الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
10. قِصَّةُ هِجْرَةِ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَكَّةَ
سیدہ زینب بنت رسول اللہ ﷺ کی مکہ سے ہجرت کا واقعہ
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 2848 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 2848
صحیح بخاری: 4782
مسند احمد: 5479
اللؤلؤ والمرجان: 1570
مصنف ابن ابی شیبہ: 34483
الفتح الربانی: 8706
صحیح ابن حبان: 7042
السنن الكبرى للبيهقي: 13914
المعجم الکبیر للطبرانی: 13113
1 تا 10
حدیث نمبر: 2848
أخبرني أبو أحمد بكر بن محمد بن حمدان الصَّيرَفي بمَرْو، حدثنا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل، حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا يحيى بن أيوب، حدثني ابن الهادِ، حدثني عُمر بن عبد الله بن عُرْوة بن الزُّبَير، عن عُرْوة بن الزُّبَير، عن عائشة زوج النبي ﷺ: أنَّ رسول الله ﷺ لما قدم المدينةَ خرجت ابنتُه زينبُ من مكة مع كِنانةَ - أو ابن كنانة - فخرجوا في أَثَرها، فأدركها هَبّار بن الأسود، فلم يَزَلْ يَطعُن بعيرَها برُمْحِه حتى صَرَعَها، والقَتْ ما في بطنها، وأُهريقتْ دمًا، فاشتَجَر فيها بنو هاشم وبنو أُميّة، فقالت بنو أُمية: نحن أحقُّ بها، وكانت تحت ابن عمّهم أبي العاص، فكانت عند هند بنت عُتْبة بن رَبيعة، فكانت تقول لها هند: هذا بسبب أبيك، فقال رسول الله ﷺ لزيد بن حارثة:"ألا تنطلقُ تَجيئُني بزينبَ؟" قال: بلى يا رسول الله، قال:"فخُذْ خاتمي" فأعطاهُ إياهُ، فانطلق زيد وترك بعيرَه، فلم يزَلْ يَتلطّف حتى لقيَ راعيًا، فقال: لمن تَرعَى؟ فقال: لأبي العاص، قال: فلِمن هذه الأغنامُ؟ قال: لزينب بنت محمد، فسارَ معه شيئًا، ثم قال له: هل لك أن أُعطيَك شيئًا تُعطِيه إياها ولا تَذكرُه لأحدٍ؟ قال: نعم، فأعطاهُ الخاتم، فانطلق الراعي فأدخل غنمَه، وأعطاها الخاتمَ، فعرفَتْه، فقالت: من أعطاك هذا الخاتم؟ قال: رجلٌ، قالت: فأين تركتَه؟ قال: بمكانِ كذا وكذا، قال: فسكَتَت، حتى إذا كان الليلُ خرجت إليه، فلما جاءته، قال لها: اركَبي، بين يديه على بعيره، قالت: لا، ولكن اركَبْ أنت بين يديّ، فركب وركبَتْ وراءَه، حتى أتَت. فكان رسولُ الله ﷺ يقول:"هي أفضلُ بناتي؛ أُصيبَت فيَّ". فبلغ ذلك عليَّ بن الحسين، فانطلق إلى عُرْوة، فقال: ما حديثٌ بَلَغَني عنك تُحدّثُه تَنتقِصُ فيه حقَّ فاطمة؟ فقال عُرْوة: والله ما أُحب أنَّ لي ما بين المشرق والمغرب وإني أَنتقِصُ فاطمةَ حقًّا هو لها، وأما بعدُ فلَكَ أن لا أُحدِّثَ به أبدًا. قال عُرْوة: وإنما كان هذا قبل نزول الآية: ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ﴾ [الأحزاب: 5] (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کنانہ یا ابن کنانہ کے ساتھ مکہ سے روانہ ہوئیں، مکہ والوں نے ان کا پیچھا کیا اور ہبار بن اسود نے انہیں پا لیا، وہ مسلسل اپنے نیزے سے ان کی اونٹنی کو کچوکے لگاتا رہا یہاں تک کہ ان کو گرا دیا، جس سے ان کا حمل ضائع ہو گیا اور خون بہنے لگا، اس معاملے میں بنو ہاشم اور بنو امیہ کے درمیان جھگڑا ہوا، بنو امیہ نے کہا: ہم ان کے زیادہ حقدار ہیں کیونکہ وہ ان کے چچا زاد ابوالعاص کے نکاح میں تھیں، وہ ہند بنت عتبہ بن ربیعہ کے پاس رہیں اور ہند ان سے کہتی تھی کہ یہ سب تمہارے باپ کی وجہ سے ہوا ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ سے فرمایا: ”کیا تم جا کر زینب کو میرے پاس نہیں لاؤ گے؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میری انگوٹھی لے جاؤ“، چنانچہ زید روانہ ہوئے اور اپنی اونٹنی چھوڑ دی، وہ بڑی حکمت سے کام لیتے رہے یہاں تک کہ ایک چرواہے سے ملے، پوچھا: کس کے لیے چراتے ہو؟ اس نے کہا: ابوالعاص کے لیے، پوچھا: یہ بکریاں کس کی ہیں؟ اس نے کہا: زینب بنت محمد کی، وہ اس کے ساتھ کچھ دور چلے پھر کہا: کیا تم یہ انگوٹھی ان کو دے دو گے اور کسی سے ذکر نہیں کرو گے؟ اس نے کہا: جی ہاں، چرواہا گیا اور انگوٹھی دی، انہوں نے پہچان لی اور پوچھا: یہ کس نے دی؟ اس نے کہا: ایک شخص نے، پوچھا: کہاں چھوڑا؟ اس نے جگہ بتائی، وہ خاموش رہیں یہاں تک کہ رات ہوئی تو ان کے پاس نکل گئیں، جب پہنچیں تو زید نے کہا: سوار ہو جائیے، انہوں نے کہا: نہیں آپ آگے بیٹھیں، چنانچہ وہ آگے بیٹھے اور وہ پیچھے سوار ہوئیں اور مدینہ پہنچ گئیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”وہ میری بیٹیوں میں سب سے افضل ہے، اسے میری خاطر تکلیف پہنچائی گئی“، جب یہ بات علی بن حسین تک پہنچی تو وہ عروہ کے پاس گئے اور کہا: یہ کیا حدیث ہے جو آپ سے مجھے پہنچی ہے جس میں آپ فاطمہ کے حق میں کمی کر رہے ہیں؟ عروہ نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے مشرق و مغرب کی دولت بھی ملے تو میں فاطمہ کے حق میں کمی نہ کروں گا، لیکن آئندہ میں یہ حدیث کبھی بیان نہیں کروں گا، عروہ نے کہا کہ یہ واقعہ آیت ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ﴾ [سورة الأحزاب: 5] کے نازل ہونے سے پہلے کا ہے
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطلاق/حدیث: 2848]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطلاق/حدیث: 2848]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن إن شاء الله من أجل يحيى بن أيوب - وهو الغافقي المصري, ففيه كلام كما قال الذهبي، واستنكره عند الموضع الآتي برقم (7007)، وقد انفرد به، وصحَّحه الحافظ ابن حجر في "مختصر زوائد البزار" (2009). ابن الهاد: هو يزيد بن عبد الله ابن أسامة بن الهاد، مشهور بالنسبة لجد أبيه.» [ترقيم الرساله 2848] [ترقيم الشركة 2828]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن إن شاء الله من أجل يحيى بن أيوب - وهو الغافقي المصري, ففيه كلام كما قال الذهبي
حدیث نمبر: 4782
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَالِمٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:" أَنَّ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا كُنَّا نَدْعُوهُ إِلَّا زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَتَّى نَزَلَ الْقُرْآنُ: ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ سورة الأحزاب آية 5".
ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن مختار نے بیان کیا، کہا ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے سالم نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کئے ہوئے غلام زید بن حارثہ کو ہم ہمیشہ زید بن محمد کہہ کر پکارا کرتے تھے، یہاں تک کہ قرآن کریم میں آیت نازل ہوئی «ادعوهم لآبائهم هو أقسط عند الله» کہ ”انہیں ان کے باپوں کی طرف منسوب کرو کہ یہی اللہ کے نزدیک سچی اور ٹھیک بات ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4782]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔ (جب آپ نے انہیں متبنیٰ بنا لیا تو) ہم لوگ انہیں زید بن محمد کہہ کر پکارتے تھے حتی کہ یہ آیت نازل ہوئی: ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ﴾ [سورة الأحزاب: 5] ”ان منہ بولے بیٹوں کو ان کے باپوں کے نام سے پکارا کرو۔ اللہ کے ہاں یہی انصاف کی بات ہے۔““ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4782]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3209
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: مَا كُنَّا نَدْعُو زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ إِلَّا زَيْدَ ابْنَ مُحَمَّدٍ، حَتَّى نَزَلَ الْقُرْآنُ: ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ سورة الأحزاب آية 5 ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ہم زید بن حارثہ کو زید بن محمد کہہ کر ہی پکارتے تھے یہاں تک کہ قرآن میں یہ آیت نازل ہوئی: «ادعوهم لآبائهم هو أقسط عند الله» ”ایسے لوگوں کو ان کے اصلی باپوں کے ناموں کے ساتھ پکارو یہی اللہ کے نزدیک زیادہ منصفانہ بات ہے“ (الاحزاب: ۵)۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3209]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3209]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/تفسیر الأحزاب 2 (4782)، و5 (4786)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 10 (2425)، ویأتي عند المؤلف في المناقب (3814) (تحفة الأشراف: 7021) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3814
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " مَا كُنَّا نَدْعُو زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ إِلَّا زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَتَّى نَزَلَتْ: ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ سورة الأحزاب آية 5 ". قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ہم زید بن حارثہ کو زید بن محمد ہی کہہ کر پکارتے تھے یہاں تک کہ آیت کریمہ «ادعوهم لآبائهم هو أقسط عند الله» ”تم متبنی (لے پالک) لوگوں کو ان کے اپنے باپوں کے نام پکارا کرو، یہی بات اللہ کے نزدیک زیادہ قرین انصاف بات ہے“ (الاحزاب: ۵)، نازل ہوئی۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3814]
یہ حدیث صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3814]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم 3209 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح وهو مكرر الحديث (3439)
حدیث نمبر: 5479
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي سَالِمٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ الْكَلْبِيِّ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، كَانَ يَقُولُ:" مَا كُنَّا نَدْعُوهُ إِلَّا زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ، حَتَّى نَزَلَ الْقُرْآنُ ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ سورة الأحزاب آية 5".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ہم لوگ پہلے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو زید بن محمد کہہ کر پکارتے تھے تاآنکہ قرآن کریم کی یہ آیت نازل ہو گئی کہ انہیں ان کے باپ کی طرف نسبت کر کے پکارا کرو کیونکہ یہ اللہ کے نزدیک زیادہ انصاف کی بات ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5479]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 4782، م :2425.
حدیث نمبر: 1570
1570 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ، مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا كُنَّا نَدْعُوهُ إِلاَّ زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَتَّى نَزَلَ الْقُرْآن (ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللهِ)
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کیے ہوئے غلام زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو ہم ہمیشہ زید بن محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہہ کر پکارا کرتے تھے، یہاں تک کہ قرآن کریم میں آیت نازل ہوئی: ﴿ٱدْعُوهُمْ لِءَابَآئِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِندَ ٱللَّهِ﴾ ”انہیں ان کے باپوں کی طرف منسوب کرو کہ یہی اللہ کے نزدیک سچی اور ٹھیک بات ہے۔“ [سورة الأحزاب: 5] ۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1570]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 33 سورة الأحزاب: 2 باب ادعوهم لآبائهم»
وضاحت: اسلامی قانون میں لے پاک لڑکے لڑکی کا کوئی وزن نہیں ہے۔ اس کو اولاد حقیقی جیسے حقوق نہیں ملیں گے۔ (راز)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 32974 ترقیم الشثری: -- 34483
حدثنا عفان ، حدثنا وهيب قال: حدثنا موسى بن عقبة قال: حدثني سالم بن عبد الله بن عمر ان عبد الله بن عمر قال: ما كنا ندعوه إلا زيد بن محمد حتى نزل القرآن ادعوهم لآبائهم هو اقسط عند الله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٧٨٢)، ومسلم (٢٤٢٥).
حضرت سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ ان کو نہیں پکارتے تھے مگر زید بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے یہاں تک کہ قرآن کی آیت اتری: تم پکارو انہیں ان کے باپوں کے نام سے۔ یہ اللہ کے نزدیک زیادہ انصاف کی بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34483]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4782، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2425، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7042، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11333، 11332، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3209، 3814، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14026، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5580، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5305، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4651، 13170، ترقيم محمد عوامة: 32974»
حدیث نمبر: 8706
عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ الْكَلْبِيِّ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ يَقُولُ مَا كُنَّا نَدْعُوهُ إِلَّا زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَتَّى نَزَلَ الْقُرْآنُ ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ [سورة الأحزاب: ٥]
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو زید بن محمد پکارا کرتے تھے، یہاں تک کہ قرآن مجید کا یہ حصہ نازل ہوا: {اُدْعُوْھُمْ لِآبَائِہِمْ ھُوَاَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰہِ} … تم ان کو ان کے باپوں کی نسبت سے پکارو، یہ اللہ تعالیٰ کے ہاں زیادہ انصاف کی بات ہے۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة القصص إلى سورة الأحقاف/حدیث: 8706]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4782، ومسلم: 2425، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5479 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5479»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4782
حدیث نمبر: 7042
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ: " مَا كُنَّا نَدْعُوهُ إِِلا زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ، حَتَّى نَزَلَ الْقُرْآنُ: ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ سورة الأحزاب آية 5" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ انہیں سیدنا زید بن محمد کہا کرتے تھے، یہاں تک کہ قرآن کا یہ حکم نازل ہوا: ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ﴾ [سورة الأحزاب: 5] ”ان لوگوں کو ان کے (حقیقی) باپوں کی نسبت سے بلاؤ، یہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انصاف کے زیادہ قریب ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7042]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4782، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2425، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7042، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11332، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3209، 3814، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14026، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5580، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32974» «رقم طبعة با وزير 7002»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4782)، م (7/ 130 - 131). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 10197
10197- عن عبد الله بن عمر أنه كان يقول: ما كنا ندعو زيد بن حارثة إلا زيد بن محمد حتى نزل في القرآن: ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ [الأحزاب:٥] .
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4782)، ومسلم في فضائل الصحابة (2425-62) كلاهما من طريق موسى بن عقبة، عن سالم بن عبد الله، عن أبيه فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه