہارة 28 (103)، سنن الدارمی/الطہارة 83 (799) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27
وعن أسماء بنت أبي بكر رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في دم الحيض يصيب الثوب: «‏‏‏‏تحته،‏‏‏‏ ثم تقرصه بالماء،‏‏‏‏ ثم تنضحه،‏‏‏‏ ثم تصلي فيه» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض کا خون جو کپڑے کو لگ جائے کے متعلق فرمایا ”پہلے اسے کھرچ ڈالو پھر پانی سے مل کر دھو لو پھر اس پر کھلا پانی بہاؤ پھر اس میں نماز پڑھ لو“۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 27]
«وعن» اور سے - «أسماء بنت أبي بكر» اسماء بنت ابی بکر - «رضي الله عنهما» اللہ ان دونوں سے راضی ہو - «أن» کہ - «النبي» نبی - «صلى الله عليه وآله وسلم» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی ہو - «قال» فرمایا - «في» میں / کے بارے میں - «دم» خون - «الحيض» حیض - «يصيب» جو لگ جائے - «الثوب» کپڑے کو - «تحته» وہ اسے کھرچ دے - «ثم» پھر - «تقرصه» وہ اسے رگڑے - «بالماء» پانی کے ساتھ - «ثم» پھر - «تنضحه» وہ اسے دھو دے - «ثم» پھر - «تصلي» وہ نماز پڑھے - «فيه» اس میں - «متفق عليه» اس پر اتفاق کیا گیا ہے (بخاری و مسلم)
اور سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حیض کے خون کے بارے میں جو کپڑے کو لگ جائے، فرمایا: اسے کھرچ دیا جائے، پھر اسے پانی سے رگڑا جائے، پھر اسے دھو لیا جائے، پھر اس میں نماز پڑھی جائے۔ متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 27]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الوضوء، باب غسل الدم، حديث:227، ومسلم، الإيمان، باب نجاسة الدم وكيفية غسله، حديث:291.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1052
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، قَالَ: "حُتِّيهِ ثُمَّ رُشِّيهِ بِالْمَاءِ".
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں دریافت کیا جو کپڑے پر لگ جائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو کھرچ دو، اور پھر اس پر پانی چھڑک دو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1052]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1056] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 227] ، [مسلم 291] ، [صحيح ابن حبان 1396] و [مسند الحميدي 322]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 322
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ , أَنَّهُ سَمِعَ امْرَأَتَهُ فَاطِمَةَ بِنْتَ الْمُنْذِرِ تُحَدِّثُ , أَنَّهَا سَمِعَتْ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ ، تَقُولُ: إِنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حُتِّيهِ , ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِالْمَاءِ , ثُمَّ رُشِّيهِ بِالْمَاءِ وَصَلِّي فِيهِ" .
فاطمہ بنت منذر بیان کرتی ہیں: انہوں نے سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ایک خاتون نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں دریافت کیا: جو کپڑے پر لگ جاتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے کھرچ دو اور پھر پانی کے ذریعے دھو دو پھر اس پر پانی چھڑکو اور اس میں نماز ادا کر لو۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 322]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «الوضوء» برقم: 227، 307، ومسلم في «‏‏‏‏الطهارة» برقم: 291، ومالك فى "الموطأ"، برقم: 196، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1396، 1397،1398، والنسائي في «المجتبى» ، برقم: 292، والنسائي فى «الكبرى» ، برقم: 281، وأبو داود فى «سننه» ، برقم: 360، وابن ماجه فى «سننه» ، برقم: 629، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 27562»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 275
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ . ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا حَدَّثَهُمْ، كُلُّهُمْ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، نا هِشَامٌ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، فَقَالَ:" حُتِّيهِ، ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِالْمَاءِ، ثُمَّ انْضَحِيهِ" . هَذَا حَدِيثُ حَمَّادٍ، وَفِي خَبَرِ ابْنِ عُيَيْنَةَ:" ثُمَّ رُشِّي وَصَلِّي فِيهِ"، وَفِي خَبَرِ يَحْيَى:" ثُمَّ تَنْضَحِيهِ وَتُصَلِّي فِيهِ"، وَلَمْ يَذْكُرِ الآخَرُونَ النَّضْحَ وَلا الرَّشَّ، إِنَّمَا ذَكَرُوا الْحَتَّ، وَالْقَرْصَ بِالْمَاءِ، ثُمَّ الصَّلاةَ فِيهِ، غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ: وَحُتِّيهِ، ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِالْمَاءِ، لَمْ يَزِدْ عَلَى هَذَا
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے کو لگ جانے والے حیض کے خون کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اسے کھرچ دے، پھراسے پانی سے ملو پھر اسے چھینٹے مار لو۔“ یہ حماد کی حدیث ہے۔ ابن عیینہ کی روایت میں ہے۔ «‏‏‏‏ثُمَّ رُشِّيَ وَصَلِّي فِيْهِ» ‏‏‏‏ ”پھر اسے پانی سے چھینٹے مار اور اس میں نماز پڑھ لے۔“ یحییٰ کی روایت میں ہے: «‏‏‏‏ثُمَّ تَنْضَحِيْهِ وَ تُصَلِّيْ فِيْهِ» ‏‏‏‏ ”پھر اسے دھو کر اس میں نماز پڑھ لے۔“ باقی راویوں نے چھینٹے مارنے اور دھونے کا ذکر نہیں کیا۔ اُنہوں نے صرف کُھرچنے، پانی سے ملنے اور پھر اُس کپڑے میں نماز پڑھنے کا ذکر کیا ہے۔ جبکہ وکیع کی حدیث میں ہے: «‏‏‏‏وُحُتِّيْهِ ثُمَّ اقْرُصِيْهِ بِالْمَاءِ» ‏‏‏‏ ”اور اسے کُھرچ لو پھر اسے پانی سے مل لو“ اس سے زیادہ الفاظ بیان نہیں کیے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب تطهير الثياب بالغسل من الأنجاس/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 227، 307، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 291، ومالك فى (الموطأ) برقم: 196، وابن الجارود فى "المنتقى"، 134، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 275، 276، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1396، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 292، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 281، وأبو داود فى (سننه) برقم: 360، 361، والترمذي فى (جامعه) برقم: 138، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 629، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 35، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27562، والحميدي فى (مسنده) برقم: 322»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 28
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ، قَالَتْ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضَةِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، فَقَالَ:"حُتِّيهِ ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِالْمَاءِ ثُمَّ رُشِّيهِ وَصَلِّي فِيهِ"  .
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، بیان فرماتی ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کا خون جو کپڑے کو لگ جائے اس کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسے کھرچ پھر پانی سے مل کر دھو پھر اس پر پانی بہا اور اس میں نماز پڑھ۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 28]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: الطهارة، باب نجاسة الدم وكيفية غسله (291).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 36
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ، قَالَتْ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ دَمِ الْحَيْضَةِ يُصِيبُ الثَّوْبَ فَقَالَ:" حُتِّيهِ، ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِالْمَاءِ، ثُمَّ رُشِّيهِ فَصَلِّ فِيهِ".
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کپڑے کے بارے میں سوال کیا جس کو حیض کا خون لگ جائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو کھرچ ڈال، پھر اس کو پانی کے ساتھ مل، پھر اس پر پانی چھڑک کر اس میں نماز پڑھ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 36]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابن حبان 1389»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں