الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ خُرُوجِ النَّارِ:
باب: قرب قیامت آگ کا نکلنا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 7118 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
صحیح بخاری: 7118
مسند احمد: 21289
الفتح الربانی: 12665
صحیح ابن حبان: 6841
المستدرک علی الصحیحین: 8571
المعجم الکبیر للطبرانی: 3019
1 تا 10
حدیث نمبر: 7118
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: أَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَخْرُجَ نَارٌ مِنْ أَرْضِ الْحِجَازِ تُضِيءُ أَعْنَاقَ الْإِبِلِ بِبُصْرَى".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا شعیب نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں زہری نے خبر دی کہ سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ مجھے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ سر زمین حجاز سے ایک آگ نکلے گی اور بصریٰ میں اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الفتن/حدیث: 7118]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ سرزمین حجاز سے ایک آگ نکلے جو بصریٰ شہر کے اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الفتن/حدیث: 7118]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 21289
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ حِمَازٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَتَعَجَّلَتْ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: " تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ! أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ"، ثُمَّ قَالَ:" لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوِرَاقِ، تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بُرُوكًا بِبُصْرَى كَضَوْءِ النَّهَارِ" ..
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر سے واپس آرہے تھے ہم نے ذوالحلیفہ میں پڑاؤ کیا کچھ لوگ جلد بازی کر کے مدینہ منورہ چلے گئے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ رات وہیں گذاری ہم بھی ہمراہ تھے جب صبح ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے متعلق پوچھا، بتایا گیا کہ وہ جلدی مدینہ چلے گئے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابھی تو یہ مدینہ منورہ اور عورتوں کی طرف جلدی سے چلے گئے ہیں لیکن ایک وقت ایسا ضرور آئے گا جب یہ مدینہ منورہ کو بہترین حالت پر ہونے کے باوجود چھوڑ جائیں گے پھر فرمایا عنقریب یمن کے جبل وراق سے ایک آگ نکلے گی جس سے بصرے کے جوان اونٹوں کی گردنیں دن کی روشنی کی طرح روشن ہوجائیں گی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21289]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره لكن بلفظ: تخرج نار من الحجاز، وهذا إسناد ضعيف لأجل حبيب بن حماز
ترقیم عوامۃ: 38470 ترقیم الشثری: -- 40098
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن عمرو بن قيس ، عن رجل ، عن ابي ذر قال: اقبل رسول الله صلى الله عليه وسلم من سفر، فلما دنا من المدينة تعجل قوم على راياتهم، فارسل، فجيء بهم فقال: ما اعجلكم؟ قالوا: اوليس قد اذنت لنا؟ قال: لا، ولا شبهت، ولكنكم تعجلتم إلى النساء بالمدينة. ثم قال: الا ليت شعري متى تخرج نار من قبل جبل الوراق، تضيء لها اعناق الإبل بروكا إلى برك الغماد من عدن ابين، كضوء النهار.؟!
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فما).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (رياتهم).
(٣) في [ع]: (فجاء).
(٤) في [س]: (سبهت)، وفي [هـ]: (لاشهت).
(٥) مجهول لإبهام راويه؛ أخرجه أحمد (٢١٢٨٩)، وابن حبان (٦٨٤١)، والبزار (٤٣٠)، والحاكم ٤/ ٤٤٢، وابن شبه في تاريخ المدينة ١/ ٢٨٠.
حضرت ابوذر سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر سے واپسی فرما رہے تھے جب مدینہ منورہ کے قریب ہوئے تو لوگوں نے اپنے جھنڈوں کے ساتھ جلدی کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف پیغام بھیجا ان کو لایا گیا آپ نے فرمایا کس چیز نے تمہیں جلدی میں ڈال دیا انہوں نے عرض کیا کیا آپ نے ہمیں اجازت نہیں دی؟ آپ نے فرمایا نہیں اور نہ ہی میں نے ایسا کوئی تاثر دیا ہے۔ لیکن تم نے مدینہ میں عورتوں کی طرف جلدی کی پھر فرمایا کاش مجھے معلوم ہوتا کہ جبل وراق کی جانب سے کب ایک آگ نکلے گی، جس سے عدن ابین کے برک الغماد تک بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں دن کی روشنی کی طرح روشن ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40098]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول لإبهام راويه .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6841، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8460، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21684، 21685، والبزار فى «مسنده» برقم: 4030، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40101، ترقيم محمد عوامة: 38470»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6841، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8460، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21684، 21685، والبزار فى «مسنده» برقم: 4030، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40101، ترقيم محمد عوامة: 38470»
ترقیم عوامۃ: 38474 ترقیم الشثری: -- 40102
حدثنا معاوية بن عمرو ، عن زائدة ، عن الاعمش ، عن عمرو ، عن عبد الله بن الحارث ، عن حبيب بن حماز ، عن ابي ذر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليت شعري متى تخرج نار من قبل الوراق، تضيء لها اعناق الإبل ببصرى بروكا كضوء النهار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (حماد)، وفي [هـ]: (جماز).
(٢) في [أ، ب]: (بمصرى).
(٣) حسن؛ حبيب صدوق، أخرجه أحمد (٢١٢٨٩)، وابن حبان (٦٨٤١)، والحاكم ٤/ ٤٤٢، والبزار (٤٣٠)، وابن شبه في تاريخ المدينة ١/ ٢٨٠.
حضرت ابو ذر سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کاش مجھے معلوم ہوجاتا جبل وراق کی جانب سے کب آگ نکلے گی جس سے بصری میں بیٹھے اونٹوں کی گردنیں روشن ہوجائیں گی دن کی روشنی کی طرح۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40102]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ حبيب صدوق .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6841، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8460، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21684، 21685، والبزار فى «مسنده» برقم: 4030، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40097، ترقيم محمد عوامة: 38474»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6841، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8460، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21684، 21685، والبزار فى «مسنده» برقم: 4030، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40097، ترقيم محمد عوامة: 38474»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 12665
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَنَزَلْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَتَعَجَّلَتْ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ فَقِيلَ: تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: ”تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ“، ثُمَّ قَالَ: ”لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوِرَاقِ تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بُرُوكًا بِبُصْرَى كَضَوْءِ النَّهَارِ“
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ سفر سے واپس ہوئے اور ہم ذوالحلیفہ میں ٹھہرے، کچھ لوگ تو مدینہ منورہ کی طرف جلدی چلے گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات وہیں بسر کی اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہی رات گزاری، صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان حضرات کے متعلق پوچھا کہ وہ کہاں ہیں؟ بتلایا گیا کہ وہ تو مدینہ کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ مدینہ کی طرف اور اپنی بیویوں کی طرف جلدی چلے گئے، خبردار! عنقریب ایک دور آئے گا کہ مدینہ کی اچھی بھلی حالت ہونے کے باوجود یہ مدینہ کو چھوڑ جائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کاش کہ مجھے علم ہو کہ یمن کے جبل وارق سے کب وہ آگ نمودار ہوگی، جس سے بصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں یوں چمکیں گی، جیسے دن میں چمکتی ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12665]
تخریج الحدیث: «صحيح،قاله الالباني، اخرجه البزارفي مسنده: 430، وابن حبان: 6841، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21289 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21613»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6841
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ أَبِي الدُّمَيْكِ بِبَغْدَادَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَعْمَشَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ حِمَازٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَزَلْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَتَعَجَّلَتْ رِجَالٌ إِِلَى الْمَدِينَةِ فَبَاتُوا بِهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ: تَعَجَّلُوا إِِلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: " تَعَجَّلُوا إِِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ؟ أَمَا إِِنَّهُمْ سَيَتْرُكُونَها أَحْسَنَ مَا كَانَتْ" وَقَالَ لِلَّذِينَ تَخَلَّفُوا مَعَهُ مَعْرُوفًا، ثُمَّ قَالَ:" لَيْتَ شِعْرِي، مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوَرَّاقِ، تُضِيءُ لَهَا أَعْنَاقُ الإِِبِلِ وَهِيَ تَنْزِلُ بِبُصْرَى كَضَوْءِ النَّهَارِ" ، قَالَ عَلِيٌّ: بُصْرَى بِالشَّامِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے، ہم نے ذوالحلیفہ میں پڑاؤ کیا، کچھ لوگ جلدی مدینہ منورہ کی طرف چلے گئے، انہوں نے وہاں رات بسر کی، جب صبح ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ لوگ پہلے ہی مدینہ منورہ چلے گئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ مدینہ منورہ اور خواتین کی طرف جلدی چلے گئے ہیں؟ سنو! یہ لوگ مدینہ منورہ کو اس حالت میں چھوڑ جائیں گے کہ وہ اپنی بہترین حالت میں ہو گا“ البتہ جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیچھے رہ گئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ مناسب طور پر بات کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کاش مجھے معلوم ہوتا کہ یمن سے وراق کے پہاڑ سے وہ آگ کب نکلے گی جس کے ذریعے اونٹوں کی گردنیں روشن ہو جائیں گی اور وہ آگ بصریٰ پر یوں نازل ہو گی، جس طرح دن کی روشنی ہوتی ہے۔“ علی بن مدینی نامی راوی کہتے ہیں: بصریٰ نامی جگہ شام میں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6841]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6841، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8460، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21684، 21685، والبزار فى (مسنده) برقم: 4030، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38470، 38474» «رقم طبعة با وزير 6802»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3083). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 8571
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي العامري، حدثنا أبو أسامة، حدثني زائدة قال: سمعتُ الأعمش يحدِّث عن عمرو بن مُرَّة، عن عبد الله بن الحارث، عن حبيب بن حِمَاز (1) ، عن أبي ذر قال: كنا مع النبي ﷺ في سفرٍ، فلما رجعنا تَعجَّل ناسٌ فدخلوا المدينة، فسأل عنهم النبي ﷺ فَأَخبر أنهم تعجَّلوا إلى المدينة، فقال:"يُوشِكُ أن يَدَعُوها أحسن ما كانت، لَيْتَ شِعْري، متى تخرج نارٌ من جبل الوِرَاق، تُضِيءُ لها أعناقُ البُخْتِ بالبصرَى بُروكًا كضَوْءِ النهار" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وشاهده حديث رافع السُّلَمي الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8366 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وشاهده حديث رافع السُّلَمي الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8366 - صحيح
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب ہم واپس ہوئے تو کچھ لوگوں نے جلدی کی اور مدینہ میں داخل ہو گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں دریافت فرمایا تو بتایا گیا کہ انہوں نے مدینہ جانے میں جلدی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب وہ مدینہ کو اس کی بہترین حالت میں چھوڑ دیں گے، کاش مجھے معلوم ہوتا کہ جبل الوراق سے وہ آگ کب نکلے گی جس کی روشنی سے بُصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں اس طرح چمکیں گی جیسے دن کی روشنی ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8571]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8571]
تخریج الحدیث: «إسناده محتمل للتحسين من أجل حبيب بن حماز، فهو تابعي روى عنه اثنان ووثقه العجلي وابن حبان» [ترقيم الرساله 8571] [ترقيم الشركة 8468] [ترقيم العلميه 8366]
الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين من أجل حبيب بن حماز
حدیث نمبر: 5924
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ فَتَعَجَّلَ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ:" تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ"، ثُمَّ قَالَ:" لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوَرَّاقِ تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بِبُصْرَى تَرَوْهَا كَضَوْءِ النَّهَارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے ہم نے ذوالحلیفہ دیکھا (یعنی جب ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو کچھ افراد جلدی سے مدینہ منورہ چلے گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہیں رات بسر کی ہم نے آپ کے ساتھ رات بسر کی جب صبح ہوئی تو آپ نے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا، تو عرض کی گئی وہ لوگ جلدی مدینہ منورہ کی طرف اور خواتین کی طرف چلے گئے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (عنقریب یہ لوگ اسے چھوڑ دیں گے حالانکہ یہ اس وقت سب سے بہتر ہو گا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کاش مجھے معلوم ہوتا کہ کب یمن سے ایک آگ نکلے گی جو وراق کے پہاڑ سے نکلے گی اور بصری میں موجود اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی تم اسے یوں دیکھو گے جیسے دن کی روشنی ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5924]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5924]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (144/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20782»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12600
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَتَعَجَّلَ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ: تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ. فَقَالَ:" تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ". ثُمَّ قَالَ:" لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوَرَّاقِ، تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بُرُوكًا بِبُصْرَى كَضَوْءِ النَّهَارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ حَبِيبِ بْنِ جَمَّازٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ حَبِيبِ بْنِ جَمَّازٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے، ہم نے ذوالحلیفہ کو دیکھا تو کچھ افراد مدینہ منورہ کی طرف جلدی روانہ ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات وہیں بسر کی، ہم نے بھی رات وہیں بسر کی، صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا، تو عرض کی گئی: وہ مدینہ کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ مدینہ کی طرف اور عورتوں کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، یہ لوگ عنقریب مدینہ کو چھوڑ دیں گے، جب کہ وہ اس سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ اچھی حالت میں ہو گا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کاش مجھے معلوم ہوتا کہ کب یمن سے ایک آگ نکلے گی جو وراق کے پہاڑ سے نکلے گی اور اُس کے ذریعے بصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں روشن ہو جائیں گی، یوں جیسے دن کی روشنی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حبیب بن جماز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12600]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حبیب بن جماز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12600]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (144/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20782، وأخرجه مسند البزار برقم: 4030»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3019
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ السَّدُوسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ ، حَدَّثَنِي حُذَيْفَةُ بْنُ أَسِيدٍ صَاحِبُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ فِي ظِلِّ غُرْفَةٍ، فَأَشْرَفَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ تِلْكَ الْغُرْفَةِ، فَقَالَ: مَا تَحَدَّثُونَ؟ قُلْنَا: نَتَحَدَّثُ عَنِ السَّاعَةِ. قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ عَشْرُ آيَاتٍ: طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَالدَّجَّالُ ، وَالدُّخَانُ، وَدَابَّةُ الْأَرْضِ، وَثَلَاثَةُ خُسُوفٍ: خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ، وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ، وَخَسْفٌ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَيَخْرُجُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، وَتَخْرُجُ نَارٌ مِنْ قَعْرِ عَدَنَ تُحِيطُ بِالنَّاسِ لَا يَتَخَلَّفُهَا أَحَدٌ تَسُوقُهُمْ إِلَى أَرْضِ الْمَحْشَرِ، فَتُقِيمُ حَتَّى يَقْضُوا حَوَائِجَهُمْ، ثُمَّ تَحَرَّكُ بِهِمْ فَتُرَحِّلُهُمْ. قَالَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَخْرُجَ نَارٌ مِنْ رُومَانَ أَوْ رَكُوبَةَ يُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بِبُصْرَى.
حسن بن فرات رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے ابوالطفیل کو یہ کہتے سنا کہ مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: ہم ایک بالاخانے کے سائے میں باتیں کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی بالاخانے سے ہم پر جھانکے اور پوچھا: تم کیا باتیں کر رہے ہو؟ ہم نے عرض کیا: ہم قیامت کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک دس نشانیاں ظاہر نہ ہو جائیں: سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال، دھواں، زمین کا جانور (دابۃ الارض)، اور تین دھنسنے کے واقعات: مشرق میں دھنسنا، مغرب میں دھنسنا، اور جزیرہ عرب میں دھنسنا، اور یاجوج ماجوج کا نکلنا، اور عدن کی تہہ سے ایک آگ کا نکلنا جو لوگوں کو گھیر لے گی، کوئی اس سے پیچھے نہ رہ سکے گا، انہیں سرزمینِ حشر کی طرف ہانکے گی، پھر وہاں ٹھہرے گی یہاں تک کہ لوگ اپنی ضروریات پوری کر لیں، پھر انہیں حرکت دے کر آگے روانہ کر دے گی۔“ راوی کہتے ہیں: اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک رومان یا رکوبہ سے ایک آگ نہ نکلے جس کی روشنی بصریٰ میں اونٹوں کی گردنوں کو منور کر دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3019]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 172، حدیث 3032»