🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. باب صِفَةِ حَجَّةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کا طریقہ۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1909 (کل: 19 مقامات، 10 کتب)
سنن ابوداود: 1909، 1256
سنن ترمذی: 2959، 2960
سنن ابن ماجہ: 1009، 1148
سنن دارمی: 1887
مشکوۃ المصابیح: 842
مصنف ابن ابی شیبہ: 5310، 6487
الجامع الكامل: 2429، 13782
المعجم الکبیر للطبرانی: 10213، 13067، 13418، 13471، 13507
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3542
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5621
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1909
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَابِرٍ، فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ وَأَدْرَجَ فِي الْحَدِيثِ عِنْدَ قَوْلِهِ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125، قَالَ:" فَقَرَأَ فِيهِمَا بِالتَّوْحِيدِ و قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ"، وَقَالَ فِيهِ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِالْكُوفَةِ: قَالَ أَبِي: هَذَا الْحَرْفُ لَمْ يَذْكُرْهُ جَابِرٌ، فَذَهَبْتُ مُحَرِّشًا، وَذَكَرَ قِصَّةَ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا.
اس سند سے بھی جابر رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے البتہ اس میں یعقوب نے «واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى» پڑھنے کے بعد یہ ادراج کیا ہے کہ ”آپ نے ان دونوں رکعتوں میں توحید (یعنی «قل هو الله أحد») اور «قل يا أيها الكافرون» پڑھیں“، اور اس میں یہ ادراج بھی کیا کہ ”علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ میں کہا“ جعفر کہتے ہیں کہ میرے والد (محمد باقر) نے فرمایا: جابر رضی اللہ عنہ نے علی رضی اللہ عنہ کا یہ قول ذکر نہیں کیا: (میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فاطمہ رضی اللہ عنہا کے خلاف غصہ دلانے چلا)، اور یعقوب نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کا واقعہ ذکر کیا، جعفر کے والد محمد باقر کا کہنا ہے کہ جابر رضی اللہ عنہ نے اس حرف یعنی «فذهبت محرشا» کا ذکر نہیں کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1909]
جناب جعفر (صادق) رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ”مجھے میرے والد (محمد باقر رحمہ اللہ) نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا۔“ اور یہ حدیث بیان کی۔ اور اپنی حدیث پر ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ [سورة البقرة: 125] کی جگہ یہ بات اپنی طرف سے بڑھائی کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان رکعات میں توحید (یعنی) «قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» ”کہہ دیجیے، وہ اللہ ایک ہے“ اور «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» ”کہہ دیجیے، اے کافروں“ کی تلاوت کی (یہ جملہ مدرج ہے۔)“ اور اس میں بیان کیا کہ ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ واقعہ کوفہ میں بیان کیا تھا۔“ میرے والد (محمد بن علی رحمہ اللہ) نے کہا کہ ”جابر رضی اللہ عنہ نے یہ لفظ بھی نہیں کہے تھے کہ ”میں غصے کے عالم میں جلدی سے گیا تھا۔“ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا قصہ بیان کیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1909]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم (1905)، (تحفة الأشراف: 2593) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث السابق (1905) وھذا طرف منه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1256
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَرَأَ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دونوں رکعتوں میں «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو الله أحد» پڑھی۔ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1256]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی سنتوں میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ [سورة الكافرون: 1] اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] کی قراءت فرمائی۔“ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1256]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/المسافرین 14 (726)، سنن النسائی/الافتتاح 39 (946)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 102 (1148)، (تحفة الأشراف: 13438) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (726)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2959
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ صَلَّيْنَا خَلْفَ الْمَقَامِ، فَنَزَلَتْ " وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125 "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! کاش ہم مقام (مقام ابراہیم) کے پیچھے نماز پڑھتے، تو آیت: «واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى» ”تم مقام ابراہیم کو جائے صلاۃ مقرر کر لو“ (البقرہ: ۱۲۵) نازل ہوئی ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2959]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصلاة 32 (402)، وتفسیر البقرة 9 (4483)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 56 (1009) (تحفة الأشراف: 10409) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اور یہ حکم طواف کے بعد کی دو رکعتوں کے سلسلے میں ہے، لیکن طواف میں اگر بھیڑ بہت زیادہ ہو تو حرم میں جہاں بھی جگہ ملے یہ دو رکعتیں پڑھی جا سکتی ہیں، کوئی حرج نہیں ہے۔
۲؎: مقام ابراہیم سے مراد وہ پتھر ہے جس پر ابراہیم علیہ السلام نے کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2960
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوِ اتَّخَذْتَ مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، فَنَزَلَتْ " وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125 "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَفِي الْبَابِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اگر آپ مقام ابراہیم کو مصلی (نماز پڑھنے کی جگہ) بنا لیتے (تو کیا ہی اچھی بات ہوتی) تو آیت «واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى» نازل ہوئی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2960]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ماقبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1009
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، فَنَزَلَتْ:" وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر آپ مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لیں (تو بہتر ہو)؟ تو یہ آیت کریمہ نازل ہوئی: «واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى» ”اور تم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ“ (سورة البقرة: 125)۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1009]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کاش! آپ مقام ابراہیم کے قریب نماز پڑھیں، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ [سورة البقرة: 125] ”تم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ مقرر کر لو۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1009]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصلاة 32 (402)، تفسیر سورة البقرة 5 (4916)، سنن الترمذی/تفسیر سورة البقرة 7 (2959، 2960)، (تحفة الأشراف: 10409)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/23، 24، 36) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1148
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر سے پہلے کی دونوں رکعتوں میں  «قل يا أيها الكافرون»  اور «قل هو الله أحد»  پڑھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1148]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”فجر سے پہلے کی دو رکعتوں (سنتوں) میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ [سورة الكافرون: 1] اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] کی تلاوت فرمائی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1148]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/المسافرین 14 (726)، سنن ابی داود/الصلاة 292 (1256)، سنن النسائی/الافتتاح 39 (946)، (تحفةالأشراف: 13438) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1887
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ: وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، "لَوْ اتَّخَذْتَ مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125".
امیر المومنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تین مسائل میں اپنے رب کی موافقت کی، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کاش آپ مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بنا لیں، تو الله تعالیٰ نے یہ آیت شریفہ نازل فرمائی: «وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى» [بقرة 125/2] یعنی تم مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بنا لو۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1887]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1891] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 402] ، [مسلم 2399] ، [أحمد 23/1، 36]
وضاحت: (تشریح حدیث 1886)
اس حدیث سے مقامِ ابراہیم کے پیچھے طواف کی دو رکعت پڑھنے کا ثبوت ملا جو سنّت ہے، اگر مقامِ ابراہیم کے پیچھے جگہ نہ ملے تو یہ سنّتیں حرم پاک کے کسی بھی گوشے میں پڑھی جا سکتی ہیں۔
اس حدیث سے امیر المومنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت بھی معلوم ہوئی، ایسے تین مقامات ہیں کہ ان کے دل میں بات آئی اور اللہ تعالیٰ نے ان کی تائید فرما دی، ان مقامات و مسائل میں سے ایک مقامِ ابراہیم کا ذکر یہاں موجود ہے، دوسرے دو مسائل بھی بخاری شریف کے مذکورہ بالا حوالے میں موجود ہیں اور وہ یہ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! کاش آپ امہات المومنین کو پردے میں رہنے کا حکم فرمادیں۔
آیت نازل ہوئی: «‏‏‏‏﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ .....﴾ [الأحزاب: 59] » ترجمہ: ”اے نبی! اپنی بیویوں سے، اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں (یعنی پردے میں رہیں)۔
“ اور جب ازواجِ مطہرات نے کچھ مطالبات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئے تو انہوں نے اپنی بیٹی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ تمہیں طلاق دلا دے اور تمہاری جگہ تم سے بہتر بیویاں اپنے رسول کو عنایت فرما دے۔
چنانچہ یہ آیتِ شریفہ نازل ہوئی: «﴿عَسَىٰ رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ .....﴾ [التحريم: 5] » ترجمہ: ”اگر پیغمبر تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد انہیں ان کا رب تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عنایت فرمائے گا۔
“ اور ٹھیک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے الفاظ میں یہ آیتِ شریفہ نازل ہوئی۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 842
842 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فجر کی دو رکعتوں (سنتوں) میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص تلاوت فرمائی۔ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 842]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (726/98)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 5247 ترقیم الشثری: -- 5310
حدثنا حدثنا وكيع، عن سفيان، عن هارون بن عنترة، عن ابيه:" ان عليا قرا وهو على المنبر قل يا ايها الكافرون و قل هو الله احد"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
ہارون بن عنترہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے منبر پر تشریف فرما ہوتے ہوئے سورہ ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور سورہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5310]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5283، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4045، ترقيم محمد عوامة: 5247»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 6395 ترقیم الشثری: -- 6487
حدثنا ابن إدريس ، عن هشام ، عن ابن سيرين ، عن عائشة :" ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يقرا في ركعتي الفجر: قل يا ايها الكافرون و قل هو الله احد، يسر فيهما القراءة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عائشة، أخرجه أحمد (٢٥٥١٠)، وعبد الرزاق (٤٧٨٨)، وابن ماجة (١١٥٠)، وابن خزيمة (١٨١٤)، وابن حبان (٢٤٦١)، وإسحاق (١٣٣٩)، والطحاوي ١/ ٢٩٧، وأبو نعيم في الحلية ١٠/ ٣٠، والبيهقي في الشعب (٢٥٢٥)، وابن عبد البر في التمهيد ٢٤/ ٤١، وابن أبي عمر كما في المطالب (٦١٢).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی سنتوں میں سورة الکافرون اور سورة الاخلاص کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ آپ انہیں آہستہ آواز سے پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6487]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: صححه . قال ابن عبد البر: صححه . قال سعد الشثري: منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عائشة .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 730، 1156، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 306، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1114، 1167، 1199، 1245، 1246، 1247، 1248، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 356، 2461، 2474، 2475، 2510، 2511، 2631، 3580، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1027، 1189، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1645 / 1، 1646 / 2، 2182 / 5، 2348 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 334، 1359، 2504، 2670، وأبو داود فى «سننه» برقم: 955، 1251، والترمذي فى «جامعه» برقم: 375، 436، 768، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1482، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1150، 1164، 1228، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4549، 4656، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24653، 25308، 25327، 25448، 25461، 25874، 25966، 25967، 26138، 26149، 26150، 26327، 26459، 26530، 26544، 26547، 26552، 26632، 26662، 26655، 26679، 26894، 26898، 26931، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4728، 4845، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 612، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4098، 4099، 4788، 4789، 7860، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6084، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1675، 1766، 1985، 1982، 1983، 1984، 1986، 1987، 1988، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 280، 286، 298، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 959، 960، 3824، 5247، 7304، ترقيم محمد عوامة: 6395»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں