الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَاب مَا جَاءَ فِي الْحَقِّ عَلَى التَّدَاوِي ، وَأَنَّ لِكُلِّ دَاء دَوَاء
علاج کرنے پر آمادہ کرنے اور اس چیز کا بیان کہ ہر بیماری کی دوا ہے
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7626 (کل: 15 مقامات، 11 کتب)
الفتح الربانی: 7626
صحیح بخاری: 5678
سنن ابن ماجہ: 3439
معجم صغیر للطبرانی : 1086
مشکوۃ المصابیح: 4514
المستدرک علی الصحیحین: 8424
الجامع الكامل: 11537
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8278
1 تا 10
حدیث نمبر: 7626
عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ أَتَيْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَإِذَا هُوَ يَكْوِي غُلَامًا قَالَ قُلْتُ تَكْوِيهِ قَالَ نَعَمْ هُوَ دَوَاءُ الْعَرَبِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَقَدْ أَنْزَلَ مَعَهُ دَوَاءً جَهِلَهُ مِنْكُمْ مَنْ جَهِلَهُ وَعَلِمَهُ مِنْكُمْ مَنْ عَلِمَهُ
۔ عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں کہ میں عبد الرحمن کے پاس آیا، وہ ایک غلام کو داغ لگا رہے تھے، میں نے کہا: تم اسے داغتے ہو؟ انھوں نے کہا: ہاں یہ عرب والوں کا طریقۂ علاج ہے، سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جو بیماری بھی پیدا کی ہے، اس کے ساتھ اس کی دواء بھی نازل کی ہے، تم میں سے جو آدمی اس سے نادان رہا ہے، وہ نادان رہا ہے اور جس نے اسے جان لیا ہے، سو اس نے جان لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7626]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه الحميدي: 90، والبيھقي: 9/ 343، وابن حبان: 6062، وابويعلي: 5183، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4267 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4267»
وضاحت: فوائد: … جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت و دانائی کے تقاضے کے مطابق مختلف قسم کی بیماریاں نازل کی ہیں، وہاں اپنے بندوں پر احسان کرتے ہوئے ان کے علاج کے اسباب بھی پیدا فرمائے ہیں۔ عصرِ حاضر میں مختلف بیماریوں کے مختلف قسم کے علاج کی تحقیقات سامنے آ رہی ہیں، جو سکون دہ بھی ہیں اور شافی بھی۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 5678
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً إِلاَّ أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً» .
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابواحمد زبیری نے بیان کیا، ان سے عمر بن سعید بن ابی حسین نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عطاء بن ابی رباح نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5678]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا نہ اتاری ہو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5678]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3439
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ , قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ , عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ , حَدَّثَنَا عَطَاءٌ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً , إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ایسی کوئی بیماری نہیں اتاری جس کا علاج نہ اتارا ہو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3439]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے، اس کی شفا (دوا) بھی ضرور نازل کی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3439]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الطب 1 (5678)، (تحفة الأشراف: 14197) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: صحیح مسلم میں جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہر بیماری کی دوا ہے پھر جب وہ دوا جسم میں پہنچتی ہے تو بیمار اللہ تعالی کے حکم سے اچھا ہو جاتا ہے، یہ کہنا کہ دوا کی تاثیر سے صحت ہوئی شرک ہے، اور اگر یہ سمجھ کر دوا کھائے کہ اللہ تعالی کے حکم سے یہ موثر ہوتی ہے تو شرک نہیں ہے، اسی طرح ہر چیز کے بارے میں اعتقاد رکھنا چاہئے کہ اس کا نفع اور نقصان اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہے، اور جو کوئی نفع و نقصان کے بارے میں یہ اعتقاد رکھ کر کہے کہ فلاں چیز سے نفع ہوا یعنی اللہ کے حکم سے تو وہ شرک نہ ہو گا، اور جب اس چیز کو مستقل نفع بخش سمجھے گا تو وہ شرک ہو جائے گا، مشرکین یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے بعض اپنے مقبول بندوں کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ جو چاہیں کریں، اب وہ جس کو چاہیں اپنے اختیار سے نفع پہنچاتے ہیں، اور اللہ تعالی کا حکم ہر معاملہ میں نہیں لیتے یہ اعتقاد شرک ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري
حدیث نمبر: 1086
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حُمَيْدٍ الْمُقْرِئُ أَبُو جَعْفَرٍ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا بِلالٌ الأَشْعَرِيُّ ، حَدَّثَنَا شَبِيبُ بْنُ شَيْبَةَ السَّعْدِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَا خَلَقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ دَاءً إِلا وَقَدْ خَلَقَ لَهُ دَوَاءً إِلا السَّامَ، وَهُوَ الْمَوْتُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلا شَبِيبٌ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جو بیماری بھی پیدا فرمائی اس کے لیے دوا بھی پیدا فرمائی سوائے موت کے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الطب/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8314، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 23884، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1564، 2534، 3699، والطبراني فى «الصغير» برقم: 92، السلسلة احاديث صحيحه: 1650
قال الهيثمي: فيه شبيب بن شيبة قال زكريا الساجي صدوق يهم وضعفه الجمهور وبقية رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 84)»
قال الهيثمي: فيه شبيب بن شيبة قال زكريا الساجي صدوق يهم وضعفه الجمهور وبقية رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 84)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4514
الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 4514 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً) . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے جو بیماری اتاری ہے تو اس کی شفا بھی اتاری ہے۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4514]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5678)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم عوامۃ: 23882 ترقیم الشثری: -- 24960
حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي ، عن عمر بن سعيد بن ابي حسين قال: حدثنا عطاء ، عن ابي هريرة [رضي الله عنه] قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: ما انزل الله من داء إلا انزل له شفاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عمرو).
(٢) في [جـ]: (عن).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٧٨)، والنسائي في الكبرى (٧٥٥٥)، وابن ماجه (٣٤٣٩).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نازل نہیں کی مگر یہ کہ اس کے لئے شفاء بھی پیدا کی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24960]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5678، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7526، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3439، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19615، والبزار فى «مسنده» برقم: 9303، ترقيم محمد عوامة: 23882»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5678، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7526، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3439، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19615، والبزار فى «مسنده» برقم: 9303، ترقيم محمد عوامة: 23882»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 23884 ترقیم الشثری: -- 24962
حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا شبيب بن شيبة قال: حدثنا عطاء بن ابي رباح ، عن ابي سعيد الخدري [رضي الله عنه] عن النبي [صلى الله عليه وسلم] قال: إن الله لم ينزل داء - او: لم يخلق داء - إلا وقد انزل - او: خلق - له دواء، علمه من علمه، وجهله من جهله، إلا السام، قالوا: يا رسول الله، وما السام؟ قال: الموت.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (شبيب).
(٢) في [ح، هـ]: ﵇.
(٣) ساقطة في: [ح].
(٤) في [جـ]: زيادة (قد).
(٥) في [جـ]: (دا).
(٦) في [ز]: (أو).
(٧) ضعيف؛ لحال شبيب بن شيبة، أخرجه الحاكم ٤/ ٤٠١، والبزار (٣٠١٦/ كشف)، والطبراني في الأوسط (٢٥٥٥) والصغير (٩٢).
حضرت ابو سعید خدری، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نازل نہیں فرمائی یا کوئی بیماری پیدا نہیں کی مگر یہ کہ اس کے لئے دوائی نازل کی ہے یا پیدا کی ہے۔ جس نے اس کو جان لیا سو جان لیا اور جو اس سے جاہل رہا وہ جاہل رہا سوائے سام کے۔“ صحابہ نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! سام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”موت“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24962]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال شبيب بن شيبة .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8314، والطبراني فى «الصغير» برقم: 92، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1564، 2534، 3699، ترقيم محمد عوامة: 23884»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8314، والطبراني فى «الصغير» برقم: 92، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1564، 2534، 3699، ترقيم محمد عوامة: 23884»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 8424
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا العباس بن محمد الدُّوري، حَدَّثَنَا أبو النَّضر هاشم بن القاسم، حَدَّثَنَا شَبيبُ بن شَيْبة، حَدَّثَنَا عطاء بن أبي رَبَاح، حَدَّثَنَا أبو سعيد الخُدْري، أنَّ النَّبِيّ ﷺ قال:"إِنَّ الله لم يُنزِلُ (3) داءً - أولم يَخلُق داءً - إِلَّا أَنزَل - أو خَلَق - له دواءً، عَلِمَه من عَلِمَه، وجَهِلَه من جَهِلَه، إِلَّا السَّامَ" قالوا: يا رسول الله، وما السامُ؟ قال:"الموتُ" (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8220 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8220 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نازل نہیں کی — یا فرمایا کہ پیدا نہیں کی — جس کی شفاء نازل نہ کی ہو — یا فرمایا کہ اس کے لیے دوا پیدا نہ کی ہو، اسے جس نے جان لیا سو جان لیا، اور جو اس سے جاہل رہا سو جاہل رہا، سوائے ”سام“ کے۔“ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ”سام“کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موت۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 8424]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، شبيب بن شيبة» [ترقيم الرساله 8424] [ترقيم الشركة 8322] [ترقيم العلميه 8220]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 11537
11537- عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ما أنزل الله داء إلا أنزل له شفاء
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الطب (5678) عن محمد بن المثنى، ثنا أبو أحمد الزبيري، ثنا عمر بن سعيد بن أبي حسين، ثنا عطاء بن أبي رباح، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8278
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنْ دَاءٍ إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ دَوَاءً، عَلِمَ ذَلِكَ مَنْ عَلِمَهُ وَجَهِلَ ذَلِكَ مَنْ جَهِلَهُ، إِلَّا السَّامَ".
قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ وَمَا السَّامُ؟ قَالَ:" الْمَوْتُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شَبِيبُ بْنُ شَيْبَةَ، قَالَ زَكَرِيَّا السَّاجِيُّ: صَدُوقٌ يَهِمُ. وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ وَمَا السَّامُ؟ قَالَ:" الْمَوْتُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شَبِيبُ بْنُ شَيْبَةَ، قَالَ زَكَرِيَّا السَّاجِيُّ: صَدُوقٌ يَهِمُ. وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے اس کے لئے دواء بھی نازل کی ہے جو شخص اس کو جان لیتا ہے وہ جان لیتا ہے، اور جو شخص اس سے ناواقف رہتا ہے وہ ناواقف رہتا ہے، البتہ سام کا معاملہ مختلف ہے لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! سام سے مراد کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: موت۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شبیب بن شیبہ ہے ذکریا ساجی کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، اور وہم کا شکار ہو جاتا ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8278]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شبیب بن شیبہ ہے ذکریا ساجی کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، اور وہم کا شکار ہو جاتا ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8278]
تخریج الحدیث: «(93) اخرجه البزار فى المسند (3016) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1587)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2555، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 83»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف