الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
98. في رخص في التحريق في أرض العدو وغيرها
جس نے دشمن کی زمین یا اس کے علاوہ کسی جگہ میں جلانے میں رخصت دی
کل مکررات: 3
ترقیم عوامۃ: 29611 ترقیم الشثری: -- 30948
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الرحمن بن عبيد عن ابيه قال: كان اناس ياخذون العطاء والرزق ويصلون مع الناس كانوا يعبدون الاصنام في السر، فاتي بهم علي بن ابي طالب فوضعهم في المسجد - او قال: في السجن - ثم قال: يا ايها الناس، ما ترون في قوم كانوا ياخذون معكم العطاء والرزق ويعبدون هذه الاصنام؟ قال الناس: اقتلهم، قال: لا، ولكني اصنع بهم كما صنع بابينا إبراهيم صلوات الله عليه، فحرقهم بالنار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ عبيد لم يدرك عليًا.
حضرت عبدالرحمن بن عبید فرماتے ہیں کہ حضرت عبید نے فرمایا: کچھ لوگ تھے جو سالانہ اور ماہانہ وظیفہ لیتے تھے اور لوگوں کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور وہ پوشیدگی میں بتوں کی بھی پوجا کرتے تھے تو ان لوگوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا تو انہوں نے ان کو مسجد میں یا جیل میں ڈال دیا۔ پھر فرمایا: اے لوگو! تمہاری کیا رائے ہے ان لوگوں کے بارے میں جو تمہارے ساتھ سالانہ اور ماہانہ وظیفہ لیتے ہیں اور ان بتوں کو بھی پوجتے ہیں؟ لوگوں نے کہا: آپ ان کو قتل کردو۔ آپ نے فرمایا: نہیں، لیکن میں ان کے ساتھ ایسا معاملہ کروں گا جو ہمارے والد ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ کیا گیا۔ سو آپ نے ان کو آگ میں جلا ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 30948]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34937، 35364، ترقيم محمد عوامة: 29611»
ترقیم عوامۃ: 33414 ترقیم الشثری: -- 34938
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن عبد الرحمن بن عبيد العامري عن ابيه قال: كان اناس ياخذون العطاء والرزق، ويصلون مع الناس، وكانوا يعبدون الاصنام في السر، فاتي بهم علي بن ابي طالب فوضعهم في المسجد - او قال: في السجن - ثم قال: يا ايها الناس، ما ترون في قوم كانوا ياخذون معكم العطاء والرزق، ويعبدون هذه الاصنام؟ قال الناس: اقتلهم قال: لا، ولكن اصنع بهم كما صنعوا بابينا إبراهيم، فحرقهم بالنار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (العامر).
(٢) منقطع؛ عبيد العامري لم يدرك ذلك.
حضرت عبید العامری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ تھے جو روزینہ اور عطیات لیتے تھے۔ اور لوگوں کے ساتھ تو نماز پڑھتے اور پوشیدگی میں بتوں کی پوجا کرتے تھے۔ ان لوگوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے مسجد میں یا قید خانہ میں ڈال دیا۔ پھر فرمایا: اے لوگو! تمہاری کیا رائے ہے اس قوم کے بارے میں جو تمہارے ساتھ روزینہ اور عطیات لیتے ہیں اور ان بتوں کی پوجا کرتے ہیں؟ لوگوں نے کہا: ان کو قتل کردیا جائے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! لیکن میں ان کے ساتھ وہ معاملہ کروں گا جو انہوں نے ہمارے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ کیا تھا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو آگ میں جلا ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34938]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30948، 35364، ترقيم محمد عوامة: 33414»
ترقیم عوامۃ: 33825 ترقیم الشثری: -- 35365
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن عبد الرحمن بن عبيد عن ابيه قال: كان اناس ياخذون العطاء [والرزق] ويصلون مع الناس، وكانوا يعبدون الاصنام في السر، فاتي بهم علي بن ابي طالب فوضعهم في المسجد، - او قال: في السجن - ثم قال: يا ايها الناس، ما ترون في قوم كانوا ياخذون معكم العطاء والرزق ويعبدون هذه الاصنام؟ قال الناس: اقتلهم، قال: لا، ولكن اصنع بهم كما صنعوا بابينا إبراهيم، فحرقهم بالنار.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (والرزق).
(٢) في [ب]: (للناس).
(٣) منقطع؛ عبيد لا يروي عن علي.
حضرت عبد الرحمن بن عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عبید رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ کچھ لوگ تھے جو عطیات اور تنخواہیں لیتے تھے اور لوگوں کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور پوشیدگی میں بتوں کی پوجا کرتے تھے۔ ان لوگوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کے پاس لایا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو مسجد میں یا جیل خانہ میں قید کردیا۔ پھر فرمایا: اے لوگو! تمہاری کیا رائے ہے۔ ان لوگوں کے بارے میں جو تمہارے ساتھ عطیات اور تنخواہیں لیتے ہیں اور ان بتوں کی پوجا کرتے ہیں؟ لوگوں نے کہا: آپ رضی اللہ عنہان کو قتل کردیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! بلکہ میں ان کے ساتھ وہی معاملہ کروں گا جو انہوں نے ہمارے جدامجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ کیا تھا۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو آگ میں جلا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35365]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30948، 34937، ترقيم محمد عوامة: 33825»