الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
540. ذِكْرُ شَهَادَةِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2695
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنْعاني، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عبّاد، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن عبد الله بن طاووس، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن أبيه، قال: لما قُتل عمار بن ياسر دخل عمرو بن حَزْم على عمرو بن العاص، فقال: قُتل عمار، وقد قال رسول الله ﷺ:"تقتلُه الفئةُ الباغِية"، فقام عمرو بن العاص فَزِعًا حتى دخل على معاوية، فقال له معاوية: ما شأنُك؟ فقال: قُتل عمار، فقال معاوية: قُتل عمار، فماذا؟! فقال عمرو: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"تقتله الفئةُ الباغِيةُ"، فقال له معاوية: دَحَضْتَ في بَولِك، أوَنحن قتلناه؟! إنما قتلَه عليٌّ، وأصحابُه، جاؤوا به حتى ألقَوه بين رماحِنا؛ أو قال: بين سيوفنا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2663 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2663 - على شرط البخاري ومسلم
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو عمرو بن حزم، سیدنا عمرو بن العاص کے پاس گئے اور کہا: عمار قتل کر دیے گئے ہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“ یہ سن کر عمرو بن العاص گھبرا کر اٹھے اور معاویہ کے پاس پہنچے، معاویہ نے پوچھا: آپ کو کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: عمار قتل کر دیے گئے ہیں، معاویہ نے کہا: عمار قتل ہو گئے تو کیا ہوا؟ عمرو نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“ اس پر معاویہ نے ان سے کہا: تم بہکی بہکی باتیں کر رہے ہو، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو علی اور ان کے ساتھی قتل کرنے کے ذمہ دار ہیں جو انہیں اپنے ساتھ لے کر آئے یہاں تک کہ انہیں ہمارے نیزوں (یا فرمایا: تلواروں) کے سامنے لا ڈالا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 2695]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 2695]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وسيأتي مكررًا برقم (5763).» [ترقيم الرساله 2695] [ترقيم الشركة 2678] [ترقيم العلميه 2663]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5763
أخبرني أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّنْعاني، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عَبّاد، أخبرنا عبد الرزاق، عن مَعْمر، عن ابن طاووس، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن أبيه أخبره، قال: لما قُتل عَمّار بن ياسر دَخَل عَمرُو بن حَزْم على عَمرو بن العاص، فقال: قُتِل عمارٌ، وقد سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول:"تَقتُلُه الفِئةُ الباغِيةُ"، فقام عَمرٌو فَزِعًا، حتى دخل على معاويةَ، فقال له معاويةُ: ما شأنُك؟ فقال: قُتل عمار بن ياسر، فقال: قُتل عمار، فما ذا؟ فقال عَمرو: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"تَقتُله الفِئةُ الباغيَةُ"، فقال له معاويةُ: أنحنُ قتَلْناهُ، إنما قتَلَه عليّ وأصحابُه، جاؤوا به حتى أَلقَوه بين رِماحِنا، أو قال: سُيوفنا (1) . صحيح على شرطهما، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5659 - على شرط البخاري ومسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5659 - على شرط البخاري ومسلم
ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو عمرو بن حزم، عمرو بن عاص کے پاس گئے اور کہا: عمار قتل کر دیے گئے ہیں جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا“، یہ سن کر عمرو بن عاص گھبرا کر اٹھے یہاں تک کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے، معاویہ نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: عمار بن یاسر قتل ہو گئے ہیں، معاویہ نے کہا: عمار قتل ہو گئے تو کیا ہوا؟ عمرو نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا“، اس پر معاویہ نے ان سے کہا: کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو علی اور ان کے ساتھیوں نے قتل کیا ہے جو انہیں (میدانِ جنگ میں) لے کر آئے یہاں تک کہ انہیں ہمارے نیزوں (یا فرمایا: ہماری تلواروں) کے درمیان پھینک دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5763]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5763]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،ابن طاووس: هو عبد الله. وهو مكرر ما تقدَّم برقم (2695).» [ترقيم الرساله 5763] [ترقيم الشركة 5709] [ترقيم العلميه 5659]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح