الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
387. في المرأة تخرج مع ذي محرم
عورت اپنے محرم کے ساتھ حج کے لیے جائے گی
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 15859 (کل: 152 مقامات، 31 کتب)
سنن ابوداود: 1726
سنن نسائی: 3563
سنن ابن ماجہ: 2898
بلوغ المرام: 961
سنن دارمی: 2713
مشکوۃ المصابیح: 2515
مسند احمد: 1934، 3231، 6712، 7222، 7414، 8564، 9630، 9741، 10401، 10575، 11040، 11294، 11409، 11417، 11483، 11505، 11515، 11592، 11593، 11609، 11626، 11681، 11733
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1794
المستدرک علی الصحیحین: 1633
81 تا 90
حدیث نمبر: 2724
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ يَوْمَيْنِ مِنَ الدَّهْرِ إِلا وَمَعَهَا زَوْجُهَا، أَوْ ذُو مَحْرَمٍ مِنْهَا" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کوئی بھی عورت دو دن کا سفر نہ کرے مگر یہ کہ اس کا شوہر یا کوئی محرم اس کے ساتھ ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2724]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 586، 1188، 1197، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 827، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1617، 2723، 2724، 3599، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 565، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2417، والترمذي فى (جامعه) برقم: 326، 772، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1249، 1410، 1721، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4444، والدارقطني فى (سننه) برقم: 964، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11190» «رقم طبعة با وزير 2713»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 2725
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ مِنْهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی کسی بھی عورت کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ ایک دن اور ایک رات کی مسافت کا سفر کرے مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا محرم ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2725]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1088، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1339، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2523، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2721، 2725، 2726، 2727، 2728، 2732، 3758، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1621، 1622، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1723، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1170، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2899، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5492، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7342» «رقم طبعة با وزير 2714»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1516 و 1570)، «الإرواء» (567): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 2727
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ بَرِيدًا إِلا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَسَمِعَهُ مِنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کوئی بھی عورت ایک برید کا سفر بھی محرم کے بغیر نہ کرے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سہیل بن ابوصالح نے اپنے والد کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث سنی ہے اور انہوں نے یہ روایت سعید مقبری کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی سنی ہے، تو اس کے دونوں طرق محفوظ ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2727]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1088، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1339، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2523، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2721، 2725، 2726، 2727، 2728، 2732، 3758، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1621، 1622، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1723، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1170، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2899، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5492، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7342» «رقم طبعة با وزير 2716»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني شاذ - «الضعيفة» (5727)، «ضعيف أبي داود» (304). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2731
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، سَمِعَ أَبَا مَعْبَدٍ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ، وَلا تُسَافِرُ إِلا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(کسی نامحرم) عورت کے ساتھ تنہائی میں ہرگز نہ رہو اور عورت سفر نہ کرے البتہ اگر اس کے ساتھ اس کا محرم ہو (تو یہ جائز ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2731]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1862، 3006، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1341، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2529، 2530، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2731، 3756، 3757، 5589، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9174، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2900، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5496، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1959،والحميدي فى (مسنده) برقم: 473» «رقم طبعة با وزير 2720»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الروض» (995): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 2733
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عَائِشَةَ أُخْبِرَتْ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَرْأَةَ أَنْ تُسَافِرَ إِلا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ" ، قَالَتْ عَمْرَةُ: فَالْتَفَتَتْ عَائِشَةُ إِلَى بَعْضِ النِّسَاءِ فَقَالَتْ:" مَا لِكُلِّكُمْ ذُو مَحْرَمٍ"، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَمْ تَكُنْ عَائِشَةُ بِالْمُتَّهِمَةِ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فِي الرِّوَايَةِ، لأَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُمْ عُدُولٌ ثِقَاتٌ، وَإِنَّمَا أَرَادَتْ عَائِشَةُ بِقَوْلِ: مَا لِكُلِّكُمْ ذُو مَحْرَمٍ، تُرِيدُ أَنْ لَيْسَ لِكُلِّكُمْ ذُو مَحْرَمٍ تُسَافِرُ مَعَهُ، فَاتَّقُوا اللَّهَ وَلا تُسَافِرْ وَاحِدَةٌ مِنْكُنَّ إِلا بِذِي مَحْرَمٍ يَكُونُ مَعَهَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بات پتہ چلی کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خاتون کو اس بات سے منع کیا ہے کہ ”وہ سفر پر جائے، البتہ اگر اس کے ہمراہ اس کا محرم ہو (تو جائز ہے)۔“ عمرہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بعض خواتین کی طرف توجہ کی اور فرمایا: کیا تم سب کے ہمراہ محرم نہیں ہے؟ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس روایت کے بارے میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ پر الزام عائد نہیں کیا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ رضی اللہ عنہم عادل اور ثقہ ہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے اس قول ”کیا تم میں سے ہر ایک کے ساتھ محرم نہیں ہے“ سے ان کی مراد یہ ہے کہ تم میں سے ہر ایک کے ساتھ محرم نہیں ہوتا کہ تم اس کے ساتھ سفر کر سکو، تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور تم میں سے کوئی بھی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2733]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1340، 1340، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2519، 2520، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2718، 2719، 2733، 2734، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1726، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1169، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2720، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2898، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11692» «رقم طبعة با وزير 2722»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 2734
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، بِبُسْتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَتْهُ، أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ، تَقُولُ لِعَائِشَةَ: إِنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُسَافِرُ فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ إِلا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ" ، قَالَتْ عَمْرَةُ: فَالْتَفَتَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ، فَقَالَتْ:" مَا كُلُّهُنَّ لَهَا ذُو مَحْرَمٍ".
عمرہ بنت عبدالرحمن بیان کرتی ہیں کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھیں، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ کہا: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی بھی عورت کے لیے تین دن سے زیادہ سفر کرنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر اس کا محرم ساتھ ہو (تو جائز ہے)۔“ عمرہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہماری طرف توجہ کی اور دریافت کیا: کیا ان سب کے ہمراہ محرم نہیں ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2734]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1340، 1340، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2519، 2520، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2718، 2719، 2733، 2734، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1726، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1169، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2720، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2898، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11692» «رقم طبعة با وزير 2723»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 4304
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِِدْرِيسَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ بِهَذِهِ الأَحَادِيثِ الثَّلاثِ، قَالَتْ زَيْنَبُ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ حِينَ تُوُفِّيَ أَبُوهَا أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ، فَدَعَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِطِيبِ فِيهِ صُفْرَةٌ خَلُوقٌ أَوْ غَيْرُهُ، فَدَهَنَتْ مِنْهُ جَارِيَةً، ثُمَّ مَسَّتْ بِهِ بَطْنَهَا، ثُمّ قَالَتْ: وَاللَّهِ مَالِي بِالطِّيبِ مِنْ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تَحُدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاثِ لَيَالٍ، إِِلا عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا" . وَقَالَتْ وَقَالَتْ زَيْنَبُ : دَخَلْتُ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حِينَ تُوُفِّيَ أَخُوهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ، فَدَعَتْ بِطِيبٍ فَمَسَّتْ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَتْ: وَاللَّهِ مَالِي بِالطِّيبِ مِنْ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تَحُدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاثَ لَيَالٍ، إِِلا عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا" . قَالَتْ قَالَتْ زَيْنَبُ : وَسَمِعْتُ أُمِّي أُمَّ سَلَمَةَ ، تَقُولُ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ ابْنَتِي تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَقَدِ اشْتَكَتْ عَيْنَاهَا فَنُكَحِّلُهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا"، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ:" لا، إِِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ، وَقَدْ كَانَتْ إِِحْدَاكُنَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تَرْمِي بِالْبَعْرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ" .
سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا نے تین روایات نقل کی ہیں۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی جب ان کے والد سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تھا، تو سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے زرد رنگ کی کوئی خوشبو منگوائی جس میں خلوق یا شاید کوئی دوسری خوشبو ملی ہوئی تھی، انہوں نے اس کا کچھ حصہ کسی لڑکی کو لگایا اور پھر تھوڑا سا اپنے چہرے (یا پیٹ) پر لگا لیا، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: اللہ کی قسم! مجھے خوشبو لگانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی کسی بھی عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ کسی کے مرنے پر تین دن سے زیادہ سوگ کرے، البتہ اپنے شوہر کا سوگ چار ماہ دس دن تک کرے۔“ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی جب ان کے بھائی سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تھا، انہوں نے خوشبو منگوائی اور تھوڑی سی خوشبو لگا لی، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: اللہ کی قسم! مجھے خوشبو لگانے کی ضرورت نہیں تھی، لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی کسی بھی عورت کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ کسی کے مرنے پر تین دن سے زیادہ کا سوگ کرے، البتہ اپنے شوہر کا سوگ وہ چار ماہ دس دن تک کرے۔“ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری بیٹی بیوہ ہے اور اس کی آنکھیں دکھتی ہیں، تو کیا ہم اسے سرمہ لگا دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ ایسا شاید دو یا تین مرتبہ ہوا، ہر مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے رہے: ”نہیں۔“ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”یہ (یعنی اس کی عدت کی مدت) چار ماہ دس دن ہے، جبکہ پہلے زمانہ جاہلیت میں کوئی عورت ایک سال گزرنے کے بعد مینگنی پھینکا کرتی تھی (تب اس کی عدت پوری ہوتی تھی)۔“ حمید نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ ایک سال کے بعد مینگنی پھینکنے سے کیا مراد ہے؟ تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے بتایا: (بیوہ عورت کی عدت گزرنے کے بعد) عورت کے پاس کوئی جانور جیسے گدھا، بکری یا پرندہ لایا جاتا تھا تو وہ اس پر ہاتھ پھیرتی تھی، عام طور پر وہ جانور مر جایا کرتا تھا، پھر وہ عورت (اپنی کوٹھڑی سے) باہر نکلتی تھی، اسے ایک مینگنی دی جاتی تھی جسے وہ پھینک دیتی تھی، اس کے بعد وہ خوشبو وغیرہ استعمال کرنا شروع کرتی تھی۔ امام مالک رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ روایت کے الفاظ «تَفُضُّ بِهِ» سے مراد کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ کہ وہ عورت اپنا ہاتھ اس جانور کی کھال پر پھیرتی (رگڑتی) تھی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطلاق/حدیث: 4304]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1280، 1281، 5334، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1486، وابن الجارود فى "المنتقى"، 826، 830، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4304، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2299، 2299، 2299، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1195، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2084، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2133، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15559، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27144» «رقم طبعة با وزير 4290»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1990): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط الحديث إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 1633
حدثنا عبد الله بن محمد الصَّيدلاني، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا يحيى بن المغيرة، حدثنا جَرِير، عن سُهَيل بن أبي صالح، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي هريرة قال: قال رسولُ الله ﷺ:"لا تسافرِ امرأةٌ بَريدًا إلَّا ومعها ذو مَحْرَم" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت ایک برید (تقریباً بارہ میل یا اس سے زیادہ کی مخصوص مسافت) کا سفر نہ کرے الا یہ کہ اس کے ساتھ کوئی ذی محرم ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1633]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1633]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، إلّا أنَّ لفظ "البريد" شاذٌ في هذه الرواية، منشؤه الاضطراب الحاصل في الإسناد والمتن، وقد بينا الخلاف في المتن في الرواية السابقة، فلم يذكر أحد لفظ "البريد"، وقد خالف جريرًا - وهو ابن عبد الحميد - بشرُ بنُ المفضل فرواه عن سهيل عن أبيه عن أبي هريرة، ولفظه: ...» [ترقيم الرساله 1633] [ترقيم الشركة 1622]
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
حدیث نمبر: 851
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:"لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ" .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ ایک دن رات کا سفر بغیر کسی محرم کے کرے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 851]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، التقصير، باب في كم يقصر الصلاة (1088) ومسلم، الحج، باب سفر المرأة مع محرم الى حج وغيره (1399).»
حدیث نمبر: 852
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَقُولُ:"لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ، وَلَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ أَنْ تُسَافِرَ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوِ كَذَا وَكَذَا، وَإِنَّ امْرَأَتِي انْطَلَقَتْ حَاجَّةً قَالَ:"انْطَلِقْ فَاحْجُجْ بِامْرَأَتِكَ" .
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک خطبہ میں ارشاد فرماتے سنا کہ: ”کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے، اور کسی عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے محرم رشتہ دار کے بغیر سفر کرے۔“ ایک آدمی کھڑا ہو گیا اور اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! میرا نام فلاں فلاں غزوہ میں لکھ دیا گیا ہے جبکہ میری بیوی حج کے لیے چلی گئی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ تم بھی اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 852]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى، جزاء الصيد، باب حج الصبيان (1862) ومسلم، الحج، باب سفر المرأة مع محرم الى حج وغيره (1341).»