🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. الْأَمْرُ بِالْعَتَاقَةِ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ
سورج گرہن کے وقت غلام آزاد کرنے کا حکم۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1249 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1249، 1246
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1249
حدثنا عمرو بن محمد العَدْلُ وأحمد بن يعقوب الثَّقَفي، قالا: حدثنا عمر بن حفص السَّدُوسي، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا الليث بن سعد، عن هشام بن عُروة، عن عروة، عن عائشة قالت: خَسَفَت الشمسُ على عهد رسول الله ﷺ، فذكر الحديث وقال فيه:"فإذا رأيتُم ذلك فادْعُوا الله وصلُّوا وتصدَّقوا وأعتِقُوا" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
عروہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج کو گرہن لگا۔“ پھر انہوں نے حدیث بیان کی اور اس میں فرمایا: ”پس جب تم یہ دیکھو تو اللہ سے دعا کرو، نماز پڑھو، صدقہ کرو اور غلام آزاد کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الكسوف/حدیث: 1249]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عاصم بن علي» [ترقيم الرساله 1249] [ترقيم الشركة 1238]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1246
حدثنا أبو محمد عبد الله بن جعفر بن دَرَستَوَيهِ الفارسي، حدثنا يعقوب بن سفيان الفارسي، حدثنا عبد العزيز بن عبد الله الأُوَيْسي، حدثنا مسلم بن خالد، عن إسماعيل بن أُمية، عن نافع، عن ابن عمر: أنَّ الشمس كَسَفَت يومَ مات إبراهيم ابنُ رسول الله ﷺ، فظنَّ الناس أنما انكَسَفَت لِموتِه، فقام النبي ﷺ فقال:"أيها الناس، إنما الشمسُ والقمرُ آيتانِ من آيات الله، لا يَنكَسِفانِ لموتِ أحدٍ ولا لحياتِه، فإذا رأيتم ذلك فقوموا إلى الصلاة وإلى ذِكرِ الله، وادعُوا، وتصدَّقوا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ: جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، اس دن سورج کو گرہن لگ گیا، تو لوگوں نے گمان کیا کہ سورج کو گرہن ان کی وفات کی وجہ سے لگا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! یقیناً سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ دونوں کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے، پس جب تم ایسا دیکھو تو نماز کی طرف کھڑے ہو جاؤ، اللہ کا ذکر کرو، دعا مانگو اور صدقہ کرو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الكسوف/حدیث: 1246]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد فيه ضعفٌ، مسلم بن خالد - وهو الزنجي - ضعيف يعتبر به في المتابعات والشواهد، وقد توبع إلا في قوله: "وادعوا وتصدقوا"، لكن لهذه العبارة ما يشهد لها كما سيأتي بيانه-» [ترقيم الرساله 1246] [ترقيم الشركة 1235]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں