🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
238. في الرجل يقول ما شاء الله وشاء فلان
اس آدمی کا بیان جو یوں کہے: جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 28396 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 28396، 31551
سنن دارمی: 2734
مسند احمد: 20694
الفتح الربانی: 8
المستدرک علی الصحیحین: 6058
الجامع الكامل: 462، 11726
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11901
المعجم الکبیر للطبرانی: 8183، 8184
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4655
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4844
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27226 ترقیم الشثری: -- 28396
حدثنا غندر ، عن شعبة ، عن منصور ، عن عبد الله بن يسار ، عن حذيفة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تقولوا: ما شاء الله وشاء فلان، ولكن قولوا: ما شاء الله ثم شاء فلان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٣٣٩)، وابن ماجه (٢١١٨)، وأبو داود (٤٩٨٠)، والنسائي في الكبرى (١٠٨٢١)، والبخاري في التاريخ (٤/ ٣٦٤)، والبزار (٢٨٣٠)، والطحاوي في المشكل (٢٣٦)، والبيهقي في الأسماء (١٤٣)، والحازمي في الاعتبار (ص ٢٤٣).
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یوں مت کہو: جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، لیکن یوں کہہ لیا کرو جو اللہ نے چاہا پھر فلاں نے چاہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28396]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10755، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4980، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5891، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23737، 23824، 23861، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 431، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31550، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 236، ترقيم محمد عوامة: 27226»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2734
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنِ الطُّفَيْلِ أَخِي عَائِشَةَ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ لِرَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ، وَشَاءَ مُحَمَّدٌ. فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: "لَا تَقُولُوا: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ، وَلَكِنْ، قُولُوا: مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ شَاءَ مُحَمَّدٌ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھائی طفیل سے مروی ہے کہ مشرکین میں سے ایک شخص نے مسلمانوں کے ایک شخص سے کہا: تم لوگ بہت اچھے ہو، اگر ماشاء الله وشاء محمد نہ کہو یعنی یہ نہ کہو کہ جو اللہ چاہے اور محمد چاہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سنا تو فرمایا: ”یہ نہ کہو جو اللہ چاہے اور محمد چاہیں، اس کے بجائے یہ کہو: جو اللہ چاہے پھر محمد بھی چاہیں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2734]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2741] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 2117، 2118] ، [أحمد 214/1] ، [أبويعلی 4655] ، [ابن حبان 5725] ، [الموارد 1998]
وضاحت: (تشریح حدیث 2733)
بعض روایات میں ہے کہ صرف یہ کہو: «ماشاء اللّٰه» ، اللہ جو چاہے۔
دنیا کا ہر کام مشیتِ الٰہی سے ہوتا ہے، اس میں کسی بھی فرد و بشر کی مشیت کا کوئی دخل نہیں، اس لئے خالق اور مخلوق کے لئے مشیت کو جمع کرنا خلافِ توحید ہے، یعنی شاء الله و شاء فلاں کہنا کسی بھی طرح جائز نہیں۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے صحیح سند سے روایت کیا ہے کہ ایک یہودی نے کہا: تم لوگ شرک کرتے ہو، یوں کہتے ہو جو اللہ چاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں۔
دوسری روایت میں ہے کہ ایک شخص نے کہا: «ماشاء اللّٰه وشئت» ”جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں۔
“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے اللہ کا شریک بنا دیا۔
صرف اتنا کہو: «ماشاء اللّٰه وحده» (جو اکیلا اللہ چاہے)“۔
[ابن ماجه 2118] ۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20694
حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، وَعَفَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ طُفَيْلِ بْنِ سَخْبَرَةَ أَخِي عَائِشَةَ لِأُمِّهَا، أَنَّهُ رَأَى فِيمَا يَرَى النَّائِمُ، كَأَنَّهُ مَرَّ بِرَهْطٍ مِنَ الْيَهُودِ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: نَحْنُ الْيَهُودُ، قَالَ: إِنَّكُمْ أَنْتُمْ الْقَوْمُ، لَوْلَا أَنَّكُمْ تَزْعُمُونَ أَنَّ عُزَيْرًا ابْنُ اللَّهِ! فَقَالَتْ الْيَهُودُ: وَأَنْتُمْ الْقَوْمُ، لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ! ثُمَّ مَرَّ بِرَهْطٍ مِنَ النَّصَارَى، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: نَحْنُ النَّصَارَى، فَقَالَ: إِنَّكُمْ أَنْتُمْ الْقَوْمُ، لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ! قَالُوا: وَإِنَّكُمْ أَنْتُمْ الْقَوْمُ، لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ وَمَا شَاءَ مُحَمَّدٌ! فَلَمَّا أَصْبَحَ أَخْبَرَ بِهَا مَنْ أَخْبَرَ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ" هَلْ أَخْبَرْتَ بِهَا أَحَدًا؟" قَالَ عَفَّانُ: قَالَ: نَعَمْ، فَلَمَّا صَلَّوْا خَطَبَهُمْ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ" إِنَّ طُفَيْلًا رَأَى رُؤْيَا، فَأَخْبَرَ بِهَا مَنْ أَخْبَرَ مِنْكُمْ، وَإِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَقُولُونَ كَلِمَةً كَانَ يَمْنُعُنِي الْحَيَاءُ مِنْكُمْ أَنْ أَنْهَاكُمْ عَنْهَا"، قَالَ: " لَا تَقُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ وَمَا شَاءَ مُحَمَّدٌ" .
حضرت طفیل بن سخبرہ جو حضرت عائشہ کے ماں شریک بھائی ہیں کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک مرتبہ خواب میں دیکھا کہ وہ یہودیوں کے ایک گروہ کے پاس سے گذرے اور ان سے پوچھا کہ تم کون لوگ ہو؟ انہوں نے کہا ہم یہودی ہیں طفیل نے کہا تم ایک صحیح قوم ہوتے اگر تم حضرت عزیر کو اللہ کا بیٹا نہ سمجھتے یہودیوں نے کہا تم بھی ایک صحیح قوم ہوتے اگر تم یوں نہ کہتے کہ جو اللہ نے چاہا اور جو محمد نے چاہا پھر ان کا گذر عیسائیوں کے ایک گروہ پر ہوا اور ان سے پوچھا کہ تم کون لوگ ہو انہوں نے کہا ہم عیسائی ہیں طفیل نے کہا تم ایک صحیح قوم ہوتے اگر تم حضرت عیسیٰ کو اللہ کا بیٹا نہ قرار دیتے عیسائیوں نے کہا تم بھی ایک صحیح قوم ہوتے اگر تم یوں نہ کہتے کہ جو اللہ نے چاہا اور جو محمد نے چاہا۔ صبح ہوئی تو انہوں نے یہ خواب کچھ لوگوں کو سنایا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہیں بھی یہ واقعہ سنایا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے یہ خواب کسی کو بتایا بھی ہے انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ چنانچہ نماز سے فارغ ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور اللہ کی حمدوثناء بیان کی اور فرمایا کہ طفیل نے ایک خواب دیکھا ہے جو اس نے تم میں سے بعض لوگوں کو بتایا بھی ہے تم یہ جملہ پہلے کہتے تھے جس سے تمہیں روکتے ہوئے مجھے حیاء مانع ہوجاتی تھی اب یہ نہ کہا کرو کہ جو اللہ نے چاہا اور جو محمد نے چاہا۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20694]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وقد اختلف فى إسناده على عبدالملك بن عمير
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30189 ترقیم الشثری: -- 31551
حدثنا علي بن مسهر ، عن الاجلح ، عن يزيد بن الاصم ، عن ابن عباس : ان النبي صلى الله عليه وسلم سمع رجلا يقول: ما شاء الله وشاء فلان، فقال: جعلتني لله عدلا! قل: ما شاء الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (زيد).
(٢) في [أ، ب، ط]: (له).
(٣) حسن؛ الأجلح صدوق، أخرجه أحمد (١٨٣٩)، وابن ماجه (٢١١٧)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٩٨٨)، والطبراني (١٣٠٠٦)، والبيهقي ٣/ ٢١٧، والطحاوي في شرح المشكل (٢٣٥)، وابن أبي الدنيا في الصمت (٣٤٥).

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو یوں کہتے ہوئے سنا: جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو نے مجھے اللہ کے برابر بنادیا! تو یوں کہہ: جو کچھ اللہ نے چاہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31551]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ الأجلح صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10758، 10759، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2117، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5893، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1864، 1989، 2603، 3309، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28398، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 235، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13005، 13006، ترقيم محمد عوامة: 30189»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8
عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ طُفَيْلِ بْنِ سَخْبَرَةَ أَخِي عَائِشَةَ لِأُمِّهَا أَنَّهُ رَأَى فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنَّهُ مَرَّ بِرَهْطٍ مِنَ الْيَهُودِ فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: نَحْنُ الْيَهُودُ، قَالَ: إِنَّكُمْ أَنْتُمُ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَزْعُمُونَ أَنَّ عُزَيْرًا ابْنُ اللَّهِ، فَقَالَ الْيَهُودُ: وَأَنْتُمُ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ، ثُمَّ مَرَّ بِرَهْطٍ مِنَ النَّصَارَى فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟ فَقَالُوا: نَحْنُ النَّصَارَى، فَقَالَ: إِنَّكُمْ أَنْتُمُ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ، قَالُوا: وَإِنَّكُمْ أَنْتُمُ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ وَمَا شَاءَ مُحَمَّدٌ، فَلَمَّا أَصْبَحَ أَخْبَرَ بِهَا مَنْ أَخْبَرَ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: ( (هَلْ أَخْبَرْتَ بِهَا أَحَدًا؟) ) قَالَ: نَعَمْ، فَلَمَّا صَلَّوْا خَطَبَهُمْ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: ( (إِنَّ طُفَيْلًا رَأَى رُؤْيَا فَأَخْبَرَ بِهَا مَنْ أَخْبَرَ مِنْكُمْ وَإِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَقُولُونَ كَلِمَةً كَانَ يَمْنَعُنِي الْحَيَاءُ مِنْكُمْ أَنْ أَنْهَاكُمْ عَنْهَا) ) قَالَ: ( (لَا تَقُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ وَمَا شَاءَ مُحَمَّدٌ) ) .
سیدنا طفیل بن سخبرہ رضی اللہ عنہ، جو کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا اخیافی بھائی ہے، سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے یہ خواب دیکھا کہ میں یہودیوں کے ایک گروہ کے پاس سے گزرا اور ان سے پوچھا: تم کون لوگ ہو؟ انہوں نے کہا: ہم یہودی ہیں۔ میں نے کہا: اگر تم عزیر کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا نہ کہتے تو تم بہترین قوم تھے، انہوں نے کہا: تم مسلمان بھی بہترین قوم ہوتے، اگر صرف یہ نہ کہتے کہ (وہی کچھ ہوتا ہے جو) اللہ تعالیٰ چاہتا ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہتا ہے۔ پھر میں عیسائیوں کی ایک جماعت کے پاس سے گزرا اور ان سے پوچھا: تم کون لوگ ہو؟ انہوں نے کہا: ہم عیسائی ہیں، میں نے کہا: اگر تم حضرت مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا نہ کہتے تو تم بہترین لوگ ہوتے، لیکن انہوں نے آگے سے کہا: اگر تم بھی یہ نہ کہتے کہ (وہی کچھ ہوتا ہے جو) اللہ تعالیٰ چاہتا ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہتا ہے تو تم بھی بہترین قوم ہوتے۔ جب صبح ہوئی تو بعض لوگوں کو یہ خواب بیان کرنے کے بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ کو ساری بات بتلا دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تم نے کسی کو یہ خواب بتلایا ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں، پھر جب لوگوں نے نماز ادا کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے خطاب کیا اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد فرمایا: ”طفیل نے ایک خواب دیکھا ہے اور تم میں سے بعض لوگوں کو بتلا بھی دیا ہے، بات یہ ہے کہ تم لوگ ایک کلمہ کہتے تھے، (میں اسے ناپسند تو کرتا تھا) لیکن تم کو منع کرنے سے شرم و حیا مانع تھی، (اب بات کھل گئی ہے لہٰذا) تم یہ نہ کہا کرو کہ (وہی کچھ ہوتا ہے جو) اللہ چاہتا ہے اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) چاہتا ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب التوحيد/حدیث: 8]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه الحاكم: 3/ 463، والبيھقي في دلائل النبوة: 7/ 22، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:20694 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20970»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه الحاكم: 3/ 463
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6058
أخبرنا أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه ببغداد، حَدَّثَنَا هلال بن العلاء الرَّقِّي، حَدَّثَنَا علي بن سعيد (2) ، حَدَّثَنَا عُبيد الله بن عَمْرو، عن عبد الملك بن عُمير، عن رِبْعيِّ بن حِرَاشٍ، قال: قال عبد الله بن الطُّفيل ابن أخي عائشةَ لأُمها: إنه رأى في المنام أنه لقيَ رَهْطًا من النصارى، فقال: إنَّكم القومُ لولا أنكم تَزْعُمُونَ أَنَّ المسيحَ ابن الله، فقال: وأنتم القومُ لولا أنّكم تقولون: ما شاء الله وشاء محمد، قال: ثم لقيَ ناسًا من اليهود، فقال: إنكم القومُ لولا أنكم تَزعُمون أنَّ العُزيرَ ابن الله، فقال: وأنتم القوم لولا أنكم تقولون: ما شاء الله وما شاء محمد (1) ، فأَتى النَّبِيَّ ﷺ فحدَّثه، فقال النَّبِيُّ ﷺ:"حدَّثتَ بهذا الحديث أحدًا؟" فقال: نعم. فَحَمِدَ الله وأثنَى عليه، ثم قال:"إنَّ أخاكم قد رأى ما بَلَغَكم، فلا تقولوا: ما شاء الله وشاء محمدٌ، ولكن قولوا: ما شاءَ اللهُ وحدَه لا شريكَ له" (2) . خالَفَه حمادُ بن سَلَمة عن عبد الملك بن عُمير:
عائشہ رضی اللہ عنہا کے مادری بھائی کے بیٹے عبداللہ بن طفیل بن سخبرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے خواب میں دیکھا کہ ان کی ملاقات عیسائیوں کی ایک جماعت سے ہوئی، انہوں نے کہا: ”تم بہت اچھے لوگ ہوتے اگر تم یہ دعویٰ نہ کرتے کہ مسیح اللہ کے بیٹے ہیں“، عیسائیوں نے جواب دیا: ”اور تم بھی بہت اچھے لوگ ہوتے اگر تم یہ نہ کہتے کہ: جو اللہ چاہے اور جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں“، پھر ان کی ملاقات یہودیوں کی ایک جماعت سے ہوئی تو انہوں نے کہا: ”تم بہت اچھے لوگ ہوتے اگر تم عزیر کو اللہ کا بیٹا نہ کہتے“، انہوں نے جواب دیا: ”تم بھی بہت اچھے لوگ ہوتے اگر تم یہ نہ کہتے کہ: جو اللہ چاہے اور جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں“، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنا خواب بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے یہ خواب کسی اور کو بھی سنایا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”تمہارے بھائی نے ایک خواب دیکھا ہے جو تمہیں معلوم ہو چکا ہے، اب تم یہ نہ کہا کرو کہ ”جو اللہ چاہے اور جو محمد چاہیں“ بلکہ یوں کہا کرو: ”جو اکیلا اللہ چاہے جس کا کوئی شریک نہیں“۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6058]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد اختلف فيه على عبيد الله بن عمرو - وهو الرقِّي - فرواه عنه علي بن معبد - كما سبق بيانه - هنا عن عبد الملك بن عمير عن ربعي بن حراش عن عبد الله بن الطفيل ابن أخي عائشة لأمها، وخالفه زكريا بن عدي وجندل بن ...» [ترقيم الرساله 6058] [ترقيم الشركة 6000]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 462
462. عن الطُّفيل بن سَخْبرة - أخي عائشة لأمّها - قال: إنّ رجلاً من المسلمين رأى في النوم أنّه لقي رجلاً من أهل الكتاب فقال: نعم القومُ أنتم لو لا أنّكم تشركون، تقولون: ما شاء الله وشاء محمّد. وذكر ذلك للنبيّ صلى الله عليه وسلم فقال: أما واللهِ إن كنتُ لأعرفها لكم. قولوا: ما شاء الله، ثم شاء محمّد.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن ماجه (2118 المكرر) عن محمد بن عبدالملك بن أبي الشوارب، حدّثنا أبو عوانة، عن عبدالملك، عن ربعي بن حراش، عن الطّفيل بن سخبرة، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11726
11726- عن طفيل بن سخبرة، أخي عائشة لأمها، أنه رأى فيما يرى النائم كأنه مر برهط من اليهود فقال: من أنتم؟ قالوا: نحن اليهود، قال: إنكم أنتم القوم، لولا أنكم تزعمون أن عزيرا ابن الله! فقالت اليهود: وأنتم القوم لولا أنكم تقولون ما شاء الله وشاء محمد! ثم مر برهط من النصارى فقال: من أنتم؟ قالوا: نحن النصارى فقال: إنكم أنتم القوم لولا أنكم تقولون المسيح ابن الله! قالوا: وإنكم أنتم القوم، لولا أنكم تقولون: ما شاء الله وشاء محمد! فلما أصبح أخبر بها من أخبر، ثم أتى النبي صلى الله عليه وسلم فأخبره فقال: هل أخبرت بها أحدا؟ قال: نعم، فلما صلوا خطبهم، فحمد الله وأثنى عليه ثم قال: إن طفيلا رأى رؤيا فأخبر بها من أخبر منكم، وإنكم كنتم تقولون كلمة كان يمنعني الحياء منكم أن أنهاكم عنها قال: لا تقولوا ما شاء الله وما شاء محمد.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (20649) واللفظ له – وابن ماجه (2118- المكرر) كلاهما من طريق عبد الملك بن عمير، عن ربعي بن حراش، عن الطفيل بن سخبرة فذكره.ولفظ ابن ماجه مختصر.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11901
عَنْ عَائِشَةَ - فِيمَا يَعْلَمُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ - أَنَّ يَهُودِيًّا رَأَى فِي الْمَنَامِ: نِعْمَ الْقَوْمُ أُمَّةُ مُحَمَّدٍ لَوْلَا أَنَّهُمْ يَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا تَقُولُوا: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ، قُولُوا: مَا شَاءَ اللَّهُ وَحْدَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک یہودی نے خواب میں دیکھا کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت اچھی قوم ہے، اگر وہ لوگ یہ نہ کہیں کہ جو اللہ چاہے اور جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں، اس یہودی نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ نہ کہو: جو اللہ چاہے اور جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں، تم صرف یہ کہو: جو اللہ چاہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11901]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4655)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4844/4»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8183
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنِ الطُّفَيْلِ بْنِ سَخْبَرَةَ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنِ الطُّفَيْلِ بْنِ سَخْبَرَةَ، أَخِي عَائِشَةَ لِأُمِّهَا ، قَالَ: رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنِّي مَرَرْتُ بِرَهْطٍ مِنَ الْيَهُودِ، فَقُلْتُ: مَنْ أَنْتُمْ؟ فَقَالُوا: نَحْنُ الْيَهُودُ، فَقُلْتُ: إِنَّكُمْ لَأَنْتُمُ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ عُزَيْرٌ ابْنُ اللهِ؟ قَالُوا: وَأَنْتُمُ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللهُ، وَشَاءَ مُحَمَّدٌ، ثُمَّ مَرَرْتُ بِرَهْطٍ مِنَ النَّصَارَى، فَقُلْتُ: إِنَّكُمْ لَأَنْتُمُ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ الْمَسِيحُ ابْنُ اللهِ، فَقَالُوا: وَأَنْتُمُ الْقَوْمُ، لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ مَا شَاءَ اللهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ أَخْبَرْتُ بِهَا نَاسًا، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ بِهَا، فَقَالَ: " هَلْ أَخْبَرْتَ بِهَا أَحَدًا؟ " قُلْتُ: نَعَمْ، فَلَمَّا صَلَّى الظُّهْرَ قَامَ خَطِيبًا، فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ طُفَيْلًا رَأَى رُؤْيَا أَخْبَرَ بِهَا مَنْ أَخْبَرَ مِنْكُمْ، وَإِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَقُولُونَ كَلِمَةً كَانَ يَمْنَعُنِي الْحَيَاءُ مِنْكُمْ أَنْ أَنْهَاكُمْ عَنْهُ، فَلَا تَقُولُوا مَا شَاءَ اللهُ، وَشَاءَ مُحَمَّدٌ.
سیدنا طفیل بن سخبرہ رضی اللہ عنہ، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ماں کی طرف سے بھائی تھے، کہتے ہیں: میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا میں یہودیوں کے ایک گروہ کے پاس سے گزرا، تو میں نے پوچھا: تم کون ہو؟ انہوں نے کہا: ہم یہودی ہیں۔ میں نے کہا: تم اچھی قوم ہوتے اگر یہ نہ کہتے کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے۔ انہوں نے کہا: اور تم بھی اچھی قوم ہوتے اگر یہ نہ کہتے کہ ’جو اللہ چاہے اور محمد چاہے‘۔ پھر میں عیسائیوں کے ایک گروہ کے پاس سے گزرا، تو میں نے کہا: تم اچھی قوم ہوتے اگر یہ نہ کہتے کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔ انہوں نے کہا: اور تم بھی اچھی قوم ہوتے اگر یہ نہ کہتے کہ ’جو اللہ چاہے اور محمد چاہے‘۔ جب میں صبح کو اٹھا تو میں نے یہ بات کچھ لوگوں کو بتائی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر انہیں بھی بتائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے یہ کسی کو بتائی؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی تو کھڑے ہو کر خطبہ دیا، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”طفیل نے ایک خواب دیکھا ہے جو انہوں نے تم میں سے جسے بتانا تھا بتا دیا، اور تم یہ کلمہ کہا کرتے تھے جسے روکنے سے مجھے تم سے حیا مانع تھی، پس اب یہ مت کہو: ’جو اللہ چاہے اور محمد چاہے‘۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الطاء/حدیث: 8183]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 324، حدیث 8214»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں