🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
669. حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18529 (کل: 16 مقامات، 11 کتب)
مسند احمد: 18529، 2212
سنن ابوداود: 3576
سنن نسائی: 5402
الفتح الربانی: 8583
سنن سعید بن منصور: 741، 749، 750، 752
المستدرک علی الصحیحین: 3258
الجامع الكامل: 12254
السنن الكبرى للبيهقي: 15854، 20481
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10975
المعجم الکبیر للطبرانی: 10686
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4903
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18529
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَوْلُهُ: وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ سورة المائدة آية 44، وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ سورة المائدة آية 45، وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ سورة المائدة آية 47، قَالَ: " هِيَ فِي الْكُفَّارِ كُلُّهَا" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن کریم کی یہ آیات کہ جو شخص اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا ایسے لوگ کافر ہیں پھر تمام کافروں کے متعلق فرمایا گیا کہ جو شخص اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا ایسے لوگ ظالم ہیں جو شخص اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا ایسے لوگ فاسق ہیں یہ تینوں آیات کفار کے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18529]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1700
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3576
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي يَحْيَى الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ إِلَى قَوْلِهِ الْفَاسِقُونَ سورة المائدة آية 44 ـ 47 هَؤُلَاءِ الْآيَاتِ الثَّلَاثِ نَزَلَتْ فِي الْيَهُودِ خَاصَّةً فِي قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں آیت کریمہ «ومن لم يحكم بما أنزل الله فأولئك هم الكافرون» ”جو اللہ کے حکم کے موافق فیصلہ نہ کریں وہ کافر ہیں“ اللہ تعالیٰ کے قول «الفاسقون» سورة المائدة: (۴۴، ۴۵، ۴۷) تک، یہ تینوں آیتیں یہودیوں کے متعلق اور بطور خاص بنی قریظہ اور بنی نضیر کی شان میں نازل ہوئیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3576]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ”سورۃ المائدہ کی یہ تینوں آیات: ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ﴾ [سورة المائدة: 44] «إِلَى قَوْلِهِ» ”ان کے ارشاد تک“ ﴿الْفَاسِقُونَ﴾ [سورة المائدة: 47] یہودیوں کے قبائل بالخصوص قریظہ اور بنو نضیر کے متعلق نازل ہوئی تھیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3576]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 5828)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/238،271) (حسن، صحیح الإسناد)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5402
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" كَانَتْ مُلُوكٌ بَعْدَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ الصَّلَاة وَالسَّلَامُ بَدَّلُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ، , وَكَانَ فِيهِمْ مُؤْمِنُونَ يَقْرَءُونَ التَّوْرَاةَ، قِيلَ لِمُلُوكِهِمْ: مَا نَجِدُ شَتْمًا أَشَدَّ مِنْ شَتْمٍ يَشْتِمُونَّا هَؤُلَاءِ , إِنَّهُمْ يَقْرَءُونَ: وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ سورة المائدة آية 44 , وَهَؤُلَاءِ الْآيَاتِ مَعَ مَا يَعِيبُونَّا بِهِ فِي أَعْمَالِنَا فِي قِرَاءَتِهِمْ , فَادْعُهُمْ فَلْيَقْرَءُوا كَمَا نَقْرَأُ، وَلْيُؤْمِنُوا كَمَا آمَنَّا، فَدَعَاهُمْ فَجَمَعَهُمْ وَعَرَضَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلَ , أَوْ يَتْرُكُوا قِرَاءَةَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ إِلَّا مَا بَدَّلُوا مِنْهَا , فَقَالُوا: مَا تُرِيدُونَ إِلَى ذَلِكَ دَعُونَا، فَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ: ابْنُوا لَنَا أُسْطُوَانَةً، ثُمَّ ارْفَعُونَا إِلَيْهَا، ثُمَّ اعْطُونَا شَيْئًا نَرْفَعُ بِهِ طَعَامَنَا وَشَرَابَنَا فَلَا نَرِدُ عَلَيْكُمْ، وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ: دَعُونَا نَسِيحُ فِي الْأَرْضِ وَنَهِيمُ وَنَشْرَبُ كَمَا يَشْرَبُ الْوَحْشُ فَإِنْ قَدَرْتُمْ عَلَيْنَا فِي أَرْضِكُمْ فَاقْتُلُونَا، وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ: ابْنُوا لَنَا دُورًا فِي الْفَيَافِي وَنَحْتَفِرُ الْآبَارَ، وَنَحْتَرِثُ الْبُقُولَ فَلَا نَرِدُ عَلَيْكُمْ وَلَا نَمُرُّ بِكُمْ، وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنَ الْقَبَائِلِ إِلَّا وَلَهُ حَمِيمٌ فِيهِمْ , قَالَ: فَفَعَلُوا ذَلِكَ , فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا سورة الحديد آية 27، وَالْآخَرُونَ قَالُوا: نَتَعَبَّدُ كَمَا تَعَبَّدَ فُلَانٌ، وَنَسِيحُ كَمَا سَاحَ فُلَانٌ، وَنَتَّخِذُ دُورًا كَمَا اتَّخَذَ فُلَانٌ، وَهُمْ عَلَى شِرْكِهِمْ لَا عِلْمَ لَهُمْ بِإِيمَانِ الَّذِينَ اقْتَدَوْا بِهِ، فَلَمَّا بَعَثَ اللَّهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَلَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ إِلَّا قَلِيلٌ، انْحَطَّ رَجُلٌ مِنْ صَوْمَعَتِهِ، وَجَاءَ سَائِحٌ مِنْ سِيَاحَتِهِ، وَصَاحِبُ الدَّيْرِ مِنْ دَيْرِهِ، فَآمَنُوا بِهِ , وَصَدَّقُوهُ , فَقَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ سورة الحديد آية 28 , أَجْرَيْنِ بِإِيمَانِهِمْ بِعِيسَى , وَبِالتَّوْرَاةِ , وَالْإِنْجِيلِ , وَبِإِيمَانِهِمْ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَتَصْدِيقِهِمْ قَالَ: وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ سورة الحديد آية 28 الْقُرْآنَ , وَاتِّبَاعَهُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لِئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ سورة الحديد آية 29 يَتَشَبَّهُونَ بِكُمْ أَلا يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ سورة الحديد آية 29 الْآيَةَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے بعد کئی بادشاہ ہوئے جن ہوں نے تورات اور انجیل کو بدل ڈالا، ان میں کچھ مومن تھے جو توراۃ پڑھتے تھے، ان کے بادشاہوں سے عرض کیا گیا: ہمیں اس سے زیادہ سخت گالی نہیں ملتی جو یہ ہمیں دیتے ہیں، یہ لوگ پڑھتے ہیں ”جس نے اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ نہ کیا وہ کافر ہیں“ یہ لوگ اس قسم کی آیات پڑھتے ہیں ور ساتھ ہی وہ چیزیں پڑھتے ہیں جس میں ہمارا عیب نکلتا ہے تو انہیں بلا کر کہو کہ وہ بھی ویسے ہی پڑھیں جیسے ہم پڑھتے ہیں اور اسی طرح کا ایمان لائیں جیسا ہم لائے ہیں، چنانچہ اس (بادشاہ) نے انہیں بلایا اور اکٹھا کیا اور کہا: قتل منظور کرو یا پھر توراۃ اور انجیل کو پڑھنا چھوڑ دو، البتہ وہ پڑھو جو بدل دیا گیا ہے۔ وہ بولے: تمہارا اس سے کیا مقصد ہے؟ ہمیں چھوڑ دو۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے کہا: ہمارے لیے ایک مینار بنا دو اور ہمیں اس پر چڑھا دو پھر ہمیں کھانے پینے کی کچھ چیزیں دے دو، تو ہم تمہارے پاس کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے کہا: ہمیں چھوڑ دو، ہم زمین میں گھومیں ور بھٹکتے پھریں اور جنگلی جانوروں کی طرح پئیں، پھر اگر تم ہمیں اپنی زمین میں دیکھ لو تو مار ڈالنا، ان میں سے بعض لوگوں نے کہا: ہمارے لیے صحراء و بیابان میں گھر بنا دو، ہم خود کنویں کھود لیں گے اور سبزیاں بولیں گے، پھر پلٹ کر تمہارے پاس نہ آئیں گے اور نہ تمہارے پاس سے گزریں گے، اور کوئی قبیلہ ایسا نہ تھا جس کا دوست یا رشتہ دار اس میں نہ ہو۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا، تو اللہ تعالیٰ نے آیت: «ورهبانية ابتدعوها ما كتبناها عليهم إلا ابتغاء رضوان اللہ فما رعوها حق رعايتها» ”اور جو درویشی انہوں نے خود نکالی تھی ہم نے انہیں اس کا حکم نہیں دیا تھا سوائے اللہ کی رضا جوئی کے، پھر انہوں نے اس کی بھی پوری رعایت نہیں کی“ (الحدید: ۲۷) نازل فرمائی، کچھ دوسرے لوگوں نے کہا: ہم بھی فلاں کی طرح عبادت کریں گے اور فلاں کی طرح گھومیں گے اور فلاں کی طرح گھر بنائیں گے حالانکہ وہ شرک میں مبتلا تھے، یہ ان لوگوں کے ایمان سے باخبر نہ تھے جن کی پیروی کا یہ دم بھر رہے تھے، پھر جب اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا تو ان میں سے بہت تھوڑے سے لوگ بچے تھے، ایک شخص اپنے عبادت خانے سے اترا اور جنگل میں گھومنے والا گھوم کر لوٹا اور گرجا گھر میں رہنے والا گرجا گھر سے لوٹا اور یہ سب کے سب آپ پر ایمان لائے اور آپ کی تصدیق کی، تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا: «يا أيها الذين آمنوا اتقوا اللہ وآمنوا برسوله يؤتكم كفلين من رحمته» ”اے لوگو! جو ایمان رکھتے ہو، اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت کا دوگنا حصہ دے گا“ (الحدید: ۲۸) دوہرا اجر ان کے عیسیٰ، تورات اور انجیل پر ایمان کے بدلے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان اور تصدیق کے بدلے، پھر فرمایا: ”وہ تمہارے چلنے کے لیے ایک روشنی دے گا“ یعنی قرآن اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ”تاکہ اہل کتاب“ یعنی وہ اہل کتاب جو تمہاری مشابہت کرتے ہیں ”جان لیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کو حاصل کرنے کی قدرت نہیں رکھتے“۔ [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5402]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے بعد کچھ ایسے بادشاہ ہوئے جنہوں نے تورات و انجیل کو بدل دیا اور ان میں سے کچھ ایمان پر قائم رہے، وہ (اصل) تورات پڑھتے تھے۔ ان بادشاہوں سے کہا گیا: ہم کوئی گالی اس گالی سے سخت نہیں پاتے جو یہ ہمیں دیتے ہیں کیونکہ یہ پڑھتے ہیں: ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ﴾ [سورة المائدة: 44] ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے اتارے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرے، وہ کافر ہے۔“ اور اس قسم کی دوسری آیات، نیز وہ اپنی قرأت میں ہم پر عملی عیب بھی لگاتے ہیں۔ ان کو بلائیں اور انہیں کہیں کہ جس طرح ہم پڑھتے ہیں، وہ بھی اسی طرح پڑھیں اور وہ بھی اسی طرح ایمان لائیں جس طرح ہمارا ایمان ہے۔ بادشاہ نے ان کو بلایا اور ان کو قتل کی دھمکی دی «إِلَّا» ”بجز“ یہ کہ وہ تورات و انجیل کی صحیح قرأت چھوڑ کر ان کی طرح تبدیل شدہ قرأت کریں۔ ان (مومن) لوگوں نے کہا: تمہیں اس سے کیا فائدہ ہوگا؟ تم ہمیں چھوڑ دو۔ ان میں سے ایک گروہ نے کہا: تم ہمارے لیے کوئی بلند عمارت بنا دو، پھر ہمیں اس پر چڑھا دو، ہمیں کوئی ایسی چیز دو کہ ہم اپنا کھانا پینا اوپر لے جا سکیں، ہم تمہارے پاس نہیں آئیں گے۔ ایک گروہ نے کہا: ہمیں چھوڑو، ہم زمین میں گھومتے پھریں گے اور بلا وجہ چکر لگاتے رہیں گے، اگر تم ہمیں اپنے علاقے میں پکڑ لو تو بے شک ہمیں قتل کر دینا۔ ایک اور گروہ نے کہا: ہمارے لیے صحراؤں میں گھر بنا دو، ہم کنویں کھود لیں گے اور سبزیاں کاشت کریں گے، نہ ہم تمہارے پاس آئیں گے، نہ تمہارے قریب سے گزریں گے۔ ان قبائل میں سے کوئی قبیلہ بھی ایسا نہ تھا جس کا کوئی دوست اور رشتے دار ان (مومن) لوگوں میں نہ ہو، اس لیے انہوں نے یہ باتیں مان لیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری: ﴿وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا﴾ [سورة الحديد: 27] ”اور رہبانیت انہوں نے خود ایجاد کرلی، ہم نے اسے ان پر فرض نہیں کیا تھا، مگر اللہ کی خوشنودی کی طلب میں انہوں نے آپ ہی یہ بدعت نکالی اور پھر اس کی پابندی کرنے کا جو حق تھا اسے ادا نہ کیا۔“ اور کچھ دوسرے لوگ بھی کہنے لگے کہ ہم تو اس طرح عبادت کریں گے جیسے کہ فلاں (اونچی عمارتوں والے) کرتے ہیں اور ہم بھی اسی طرح گھومتے پھریں گے جیسے یہ گھومتے پھرتے ہیں، اور ہم بھی آبادیوں سے دور جھونپڑیاں بنا لیں گے جس طرح انہوں نے بنائی ہیں، حالانکہ یہ لوگ مشرک تھے اور ان کو ان لوگوں کے ایمان کا کوئی علم نہ تھا جن کی اقتدا کا وہ دم بھرتے تھے۔ جب اللہ تعالیٰ نے نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا اور ان میں سے بھی چند لوگ ہی رہ گئے تو مناروں والے (راہب لوگ) اپنے مناروں سے اتر آئے اور گھومنے پھرنے والے بھی واپس آ گئے اور جھونپڑیوں والے اپنی جھونپڑیوں سے لوٹ آئے۔ اور یہ سب لوگ آپ پر ایمان لے آئے اور آپ کی تصدیق کی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ﴾ [سورة الحديد: 28] ”اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ، اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی رحمت سے دوہرا اجر عطا فرمائے گا۔“ ایک اجر حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور تورات و انجیل پر ایمان لانے کا اور دوسرا اجر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان و تصدیق کا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ﴾ [سورة الحديد: 28] ”اور اللہ تعالیٰ تمہیں نور عطا فرمائے گا جس کی روشنی میں تم (راہ حق پر چلو گے)۔“ اس نور سے مراد قرآن مجید اور نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مزید فرمایا: ﴿لِئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَلَّا يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ﴾ [سورة الحديد: 29] ”تاکہ اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) جان لیں، یعنی تمہاری مشابہت اختیار کریں (تمہاری طرح ایمان لے آئیں) کہ وہ بذات خود اللہ تعالیٰ کا کچھ بھی فضل حاصل نہیں کر سکتے «إِلَخْ» “ [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5402]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 5575) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، سفيان الثوري عنعن. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 363

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2212
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْزَلَ: وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ سورة المائدة آية 44 وَ أُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ سورة المائدة آية 45 وَ أُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ سورة المائدة آية 47 , قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَنْزَلَهَا اللَّهُ فِي الطَّائِفَتَيْنِ مِنَ الْيَهُودِ، وَكَانَتْ إِحْدَاهُمَا قَدْ قَهَرَتْ الْأُخْرَى فِي الْجَاهِلِيَّةِ، حَتَّى ارْتَضَوْا واصْطَلَحُوا عَلَى أَنَّ كُلَّ قَتِيلٍ قَتَلَهُ الْعَزِيزَةُ مِنَ الذَّلِيلَةِ، فَدِيَتُهُ خَمْسُونَ وَسْقًا، وَكُلَّ قَتِيلٍ قَتَلَهُ الذَّلِيلَةُ مِنَ الْعَزِيزَةِ، فَدِيَتُهُ مِائَةُ وَسْقٍ، فَكَانُوا عَلَى ذَلِكَ حَتَّى قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، وَذَلَّتْ الطَّائِفَتَانِ كِلْتَاهُمَا لِمَقْدَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , ورَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ لَمْ يَظْهَرْ، وَلَمْ يُوطِئْهُمَا عَلَيْهِ، وَهُوَ فِي الصُّلْحِ، فَقَتَلَتْ الذَّلِيلَةُ مِنَ الْعَزِيزَةِ قَتِيلًا، فَأَرْسَلَتْ الْعَزِيزَةُ إِلَى الذَّلِيلَةِ: أَنْ ابْعَثُوا إِلَيْنَا بِمِائَةِ وَسْقٍ، فَقَالَتْ الذَّلِيلَةُ: وَهَلْ كَانَ هَذَا فِي حَيَّيْنِ قَطُّ دِينُهُمَا وَاحِدٌ، وَنَسَبُهُمَا وَاحِدٌ، وَبَلَدُهُمَا وَاحِدٌ، دِيَةُ بَعْضِهِمْ نِصْفُ دِيَةِ بَعْضٍ؟ إِنَّا إِنَّمَا أَعْطَيْنَاكُمْ هَذَا ضَيْمًا مِنْكُمْ لَنَا، وَفَرَقًا مِنْكُمْ، فَأَمَّا إِذْ قَدِمَ مُحَمَّدٌ فَلَا نُعْطِيكُمْ ذَلِكَ , فَكَادَتْ الْحَرْبُ تَهِيجُ بَيْنَهُمَا، ثُمَّ ارْتَضَوْا عَلَى أَنْ يَجْعَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ، ثُمَّ ذَكَرَتْ الْعَزِيزَةُ، فَقَالَتْ: وَاللَّهِ , مَا مُحَمَّدٌ بِمُعْطِيكُمْ مِنْهُمْ ضِعْفَ مَا يُعْطِيهِمْ مِنْكُمْ، وَلَقَدْ صَدَقُوا، مَا أَعْطَوْنَا هَذَا إِلَّا ضَيْمًا مِنَّا، وَقَهْرًا لَهُمْ، فَدُسُّوا إِلَى مُحَمَّدٍ مَنْ يَخْبُرُ لَكُمْ رَأْيَهُ: إِنْ أَعْطَاكُمْ مَا تُرِيدُونَ حَكَّمْتُمُوهُ، وَإِنْ لَمْ يُعْطِكُمْ حَذِرْتُمْ، فَلَمْ تُحَكِّمُوهُ , فَدَسُّوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاسًا مِنَ الْمُنَافِقِينَ لِيَخْبُرُوا لَهُمْ رَأْيَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَ اللَّهُ رَسُولَهُ بِأَمْرِهِمْ كُلِّهِ وَمَا أَرَادُوا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَأَيُّهَا الرَّسُولُ لا يَحْزُنْكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا إِلَى قَوْلِهِ وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ سورة المائدة آية 41 - 47" , ثُمَّ قَالَ: فِيهِمَا وَاللَّهِ نَزَلَتْ، وَإِيَّاهُمَا عَنَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات جو نازل فرمائی ہیں: « ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللّٰهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ . . . فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ . . . فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ﴾ [المائدة: 44-47] » ”جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلے نہیں کرتے وہ کافر ہیں، . . . وہ ظالم ہیں، . . . وہ فاسق ہیں۔“ یہ یہودیوں کے دو گروہوں کے بارے نازل ہوئی تھیں، زمانہ جاہلیت میں ان میں سے ایک گروہ دوسرے پر غالب آگیا تھا اور ان لوگوں میں اس فیصلے پر رضا مندی کے ساتھ صلح ہوگئی تھی کہ غالب آنے والے قبیلے نے مغلوب قبیلے کے جس آدمی کو بھی قتل کیا ہوگا، اس کی دیت پچاس وسق ہوگی اور مغلوب قبیلے نے غالب قبیلے کے جس آدمی کو قتل کیا ہوگا، اس کی دیت سو وسق ہوگی، یہ لوگ اس معاہدے پر برقرار رہے یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لے آئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے بعد یہ دونوں گروہ ہی مغلوب ہو کر رہ گئے، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر کوئی لشکر کشی نہ فرمائی اور نہ ان کی زمینوں کو روندا، بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے معاہدہ صلح کر لیا، اس دوران مغلوب قبیلے نے غالب قبیلے کے ایک آدمی کو قتل کر دیا، اس غالب قبیلے نے مغلوب قبیلے والوں کو کہلا بھیجا کہ ہمیں دیت کے سو وسق بھیجو، مغلوب قبیلے والوں نے کہا کہ کیا یہ بات کبھی ان قبیلوں میں ہو سکتی ہے جن کا دین بھی ایک ہو، نسب بھی ایک ہو اور شہر بھی ایک ہو؟ اور کسی کی دیت پوری اور کسی کی نصف ہو؟ پہلے ہم لوگ تمہیں یہ مقدار تمہارے ڈر اور خوف کی وجہ سے دیتے رہے، لیکن اب جبکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آگئے ہیں، ہم تمہیں یہ دیت کسی صورت نہیں دے سکتے، قریب تھا کہ ان دونوں گروہوں میں جنگ چھڑ جائے کہ یہ دونوں گروہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم بنانے پر راضی ہوگئے۔ پھر غالب قبیلے کو یاد آیا اور وہ کہنے لگا کہ واللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں ان کی نسبت دگنی دیت نہیں دلوائیں گے، اور یہ لوگ کہہ بھی ٹھیک رہے ہیں کہ یہ ہمارے ڈر، خوف اور تسلط کی وجہ سے ہمیں دگنی دیت دیتے رہے ہیں، اس لئے کسی ایسے آدمی کو خفیہ طور پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجو جو ان کی رائے سے تمہیں باخبر کر سکے، اگر وہ تمہیں وہی دیت دلواتے ہیں جو تم چاہتے ہو تو انہیں اپنا حکم بنالو اور اگر وہ نہیں دلواتے تو تم ان سے اپنا دامن بچاؤ اور انہیں اپنا ثالث مقرر نہ کرو۔ چنانچہ انہوں نے منافقین میں سے کچھ لوگوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں خفیہ طور پر بھیجا تاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رائے معلوم کر کے اس کی مخبری کر سکیں، جب وہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کو ان کی ساری تفصیلات اور ان کے عزائم سے باخبر کر دیا اور یہ آیات نازل فرمائیں: « ﴿يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنْكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا . . . . . وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللّٰهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ﴾ [المائدة: 41-47] » ”اے پیغمبر! آپ کو وہ لوگ غم میں مبتلا نہ کر دیں جو کفر میں آگے بڑھتے ہیں ان لوگوں سے جو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے . . . . . اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلے نہیں کرتے وہ فاسق ہیں۔“ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: واللہ! یہ آیت ان دونوں گروہوں کے بارے نازل ہوئی ہے اور اللہ نے اس آیت میں یہی دو گروہ مراد لئے ہیں۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2212]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8583
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْزَلَ وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ وَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ [سورة المائدة: ٤٤-٤٧] قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَنْزَلَهَا اللَّهُ فِي الطَّائِفَتَيْنِ مِنَ الْيَهُودِ وَكَانَتْ إِحْدَاهُمَا قَدْ قَهَرَتِ الْأُخْرَى فِي الْجَاهِلِيَّةِ حَتَّى ارْتَضَوْا وَاصْطَلَحُوا عَلَى أَنَّ كُلَّ قَتِيلٍ قَتَلَتْهُ الْعَزِيزَةُ مِنَ الذَّلِيلَةِ فَدِيَتُهُ خَمْسُونَ وَسْقًا وَكُلُّ قَتِيلٍ قَتَلَتْهُ الذَّلِيلَةُ مِنَ الْعَزِيزَةِ فَدِيَتُهُ مِائَةُ وَسْقٍ فَكَانُوا عَلَى ذَلِكَ حَتَّى قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَذَلَّتِ الطَّائِفَتَانِ كِلْتَاهُمَا لِمَقْدَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَيَوْمَئِذٍ لَمْ يَظْهَرْ وَلَمْ يُوَطِّئْهُمَا عَلَيْهِ وَهُوَ فِي الصُّلْحِ فَقَتَلَتِ الذَّلِيلَةُ مِنَ الْعَزِيزَةِ قَتِيلًا فَأَرْسَلَتِ الْعَزِيزَةُ إِلَى الذَّلِيلَةِ أَنِ ابْعَثُوا إِلَيْنَا بِمِائَةِ وَسْقٍ فَقَالَتِ الذَّلِيلَةُ وَهَلْ كَانَ هَذَا فِي حَيَّيْنِ قَطُّ دِينُهُمَا وَاحِدٌ وَنَسَبُهُمَا وَاحِدٌ وَبَلَدُهُمَا وَاحِدٌ دِيَةُ بَعْضِهِمْ نِصْفُ دِيَةِ بَعْضٍ إِنَّا إِنَّمَا أَعْطَيْنَاكُمْ هَذَا ضَيْمًا مِنْكُمْ لَنَا وَفَرَقًا مِنْكُمْ فَأَمَّا إِذْ قَدِمَ مُحَمَّدٌ فَلَا نُعْطِيكُمْ ذَلِكَ فَكَادَتِ الْحَرْبُ تَهِيجُ بَيْنَهُمَا ثُمَّ ارْتَضَوْا عَلَى أَنْ يَجْعَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ ذَكَرَتِ الْعَزِيزَةُ فَقَالَتْ وَاللَّهِ مَا مُحَمَّدٌ بِمُعْطِيكُمْ مِنْهُمْ ضِعْفَ مَا يُعْطِيهِمْ مِنْكُمْ وَلَقَدْ صَدَقُوا مَا أَعْطَوْنَا هَذَا إِلَّا ضَيْمًا مِنَّا وَقَهْرًا لَهُمْ فَدُسُّوا إِلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ يُخْبِرُ لَكُمْ رَأْيَهُ إِنْ أَعْطَاكُمْ مَا تُرِيدُونَ حَكَّمْتُمُوهُ وَإِنْ لَمْ يُعْطِكُمْ حَذِرْتُمْ فَلَمْ تُحَكِّمُوهُ فَدَسُّوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَاسًا مِنَ الْمُنَافِقِينَ لِيُخْبِرُوا لَهُمْ رَأْيَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَ اللَّهُ رَسُولَهُ بِأَمْرِهِمْ كُلِّهِ وَمَا أَرَادُوا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنْكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا إِلَى قَوْلِهِ وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ [سورة المائدة: ٤١-٤٧] ثُمَّ قَالَ فِيهِمَا وَاللَّهِ نَزَلَتْ وَإِيَّاهُمَا عَنَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل کیں: اور جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلہ نہ کریں وہ کافر ہیں اور وہ لوگ ظالم ہیں اور وہ لوگ فاسق ہیں انھوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے یہ آیات یہودیوں کے دو گروہوں کے بارے میں نازل کیں، ان میں سے ایک نے دورِ جاہلیت میں دوسرے کو زیر کر لیا تھا، حتی کہ وہ راضی ہو گئے اور اس بات پر صلح کر لی کہ عزیزہ قبیلے نے ذلیلہ قبیلے کا جو آدمی قتل کیا، اس کی دیت پچاس وسق ہو گی اور ذلیلہ نے عزیزہ کا جو آدمی قتل کیا اس کی دیت سو (۱۰۰) وسق ہو گی، وہ اسی معاہدے پر برقرار تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے سے وہ دونوں قبیلے بے وقعت ہو گئے، حالانکہ ابھی تک آپ ان پر غالب نہیں آئے تھے اور نہ آپ نے ان کی موافقت کی تھی اور ان کے ساتھ صلح و صفائی کا زمانہ تھا۔ اُدھر ذلیلہ نے عزیزہ کا بندہ قتل کر دیا، عزیزہ نے ذلیلہ کی طرف پیغام بھیجا کہ سو وسق ادا کرو۔ ذلیلہ والوں نے کہا: جن قبائل کا دین ایک ہو، نسب ایک ہو اور شہر ایک ہو، تو کیایہ ہو سکتا ہے کہ ایک کی دیت دوسرے کی بہ نسبت نصف ہو؟ ہم تمھارے ظلم و ستم کی وجہ سے تمھیں (سو وسق) دیتے رہے، اب جبکہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آ چکے ہیں، ہم تمھیں نہیں دیں گے۔ ان کے مابین جنگ کے شعلے بھڑکنے والے ہی تھے کہ وہ آپس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بحیثیت ِ فیصل راضی ہو گئے۔ عزیزہ کے ورثاء آپس میں کہنے لگے: اللہ کی قسم! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمھارے حق میں دو گنا کا فیصلہ نہیں کرے گا، ذلیلہ والے ہیں بھی سچے کہ وہ ہمارے ظلم و ستم اور قہر و جبر کی وجہ سے دو گناہ دیتے رہے، اب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کسی آدمی کو بطورِ جاسوس بھیجو جو تمھیں اس کے فیصلے سے آگاہ کر سکے، اگر وہ تمھارے ارادے کے مطابق فیصلہ کر دے تو تم اسے حاکم تسلیم کر لینا اور اگر اس نے ایسے نہ کیا تو محتاط رہنا اور اسے فیصل تسلیم نہ کرنا۔ سو انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کچھ منافق لوگوں کو بطورِ جاسوس بھیجا، جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو ان کی تمام سازشوں اور ارادوں سے آگاہ کر دیا اور یہ آیات نازل فرمائیں: اے رسول! آپ ان لوگوں کے پیچھے نہ کڑھیے جو کفر میں سبقت کر رہے ہیں خواہ وہ ان میں سے ہوں جو زبانی تو ایمان کا دعوی کرتے لیکن حقیقت میں ان کے دل باایمان نہیں … … اور جو اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلہ نہ کریں وہ کافر ہیں۔ (سورۂ مائدہ: ۴۱۔ ۴۴) پھر کہا: اللہ کی قسم! یہ آیتیں انہی دونوں کے بارے میں نازل ہوئیں اور اللہ تعالیٰ کی مراد یہی لوگ تھے۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة النساء إلى سورة الأعراف/حدیث: 8583]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 3576، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2212 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2212»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ ہر معاملے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری اور حتمی فیصل تسلیم کیا جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلے کو بغیر کسی چون و چرا کے تسلیم کیا جائے۔ امام البانی رحمتہ اللہ علیہ اس حدیث میں مذکورہ آیات پر بحث کرتے ہوئے رقمطراز ہیں: یہودیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلے کے بارے میں کہا: اگر وہ نبی تم کو تمہارے ارادے کے مطابق دے دے تو اس کو حاکم تسلیم کر لینا اور اگر کچھ نہ دے تو بچ جانا اور اسے حاکم تسلیم نہ کرنا۔
قرآن مجید میں بھی ان کے اس قبیح اصول کا ذکر موجود ہے، ارشادِ باری تعالی ہے: {یَقُوْلُوْنَ اِنْ أُوْتِیْتُمْ ھٰذَا فَخُذُوْہُ وَاِنْ لَّمْ تُؤْتَوْہُ فَاحْذَرُوْا} (سورۂ مائدہ: ۴۱) یعنی: یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم کو یہ چیز دی گئی تو لے لینا اور نہ دیگئی تو بچ جانا۔ درج ذیل تین آیات اِن یہودیوں اور ان کے اس فیصلے کے بارے میں نازل ہوئیں:
{وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکَافِرُوْنَ} (سورۂ مائدہ: ۴۴)
یعنی: اور جو لوگ اللہ تعالی کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے، وہ کافر ہیں۔
{وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظَّالِمُوْن} (سورۂ مائدہ: ۴۵)
یعنی: اور جو لوگ اللہ تعالی کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے، وہ ظالم ہیں۔
{وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفَاسِقُوْن} (سورۂ مائدہ: ۴۷)
یعنی: اور جو لوگ اللہ تعالی کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے، وہ فاسق ہیں۔
اگریہ آیاتیہودیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہیں تو ان کی روشنی میں ان مسلم حکمرانوں اور قاضیوں کو کافر اور غیر مسلم نہیں قراردیا جا سکتا، جو اللہ تعالی اور رسول اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور ملکی معاملات میں اللہ تعالی کے احکام سے ہٹ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ لوگ مجرم ہیں جو مذکورہ انداز میں فیصلہ کرنے میں یہودیوں کی طرح ہیں، لیکن اللہ تعالی اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے کی وجہ سے یہودیوں سے مختلف ہیں، کیونکہیہودیوں نے تو کہا تھا کہ اگر ان کی خواہش کے مطابق فیصلہ نہ کیا گیا تو وہ اللہ کے رسول کو سرے سے حاکم ہی تسلیم نہیں کریں گے، جبکہ مسلم حکمرانوں کا معاملہ ان کے برعکس ہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حقیقی حاکم تسلیم کرتے ہیں اور آپ کی تعلیمات کو برحق سمجھتے ہیں، لیکن عملی طور پر فیصلہ کرتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکام سے پہلو تہی کر جاتے ہیں۔ اس بحث کا نتیجہیہ ہے کہ کفر کی دو قسمیں ہیں: (۱)اعتقادی اور (۲) عملی۔ اعتقادی کفر کا محل دل اور عملی کفر کا محل ظاہری اعضاء ہیں۔ اگر کوئی آدمی شریعت کی مخالفت کرتے ہوئے کفریہ عمل کرتا ہے اور اس کا دل اس کے اس فیصلے پر مطمئن ہو جاتا ہے تو یہ اعتقادی کفر کہلائے گا، ایسے کافر کی بخشش نہیں ہو گیاوریہ ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔ لیکن اگر کسی آدمی کا دل شرعی احکام کی روشنی میں اس کے کفریہ عمل کی مخالفت کر رہا ہو اور اسے غلط سمجھ رہا ہو تو یہ عملی کفر کہلائے گا، ایسا مجرم مسلم ہی تصور ہو گا، اس کا یہ بد عمل اللہ تعالی کی مشیت میں ہوگا، اس نے چاہا تو بخش دے گا اور چاہا تو سزا دے گا۔ جن احادیث میں مسلمانوں کی بعض معصیتوں کو کفر کہا گیا ہے، اس سے مراد عملی کفر ہے، مثلا: (۱) نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا کفر ہے۔ (۲) قرآن میں جھگڑا کرنا کفر ہے۔ (۳)مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے قتال کرنا کفر ہے۔ (۴) اپنے نسب سے براء ت کا اظہار کرنا اللہ تعالی کے ساتھ کفر ہے۔ (۵) اللہ تعالی کی نعمت کا بیان کرنا شکر ہے اور ایسا نہ کرنا کفر ہے۔ (۶) میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کو قتل کرنے لگ جاؤ۔ علاوہ ازیں اس موضوع پر دلالت کرنے والی بہت سی احادیث ہیں، اس مقام پر ان کا احاطہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ اگر کوئی مسلمان ان برائیوں اور معصیتوں کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کا کفر عملی ہوتا ہے، یعنی وہ وہ عمل کرتا ہے، جو عام طور پر کافر کرتے ہیں۔ ہاں اگر کوئی آدمی کسی برائی کو حلال اور جائز سمجھ کا اس کا ارتکاب کرتا ہے اور سرے سے اسے نافرمانی ہی تصور نہیں کرتا تو وہ کافر ہو گا، کیونکہ وہ عقائد میں کفار کی طرح ہو جاتا ہے۔ سلف صالحین کفر د ون کفر کی اصطلاح استعمال کرتے رہے، ترجمان القرآن سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے بھییہ قاعدہ منقول ہے، پھر بعض تابعین نے ان سے نقل کیا۔ اس اصطلاح کا یہی تقاضا ہے کہ ہر عملی کفر کو اعتقادی کفر نہیں کہا جا سکتا اور یہ کہ عملی کفر کی مختلف اقسام ہیں، کسی کا گناہ زیادہ ہوتا ہے اور کسی کا کم۔ عصر حاضر میں بھی بعض لوگ اس نازک مسئلہ میں گمراہ ہو گئے ہیں، انھوں نے خارجیوں کا روپ دھار لیا ہے، جو بعض گناہوں کی وجہ سے صوم و صلاۃ کے پابند مسلمانوں کو کافر قرار دیتے تھے۔ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہاں متقدمین کے بعض اقوال ذکر کر دیئے جائیں، شاید وہ ان لوگوں کے کے لیے مشعلِ ہدایت ثابت ہوں۔
(۱) ابن جریر طبری نے اپنی تفسیر (۱۰/ ۳۵۵/ ۱۲۰۵۳) میں صحیح سند کے ساتھ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا یہ قول نقل کیا: {وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکَافِرُوْن} اس آیت کا مصداق بننے والا کافر تو ہے، لیکن اس سے اللہ تعالی، فرشتوں،آسمانی کتابوں اور رسولوں کے ساتھ کفر لازم نہیں آتا۔ (۲)ایک روایت کے مطابق اسی آیت کے بارے میں انھوں نے کہا: اس آیت سے مراد وہ کفر نہیں، جو ملت ِ اسلام سے خارج کر دیتا ہے، جیسا کہ خوارج کا خیال ہے، بلکہ یہ آیت کفر دون کفر کی اصطلاح کا مصداق ہے۔ (مستدرک حاکم: ۲/ ۳۱۳)۔ (۳) ابن جریر کی ایک روایت کے مطابق سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: جس نے اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام کا انکار کیا، اس نے (اعتقادی) کفر کیا اور جس نے ان احکام کو برحق تسلیم کیا، لیکن ان کی روشنی میں فیصلہ نہ کیا تو وہ ظالم اور فاسق ٹھہرے گا۔ (۴) ابن جریر (۱۲۰۲۵، ۱۲۰۲۶) دو سندوں کے ساتھ عمران بن حدیر سے بیان کرتے ہیں کہ بنوعمرو کے کچھ لوگ ابو مجلز کے پاس آئے اور کہا: کیا آپ ان تین آیات کو حق سمجھتے ہیں: {وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکَافِرُوْن}(سورۂ مائدہ: ۴۴) یعنی: اور جو لوگ اللہ تعالی کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے، وہ کافر ہیں۔ {وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظَّالِمُوْن} (سورۂ مائدہ: ۴۵) یعنی: اور جو لوگ اللہ تعالی کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے، وہ ظالم ہیں۔ {وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفَاسِقُوْن} (سورۂ مائدہ: ۴۷) یعنی: اور جو لوگ اللہ تعالی کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے، وہ فاسق ہیں۔ ابومجلز:جی ہاں۔ بنوعمرو: ابو مجلز! تو کیا ہمارے حکمران اللہ تعالی کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں؟ ابومجلز: ہمارے حکمرانوں کا دین اسلام ہے، وہ اسی کے قائل ہیں اور اسی کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ اگر یہ لوگ دیدہ دانستہ طور پر دین کے بعض امور کو نظر انداز کر دیتے ہیں تو گنہگار ہوں گے، نہ کہ کافر۔ بنوعمرو: اللہ کی قسم! جو کچھ تم کہہ رہے ہو ایسے ہر گز نہیں ہے۔ تم ان سے ڈر رہے ہو۔ (یہ لوگ کافر ہیں)۔ ابومجلز: اگر تم لوگ کوئی حرج محسوس کیے بغیر ایسا کہنا چاہتے ہو تو کہو، بہرحال میری رائے یہ نہیں ہے۔ میں تو کہتا ہوں کہ یہ آیاتیہودیوں اور عیسائیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھیں، جو مشرک تھے۔ قرآن مجید کی اس آیت {وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکَافِرُوْن} (سورۂ مائدہ: ۴۴) میں کفر سے کیا مراد ہے؟ ابن جریر نے اپنی تفسیر (۱۰/ ۳۴۶۔ ۳۵۷) میںعلمائے کرام کے پانچ اقوال بیان کیے ہیں اور یوں کہتے ہوئے بات ختم کی ہے: میرے نزدیک ان میں سے راجح ترین قول یہ ہے کہ یہ آیت اہل کتاب کے کافروں کے بارے میں نازل ہوئی، کیونکہ اس سے پہلے والی اور بعد والی آیات میں ان ہی لوگوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، سیاق و سباق کا یہی تقاضا ہے کہ اس سے مراد یہود و نصاری لیے جائیں۔ اگر کوئی اعتراض کرے کہ اللہ تعالی نے اس آیت میں عام بات کی ہے کہ جو بھی اللہ تعالی کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہیں کرے گا، وہ کافر ٹھہرے گا، آپ لوگ اس کو بعض لوگوں کے ساتھ خاص کیوں کرتے ہیں؟ جواب یہ دیا جائے گا کہ اس آیت میں عام الفاظ ان لوگوں کے بارے میں ہی استعمال ہی کیے گئے ہیں، جو اللہ تعالی کے حکم کا انکار کرنے والے تھے اور ہم بھییہی کہتے ہیں کہ جو آدمی اللہ تعالی کے احکام کا انکار کرتے ہوئے ان کو ترک کرے گا، وہ کافر کہلائے گا، جیسا کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا ہے۔ خلاصۂ قول یہ ہے کہ یہ آیت احکامِ الٰہی کا انکار کرنے والے یہودیوں کے بارے میں نازل ہوئی، پس جو آدمی ان کی طرح کا انکار کرے گا، وہ ان کی طرح کا ہی اعتقادی کافر کہلائے گا اور جو آدمی اللہ تعالی کے احکام کا انکار نہیں کرتا، بلکہ ان کو حق تسلیم کرتا ہے، لیکن فیصلہ کرتے وقت ان احکام سے پہلو تہی کر جاتا ہے تو اس کا کفر عملی ہو گا، وہ گنہگار ہو گا، لیکن ملت ِ اسلام سے خارج نہیں ہو گا، جیسا سیدنا ابن عباس کی رائے بیان کی جا چکی ہے۔ حافظ ابو عبید قاسم بن سلام نے (کتاب الایمان: باب الخروج من الایمان بالمعاصی صـ: ۸۴۔ ۹۷بتحقیقی) میں اس مضمون پر شاندار بحث کی ہے، خواہشمند افراد خود مطالعہ کر لیں۔ پھرامام ابن تیمیہl (۷/ ۲۵۴)نے کہا: امام احمدl سے اس آیت میں مذکورہ کفر کے بارے میں سوال کیا گیا۔ انھوں نے کہا: یہ ایسا کفر ہے، جس کی وجہ سے بندہ ایمان سے خارج نہیں ہوتا۔ جیسے ایمان کے مختلف مراتب ہیں، اسی طرح کفر کے بھی مختلف مراتب ہیں۔ کسی مسلمان کو اس وقت تک کافر نہیں قرار دیا جا سکتا، جب تک وہ کسی ایسے جرم کا ارتکاب نہ کر لے، جس کی بنا پر بالاتفاق ملت ِ اسلام سے خارج ہو جاتا ہو۔ شیخ الاسلام (۷/۳۱۲) نے مزید کہا: جس طرح سلف صالحیں کا خیال ہے کہ ایک آدمی میں ایمان اور نفاق دونوں صفات ہو سکتی ہے، اسی طرح کسی آدمی میں ایمان اور کفر دونوں کا وجود ممکن ہے، لیکنیاد رہے کہ جس کفر سے ایمان ضائع نہیں ہوتا، وہ مسلمان کو ملت ِ اسلام سے خارج نہیں کرتا، جیسا کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے تلامذہ نے کہا کہ اللہ تعالی کے فرمان {وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکَافِرُوْن}(سورۂ مائدہ: ۴۴) میں مذکورہ کفر کے بارے میں کہا کہ اس سے کوئی بندہ ایمان سے خارج نہیں ہوتا۔ پھر امام احمدl جیسے ائمہ نے ان کی موافقت بھی کی ہے۔ ممکن ہے کہ ایک وقت میں دو اسباب جمع ہو گئے ہوں اور اس وقت یہ آیات نازل ہوئی ہوں، شیخ احمد شاکر نے کہا: یہی متعین اور صحیح بات ہے، یہ ضروری نہیں کہ آیات کا نزول صرف ایک واقعہ کے پیشنظر ہو، ممکن ہے کہ دو یا زیادہ واقعات کے بعد قرآن مجید نازل ہوا ہو اور اس میں ان سب کا فیصلہ کیا گیا ہو، پس بعض صحابہ کوئی سبب بیان کر دیتے ہیں اور بعض کوئی، جبکہ یہ ساری باتیں صحیح ہوتی ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن ۔ أخرجه ابوداود: 3576
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 741 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 741
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ مَسْرُوقٍ , قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ عَنِ السُّحْتِ، أَهُوَ الرِّشْوَةُ فِي الْحُكْمِ؟ قَالَ:" لا وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ، وَالظَّالِمُونَ، وَالْفَاسِقُونَ، وَلَكِنَّ السُّحْتَ: أَنْ يَسْتَعِينَكَ رَجُلٌ عَلَى مَظْلَمَةٍ، فَيُهْدِيَ لَكَ، فَتَقْبَلَهُ، فَذَلِكَ السُّحْتُ" .
مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سحت یعنی حرام مال کے بارے میں پوچھا کہ کیا یہ حکم میں دی جانے والی رشوت ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: نہیں، ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ﴾، ﴿الظَّالِمُونَ﴾، اور ﴿الْفَاسِقُونَ﴾ یہ الگ آیات ہیں، لیکن سحت یہ ہے کہ کوئی شخص کسی ظلم میں تم سے مدد مانگے، اور تمہیں کچھ ہدیہ دے، اور تم وہ قبول کر لو، پس یہی سحت ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 741]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 740، 741، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20542، 20543، 20544، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5266، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 9098، 9100، 9101»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 749 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 749
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلّ:" وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ سورة المائدة آية 44" قَالَ:" لَيْسَ بِالْكُفْرِ الَّذِي تَذْهَبُونَ إِلَيْهِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ﴾ کے بارے میں فرمایا: یہ وہ کفر نہیں ہے جو تم لوگ سمجھتے ہو۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 749]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 59، 60، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3238، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 749، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15954»

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف هشام بن حجير من قبل حفظه، وهو صحيح لغيره كما سيأتي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 750 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 750
نا نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: " إِنَّمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ سورة المائدة آية 44، وَ: الظَّالِمُونَ سورة المائدة آية 45، وَ: الْفَاسِقُونَ فِي الْيَهُودِ خَاصَّةً" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ عزوجل نے ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿الظَّالِمُونَ﴾ اور ﴿الْفَاسِقُونَ﴾ صرف یہودیوں کے بارے میں نازل فرمائی ہیں۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 750]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 138، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3576، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 750، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2247، والطبراني فى(الكبير) برقم: 10732»

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لما تقدم عن حال عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 752 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 752
نا نا هُشَيْمٌ قَالَ: نا الْعَوَّامُ، عَنْ يُسَيرٍ، أَنَّ عُمَرَ , قَالَ: " مَا رَأَيْتُ مِثْلَ مَنْ قَضَى بَيْنَ اثْنَيْنِ بَعْدَ هَؤُلاءِ الآيَاتِ الثَّلاثِ: وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ سورة المائدة آية 44، الظَّالِمُونَ سورة المائدة آية 45، فَمَا رَأَيْتُ مِثْلَ مَنْ قَضَى بَيْنَ اثْنَيْنِ" .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے ان تین آیات ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ﴾، ﴿الظَّالِمُونَ﴾ کے بعد دو افراد کے درمیان فیصلہ کرنے والے جیسا (جرأت مند) کسی کو نہیں دیکھا، یعنی اس ذمہ داری کی سنگینی کے باوجود وہ فیصلہ کرتا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 752]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3258
أخبرنا أحمد بن سليمان المَوصِلي، حدثنا علي بن حَرْب، حدثنا سفيان ابن عُيينة، عن هشام بن حُجَير، عن طاووس قال: قال ابن عبَّاس: إنه ليس بالكفر الذي يذهبون إليه، إنه ليس كفرًا يَنقُل عن المِلَّة؛ ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ﴾ [المائدة: 44] ؛ كفرٌ دونَ كفرٍ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3219 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس آیت ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ﴾ [سورة المائدة: 44] کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ وہ کفر نہیں ہے جس کی طرف یہ لوگ (خوارج وغیرہ) جاتے ہیں، یہ ایسا کفر نہیں جو ملت سے خارج کر دے، بلکہ یہ «كُفْرٌ دُونَ كُفْرٍ» ”کفر سے کم درجے کا کفر“ ہے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3258]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 3258] [ترقيم الشركة 3238] [ترقيم العلميه 3219]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں