الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
58. بَابُ الشَّرْطِ عِنْدَ عَقْدِ النِّكَاحِ
نکاح کے وقت شرط لگانے کا بیان
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 1865 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
سنن سعید بن منصور: 1865
سنن ترمذی: 1192
سنن نسائی: 3584
المستدرک علی الصحیحین: 3143
مسند امام شافعی: 1229
1 تا 10
ترقیم دار السلفیہ: 688 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1865
نا نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، عَنْ رَجُلٍ , حَسِبْتُ أَنَّهُ سُلَيْمَانُ , قَالَ: خَطَبْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ مَوْلاةً لَهُ، فَقَالَ: " أُنْكِحُكَ عَلَى مَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229" .
ایک شخص نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی آزاد کردہ لونڈی کا رشتہ مانگا، آپ نے فرمایا: ”میں نے تمہارا نکاح اس پر کیا جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے: «معروف طریقے سے انہیں روکو یا اچھے طریقے سے رخصت کرو» [البقرہ: 229] ۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1865]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 687، 688، 689، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13944، 13945، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10453، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16273، 16274، 17802»
حدیث نمبر: 1192
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ شَبِيبٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّاسُ وَالرَّجُلُ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ مَا شَاءَ، أَنْ يُطَلِّقَهَا وَهِيَ امْرَأَتُهُ إِذَا ارْتَجَعَهَا وَهِيَ فِي الْعِدَّةِ، وَإِنْ طَلَّقَهَا مِائَةَ مَرَّةٍ أَوْ أَكْثَرَ حَتَّى قَالَ رَجُلٌ لِامْرَأَتِهِ: وَاللَّهِ لَا أُطَلِّقُكِ فَتَبِينِي مِنِّي وَلَا آوِيكِ أَبَدًا، قَالَتْ: وَكَيْفَ ذَاكَ؟، قَالَ: أُطَلِّقُكِ فَكُلَّمَا هَمَّتْ عِدَّتُكِ أَنْ تَنْقَضِيَ رَاجَعْتُكِ، فَذَهَبَتِ الْمَرْأَةُ حَتَّى دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ فَأَخْبَرَتْهَا، فَسَكَتَتْ عَائِشَةُ حَتَّى جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْهُ، فَسَكَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَزَلَ الْقُرْآنُ: الطَّلاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَاسْتَأْنَفَ النَّاسُ الطَّلَاقَ مُسْتَقْبَلًا مَنْ كَانَ طَلَّقَ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ طَلَّقَ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ لوگوں کا حال یہ تھا کہ آدمی اپنی بیوی کو جتنی طلاقیں دینی چاہتا دے دینا رجوع کر لینے کی صورت میں وہ اس کی بیوی بنی رہتی، اگرچہ اس نے سویا اس سے زائد بار اسے طلاق دی ہو، یہاں تک کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا: اللہ کی قسم! میں تجھے نہ طلاق دوں گا کہ تو مجھ سے جدا ہو جائے اور نہ تجھے کبھی پناہ ہی دوں گا۔ اس نے کہا: یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اس نے کہا: میں تجھے طلاق دوں گا پھر جب عدت پوری ہونے کو ہو گی تو رجعت کر لوں گا۔ اس عورت نے عائشہ رضی الله عنہا کے پاس آ کر انہیں یہ بات بتائی تو عائشہ رضی الله عنہا خاموش رہیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو عائشہ رضی الله عنہا نے آپ کو اس کی خبر دی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی خاموش رہے یہاں تک کہ قرآن نازل ہوا «الطلاق مرتان فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان» ”طلاق (رجعی) دو ہیں، پھر یا تو معروف اور بھلے طریقے سے روک لینا ہے یا بھلائی سے رخصت کر دینا ہے“ (البقرہ: ۲۲۹)۔ عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: تو لوگوں نے طلاق کو آئندہ نئے سرے سے شمار کرنا شروع کیا، جس نے طلاق دے رکھی تھی اس نے بھی، اور جس نے نہیں دی تھی اس نے بھی۔ [سنن ترمذي/كتاب الطلاق واللعان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1192]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 17337) (ضعیف) (سند میں ”یعلی“ لین الحدیث ہیں) لیکن ابن عباس رضی الله عنہما کی روایت سے اس کا معنی صحیح ہے (دیکھئے ارواء رقم: 2080)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الإرواء (7 / 162)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 3584
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ النَّحْوِيُّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , فِي قَوْلِهِ:" مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا سورة البقرة آية 106 , وَقَالَ: وَإِذَا بَدَّلْنَا آيَةً مَكَانَ آيَةٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ سورة النحل آية 101 , وَقَالَ: يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ سورة الرعد آية 39 , فَأَوَّلُ مَا نُسِخَ مِنَ الْقُرْآنِ الْقِبْلَةُ، وَقَالَ: وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلاثَةَ قُرُوءٍ وَلا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ سورة البقرة آية 228 إِلَى قَوْلِهِ إِنْ أَرَادُوا إِصْلاحًا سورة البقرة آية 228، وَذَلِكَ بِأَنَّ الرَّجُلَ كَانَ إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَهُوَ أَحَقُّ بِرَجْعَتِهَا، وَإِنْ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا، فَنَسَخَ ذَلِكَ، وَقَالَ: الطَّلاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما قرآن پاک کی آیت: «ما ننسخ من آية أو ننسها نأت بخير منها أو مثلها» یعنی ”ہم جو کوئی آیت منسوخ کر دیتے ہیں یا بھلا دیتے ہیں تو ہم اس کی جگہ اس سے بہتر یا اسی جیسی کوئی اور آیت لے آتے ہیں“ (البقرہ: ۱۰۶) اور دوسری آیت: «وإذا بدلنا آية مكان آية واللہ أعلم بما ينزل» یعنی ”جب ہم ایک آیت کی جگہ دوسری آیت بدل دیتے ہیں اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس نے کیا چیز اتاری ہے تو وہ کہتے ہیں تو تو گڑھ لاتا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ سب سمجھتے ہی نہیں ہیں“ (النحل: ۱۰۱)، اور تیسری آیت: «يمحو اللہ ما يشاء ويثبت وعنده أم الكتاب» ”اللہ جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جو چاہتا ہے باقی اور ثابت رکھتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب (یعنی لوح محفوظ) ہے“ (الرعد: ۳۹)۔ کی تفسیر میں فرماتے ہیں: پہلی چیز جو قرآن سے منسوخ ہوئی ہے وہ قبلہ ہے۔ اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما آیت: «والمطلقات يتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء ولا يحل لهن أن يكتمن ما خلق اللہ في أرحامهن» سے لے کر «إن أرادوا إصلاحا» تک یعنی ”اور طلاق یافتہ عورتیں تین حیض کے آ جانے کا انتظار کریں گی اور ان کے لیے حلال نہیں ہے کہ ان کی بچہ دانیوں میں اللہ نے جو تخلیق کر دی ہو اسے چھپائیں اگر وہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہیں، البتہ ان کے خاوند اگر اصلاح کا ارادہ رکھتے ہوں تو وہ انہیں لوٹا لینے کا پورا حق رکھتے ہیں“ (البقرہ: ۲۲۸) کی تفسیر میں فرماتے ہیں (پہلے معاملہ یوں تھا) کہ اگر کوئی اپنی بیوی کو طلاق دے دیتا تھا تو اسے لوٹا لینے کا بھی پورا پورا حق رکھتا تھا خواہ اس نے اسے تین طلاقیں ہی کیوں نہ دی ہوں، ابن عباس کہتے ہیں: یہ چیز منسوخ ہو گئی کلام پاک کی اس آیت «الطلاق مرتان فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان» ”یہ طلاقیں دو مرتبہ ہیں پھر یا تو اچھائی کے ساتھ روک لینا ہے یا عمدگی کے ساتھ چھوڑ دینا ہے“ (البقرہ: ۲۲۹) سے (یعنی وہ صرف دو طلاق تک رجوع کر سکتا ہے اس سے زائد طلاق دینے پر رجوع کرنا جائز نہیں)۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3584]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرامین ﴿مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا﴾ [سورة البقرة: 106] ”جو آیت ہم منسوخ کر دیں یا بھلا دیں، ہم اس سے بہتر یا کم از کم اس جیسی آیت اور لے آتے ہیں“ اور ﴿وَإِذَا بَدَّلْنَا آيَةً مَكَانَ آيَةٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ﴾ [سورة النحل: 101] ”جب ہم کسی آیت کی جگہ کوئی اور آیت لے آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنی اتاری ہوئی آیتوں کو خوب جانتا ہے...الخ“ اور ﴿يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ﴾ [سورة الرعد: 39] ”اللہ تعالیٰ جو چاہے مٹا دیتا ہے اور جو چاہے باقی رکھتا ہے اور اس کے پاس ہی اصل کتاب ہے۔“ کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ قرآن مجید میں سب سے پہلے قبلہ منسوخ ہوا، اسی طرح فرمایا: ﴿وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ إِنْ كُنَّ يُؤْمِنَّ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَبُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِي ذَلِكَ إِنْ أَرَادُوا إِصْلَاحًا﴾ [سورة البقرة: 228] ”طلاق شدہ عورتیں تین حیض تک اپنے آپ کو روک رکھیں اور ان کے لیے جائز نہیں کہ اس چیز کو چھپائیں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے رحم میں پیدا فرمائی ہے (آخر آیت تک)۔“ پہلے یہ دستور تھا کہ کوئی آدمی جب اپنی بیوی کو طلاق دیتا تو وہ اس سے رجوع کا حق رکھتا تھا، چاہے تین طلاقیں ہی دے چکا ہو۔ اللہ تعالیٰ نے اس دستور کو منسوخ فرما دیا اور فرمایا: ﴿الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ﴾ [سورة البقرة: 229] ”رجعی طلاق دو دفعہ ہی ہے۔ رکھنا ہے تو اچھے طریقے سے رکھے ورنہ اچھے طریقے سے چھوڑ دے۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3584]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3529 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 16272 ترقیم الشثری: -- 16779
حدثنا حدثنا يحيى بن سعيد، عن سفيان، عن حبيب بن ابي ثابت، ان ابن عباس ،" كان إذا زوج اشترط: إمساك بمعروف او تسريح بإحسان 229"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما جب کسی بچی کی شادی کراتے تو خاوند سے امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) کی شرط لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16779]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 16272»
ترقیم عوامۃ: 16276 ترقیم الشثری: -- 16783
حضرت ضحاک قرآن مجید کی آیت { وَأَخَذْنَ مِنْکُمْ مِیثَاقًا غَلِیظًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16783]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 16276»
ترقیم عوامۃ: 16280 ترقیم الشثری: -- 16787
حدثنا حدثنا يحيى بن يمان، عن سفيان، عن حبيبة، عن ابن عباس : واخذن منكم ميثاقا غليظا سورة النساء آية 21 قال: إمساك بمعروف او تسريح بإحسان سورة البقرة آية 229
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، س، ك]: (حسه)، وفي [هـ]: (جهينة)، وانظر: تفسير ابن أبي حاتم (٥٠٧١).
(٢) في [ز]: (عياش).
(٣) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَأَخَذْنَ مِنْکُمْ مِیثَاقًا غَلِیظًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16787]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 16280»
ترقیم عوامۃ: 18766 ترقیم الشثری: -- 19481
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن عيينة، عن عمرو، عن طاوس، عن ابن عباس ، قال: " إنما هو فرقة وفسخ , ليس بطلاق ؛ ذكر الله الطلاق في اول الآية وفي آخرها , والخلع بين ذلك فليس بطلاق الطلاق مرتان فإمساك بمعروف او تسريح بإحسان سورة البقرة آية 229"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: سقط (ابن).
(٢) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خلع صرف جدائی اور فسخِ نکاح ہے یہ طلاق نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے طلاق کا آیت کے شروع اور آخر میں تذکرہ فرمایا ہے درمیان میں خلع کا ذکر ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } [البقرۃ ٢٢٩] [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19481]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال إبراهيم بن المنذر الحزامي: وليس في الباب أصح من حديث طاوس عن ابن عباس . قال ابن حجر: إسناده صحيح . قال ابن عبد البر: شذوذ في الرواية . قال أحمد بن حنبل: ليس في الباب أصح منه .»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 3869، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20360، ترقيم محمد عوامة: 18766»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 3869، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20360، ترقيم محمد عوامة: 18766»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عوامۃ: 19566 ترقیم الشثری: -- 20358
حدثنا سفيان بن عيينة ، عن عمرو ، عن طاوس ، عن ابن عباس قال: إنما هو فرقة وفسخ، ليس بطلاق، ذكر الله الطلاق [في اول الآية وفي آخرها] ، والخلع بين ذلك فليس بطلاق، قال الله تعالى: الطلاق مرتان فإمساك بمعروف او تسريح بإحسان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمر).
(٢) في [س، ط]: (فهي)، وسقط من: [هـ].
(٣) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ فرقت اور فسخ ہے طلاق نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آیت کے شروع میں اور آخر میں طلاق کا ذکر کیا ہے اور ان دونوں کے درمیان خلع کا ذکر کیا ہے جو کہ طلاق نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20358]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: إسناده صحيح . قال أحمد بن حنبل: ليس في الباب أصح منه . قال إبراهيم بن المنذر الحزامي: وليس في الباب أصح من حديث طاوس عن ابن عباس . قال ابن عبد البر: شذوذ في الرواية .»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 3869، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19485، ترقيم محمد عوامة: 19566»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 3869، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19485، ترقيم محمد عوامة: 19566»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 3825 ترقیم الرسالہ : -- 3888
نَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَائِشَةَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَجُلا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَلَيْسَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: الطَّلاقُ مَرَّتَانِ سورة البقرة آية 229، فَلِمَ صَارَ ثَلاثًا؟، قَالَ: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا: ”طلاق دو مرتبہ ہوتی ہے۔“ پھر تیسری کا حکم کیوں ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اللہ نے یہ بھی فرمایا ہے) ”پھر معروف طریقے سے روکنا ہو گا یا احسان کے ساتھ آزاد کرنا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3888]
ترقیم العلمیہ: 3825
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2522، 2523، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3888»
«قال الدارقطني: إن المرسل هو الصواب، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 74)»
«قال الدارقطني: إن المرسل هو الصواب، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 74)»
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم العلمیہ : 3826 ترقیم الرسالہ : -- 3889
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: نَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْمُقْرِئُ ، نَا لَيْثُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سُمَيْعٍ الْحَنَفِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي أَسْمَعُ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: الطَّلاقُ مَرَّتَانِ سورة البقرة آية 229، فَأَيْنَ الثَّالِثَةُ؟، قَالَ: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229 هِيَ الثَّالِثَةُ" ، كَذَا قَالَ: عَنْ أَنَسٍ، وَالصَّوَابُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، مُرْسَلٌ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں نے اللہ کا یہ فرمان سنا ہے: ”طلاق دو مرتبہ ہو گی۔“ پھر تیسری طلاق کا حکم کہاں سے آیا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے) ”پھر معروف طریقے سے روکنا ہو گا، یا احسان کے ساتھ آزاد کرنا ہو گا (اس سے مراد تیسری طلاق ہے)۔“ راوی نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، تاہم درست یہ ہے کہ یہ روایت اسماعیل بن سمیع کے حوالے سے، ابورزین کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3889]
ترقیم العلمیہ: 3826
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 1456، 1457، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15098، 15099، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3889، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1716، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 11091، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19561، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 220»
«قال الدارقطني: إن المرسل هو الصواب، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 74)»
«قال الدارقطني: إن المرسل هو الصواب، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 74)»
الحكم على الحديث:
مرسل