الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. باب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي زِيَارَةِ الْقُبُورِ
باب: قبروں کی زیارت کی رخصت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1055 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن ترمذی: 1055
مشکوۃ المصابیح: 1718
مصنف ابن ابی شیبہ: 12170
المستدرک علی الصحیحین: 6126
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4314
حدیث نمبر: 1055
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: تُوُفِّيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ بالحبْشِيَّ، قَالَ: فَحُمِلَ إِلَى مَكَّةَ، فَدُفِنَ فِيهَا، فَلَمَّا قَدِمَتْ عَائِشَةُ، أَتَتْ قَبْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَتْ: وَكُنَّا كَنَدْمَانَيْ جَذِيمَةَ حِقْبَةً مِنَ الدَّهْرِ حَتَّى قِيلَ لَنْ يَتَصَدَّعَا فَلَمَّا تَفَرَّقْنَا كَأَنِّي وَمَالِكًا لِطُولِ اجْتِمَاعٍ لَمْ نَبِتْ لَيْلَةً مَعَا ثُمَّ قَالَتْ: " وَاللَّهِ لَوْ حَضَرْتُكَ مَا دُفِنْتَ إِلَّا حَيْثُ مُتَّ، وَلَوْ شَهِدْتُكَ مَا زُرْتُكَ ".
عبداللہ بن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن ابی بکر حبشی (نامی جگہ) میں وفات پا گئے تو انہیں مکہ لا کر دفن کیا گیا، جب ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا (مکہ) آئیں تو عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی الله عنہ کی قبر پر آ کر انہوں نے یہ اشعار پڑھے۔ «وكنا كندماني جذيمة حقبة من الدهر حتى قيل لن يتصدعا فلما تفرقنا كأني ومالكا لطول اجتماع لم نبت ليلة معا» ”ہم دونوں ایک عرصے تک ایک ساتھ ایسے رہے تھے جیسے بادشاہ جزیمہ کے دو ہم نشین، یہاں تک کہ یہ کہا جانے لگا کہ یہ دونوں کبھی ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں گے۔ پھر جب ہم جدا ہوئے تو مدت دراز تک ایک ساتھ رہنے کے باوجود ایسا لگنے لگا گویا میں اور مالک ایک رات بھی کبھی ایک ساتھ نہ رہے ہوں“۔ پھر کہا: اللہ کی قسم! اگر میں تمہارے پاس موجود ہوتی تو تجھے وہیں دفن کیا جاتا جہاں تیرا انتقال ہوا اور اگر میں حاضر رہی ہوتی تو تیری زیارت کو نہ آتی۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1055]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (ضعیف) (عبدالملک بن عبدالعزیز ابن جریج ثقہ راوی ہیں، لیکن تدلیس اور ارسال کرتے تھے اور یہاں پر روایت عنعنہ سے ہے، اس لیے یہ سند ضعیف ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (1718)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح✷
وله شاهد صحيح في تاريخ دمشق (35/ 41) و سنده صحيح وبه صح الحديث، ابن جريج صرح بالسماع عند عبد الرزاق (3/ 517 ح 6535) لكن مختصرا، وجاء في مصنف ابن ابي شيبة (3/ 343، 344) لون آخر
وله شاهد صحيح في تاريخ دمشق (35/ 41) و سنده صحيح وبه صح الحديث، ابن جريج صرح بالسماع عند عبد الرزاق (3/ 517 ح 6535) لكن مختصرا، وجاء في مصنف ابن ابي شيبة (3/ 343، 344) لون آخر
حدیث نمبر: 1718
1718 - وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ بِالْحُبْشِيِّ وَهُوَ مَوْضِعٌ فَحُمِلَ إِلَى مَكَّةَ فَدُفِنَ بِهَا، فَلَمَّا قَدِمَتْ عَائِشَةُ أَتَتْ قَبْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَتْ: وَكُنَّا كَنَدْمَانَيْ جَذِيمَةَ حِقْبَةً مِنَ الدَّهْرِ حَتَّى قِيلَ لَنْ يَتَصَدَّعَا فَلَمَّا تَفَرَّقْنَا كَأَنِّي وَمَالِكًا لِطُولِ اجْتِمَاعٍ لَمْ نَبِتْ لَيْلَةً مَعَا ثُمَّ قَالَتْ: وَاللَّهِ، لَوْ حَضَرْتُكَ مَا دُفِنْتَ إِلَّا حَيْثُ مُتَّ، وَلَوْ شَهِدْتُكَ مَا زُرْتُكَ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ جب عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے موضع حُبشیٰ میں وفات پائی تو انہیں مکہ لا کر دفن کیا گیا، جب عائشہ رضی اللہ عنہا وہاں تشریف لائیں تو وہ عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کی قبر پر آئیں اور یہ اشعار کہے: ہم جزیمہ کے دونوں مصاحبوں کی طرح ایک مدت تک ملے جلے رہے، حتیٰ کہ یہ کہا جانے لگا کہ یہ دونوں کبھی جدا نہیں ہوں گے، جب ہم جدا ہوئے تو گویا میں اور مالک طویل مدت تک اکٹھا رہنے کے بعد بھی ایسے تھے جیسے ہم ایک رات بھی اکٹھے نہ رہے تھے۔ پھر انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر میں موجود ہوتی تو تمہیں جائے وفات پر ہی دفن کیا جاتا، اور اگر میں تمہاری وفات کے وقت موجود ہوتی تو میں تمہاری زیارت کرنے نہ آتی۔ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1718]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1055)
٭ ابن جريج مدلس و عنعن في ھذا اللفظ و له لون آخر عند عبد الرزاق (6535) و ابن أبي شيبة (343/3. 344 ح 11810) و له شاھد في تاريخ دمشق لابن عساکر (31/35) و سنده صحيح و به صح الحديث.»
٭ ابن جريج مدلس و عنعن في ھذا اللفظ و له لون آخر عند عبد الرزاق (6535) و ابن أبي شيبة (343/3. 344 ح 11810) و له شاھد في تاريخ دمشق لابن عساکر (31/35) و سنده صحيح و به صح الحديث.»
قال الشيخ الألباني: الصَّحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم عوامۃ: 11933 ترقیم الشثری: -- 12170
حدثنا حدثنا عيسى بن يونس، عن ابن جريج، عن عبد الله بن ابي مليكة، قال: توفي عبد الرحمن بن ابي بكر بالحبشي , قال ابن جريج الحبشي على اثني عشر ميلا من مكة، فدفن بمكة، فلما قدمت عائشة اتت قبره فقالت: " وكنا كندماني جذيمة حقبة من الدهر حتى قيل لن يتصدعا فلما تفرقنا كاني ومالكا لطول اجتماع لم نبت ليلة معا، ثم قالت: اما والله لو حضرتك لدفنتك حيث مت، ولو شهدتك ما زرتك".
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: زيادة (عن أسامة).
(٢) في [ص]: (جريح).
(٣) في [أ، ب، ص]: زيادة (على).
(٤) في [ص]: زيادة (شعر).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [هـ]: (جزيمة).
(٧) في [ص]: (أن).
(٨) في [ص]: (من).
(٩) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حضرت عبد اللہ بن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر کا حبشی مقام پر انتقال ہوا، حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ جبشی مکہ سے بارہ میل کے فاصلہ پر ایک مقام ہے۔ ان کو مکہ میں دفن کیا گیا جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آئیں تو ان کی قبر پر تشریف لائیں اور یہ اشعار پڑھے۔ ہم لمبے زمانے سے مضبوط جدا نہ ہونے والے ساتھی تھے یہاں تک کہ یہ سمجھا جاتا تھا کہ ہم کبھی جدا ہوں گے ہی نہیں۔ لیکن جب جدا ہوئے تو یوں محسوس ہوا کہ جیسے میں نے اور مالک نے اس لمبے اجتماع کے باوجود بھی ایک رات بھی اکٹھے نہ گزاری ہو۔ پھر فرمایا: اللہ کی قسم! اگر میں اس وقت حاضر ہوتی تو جہاں انتقال ہوا تھا وہیں دفن کرواتی اور اگر میں اس کے جنازے میں حاضر ہوتی تو اس کی قبر کی زیارت نہ کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12170]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6061، 6067، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1055، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6535، 6536، 6537، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12517، ترقيم محمد عوامة: 11933»
حدیث نمبر: 6126
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي بنَيسابور، حَدَّثَنَا أبو عُلاثة، حَدَّثَنَا أَبي، حَدَّثَنَا عيسى بن يونس، عن ابن جُرَيج، عن ابن أبي مُلَيكةَ قال: تُوفِّي عبد الرحمن بن أبي بكر بالحُبْشي من مكة على بَرِيدٍ، فلما حَجَّت عائشةُ ﵂ أَتتْ قبرَه فبَكَتْ وقالت: وكُنّا كنَدْمانَي جَذِيمةَ حِقْبةً … من الدَّهرِ حتَّى قِيلَ: لن يَتَصدَّعا فلمَّا تفرَّقْنا كأنِّي ومالكًا … لِطُولِ اجتماعٍ لم نَبِتْ ليلةً معا ثم رَدَّتْ (3) إلى مكة، وقالت: أَمَ واللهِ لو شَهِدتُك، لدفنتُك حيثُ مُتَّ (4) .
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کی وفات مکہ سے ایک برید (تقریباً 12 میل) کے فاصلے پر مقامِ حبشی میں ہوئی، پھر جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے حج کیا تو وہ ان کی قبر پر آئیں، بہت روئیں اور (حسرت بھرے لہجے میں) یہ اشعار پڑھے: ”ہم ایک طویل عرصے تک جذیمہ کے ان دو ساتھیوں کی طرح رفیق رہے جن کے متعلق کہا جاتا تھا کہ وہ کبھی جدا نہ ہوں گے، پھر جب ہم جدا ہوئے تو (موت کے اس صدمے کے بعد) مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں اور مالک (میرا بھائی) طویل رفاقت کے باوجود کبھی ایک رات بھی اکٹھے نہ رہے ہوں۔“ پھر وہ مکہ واپس تشریف لائیں اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر میں تمہاری وفات کے وقت موجود ہوتی تو تمہیں وہیں دفن کرتی جہاں تمہاری روح نکلی تھی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6126]
تخریج الحدیث: «لا بأس برجاله، أبو علاثة: هو محمد بن عمرو بن خالد الحَرّاني ثم المصري، وابن جريج: هو عبد الملك بن عبد العزيز، وابن أبي مليكة: هو عبد الله بن عبيد الله.» [ترقيم الرساله 6126] [ترقيم الشركة 6068]
الحكم على الحديث:
لا بأس برجاله
حدیث نمبر: 4314
وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ - يَعْنِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ - بِالْحُبَشِيِّ، فَلَمَّا حَجَّتْ عَائِشَةُ أَتَتْ قَبْرَهُ فَقَالَتْ:
وَكُنَّا كَنَدْمَانَيْ جَذِيمَةَ حِقْبَةً مِنَ الدَّهْرِ حَتَّى قِيلَ لَنْ يَتَصَدَّعَا فَلَمَّا تَفَرَّقْنَا كَأَنِّي وَمَالِكًا
لِطُولِ اجْتِمَاعٍ لَمْ نَبِتْ لَيْلَةً مَعَا أَمَا وَاللَّهِ لَوْ شَهِدْتُكَ مَا زُرْتُكَ وَلَدَفَنْتُكَ حَيْثُ مِتَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَكُنَّا كَنَدْمَانَيْ جَذِيمَةَ حِقْبَةً مِنَ الدَّهْرِ حَتَّى قِيلَ لَنْ يَتَصَدَّعَا فَلَمَّا تَفَرَّقْنَا كَأَنِّي وَمَالِكًا
لِطُولِ اجْتِمَاعٍ لَمْ نَبِتْ لَيْلَةً مَعَا أَمَا وَاللَّهِ لَوْ شَهِدْتُكَ مَا زُرْتُكَ وَلَدَفَنْتُكَ حَيْثُ مِتَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کا حبشی میں انتقال ہو گیا تو جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا حج کے لئے جا رہی تھیں تو ان کی قبر پر آئیں اور بولیں: ”ہم جزیمہ کے دو ساتھیوں کی طرح ایک عرصے تک ایک ساتھ رہے یہاں تک کہ یہ کہا: گیا کہ یہ دونوں جدا نہیں ہوں گے اور جب ہم جدا ہوئے تو میں اور مالک طویل عرصہ ساتھ رہنے کے حوالے سے یوں تھے کہ جیسے ہم نے ایک رات بھی ساتھ نہیں گزاری“۔ اللہ کی قسم! اگر میں تمہارے پاس موجود ہوتی، تو میں تمہاری قبر کی زیارت کو نہ آتی اور تمہیں وہیں دفن کرتی، جہاں تمہارا انتقال ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4314]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4314]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح