الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
31. بَيَانُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ
لیلۃ القدر کا بیان۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1614 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1614
مسند احمد: 24233
اللؤلؤ والمرجان: 726
مصنف ابن ابی شیبہ: 8898
الفتح الربانی: 3995
حدیث نمبر: 1614
حدثني أبو الحسن أحمد بن أبي عثمان الزاهد، حدثنا أبو عبد الله محمد بن بَرَّوَيهِ المؤذن، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا عبد الله بن إدريس، حدثنا عاصم بن كُلَيب الجَرْمي، عن أبيه، عن ابن عباسٍ قال: كان عمر بن الخطاب يدعوني مع أصحاب محمد ﷺ، ويقول لي: لا تتكلَّم حتى يتكلَّموا، قال: فدعاهم وسألهم عن ليلةِ القَدر، فقال: أرأيتُم قولَ رسول الله ﷺ:"التَمِسوها في العَشْر الأواخر"، أيَّ ليلةٍ تَرَونها؟ قال: فقال بعضُهم: ليلة إحدى، وقال بعضُهم: ليلة ثلاثٍ، وقال آخر: خمسٍ. وأنا ساكتٌ، فقال: ما لَكَ لا تكلَّمُ؟ فقلت: إن أذنتَ لي يا أمير المؤمنين تكلمتُ، قال: فقل، ما أرسلتُ إليك إلَّا لتكلَّمَ، قال: فقلت: أُحدِّثكم برأيٍ؟ قال: عن ذلك نسألك، قال: فقلت: السبع، رأيتُ الله ذَكَرَ سبعَ سماوات، ومن الأرَضِين سبعًا، وخَلَقَ الإنسان من سبعٍ، وبَرَزَ نبتُ الأرض [من سبعٍ] (1) ، قال: فقال: هذا أخبرتَني ما أعلمُ، أرأيتَ ما لا أعلمُ من قولك: نبتُ الأرض سبعٍ؟ قال: قلت: إنَّ الله يقول: ﴿ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا﴾ إلى قوله: ﴿وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ [عبس: 26 - 31] والأبُّ: نبتُ الأرض مما يأكلُه الدوابُّ ولا يأكلُه الناس، قال: فقال عمر: أعَجَزتُم أن تقولوا كما قال هذا الغلام الذي لم تَجتمِعْ شُؤُونُ رأسِه بعدُ؟! إنِّي والله ما أرى القولَ إلَّا كما قلتَ. قال: وقال: قد كنتُ أمرتُك أن لا تَكلَّمَ حتى يتكلَّموا، وإنِّي آمرُكَ أن تتكلَّم معهم (2) . قال ابن إدريس: فحدَّثنا عبدُ الملك عن سعيد بن جُبير عن ابن عباس بمثله (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے (بڑے) صحابہ کے ساتھ (مجلس میں) بلایا کرتے تھے اور مجھ سے فرماتے: ”جب تک یہ لوگ گفتگو نہ کر لیں تم بات نہ کرنا۔“ ایک دن انہوں نے صحابہ کو بلایا اور ان سے لیلۃ القدر کے بارے میں پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد «التَمِسوها فى العَشْر الأواخر» ”اسے آخری عشرے میں تلاش کرو“ کے مطابق وہ کون سی رات ہو سکتی ہے؟ بعض نے کہا: اکیسویں، بعض نے تئیسویں اور کسی نے پچیسویں رات کہا، جبکہ میں خاموش تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم بات نہیں کر رہے؟“ میں نے عرض کیا: اے امیر المومنین! اگر آپ اجازت دیں تو میں بھی کچھ کہوں، انہوں نے فرمایا: ”کہو، میں نے تمہیں بلایا ہی اس لیے ہے کہ تم بولو۔“ میں نے عرض کیا: ”کیا میں اپنی رائے پیش کروں؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہم تم سے اسی کا سوال کر رہے ہیں“، میں نے عرض کیا: ”وہ ساتویں رات (ستائیسویں) ہے، کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ اللہ نے سات آسمانوں کا ذکر کیا، زمینوں کی تعداد سات رکھی، انسان کی تخلیق کے سات مراحل بنائے، اور زمین سے اگنے والی نباتات کو بھی سات اقسام میں ذکر فرمایا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ تو تم نے وہ بتایا جو میں جانتا ہوں، مگر وہ کیا ہے جو میں نہیں جانتا کہ زمین کی نباتات سات ہیں؟“ میں نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا﴾ ”پھر ہم نے زمین کو اچھی طرح پھاڑا“ [سورة عبس: 26] یہاں تک کہ فرمایا ﴿وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ [سورة عبس: 31] اور «ابّ» سے مراد زمین کی وہ نباتات ہیں جسے چوپائے کھاتے ہیں اور انسان نہیں۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (دیگر صحابہ سے) فرمایا: ”کیا تم عاجز آ گئے تھے کہ ایسی بات کہتے جیسی اس لڑکے نے کہی جس کے سر کے بال ابھی پوری طرح نہیں جڑے۔ (یعنی جو ابھی نوعمر ہے)؟ اللہ کی قسم! میری رائے بھی وہی ہے جو تم نے کہی۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پھر مجھ سے فرمایا: ”میں نے تمہیں پہلے منع کیا تھا کہ جب تک یہ بڑے بات نہ کر لیں تم نہ بولنا، لیکن اب میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ تم ان کے ساتھ گفتگو کیا کرو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الصوم/حدیث: 1614]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الصوم/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي،، عاصم بن كُليب وأبوه - وهو كليب بن شهاب الجرمي - صدوقان لا بأس بهما. محمد بن برَّويه: هو محمد بن إبراهيم بن سعد بن قطبة أبو عبد الله النيسابوري، له ترجمة في "تاريخ الإسلام" للذهبي 6/ 1006، ويحيى بن يحيى: هو النيسابوري، وعبد الله بن إدريس: هو الأودي.» [ترقيم الرساله 1614] [ترقيم الشركة 1603]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 2017
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْوِتْرِ مِنَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوسہیل نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ مالک بن عامر نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ڈھونڈو۔ [صحيح البخاري/كتاب فضل ليلة القدر/حدیث: 2017]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضل ليلة القدر/حدیث: 2017]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2020
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجَاوِرُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، وَيَقُولُ:" تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ".
مجھ سے محمد بن سلام نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں عبدہ بن سلیمان نے خبر دی، انہیں ہشام بن عروہ نے، انہیں ان کے والد (عروہ بن زبیر) نے اور انہیں ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے اور فرماتے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں شب قدر کو تلاش کرو۔ [صحيح البخاري/كتاب فضل ليلة القدر/حدیث: 2020]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے اور فرماتے تھے: ”رمضان کے آخری عشرے میں شب قدر کو تلاش کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضل ليلة القدر/حدیث: 2020]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 24233
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، وَيَقُولُ: " الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ"، يَعْنِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ شب قدر کو ماہ رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کیا کرو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24233]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2019، م: 1172
حدیث نمبر: 726
726 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجَاوِرُ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، وَيَقُولُ: تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے اور فرماتے: ”رمضان کے آخری عشرے میں شبِ قدر کو تلاش کرو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 32 كتاب فضل ليلة القدر: 3 باب تحري ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 8751 ترقیم الشثری: -- 8898
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " تحروا ليلة القدر في العشر الاواخر من شهر رمضان"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ك]: (قال).
(٢) سقط من: [ز، ك].
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (٢٠٢٠)، ومسلم (١١٦٩).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شبِ قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8898]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2017، 2019، 2020، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1169، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1140 / 330، والترمذي فى «جامعه» برقم: 792، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8619، 8623، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24870، 24930، 25083، 26329، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9781، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4638، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5479، ترقيم محمد عوامة: 8751»

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3995
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وَيَقُولُ: ( (الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ) ) يَعْنِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری عشرہ میں اعتکاف کیا کرتے تھے، نیز آپ فرمایا کرتے تھے کہ تم شب ِ قدر کو آخری دس راتوں میں تلاش کیا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3995]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 2019، ومسلم: 1172، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24233 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24737»
وضاحت: فوائد: … اس باب سے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کیا کرتے تھے، مزید احکام کا بیان اگلے باب میں آ رہا ہے۔ اہل اسلام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اعتکاف واجب نہیں ہے اور رمضان کے آخری عشرے میں مؤکد مستحبّ ہے۔ لیکن نذر کا اعتکاف فرض ہو جائے گا اور عدم ادائیگی کی صورت میں قسم والاکفارہ ادا کرنا پڑے گا۔
کون سی مسجد میں اعتکاف کیا جائے؟
سیدناحذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَااِعْتِکَافَ إِلاَّ فِی الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَۃِ۔)) ”اعتکاف نہیں ہے، مگر تین مساجد میں۔“ (سنن بیہقی: ۴/ ۳۱۶، صحیحہ:۲۷۸۶) تین مساجد سے مراد مسجد حرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصی ہیں۔
بلاشبہ اعتکاف کے لیے صرف مسجد کا ہی انتخاب کیا جائے گا، نہ کہ گھر کا۔ جمہور کا مؤقف یہ ہے کہ ہر مسجد میں اعتکاف جائز ہے، کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلَا تُبَاشِرُوْھُنَّ وَاَنْتُمْ عَاکِفُوْنَ فِی الْمَسَاجِدِ} (سورۂ بقرہ: ۱۸۷)
”عورتوںسے اس وقت مباشرت نہ کرو جب تم مسجدوں میں اعتکاف کی حالت میں ہو۔“چونکہ یہاں اللہ تعالیٰ نے مساجد کا عام ذکر کیا ہے، لہٰذا ہر مسجد میں اعتکاف جائز ہو گا۔
جبکہ امام البانی وغیرہ کا خیال ہے کہ مذکورہ بالا حدیث کی روشنی میں اعتکاف صرف تین مساجد(مسجد حرام، مسجد نبوی، مسجد اقصی) میں جائز ہے، اس حدیث نے آیت کے عموم کو خاص کر دیا ہے۔ جمہور نے اس حدیث کا یہ جواب دیا ہے کہ اس سے مراد افضل اور اکمل اعتکاف ہے جو ان تین مساجد میں کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَا اِیْمَانَ لِمَنْ لَّا اَمَانَۃَ لَہٗ۔)) ”جسآدمی میں امانت نہ ہو، اس کا تو کوئی ایمان نہیں ہوتا۔ یعنی اس کا ایمان افضل اور اکمل نہیں ہوتا۔“(دیکھئے: صحیحہ: ۲۷۸۶) (واللہ اعلم بالصواب) اعتکاف کا اہتمام صرف مسجد میں کیا جائے، عورتوں کے لیے گھروں میں اعتکاف کی کوئی رخصت نہیں ہے، امہات المؤمنین بھی مسجد میں ہی اعتکاف کرتی تھیں، اگر کسی علاقے میں کسی فتنے کا ڈر ہو تو خواتین کو اعتکاف نہیں کرنا چاہیے۔ اعتکاف کی کوئی خاص مقدار یا خاص وقت نہیں ہے، یعنی سال کے کسی بھی مہینے میں اعتکاف کیا جا سکتا ہے، اور معتکف اپنی مرضی کے مطابق کم یا زیادہ دنوں کا تعین کر سکتا ہے، جیساکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد حرام میں ایک رات کا اعتکاف کرنے کی نذر مانی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یہ نذر پوری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اعتکاف کے ساتھ روزہ رکھنے کی شرط لگانا درست نہیں ہے اور نہ روزہ اعتکاف کی نیت میں داخل ہے، اس ضمن میں ذکر کی جائے والی حدیث ِ عائشہ رضی اللہ عنہا مرفوعا ضعیف ہے۔

اخرجه البخاري: 2019