🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. التِّجَارَةُ وَالْكِرَاءُ فِي الْحَجِّ
حج کے دوران تجارت اور کرایہ داری (اجرت پر کام) کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1665 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1665
مصنف ابن ابی شیبہ: 13849
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1665
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المُثنّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا العلاء بن المسيَّب، حدثنا أبو أُمامة التَّيمي، قال: كنتُ رجلًا أُكْرِي في هذا الوجه، وكان أناسٌ يقولون لي: إنه ليس لك حجٌّ، فلقيتُ ابن عمر، فقلت: يا أبا عبد الرحمن، إنِّي رجلٌ أُكْرِي في هذا الوجه، وإنَّ أُناسًا يقولون لي: إنَّه ليس لك حجٌّ، فقال: ألست تُحْرمُ وتُلبِّي وتَطوفُ وتُفيضُ من عرفاتٍ وتَرمي الجِمار؟ قال: قلتُ: بلى، قال: فإنَّ لك حجًّا؛ جاء رجلٌ إلى رسول الله ﷺ فسأله عن مثلِ ما سألتَني عنه، فسكتَ عنه رسول الله ﷺ فلم يُجِبْه، حتى نزلت هذه الآية: ﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ﴾ [البقرة: 198] ، فأرسلَ إليه رسولُ الله ﷺ وقرأَ هذه الآيةَ عليه، وقال:"لك حجٌّ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
ابوامامہ تیمی بیان کرتے ہیں کہ میں مکہ کے راستے میں سواریاں کرائے پر دیا کرتا تھا، تو بعض لوگوں نے مجھ سے کہا کہ (تجارت کرنے کی وجہ سے) تمہارا حج نہیں ہوتا، پھر میری ملاقات سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہوئی تو میں نے عرض کیا: اے ابوعبدالرحمن! میں اس راستے میں سواریاں کرائے پر دیتا ہوں اور لوگ کہتے ہیں کہ میرا حج قبول نہیں ہوتا، انہوں نے پوچھا: ”کیا تم احرام نہیں باندھتے، لبیک نہیں کہتے، طواف نہیں کرتے، عرفات سے واپسی نہیں کرتے اور جمرات کو کنکریاں نہیں مارتے؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں (میں یہ سب کرتا ہوں)۔ انہوں نے فرمایا: ”تو پھر یقیناً تمہارا حج ہو گیا؛ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے ویسا ہی سوال کیا جیسا تم نے مجھ سے کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اور اسے کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ﴾ ”تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل (تجارت کے ذریعے) تلاش کرو۔“ [سورة البقرة: 198] ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلا بھیجا اور اسے یہ آیت سنا کر فرمایا: ”تمہارا حج ہو گیا ہے۔““
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1665]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أبو أمامة التيمي وثقه ابن معين، وقال أبو زرعة" لا بأس به، وروى عنه شعبة. أبو بكر بن إسحاق: هو أحمد وأبو المثنى هو معاذ بن المثنى العنبري.» [ترقيم الرساله 1665] [ترقيم الشركة 1653]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 13849
وعن عبيد الله بن ابي يزيد، عن ابن الزبير " ليس عليكم جناح ان تبتغوا فضلا من ربكم سورة البقرة آية 198، قال: في موسم الحج"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (عبد).
(٢) في [أ، ب، ن]: (ثريد).
(٣) في [ص]: (قال)، وفي [ز]: (وعن أبي الزبير).
(٤) في [ن]: (قال).
(٥) في [ن]: (في موسم الحج)، وفي [ص]: (مواسم الحج)، وفي [أ، ب]: (في مواسم).
(٦) صحيح.

حضرت عبید اللہ بن ابی یزید، حضرت ابن الزبیر رضی اللہ عنہ سے آیت { لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلاً مِّنْ رَّبِّکُمْ } کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ دونوں حضرات نے فرمایا: اس سے مراد حج کے موسم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13849]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1770، 2050، 2098، 4519، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3054، 3055، (4/590) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3894، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1654، 1777، 3113، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1731، 1734، (2/75) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 351، 350، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8750، 8751، والبزار فى «مسنده» برقم: 5295، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13857، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3596، 3595، (9/231) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11213، 13022»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں