الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5173 (کل: 18 مقامات، 10 کتب)
مسند الحمیدی: 106
اللؤلؤ والمرجان: 1442
صحیح ابن حبان: 707
المستدرک علی الصحیحین: 3031
الجامع الكامل: 13661
المعجم الاوسط: 1162
1 تا 10
حدیث نمبر: 5173
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ:" نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا وَنَحْنُ فِي غَارٍ فَأَقْرَأَنِيهَا، فَإِنِّي لَأَقْرَؤُهَا قَرِيبًا مِمَّا أَقْرَأَنِي"، فَمَا أَدْرِي بِأَيِّ خَاتِمَتِهَا خَتَمَ: {وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ} [المرسلات: 48] أَوْ {فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ} [المرسلات: 50] ؟
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورہ ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾ اس وقت نازل ہوئی جب ہم ایک غار میں موجود تھے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ سورت پڑھ کر سنائی، اور بلاشبہ میں اسے تقریباً ویسے ہی پڑھتا ہوں جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پڑھائی تھی“، (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) مجھے یہ پختہ یاد نہیں رہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سورت کا اختتام کس آیت پر فرمایا تھا: آیا وہ آیت ﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ﴾ تھی یا ﴿فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ﴾ ؟ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5173]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 4970)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1733، 3139، 4646، 4647، 4650، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2234، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2883، 2884، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3564، وأخرجه فتح الباري برقم: 1733، 4650، وأخرجه مسند البزار برقم: 1477، 1521، 1562، 1619، 1620، 1826، 1838، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1709، 3048، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2668، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10148، 10149، 10150، 10151، 10152، 10153، 10154، 10155، 10156، 10157، 10158، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5151»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 4970)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1733، 3139، 4646، 4647، 4650، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2234، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2883، 2884، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3564، وأخرجه فتح الباري برقم: 1733، 4650، وأخرجه مسند البزار برقم: 1477، 1521، 1562، 1619، 1620، 1826، 1838، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1709، 3048، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2668، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10148، 10149، 10150، 10151، 10152، 10153، 10154، 10155، 10156، 10157، 10158، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5151»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3574
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ، فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ: وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا فَأَخَذْتُهَا مِنْ فِيهِ، وَإِنَّ فَاهُ لَرَطْبٌ بِهَا، فَلَا أَدْرِي بِأَيِّهَا خَتَمَ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ سورة الأعراف آية 185 أَوْ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لا يَرْكَعُونَ سورة المرسلات آية 48؟ سَبَقَتْنَا حَيَّةٌ، فَدَخَلَتْ فِي جُحْرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ وُقِيتُمْ شَرَّهَا، وَوُقِيَتْ شَرَّكُمْ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی غار میں تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سورہ مرسلات نازل ہوئی جسے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلتے ہی یاد کر لیا، ابھی وہ سورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دہن مبارک پر تازہ ہی تھی، مجھے یاد نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کون سی آیت ختم کی « ﴿فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ﴾ » یا « ﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ﴾ » کہ اچانک ایک سانپ نکل آیا اور جلدی سے ایک سوراخ میں گھس گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے شر سے تمہاری اور تمہارے شر سے اس کی بچت ہو گئی۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3574]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن، خ: 1830، م: 2234
حدیث نمبر: 4063
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ، فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا، فَجَعَلْنَا نَتَلَقَّاهَا مِنْهُ، فَخَرَجَتْ حَيَّةٌ مِنْ جَانِبِ الْغَارِ، فَقَالَ:" اقْتُلُوهَا"، فَتَبَادَرْنَاهَا، فَسَبَقَتْنَا، فَقَالَ:" إِنَّهَا وُقِيَتْ شَرَّكُمْ، كَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی غار میں تھے، وہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سورہ مرسلات نازل ہو گئی، ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر اسے یاد کرنے لگے، اچانک ایک سانپ اپنے بل سے نکل آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مار ڈالو“، ہم جلدی سے آگے بڑھے لیکن وہ ہم پر سبقت لے گیا اور اپنے بل میں گھس گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”وہ تمہارے شر سے بچ گیا جیسے تم اس کے شر سے بچ گئے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4063]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1830، م: 2234.
حدیث نمبر: 106
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ: وَالْمُرْسَلاتِ عُرْفًا، فَأَخَذْتُهَا مِنْ فِيهِ، وَإِنَّ فَاهُ لَرَطْبٌ بِهَا فَمَا أَدْرِي بِأَيَّتِهَا خَتَمَ: فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ سورة المرسلات آية 50 أَوْ: وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لا يَرْكَعُونَ سورة المرسلات آية 48، قَالَ: وَخَرَجَتْ عَلَيْنَا حَيَّةٌ مِنْ جُحْرٍ، فَأَفْلَتَتْنَا وَدَخَلَتْ جُحْرًا آخَرَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ وُقِيتُمْ شَرَّهَا، وَوُقِيَتْ شَرَّكُمْ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ سورہ نازل ہوئی: «والمرسلات عرفا» تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی اسے سیکھا، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی تلاوت کیے ہوئے زیادہ دیر نہیں گزری تھی، تو مجھے یہ نہیں پتہ چلا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں میں سے کون سی آیت پر اس سورہ کو ختم کیا تھا۔ «فبأی حديث بعده يؤمنون» ”تو اس کے بعد وہ کون سی بات پر ایمان رکھیں گے۔“ یا پھر اس آیت پر ختم ہوئی تھی۔ «وإذا قيل لهم اركعوا لا يركعون» ”جب ان سے کہا جاتا ہے تم لوگ رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کرتے ہیں۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اسی دوران ایک بل میں سے ایک سانپ نکل کر ہمارے سامنے آیا ہم اسے مارنے کے لیے اٹھے تو وہ دوسرے بل میں داخل ہو گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اس کے شر سے بچا لیا گیا ہے اور اسے تمہارے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 106]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، والمتن صحيح، أخرجه البخاري 1830، 3317، 4930، 4931 ومسلم: 2234، وابن حبان فى ”صحيحه“، برقم: 707، 708، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:برقم: 49705001 5158، 5173، 5374»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 1442
1442 صحيح حديث عبد الله بن مسعود قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ، إِذْ نَزَلَتْ عَلَيْهِ: وَالمُرْسَلاَتِ فَتَلَقَّيْنَاهَا مِنْ فِيهِ، وَإِنَّ فَاهُ لَرَطْبٌ بِهَا، إِذْ خَرَجَتْ حَيَّةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيْكُمُ اقْتُلُوهَا" قَالَ: فَابْتَدَرْنَاهَا فَسَبَقَتْنَا، قَالَ: فَقَالَ:" وُقِيَتْ شَرَّكُمْ كَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا"
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورہ ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ﴾ [سورة المرسلات: 1] نازل ہوئی تھی اور ہم اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے سیکھ رہے تھے کہ اتنے میں ایک سانپ نکل آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مار ڈالو۔“ ہم لوگ اس کے مارنے کو بڑھے لیکن وہ بچ نکلا اور اپنے سوراخ میں گھس گیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہارے شر سے بچ گیا اور تم اس کے شر سے بچ گئے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1442]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير:سُورَةُ وَالمُرْسَلاَتِ: 1 باب حدثني محمود»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 6487
عَنْ عَلْقَمَةَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ (وَفِي لَفْظٍ: بِحِرَاءَ) فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ: «وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا» فَجَعَلْنَا نَتَلَقَّاهَا مِنْهُ فَخَرَجَتْ حَيَّةٌ مِنْ جَانِبِ الْغَارِ فَقَالَ: ( (اقْتُلُوهَا) ) فَتَبَادَرْنَاهَا فَسَبَقَتْنَا فَقَالَ: ( (إِنَّهَا وُقِيَتْ شَرَّكُمْ كَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک غار (اور ایک روایت میں ہے: حراء) میں بیٹھے ہوئے تھے، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سورت {وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا} نازل ہوئی، ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وہ سورت سیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک سانپ غار کی جانب سے نمو دار ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے مار ڈالو۔ ہم اس کی طرف لپکے لیکن وہ ہم سے نکل گیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے شر سے محفوظ رہا اور تم اس کے شر سے۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6487]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4063»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4063
حدیث نمبر: 8817
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ {وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا} [المرسلات: 1] فَأَخَذْتُهَا مِنْ فِيهِ وَإِنَّ فَاهُ لَرَطْبٌ بِهَا فَلَا أَدْرِي بِأَيِّهَا خَتَمَ {فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ} [المرسلات: 50] أَوْ {وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ} [المرسلات: 48] سَبَقَتْنَا حَيَّةٌ فَدَخَلَتْ فِي جُحْرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (قَدْ وُقِيتُمْ شَرَّهَا وَوُقِيَتْ شَرَّكُمْ) )
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ غار حراء میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سورۂ مرسلات نازل ہوئی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے یہ سورت حاصل کیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دہن مبارک اس کے ذریعے تر تھا،مجھے یہ معلوم نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آیت {فَبِأَ یِّ حَدِیثٍ بَعْدَہُ یُؤْمِنُونَ} کے ساتھ اس سورت کو ختم کیایا اس {وَاِذَا قِیلَ لَہُمْ ارْکَعُوْا لَا یَرْکَعُونَ} کے ساتھ۔ اتنے میں ایک سانپ ظاہر ہوا اور کسی بل میں داخل ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اس کے شر سے محفوظ رکھا گیا اور اس کو تمہارے شر سے بچا لیا گیا۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الملك إلى سورة البروج/حدیث: 8817]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1830، 4934، ومسلم: 2234، 2235، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3574 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3574»
وضاحت: فوائد: … سورۂ مرسلات {فَبِأَ یِّ حَدِیثٍ بَعْدَہُ یُؤْمِنُونَ}والی آیت پر ختم ہوتی ہے، جیسا کہ متواتر قراء ت میں ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1830
حدیث نمبر: 707
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ، فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ وَالْمُرْسَلاتِ عُرْفًا سورة المرسلات آية 1 فَأَخَذْتُهَا مِنْ فِيهِ، وَإِنَّ فَاهُ رَطْبٌ بِهَا، فَمَا أَدْرِي بِأَيِّهَا خَتَمَ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ سورة الأعراف آية 185 أَوْ إِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لا يَرْكَعُونَ سورة المرسلات آية 48، فَسَبَقَتْنَا حَيَّةٌ، فَدَخَلَتْ فِي جُحْرٍ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وُقِيتُمْ شَرَّهَا، كَمَا وُقِيَتْ شَرَّكُمْ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غار میں موجود تھے اور آپ پر یہ سورہ نازل ہوئی۔ تو میں نے آپ کی زبانی اس سورہ کو سیکھ لیا حالانکہ یہ ابھی کچھ دیر پہلے آپ پر نازل ہوئی تھی؛ مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے کون سی آیت پر اسے ختم کیا تھا؟ ﴿فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ﴾ [سورة المرسلات: 50] پر یا پھر اس آیت پر ﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ﴾ [سورة المرسلات: 48] پر۔ اسی دوران ایک سانپ نکل کر آ گیا اور پھر اپنے بل میں داخل ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں کو اس کے شر سے بچا لیا گیا جس طرح اسے تمہاری طرف سے پہنچنے والے نقصان سے بچایا گیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 707]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1830، 3317، 4930، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2234، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 707، 708، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3012، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2883، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3644» «رقم طبعة با وزير 705»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح سنن النسائي» (2700). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، عاصم: هو ابن أبي النجود حسن الحديث، وسفيان: هو ابن عيينة، وزر: هو ابن حبيش.
حدیث نمبر: 3031
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن الفضل البَجَلي، حدثنا عفَان بن مُسلم الصَّفّار، حدثنا سفيان بن عُيينة الهِلالي، عن عاصم بن أبي النَّجُود، عن زِرِّ بن حُبيش، عن عبد الله بن مسعود قال: كنا مع النبي ﷺ في غارٍ فنزلت: ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾، فأخذتُها من فيهِ وإِنَّ فاهُ لرَطْبٌ بها، فلا أدري بأيِّها خَتَمَ: ﴿فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ﴾ [المرسلات: 50] أو ﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ﴾ [المرسلات: 48] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2994 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2994 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں تھے جب سورت «وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا» نازل ہوئی، میں نے اسے براہِ راست آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دہنِ مبارک سے حاصل کیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک ابھی اس کی تلاوت سے تر تھی، مجھے یاد نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت کا اختتام کس آیت پر فرمایا: ﴿فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ﴾ ”اب اس کے بعد وہ اور کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟“ [سورة المرسلات: 50] یا ﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ﴾ ”اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھک جاؤ تو وہ نہیں جھکتے۔“ [سورة المرسلات: 48] پر۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3031]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3031]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عاصم بن أبي النجود.» [ترقيم الرساله 3031] [ترقيم الشركة 3012] [ترقيم العلميه 2994]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 13661
13661- عن عبد الله بن مسعود قال: بينا نحن مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غار إذ نزلت عليه: وَالْمُرْسَلَاتِ، فتلقيناها من فيه، وإن فاه لرطب بها إذ خرجت حية، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: عليكم اقتلوها قال: فابتدرناها فسبقتنا، قال: فقال: وُقِيَتْ شَرَّكم كما وُقِيْتُم شرَّها.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4931) ومسلم في السلام (2234) كلاهما من حديث قتيبة بن سعيد، حدثنا جرير، عن الأعمش، عن إبراهيم، عن الأسود، قال: قال عبدالله بن مسعود: فذكره. واللفظ للبخاري، ولم يسق مسلم لفظه بهذا الإسناد، وإنما أحال على إسناد قبله، وزاد البخاري (4934) في رواية من وجه آخر عن الأعمش به: "في غار بمنى".»
الحكم على الحديث:
متفق عليه