🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. ما يدعو به الرجل إذا دخل المسجد الحرام
جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 31606 (کل: 68 مقامات، 1 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 31606، 12520، 20053، 20474، 20551، 20641، 20701، 20938، 21880، 22069، 22221، 22273، 22279، 23499، 24342، 25517، 25565، 25694، 25708، 26673، 26962، 27536، 27885، 27979، 28085، 28098، 28222، 28248، 29360، 29770، 31206، 31241، 31469، 31552، 31716، 31749، 31763، 31890، 32019، 32022، 32708، 33130، 33227، 34031، 34090، 34248، 34392، 35624، 36179، 36208، 36570، 38508، 38750، 38890، 39099، 39162، 39370، 39877، 39927، 39994، 40010، 40087، 40282، 40319، 40431، 40596، 17881M، 23164M
41 تا 50
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31320 ترقیم الشثری: -- 32708
حدثنا خلف بن خليفة ، عن ابيه قال: اخبرني ابي ان الحجاج حين قتل ابن الزبير جاء به إلى منى فصلبه عند الثنية في بطن الوادي، ثم قال للناس: انظروا إلى هذا! [هذا ] شر الامة، فقال: إني رايت ابن عمر جاء على بغلة له فذهب ليدنيها من الجذع فجعلت تنفر، فقال لمولاه: ويحك خذ بلجامها فادنها، قال: فرايته ادناها فوقف عبد الله بن عمر وهو يقول: رحمك الله، إن كنت لصواما قواما، ولقد افلحت امة انت شرها.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (صوامًا).
(٢) في [هـ]: (قومًا).
(٣) في [ط]: (شرًا) زيادة.
(٤) مجهول؛ لجهالة خليفة.

خلیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حجاج نے عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو قتل کر ڈالا تو ان کو منیٰ لے گیا اور ان کو وادی کے درمیان ایک ٹیلہ کے قریب سولی دے دی، پھر لوگوں سے کہا کہ اس آدمی کو دیکھو یہ امت کا بد ترین آدمی ہے، راوی کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ایک خچر پر آتے ہوئے دیکھا، وہ اپنے خچّر کو شہتیر سے قریب کرنے لگے اور خچر بدکنے لگا، حضرت نے اپنے غلام سے فرمایا اس کی لگام پکڑ کر شہتیر کے قریب کرو، کہتے ہیں میں نے دیکھا کہ انہوں نے خچر کو شہتیر کے قریب کردیا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما وہاں رکے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرے، بیشک تو بہت روزے رکھنے والا اور بہت نماز کے لئے قیام کرنے والا تھا، اور یقینا وہ امت فلاح پا گئی جس کا بدترین آدمی تجھ جیسا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32708]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40111، ترقيم محمد عوامة: 31320»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31717 ترقیم الشثری: -- 33130
حدثنا وكيع ، عن الاعمش ، عن إبراهيم ، عن وبرة [بن عبد الرحمن ] ، عن الاسود بن يزيد قال: كان ابن الزبير لا يعطي الاخت مع الابنة شيئا حتى حدثته: ان معاذا قضى باليمن في ابنة واخت لاب وام: للابنة النصف، وللاخت النصف ؛ فقال: انت رسولي إلى ابن عتبة فمره بذلك.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عيينة).
(٢) صحيح.

اسود بن یزید فرماتے ہیں کہ ابن زبیر رضی اللہ عنہ بیٹی کی موجودگی میں بہن کو کچھ نہ دیے جانے کے قائل تھے۔ یہاں تک کہ میں نے ان سے یہ حدیث بیان کی کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے یمن میں بیٹی اور حقیقی بہن کے بارے میں یہ حکم ارشاد فرمایا کہ نصف مال بیٹی کے لئے ہوگا اور نصف بہن کے لئے، اس پر انہوں نے فرمایا کہ تم ابن عتبہ کی طرف میرے قاصد بن کر جاؤ اور اس کو اس بات کا حکم دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33130]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: حديث معاذ من أثبت الأحاديث .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6734، 6741، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1036، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8067، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2893، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2921، 2922، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 30، 31، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12460، 12458، 12459، 12461، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4106، 4108، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19025، 19040، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33128، 33126، 33133، 33135، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7416، 7418، 7419، ترقيم محمد عوامة: 31717»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31794 ترقیم الشثری: -- 33227
حدثنا وكيع ، عن شعبة ، عن الحكم ، عن إبراهيم ، عن زيد بن ثابت قال: [لا ] يحجبون ولا يرثون.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن زيد.

حضرت ابراہیم حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے یہی بات نقل فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33227]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2940، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 148، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12389، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19102، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33233، 33276، 33277، 33580، 33224، ترقيم محمد عوامة: 31794»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32527 ترقیم الشثری: -- 34031
«حدثنا عبيد الله قال: اخبرنا إسرائيل ، عن ابي إسحاق ، عن عمرو بن ميمون قال: حدثنا عبد الله بن مسعود في بيت المال عن يونس قال» إن يونس كان [قد ] وعد قومه العذاب واخبرهم انه ياتيهم إلى ثلاثة ايام، ففرقوا بين كل والدة وولدها، ثم خرجوا فجاروا إلى الله واستغفروه، فكف الله عنهم العذاب، وغدا يونس ينتظر العذاب ؛ فلم ير شيئا، وكان من كذب ولم تكن له بينة قتل، فانطلق مغاضبا حتى اتى قوما في سفينة فحملوه وعرفوه، فلما دخل السفينة ركدت، والسفن تسير يمينا وشمالا، فقال: «ما لسفينتكم؟ قالوا: ما ندري؟ قال يونس» إن فيها عبدا ابق من ربه، وإنها لا تسير حتى تلقوه، فقالوا: اما انت يا نبي الله [فلا والله] لا نلقيك.
2 - فقال لهم يونس «فاقترعوا فمن قرع فليقع، فقرعهم يونس فابوا ان يدعوه فقالوا» من قرع ثلاث مرات فليقع، فقرعهم يونس ثلاث مرات فوقع، وقد كان وكل به الحوت، فلما وقع ابتلعه فاهوى به إلى قرار الارض، فسمع يونس [عليه السلام] تسبيح الحصى فنادى في الظلمات ان لا إله إلا انت سبحانك إني كنت من الظالمين ظلمات ثلاث: ظلمة بطن الحوت، وظلمة البحر، وظلمة الليل، قال: فنبذناه بالعراء وهو سقيم قال: كهيئة الفرخ الممعوط، ليس عليه ريش وانبت الله عليه شجرة من يقطين كان يستظل بها ويصيب منها، فيبست فبكى عليها حين يبست، فاوحى الله إليه: تبكي على شجرة يبست ولا تبكي على مائة الف او يزيدون ان تهلكهم.
3 - فخرج فإذا هو بغلام يرعى غنما فقال: ممن انت يا غلام؟ فقال: «من قوم يونس، قال:» فإذا رجعت إليهم فاخبرهم انك قد لقيت يونس ؛ قال: فقال الغلام: إن تكن يونس فقد تعلم انه من كذب ولم تكن له بينة ان يقتل، فمن يشهد لي؟ فقال له يونس: تشهد لك هذه الشجرة، وهذه البقعة، فقال الغلام: مرهما، فقال لهما يونس: إذا جاءكما هذا الغلام فاشهدا له، قالتا: نعم، فرجع الغلام إلى قومه، وكان له إخوة وكان في منعة، فاتى الملك فقال: إني لقيت يونس وهو يقرا عليكم السلام، فامر به الملك ان يقتل، فقالوا له: إن له بينة، فارسل معه فانتهوا إلى الشجرة والبقعة، فقال لهما الغلام: انشدكما بالله هل اشهدكما يونس، قالتا: نعم، فرجع القوم مذعورين يقولون: تشهد له الشجر والارض، فاتوا الملك فحدثوه بما راوه.
4 - فقال عبد الله: فتناوله الملك فاخذ بيد الغلام فاجلسه في مجلسه وقال: انت احق بهذا المكان مني، قال عبد الله: فاقام لهم ذلك الغلام امرهم اربعين سنة.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، هـ].
(٢) في [هـ]: (واستغفروه).
(٣) في [أ، هـ]: (وعدا).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، م]: (قيل).
(٦) في [هـ]: (مغاضيًا).
(٧) في [أ]: (وكدت).
(٨) في [أ، ب، جـ، م]: (فقالوا).
(٩) في [م]: (فلا واللَّه).
(١٠) في [أ، ب، جـ، م]: (فاقترعوا).
(١١) زيادة ﵇ من: [أ، ب، جـ].
(١٢) في [ب]: (قيبست).
(١٣) في [هـ]: زيادة (أردت).
(١٤) في [أ، ب]: (يهلكهم).
(١٥) في [س]: (أنه).
(١٦) في [هـ]: (يشهد).
(١٧) في [جـ، م]: (إذا).
(١٨) في [أ، ب، جـ]: (قالا).
(١٩) في [هـ]: (منعته).
(٢٠) في [أ، ب، جـ]: (قالت).
(٢١) في [هـ]: (الشجر).
(٢٢) في [أ، جـ]: (رأوا).
(٢٣) في [هـ]: (قال).
(٢٤) صحيح؛ أخرجه ابن جرير في التفسير ١١/ ١٧٢، وابن أبي الدنيا كما تفسير القرطبي ١١/ ٣٣٣، وابن أبي حاتم في التفسير (١٠٥٩٧)، وابن النحاس في إعراب القرآن ٣/ ٤٤٠.

عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں بیت المال میں بیان فرمایا کہ حضرت یونس علیہ السلام نے اپنی قوم سے عذاب کے آنے کا وعدہ کیا اور ان کو بتایا کہ ان پر تین دن کے اندر عذاب آئے گا، چناچہ انہوں نے ہر ماں کو اس کے بچے سے جدا کیا پھر نکلے اور اللہ سے گریہ زاری اور استغفار کرنے لگے، چناچہ اللہ نے ان سے عذاب کو روک لیا، اور حضرت یونس علیہ السلام اگلے دن عذاب کا انتظار کرنے لگے لیکن ان کو کچھ نظر نہ آیا، اور اس زمانے میں جو شخص جھوٹ بولتا اور اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہوتی اس کو قتل کردیا جاتا، چناچہ وہ غصّے میں نکلے، یہاں تک کہ ایک کشتی میں آئے اور انہوں نے ان کو پہچان کر سوار کرلیا، جب آپ کشتی پر سوار ہوئے تو کشتی رک گئی، کشتیاں دائیں اور بائیں چلا کرتی تھیں، آپ نے فرمایا کہ تمہاری کشتی کو کیا ہوگیا؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں، حضرت یونس علیہ السلام نے فرمایا کہ اس میں ایک بندہ ہے جوا پنے مالک سے بھاگ کر آیا ہے، اور کشتی اس وقت تک نہیں چلے گی جب تک تم اس کو پانی میں نہیں ڈال دو گے، انہوں نے کہا اے اللہ کے نبی! بخدا آپ کو تو ہم نہیں ڈال سکتے۔ (٢) چناچہ یونس علیہ السلام نے فرمایا کہ قرعہ ڈال لو، جس کے نام قرعہ آئے اس کو گرا دیا جائے، چناچہ یونس علیہ السلام کے نام قرعہ نکلا، لیکن انہوں نے آپ کو گرانے سے انکار کردیا، پھر وہ کہنے لگے کہ جس کے نام تین مرتبہ قرعہ نکل آئے اس کو گرا دو، چناچہ تین مرتبہ یونس علیہ السلام کے نام قرعہ نکلا، آپ پر ایک مچھلی مقرر کی گئی تھی، جب آپ گرے تو اس نے آپ کو نگل لیا اور ان کو لے کر زمین کی تہہ تک چلی گئی چناچہ یونس علیہ السلام نے کنکریوں کی تسبیح سنی { فَنَادَی فِی الظُّلُمَاتِ أَنْ لاَ إلَہَ إلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَک إنِّی کُنْت مِنْ ألظَّالِمِینَ } انہوں نے تین تاریکیوں میں تسبیح کی، مچھلی کے پیٹ کا اندھیرا، سمندر کی تاریکی اور رات کا اندھیرا، اللہ فرماتے ہیں کہ پھر ہم نے ان کو میدان میں ڈال دیا جبکہ وہ بیمار تھے، اور اس پرندے کی طرح ہوگئے تھے جس کے پر نہیں ہوتے، اور اللہ نے ان پر ایک کدو کا پودا اگایا، جس سے آپ سایہ لیتے اور کھاتے، چناچہ وہ خشک ہوگیا تو آپ رونے لگے، چناچہ اللہ نے وحی فرمائی کہ آپ پودے کے خشک ہونے پر تو روتے ہیں اور ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں پر نہیں روتے جن کو ہلاک کرنے کا آپ نے ارادہ کیا تھا۔ (٣) چناچہ آپ نکلے اور ایک لڑکے پاس پہنچے جو بکریاں چرا رہا تھا اور اس سے فرمایا اے لڑکے! تمہارا کس قوم سے تعلق ہے! اس نے کہا قوم یونس سے، آپ نے فرمایا: جب تم ان کے پاس جاؤ تو بتانا کہ تمہاری حضرت یونس علیہ السلام سے ملاقات ہوئی ہے لڑکے نے کہا کہ اگر آپ یونس ہیں تو آپ جانتے ہیں کہ جو شخص جھوٹ بولتا ہے اور اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہو تو اس کو قتل کردیا جاتا ہے، تو میرے لئے کون گواہی دے گا؟ حضرت یونس نے اس سے فرمایا کہ تمہارے لیے یہ درخت گواہی دے گا اور یہ جگہ، لڑکے نے کہا کہ ان کو حکم دے دیجئے، چناچہ حضرت یونس علیہ السلام نے ان سے فرمایا کہ جب یہ لڑکا تمہارے پاس آئے تو اس کے لئے گواہی دے دینا، انہوں نے کہا ٹھیک ہے، چناچہ وہ لڑکا اپنی قوم کے پاس واپس چلا گیا اور اس کے بھائی بھی تھے، اور وہ اثرو رسوخ کا مالک تھا چناچہ وہ بادشاہ کے پاس گیا اور کہا کہ میں حضرت یونس علیہ السلام سے ملا ہوں اور وہ آپ کو سلام کہتے ہیں، بادشاہ نے اس کو قتل کرنے کا حکم دیا تو لوگوں نے کہا کہ اس کے پاس گواہی ہے، چناچہ بادشاہ نے اس کے ساتھ کچھ لوگوں کو بھیج دیا وہ درخت اور جگہ کے پاس پہنچے اور لڑکے نے ان سے کہا کہ میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کیا حضرت یونس علیہ السلام نے تمہیں گواہ بنایا ہے؟ انہوں نے کہا جی ہاں! چناچہ لوگ خوفزدہ ہو کر واپس لوٹے اور کہنے لگے یہ درخت اور زمین بھی اس لڑکے کے لئے گواہی دیتے ہیں، اور بادشاہ کے پاس پہنچے اور جو کچھ دیکھا تھا اس کے سامنے بیان کردیا۔ (٤) حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ بادشاہ نے اس لڑکے کا ہاتھ پکڑا اور اس کو اپنی جگہ بٹھایا اور کہا کہ تم اس جگہ کے مجھ سے زیادہ حق دار ہو، حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد وہ لڑکا چالیس سال تک ان کا حاکم رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34031]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3465، ترقيم محمد عوامة: 32527»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32585 ترقیم الشثری: -- 34090
حدثنا وكيع ، عن عمران بن حدير ، عن ابي مجلز قال: جاء عبد الله بن عباس إلى ابن سلام فقال: إني اريد ان اسالك عن ثلاث، قال: تسالني وانت تقرا القرآن؟ قال: نعم، قال: فسل، قال «اخبرني عن تبع ما كان، وعن عزير ما كان، وعن سليمان لم تفقد الهدهد؟ فقال: اما تبع فكان رجلا من العرب فظهر على الناس وسبى فتية من الاحبار فاستدخلهم، وكان يحدثهم ويحدثونه فقال قومه:» إن تبعا قد ترك دينكم وتابع الفتية، فقال تبع للفتية: قد تسمعون ما قال هؤلاء، قالوا: بيننا وبينهم النار التي تحرق الكاذب وينجو منها الصادق، قالوا: نعم، قال تبع للفتية: ادخلوها، قال: فتقلدوا مصاحفهم فدخلوها فانفرجت لهم حتى قطعوها ثم قال لقومه: ادخلوها، فلما دخلوها سفعت النار وجوههم فنكصوا فقال لتدخلنها، قال: فدخلوها فانفرجت لهم حتى إذا توسطوها احاطت بهم فاحرقتهم، قال: فاسلم تبع وكان رجلا صالحا، واما عزير فإن بيت المقدس لما خرب ودرس العلم ومزقت التوراة، كان يتوحش في الجبال، فكان يرد عينا يشرب منها، قال: فوردها يوما فإذا امراة قد تمثلت له، فلما رآها نكص، فلما اجهده العطش اتاها فإذا هي تبكي، قال: ما يبكيك؟ قالت: ابكي على ابني، قال: كان ابنك يرزق؟ قالت: لا، قال: كان يخلق؟ قالت: لا، قال: فلا تبكين عليه ؛ قالت: فمن انت؟ اتريد قومك؟ ادخل هذه العين فإنك ستجدهم، قال: فدخلها، قال: فكان كلما دخلها زيد في علمه حتى انتهى إلى قومه، وقد رد الله إليه علمه، فاحيا لهم التوراة واحيا لهم العلم قال: فهذا عزير، واما سليمان فإنه نزل منزلا في سفر، فلم يدر ما بعد الماء منه، فسال من يعلم علمه، فقالوا: الهدهد، فهناك تفقده.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عزيز).
(٢) في [أ، ب]: (يفقد).
(٣) في [هـ]: (وشاء).
(٤) في [أ، ب]: (الأجناد)، وفي [هـ]: (الأخيار).
(٥) في [أ، ب]: (ما سيدخلهم).
(٦) في [م]: (فكان).
(٧) في [هـ]: (وبايع).
(٨) في [أ، ب، هـ]: (قال).
(٩) سقط من: [أ، ب].
(١٠) في [أ، ب، جـ]: (حاطت).
(١١) في [هـ]: (وحرقت).
(١٢) في [ب]: (التورية).
(١٣) في [أ، ب، هـ]: (هذا).
(١٤) في [أ، ب]: (التورية).
(١٥) في [م]: (سفره).
(١٦) صحيح؛ أخرجه ابن جرير ٢٦/ ١٥٤.
(١٧) جاء هنا في [هـ]: (تم بحمد اللَّه الجزء الحادي عشر، ويليه إن شاء اللَّه الجزء الثاني عشر، وأوله باب: ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁ من كتاب الفضائل).

ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما حضرت عبد اللہ بن سلام کے پاس آئے اور فرمایا کہ میں آپ سے تین باتیں پوچھنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے سوال کر رہے ہیں حالانکہ آپ خود قرآن پڑھتے ہیں، انہوں نے فرمایا جی ہاں! حضرت نے فرمایا پوچھیے، فرمایا کہ ایک تُبَّع کے بارے میں کہ کون تھے؟ اور عزیر کے بارے میں کہ کون تھے؟ اور سلیمان علیہ السلام کے بارے میں کو انہوں نے ہد ہد کو کیوں تلاش کیا؟ انہوں نے فرمایا کہ تُبَّع عرب کے ایک آدمی تھے، لوگوں پر غالب آگئے اور علماء کے چند نوجوانوں کو قید کرلیا اور ان کو اپنے پاس رکھ لیا، وہ ان سے بات چیت کرتے اور یہ ان سے بات چیت کرتے، ان کی قوم کہنے لگی کہ تبّع نے تمہارا دین چھوڑ دیا اور نوجوانوں کی اتباع کرلی، چناچہ تُبَّع نے ان نوجوانوں سے کہا کہ تم سن رہے ہو کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟ وہ کہنے لگے کہ ہمارے اور ان کے درمیان آگ فیصلہ کرے گی اور وہ جھوٹے کو جلا دے گی اور سچا نجات پا جائے گا، وہ کہنے لگے ٹھیک ہے، چناچہ تبّع نے ان نوجوانوں سے کہا کہ اس آگ میں داخل ہو جاؤ، چناچہ انہوں نے اپنے صحیفے گلے میں لٹکائے اور اس میں داخل ہوئے تو آگ ان کے لیے پھٹ گئی یہاں تک کہ وہ اس کو پار کر گئے، پھر تبّع نے اپنی قوم سے کہا کہ اس میں داخل ہو جاؤ، جب وہ اس میں داخل ہوئے تو آگ نے ان کے چہروں کو جھلسا دیا، اورو ہ واپس پلٹ گئے، وہ کہنے لگا کہ تمہیں داخل ہونا پڑے گا، چناچہ وہ اس میں داخل ہوئے تو آگ ان کے لیے پھٹ گئی، جب اس کے درمیان پہنچ گئے تو آگ نے ان کو گھیر کر جلا دیا، اس پر تُبَّع اسلام لے آئے اور وہ نیک آدمی تھے۔ اور عزیر تو ان کا قصہ یہ ہے کہ جب بیت المقدس ویران ہوگیا اور علم مٹ گیا اور توراۃ کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا، تو وہ پہاڑوں میں اکیلے رہتے تھے، اور ایک چشمے پر جا کر اس سے پانی پیا کرتے تھے، ایک دن اس پر آئے تو ایک عورت ان کو دکھائی دی، جب آپ نے اس کو دیکھا تو واپس پلٹ گئے، جب آپ کو پیاس نے تکلیف میں ڈالا تو آپ دوبارہ آئے، دیکھا کہ عورت رو رہی ہے، آپ نے فرمایا کہ تم کس پر رو رہی ہو؟ کہنے لگی میں اپنے بیٹے پر رو رہی ہوں، آپ نے فرمایا کیا وہ تمہیں رزق دیتا تھا؟ کہنے لگی نہیں، آپ نے فرمایا کیا اس نے کچھ پیدا کیا تھا؟ کہنے لگی نہیں، آپ نے فریایا کہ پھر تم اس پر مت رو، وہ کہنے لگی آپ کون ہیں؟ کیا آپ اپنی قوم کے پاس جانا چاہتے ہیں؟ اس چشمے میں داخل ہوجائیے آپ ان کے پاس پہنچ جائیں گے، چناچہ آپ اس میں داخل ہوگئے، آپ جتنا داخل ہوتے جاتے آپ کے علم میں اضافہ ہوتا رہتا، یہاں تک کہ آپ اپنی قوم کے پاس پہنچ گئے، اور اللہ نے آپ کا علم آپ پر لوٹا دیا پھر آپ نے توراۃ کا احیاء کیا، اور علم کو زندہ کیا، اس کے بعد عبداللہ بن سلام نے فرمایا یہ حضرت عزیر کا قصہ ہے۔ رہے حضرت سلیمان علیہ السلام، تو وہ ایک جگہ سفر میں ٹھہرے اور ان کو پانی کی دوری کا علم نہ تھا، آپ نے پوچھا کہ اس کا کس کو علم ہے؟ لوگوں نے بتادیا کہ ہد ہد کو، اس وقت آپ نے اس کو تلاش کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34090]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 32585»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32740 ترقیم الشثری: -- 34248
حدثنا وكيع ، عن فضيل بن مرزوق ، [عن عطية] عن زيد بن ارقم ان النبي صلى الله عليه وسلم قال لعلي: انت مني بمنزلة هارون من موسى إلا انه لا نبي بعدي.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الخبر رواه ابن أبي عاصم من طريق المؤلف بهذه الزيادة، والإسناد يقتضيها.
(٢) ضعيف؛ لضعف عطية، أخرجه ابن أبي عاصم في السنة (١٣٤٧)، وقد ورد من طريق زيد والبراء، أخرجه الطبراني (٥٠٩٤)، وابن عساكر ٤٢/ ١٧٨، وابن سعد ٣/ ٢٤.

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: تم میرے نزدیک ایسے ہی ہو جیسے حضرت ہارون حضرت موسیٰ علیہ السلام کے نزدیک تھے۔ مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34248]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عطية .» ‏‏‏‏
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 5095، 5094، ترقيم محمد عوامة: 32740»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32882 ترقیم الشثری: -- 34392
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن سالم بن ابي حفصة عن رجل يقال له: [ابو ] كلثوم قال: سمعت ابن الحنفية يقول في جنازة ابن عباس: اليوم مات رباني العلم.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هكذا رواية ابن أبي شيبة: (كلثوم) بدون (أبو) كما في الآحاد والمثاني (٣٨٣)، وعند ابن سعد ٢/ ٣٦٨، وابن أبي حاتم في التفسير (٦٤١١): (أبو كلثوم).
حضرت کلثوم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن حنفیہ رحمہ اللہ کو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جنازہ میں یوں فرماتے سنا: آج کامل علم والا فوت ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34392]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12353، 36178، ترقيم محمد عوامة: 32882»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34070 ترقیم الشثری: -- 35624
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، [عن حجاج] ، عن الوليد بن ابي مالك ، عن القاسم بن عبد الرحمن ، عن ابي امامة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: يجير على المسلمين الرجل منهم.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من مسند ابن أبي شيبة كما في المطالب العالية (٢٠٣٩)، وإتحاف الخيرة (٦١٧٤)، ومعجم الطبراني الكبير (٧٩٠٨).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٢٢١٥٥)، والطبراني (٧٩٠٧).

حضرت ابو امامہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35624]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22585، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2039، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7907، 7908، ترقيم محمد عوامة: 34070»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34602 ترقیم الشثری: -- 36179
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن سالم بن ابي حفصة ، عن رجل يقال له: [ابو] كلثوم قال: سمعت ابن الحنفية يقول في جنازة ابن عباس: اليوم مات رباني العلم.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ر].
(٢) مجهول؛ لجهالة كلثوم، وكذا رواه ابن أبي عاصم في الآحاد (٣٨٣)، وقد ورد عن أبي كلثوم، أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير ٤/ ١١٤٠ (٦٤١١)، وابن سعد في الطبقات ٢/ ٣٦٨، كما ورد عن منذر الثوري، أخرجه أحمد في الفضائل (١٨٤٤)، وابنه في زوائده (١٨٩٧)، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٨٢، والخطيب ١/ ١٧٥، والدينوري في المجالسة (١٢٢٦).

حضرت ابن الحنفیہ رحمہ اللہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جنازے کے وقت ارشاد فرمایا: آج علم کا ماہر اور عالم فوت ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36179]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة كلثوم، وكذا رواه ابن أبي عاصم في الآحاد (٣٨٣)، وقد ورد عن أبي كلثوم .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12353، 34391، ترقيم محمد عوامة: 34602»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34631 ترقیم الشثری: -- 36208
حدثنا عفان ، قال: حدثنا معتمر بن سليمان ، قال: سمعت ابي [قال: حدثنا ابو عثمان] : ان عثمان قتل في اوسط ايام التشريق.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ح، ز، ط، هـ]؛ وسيأتي كذلك ١٥/ ٢٣٠ برقم [٤٠٥١٤]، وهكذا ورد في الآحاد (١٢٧)، وعند الطبراني (١٠٠)، وفي مسند أحمد ١/ ٧٤ (٥٤٦).
(٢) صحيح.

حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ یوم التشریق کے درمیانی ایام میں شہید ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36208]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 554، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40513، والطبراني فى «الكبير» برقم: 100، ترقيم محمد عوامة: 34631»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں