الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 591
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 591 (کل: 18 مقامات، 12 کتب)
مسند الحمیدی: 591
سنن ابوداود: 1983
مسند اسحاق بن راہویہ: 344
مشکوۃ المصابیح: 2657
صحیح ابن حبان: 3878
الجامع الكامل: 5202
المعجم الکبیر للطبرانی: 12429
1 تا 10
حدیث نمبر: 591
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عِيسَى بْنَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ , أَنَّ رَجُلا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" ارْمِ وَلا حَرَجَ"، وَقَالَ آخَرُ: حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْبَحْ وَلا حَرَجَ" . فَقِيلَ لِسُفْيَانَ: هَذَا مِمَّا حَفِظْتَ مِنَ الزُّهْرِيِّ، فَقَالَ: نَعَمْ، كَأَنَّهُ يَسْمَعُهُ إِلا أَنَّهُ طَوِيلٌ، فَحَفِظْتُ هَذَا مِنْهُ، فَقَالَ لَهُ بُلَيْلٌ: فَإِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَهْدِيٍّ يُحَدِّثُ عَنْكَ أَنَّكَ قُلْتَ لَمْ أَحْفَظْهُ، فَقَالَ: صَدَقَ لَمْ أَحْفَظْهُ كُلَّهُ، وَأَمَّا هَذَا فَقَدْ أَتْقَنْتُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے رمی کرنے سے پہلے قربانی کر لی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اب رمی کر لو۔ کوئی حرج نہیں ہے۔“ ایک اور صاحب آئے انہوں نے عرض کی: میں نے قربانی سے پہلے سر منڈوا لیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اب قربانی کر لو۔ کوئی حرج نہیں ہے۔“ سفیان سے یہ کہا گیا: آپ نے زہری کی زبانی یہ روایت یاد کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! گویا کہ وہ اس وقت بھی اسے سن رہے تھے۔ تاہم یہ روایت طویل ہے۔ میں نے اس میں سے صرف اس حصے کو یاد رکھا ہے۔ تو بلبل نے ان سے کہا: (ایک قول کے مطابق اس کا نام بلیل بن حرب ہے) عبدالرحمن بن مہدی تو آپ کے حوالے سے یہ کہتے ہیں، آپ نے یہ بات بیان کی ہے: مجھے یہ روایت یاد نہیں ہے، تو سفیان نے جواب دیا: انہوں نے سچ کہا ہے، مجھے یہ روایت مکمل طور پر یاد نہیں ہے، تاہم جہاں تک اس حصے کا تعلق ہے، تو یہ مجھے یقینی طور پر یاد ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 591]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 83، 124، 1736، 1737، 1738، 6665، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1306، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2949، 2951، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3877، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2014، والترمذي فى «جامعه» برقم: 916، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1948، 1949، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3051، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9713، 9714، 9722، 9723، 9724، 9725،وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 6595»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 84
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ فِي حَجَّتِهِ، فَقَالَ: ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ؟ فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ، قَالَ: وَلَا حَرَجَ، قَالَ: حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ؟ فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ، وَلَا حَرَجَ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، ان سے وہیب نے، ان سے ایوب نے عکرمہ کے واسطے سے نقل کیا، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے (آخری) حج میں کسی نے پوچھا کہ میں نے رمی کرنے (یعنی کنکر پھینکنے) سے پہلے ذبح کر لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ کیا (اور) فرمایا کچھ حرج نہیں۔ کسی نے کہا کہ میں نے ذبح سے پہلے حلق کرا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ فرما دیا کہ کچھ حرج نہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب العلم/حدیث: 84]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ میں نے رمی سے پہلے ذبح کر لیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ فرمایا: ”کوئی گناہ نہیں۔“ پھر کسی نے کہا کہ میں نے ذبح سے پہلے اپنا سر منڈوا لیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ فرمایا: ”کوئی گناہ نہیں ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب العلم/حدیث: 84]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6666
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: زُرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" لَا حَرَجَ"، قَالَ آخَرُ: حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، قَالَ:" لَا حَرَجَ"، قَالَ آخَرُ: ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" لَا حَرَجَ".
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابوبکر بن عیاش نے بیان کیا، ان سے عبدالعزیز بن رفیع نے بیان کیا، ان سے عطاء بن ابی رباح نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ایک صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا، میں نے رمی کرنے سے پہلے طواف زیارت کر لیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں۔ دوسرے نے کہا کہ میں نے ذبح کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں۔ تیسرے نے کہا کہ میں نے رمی کرنے سے پہلے ہی ذبح کر لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6666]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ”میں نے رمی سے پہلے طوافِ زیارت کر لیا؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“ ایک دوسرے نے کہا: ”میں نے قربانی ذبح کرنے سے پہلے اپنا سر منڈوا دیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“ تیسرے نے کہا: ”میں نے رمی کرنے سے پہلے اپنی قربانی کو ذبح کر ڈالا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6666]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1983
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسْأَلُ يَوْمَ مِنًى، فَيَقُولُ:" لَا حَرَجَ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنِّي حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، قَالَ: اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ، قَالَ: إِنِّي أَمْسَيْتُ وَلَمْ أَرْمِ، قَالَ: ارْمِ وَلَا حَرَجَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منیٰ کے دن پوچھا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”کوئی حرج نہیں“، چنانچہ ایک شخص نے پوچھا: میں نے ذبح کرنے سے پہلے حلق کرا لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذبح کر لو، کوئی حرج نہیں“، دوسرے نے کہا: مجھے شام ہو گئی اور میں نے اب تک رمی نہیں کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمی اب کر لو، کوئی حرج نہیں ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1983]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منیٰ کے دنوں میں سوالات کیے جاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”کوئی حرج نہیں۔“ ایک شخص نے سوال کرتے ہوئے کہا: ”میں نے قربانی سے پہلے بال مونڈ لیے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی کرو اور کوئی حرج نہیں۔“ ایک نے کہا: ”میں نے شام کر دی ہے اور رمی نہیں کی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمی کرو اور کوئی حرج نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1983]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/العلم 24 (84)، والحج 125(1723)، 130 (1735)، والأیمان 15 (6666)، سنن النسائی/الحج 224 (3069)، سنن ابن ماجہ/المناسک 74 (3050)، (تحفة الأشراف: 6047)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 57 (1307)، مسند احمد (1/216، 258، 269، 291، 300، 311، 328) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حج میں نحر (قربانی) کے دن جمرہ کبری کو کنکری مارنا، ہدی کا جانور ذبح کرنا، بالوں کا حلق (منڈوانا) یا قصر (کٹوانا) پھر طواف افاضہ (طواف زیارہ) (یعنی کعبۃ اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی) میں ترتیب افضل ہے، مگر اس حدیث کی روشنی میں رمی، ذبح، حلق، اور طواف میں ترتیب باقی نہ رہ جائے تو دم لازم نہیں ہو گا، اور نہ ہی حج میں کوئی حرج واقع ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1735)
حدیث نمبر: 344
اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا خَالِدٌ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنَّ سَائِلًا سَأَلَهٗ فَقَالَ: حَلَقْتُ قَبْلَ اَنْ اَذْبَحَ، قَالَ: اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ، فَقَالَ: طُفْتُ قَبْلَ اَنْ اَرْمِیَ، فَقَالَ: اِرْمِ وَلَا حَرَجَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ کسی سوال کرنے والے نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو اس نے کہا: میں نے قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے سر کے بال مونڈھ لیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذبح کر لو، کوئی حرج نہیں۔“ اس نے کہا: میں نے رمی کرنے سے پہلے طواف کر لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اب) رمی کر لو کوئی حرج نہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 344]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب الحلق قبل الذبح، رقم: 1721. سنن ابي داود، رقم: 1983. سنن نسائي، رقم: 3067. سنن ابن ماجة، رقم: 3050»
حدیث نمبر: 2657
الْفَصْلُ الثَّانِي 2657 - عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَفَضْتُ قَبْلَ أَنْ أَحْلِقَ ، فَقَالَ:"احْلِقْ، أَوْ قَصِّرْ، وَلَا حَرَجَ". وَجَاءَ آخَرُ، فَقَالَ: ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ. قَالَ:"ارْمِ، وَلَا حَرَجَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے سر منڈانے سے پہلے طواف افاضہ کر لیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اب سر منڈا لو یا بال کترا لو، کوئی حرج نہیں۔“ پھر ایک دوسرا آدمی آیا تو اس نے عرض کیا، میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کر لی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اب کنکریاں مار لو، کوئی حرج نہیں۔“ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2657]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (885 وقال: حسن صحيح) [و أبو داود (1922، 1935) و ابن ماجه (3010) ]
٭ سفيان الثوري مدلس و عنعن .»
٭ سفيان الثوري مدلس و عنعن .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 2648
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ , قَالَ: فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ، وَقَالَ:" لَا حَرَجَ" , وَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ , قَالَ: فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ، وَقَالَ:" لَا حَرَجَ" , قَالَ: فَمَا سُئِلَ يَوْمَئِذٍ عَنْ شَيْءٍ مِنَ التَّقْدِيمِ وَالتَّأْخِيرِ، إِلَّا أَوْمَأَ بِيَدِهِ، وَقَالَ:" لَا حَرَجَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے قربانی سے پہلے حلق کر لیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کے اشارے سے فرما دیا کہ ”کوئی حرج نہیں“، پھر ایک اور آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے رمی سے پہلے قربانی کر لی ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کے اشارے سے فرما دیا کہ ”کوئی حرج نہیں“، اس دن تقدیم و تاخیر کے حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جو سوال بھی پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کے اشارے سے فرما دیا: ”کوئی حرج نہیں۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2648]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 84، م: 1307
حدیث نمبر: 3036
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَلَقْتُ وَلَمْ أَنْحَرْ؟ قَالَ:" لَا حَرَجَ، وَانْحَرْ". وَجَاءَهُ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ؟ قَالَ:" فَارْمِ، وَلَا حَرَجَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے قربانی سے پہلے حلق کر لیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کے اشارے سے فرما دیا کہ ”کوئی حرج نہیں“، پھر ایک اور آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے رمی سے پہلے قربانی کر لی ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کے اشارے سے فرما دیا کہ ”کوئی حرج نہیں۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3036]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 15133
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، وَعَفَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" ارْمِ , وَلَا حَرَجَ"، قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، قَالَ:" اذْبَحْ , وَلَا حَرَجَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میں نے قربانی کرنے سے پہلے بال منڈوا لئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب قربانی کر لو، کوئی حرج نہیں، پھر دوسرا آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ!! میں نے رمی کرنے سے پہلے قربانی کر لی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: اب رمی کر لو کوئی حرج نہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15133]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 15196 ترقیم الشثری: -- 15639
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا عبد الاعلى ، عن خالد ، عن عكرمة ، عن ابن عباس ان رجلا سال رسول الله صلى الله عليه وسلم: رميت بعدما امسيت؟ قال:" لا حرج" , وقال: حلقت قبل ان انحر؟ قال:" لا حرج"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ن]: (أتاه سأل)، وفي [جـ]: (سأل).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٧٢٣)، وابن ماجه (٣٠٥٠)، والنسائي في الكبرى (٤٠٧٣).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ میں نے شام ہونے کے بعد رمی کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی حرج نہیں، اس نے عرض کیا کہ قربانی سے پہلے حلق کروا دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15639]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 84، 1721، 1722، 1723، 1734، 1735، 6666، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1307، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2950، (4/522) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3876، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3067 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4059، 4089، 4088، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1983، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3049، 3050، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9727، 9726، 9728، 9729، 9730، 9731، 9735، 9774، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2571، 2574، 2572، 2575، 2576، 2754، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1882، 1883، 2374، 2460، 2692، 2775، 2877، 3094، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2471، والبزار فى «مسنده» برقم: 4803، 5193، 5192، 5194، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15644، 38895، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4070، 4071، 4072، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 6017، 6018، 6019، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10909، 11350، 11417، 11870، 11967، 12482، 12743، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5182، 9377، ترقيم محمد عوامة: 15196»