الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
53. شَأْنُ نُزُولِ آيَةِ ( الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ )
آیت“طلاق دو مرتبہ ہے”کے نازل ہونے کا سبب
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 3143 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 3143
مصنف ابن ابی شیبہ: 16780
حدیث نمبر: 3143
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن الحسين بن الجُنَيد، حدثنا يعقوب بن حُميد بن كاسِب، حدثنا يعلى بن شَبِيب المكي، حدثنا هشام بن عُرُوة، عن أبيه، عن عائشة قالت: كان الرجل يُطلِّق امرأته ما شاء أن يطلِّقَها وإن طلَّقها مئةً أو أكثر، إذا ارتَجَعَها قبل أن تنقضي عِدَّتُها، حتى قال الرجل لامرأته: والله لا أطلِّقُكِ فتبيني مني، ولا آوِيكِ إليَّ، قالت: وكيف ذاك؟ قال: أطلِّقك وكلَّما هَمَّت عِدَّتُك أن تنقضيَ ارتجعتُك، ثم أطلِّقُك، وأفعل هكذا، فشكت المرأة ذلك إلى عائشة، فذَكَرَت ذلك عائشةُ للنبي ﷺ، فَسَكَتَ فلم يقل شيئًا حتى نزل القرآن: ﴿الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ﴾ [البقرة:229] ، [فاستأنَفَ الناسُ الطلاقَ، مَن شاءَ طلَّق ومَن شاءَ لم يطلِّقْ] (1) . [
هذا حديث] (2) صحيح الإسناد، ولم يتكلَّم أحدٌ في يعقوب بن حميد بحُجَّة، وناظَرَني شيخُنا أبو أحمد الحافظ وذكر أنَّ البخاري روى عنه في"الصحيح"، فقلت: هذا يعقوبُ بن محمد الزُّهْري، وثَبَتَ هو على ما قال (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3106 - قد ضعفه غير واحد
هذا حديث] (2) صحيح الإسناد، ولم يتكلَّم أحدٌ في يعقوب بن حميد بحُجَّة، وناظَرَني شيخُنا أبو أحمد الحافظ وذكر أنَّ البخاري روى عنه في"الصحيح"، فقلت: هذا يعقوبُ بن محمد الزُّهْري، وثَبَتَ هو على ما قال (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3106 - قد ضعفه غير واحد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: (پہلے) مرد اپنی بیوی کو جتنی بار چاہتا طلاق دے دیتا تھا، اگرچہ وہ سو بار یا اس سے بھی زیادہ طلاق دے دیتا (تب بھی اسے رجوع کا حق رہتا) بشرطیکہ وہ عدت ختم ہونے سے پہلے رجوع کر لے، یہاں تک کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا: اللہ کی قسم! میں نہ تو تجھے طلاق دوں گا کہ تو مجھ سے جدا ہو جائے اور نہ ہی تجھے اپنے پاس (بیوی بنا کر) بساؤں گا، اس نے پوچھا: یہ کیسے ممکن ہے؟ اس نے کہا: میں تجھے طلاق دوں گا اور جب بھی تیری عدت ختم ہونے کے قریب ہوگی میں تجھ سے رجوع کر لوں گا، پھر طلاق دے دوں گا اور اسی طرح کرتا رہوں گا، اس خاتون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کی شکایت کی، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے یہاں تک کہ قرآن کی یہ آیت نازل ہوئی: ﴿الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ﴾ ”طلاق (رجعی) دو مرتبہ ہے، پھر یا تو اچھے طریقے سے روک لینا ہے یا بھلے طریقے سے رخصت کر دینا ہے۔“ [سورة البقرة: 229] ، چنانچہ اس کے بعد لوگوں نے نئے سرے سے طلاق کے معاملے کو شروع کیا، جس نے چاہا طلاق دی اور جس نے چاہا (نکاح) برقرار رکھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور یعقوب بن حمید کے خلاف کسی نے کوئی مدلل جرح نہیں کی، میرے شیخ ابو احمد الحافظ نے مجھ سے اس پر بحث کی اور ذکر کیا کہ امام بخاری نے ان سے ”صحیح“ میں روایت لی ہے، تو میں نے کہا: یہ یعقوب بن محمد زہری ہیں، اور وہ اپنے قول پر قائم رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3143]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور یعقوب بن حمید کے خلاف کسی نے کوئی مدلل جرح نہیں کی، میرے شیخ ابو احمد الحافظ نے مجھ سے اس پر بحث کی اور ذکر کیا کہ امام بخاری نے ان سے ”صحیح“ میں روایت لی ہے، تو میں نے کہا: یہ یعقوب بن محمد زہری ہیں، اور وہ اپنے قول پر قائم رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3143]
تخریج الحدیث: «وأما الخبر فالصحيح أنه مُرسَل، فقد خولف يعلى بن شبيب -وقد انفرد ابن حبان بتوثيقه- في وصله بذِكْر عائشة كما سيأتي، ويعقوب بن حميد قال الذهبي في "تلخيصه": قد ضعَّفه غير واحدٍ قلنا: لكنه متابَع في روايته هذه عن يعلى.» [ترقيم الرساله 3143] [ترقيم الشركة 3124] [ترقيم العلميه 3106]
الحكم على الحديث:
وأما الخبر فالصحيح أنه مُرسَل
ترقیم عوامۃ: 16273 ترقیم الشثری: -- 16780
حدثنا حدثنا ابن عيينة، عن عمرو، عن ابن ابي مليكة، ان ابن عمر ، كان إذا انكح قال:" انكحك على ما قال الله: فإمساك بمعروف او تسريح بإحسان سورة البقرة آية 229".
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) كذا في [هـ]، وبقية النسخ: (نكح).
(٣) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی کا نکاح کراتے تو فرماتے کہ میں تم سے اس بات پر نکاح کراتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے {إمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } یعنی یا اچھے طریقے سے نبھاؤ یا عمدہ طریقے سے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16780]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 689، 687، 688، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13945، 13944، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10453، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16784، 18434، ترقيم محمد عوامة: 16273»
ترقیم دار السلفیہ: 687 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1864
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ , قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا نَكَحَ , قَالَ:" أَنْكَحْتُكَ عَلَى مَا أَمَرَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229" .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب نکاح کرتے تو فرماتے: ”میں نے تمہارا نکاح اس پر کیا جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے: «معروف طریقے سے انہیں روکو یا اچھے طریقے سے رخصت کرو» [البقرہ: 229] ۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1864]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 687، 688، 689، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13944، 13945، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10453، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16273، 16274، 17802»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
ترقیم دار السلفیہ: 688 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1865
نا نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، عَنْ رَجُلٍ , حَسِبْتُ أَنَّهُ سُلَيْمَانُ , قَالَ: خَطَبْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ مَوْلاةً لَهُ، فَقَالَ: " أُنْكِحُكَ عَلَى مَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229" .
ایک شخص نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی آزاد کردہ لونڈی کا رشتہ مانگا، آپ نے فرمایا: ”میں نے تمہارا نکاح اس پر کیا جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے: «معروف طریقے سے انہیں روکو یا اچھے طریقے سے رخصت کرو» [البقرہ: 229] ۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1865]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 687، 688، 689، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13944، 13945، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10453، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16273، 16274، 17802»