🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
242. شَوَاهِدُ حَدِيثِ لَا طَلَاقَ إِلَّا بنِكَاحٍ
حدیث ”نکاح کے بغیر طلاق نہیں“ کی تائیدی روایات
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2789
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن السُّدِّي، عن أبي صالح، عن أم هانئ بنت أبي طالب، قالت: خَطَبني رسولُ الله ﷺ، فاعتَذَرْتُ إليه، فعَذَرني، ثم أُنزل عليه ﴿إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ﴾ الآية [الأحزاب: 50] ، فقالت: لم أكُن أَحِلُّ له، لم أُهاجِرْ معه، وكنتُ مع الطُّلَقاء (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2754 - صحيح
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام دیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے معذرت کر لی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری معذرت قبول فرما لی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ﴾ [سورة الأحزاب: 50] ”بے شک ہم نے آپ کے لیے آپ کی وہ بیویاں حلال کر دی ہیں (جن کے مہر آپ نے ادا کر دیے ہیں)“، تو ام ہانی نے کہا: (اس آیت کی رو سے) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال نہیں تھی کیونکہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت نہیں کی تھی اور میں (فتح مکہ کے موقع پر) آزاد کردہ لوگوں میں شامل تھی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 2789]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف أبي صالح - وهو باذام أو باذان مولى أم هانئ، ومع ذلك حسَّن الترمذي حديثه هذا إسرائيل: هو ابن يونس بن أبي إسحاق السَّبيعي، والسُّدِّي: هو إسماعيل بن عبد الرحمن.» [ترقيم الرساله 2789] [ترقيم الشركة 2770] [ترقيم العلميه 2754]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أبي صالح - وهو باذام أو باذان مولى أم هانئ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3616
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن السُّدِّي، عن أبي صالح، عن أم هانئ قالت: خَطَبَني النبيُّ ﷺ فاعتذرتُ إليه فعَذَرَني، وأَنزل الله ﷿: ﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ﴾ إلى قوله: ﴿اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ﴾ [الأحزاب: 50] ، قالت: فلم أكن أَحِلُّ له، لم أهاجِرْ معه، كنت من الطُّلَقاءِ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3574 - صحيح
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا تو میں نے (اپنی معذوری کی وجہ سے) معذرت کر لی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری معذرت قبول فرما لی، تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ﴾ [سورة الاحزاب: 50] ”اے نبی! ہم نے آپ کے لیے آپ کی وہ بیویاں حلال کر دیں...“ یہاں تک کہ ﴿اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ﴾ ”جنہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی تھی۔“ انہوں نے فرمایا: پس میں آپ کے لیے حلال نہیں تھی کیونکہ میں نے آپ کے ساتھ ہجرت نہیں کی تھی بلکہ میں ’طلقاء‘ (فتح مکہ کے موقع پر آزاد کردہ لوگوں) میں سے تھی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3616]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف. وهو مكرر (2789).» [ترقيم الرساله 3616] [ترقيم الشركة 3595] [ترقيم العلميه 3574]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7046
أخبرنا أبو العباس المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، عن إسرائيل، عن السُّدِّي (3) ، عن أبي صالح، عن أم هانئ قالت: خطبني رسول الله ﷺ فاعتذرتُ إليه فَعَذَرَني، ثم أنزل الله ﷿: ﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّاتِي آتَيْتَ أُجُورَهُنَّ﴾ إلى قوله: ﴿اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ﴾ [الأحزاب: 50] ، قالت: فلم أَحِلَّ له؛ لم أهاجر معه، كنتُ من الطلقاء (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6872 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام دیا تو میں نے معذرت کر لی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری معذرت قبول فرما لی، پھر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّاتِي آتَيْتَ أُجُورَهُنَّ﴾ سے لے کر ﴿اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ﴾ ”اے نبی! ہم نے آپ کے لیے آپ کی وہ بیویاں حلال کر دی ہیں جن کے مہر آپ نے ادا کر دیے ہیں... اور وہ عورتیں جنہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی۔“ [سورة الأحزاب: 50] تک۔ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال نہیں تھی کیونکہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت نہیں کی تھی بلکہ میں ”طلقاء“ (فتح مکہ کے موقع پر آزاد کردہ لوگوں) میں سے تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 7046]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف من أجل أبي صالح، وسلف الكلام عليه عند مكرره المذكور.» [ترقيم الرساله 7046] [ترقيم الشركة 6966] [ترقيم العلميه 6872]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف من أجل أبي صالح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں