🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. قصة إسلام النجاشي وغلبة وفد المسلمين على الكافرين عنده
نجاشی کے اسلام قبول کرنے اور اس کے دربار میں مسلمانوں کے وفد کے غالب آنے کا واقعہ
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 3248 (کل: 4 مقامات، 1 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 3248، 3119، 3250، 4842
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3248
أخبرني الشيخ الفقيه أبو الوليد، حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا إسحاق بن إبراهيم وفيَّاض بن زهير قالا: حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن الزُّهري، عن أبي سَلَمة بن عبد الرحمن قال: جاء ابنَ عبَّاس رجلٌ فقال: رجل تُوفِّي وترك ابنتَه وأختَه لأبيه وأمه، فقال: للابنة النصفُ وليس للأخت شيءٌ، ما بقي فهو لعَصَبَته، فقال له رجل: فإنَّ عمر بن الخطَّاب قد قَضَى بغير ذلك: جعل للابنة النصفَ وللأخت النصفَ، فقال ابن عبَّاس: أنتم أعلمُ أم الله؟ قال مَعمَر: فلم أدْرِ ما وجهُ ذلك حتى لَقِيتُ ابنَ طاووس، فذكرتُ له حديث الزهري، فقال: أخبرني أَبي: أنه سمع ابنَ عبَّاس يقول: قال الله: ﴿إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ﴾ [النساء: 176] ، قال ابن عبَّاس: فقلتم أنتم: لها النصفُ وإن كان له ولدٌ! (1)
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. [5 - سورة المائدة] ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3209 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا: ایک شخص فوت ہو گیا ہے اور اس نے اپنی ایک بیٹی اور ایک سگی (ماں باپ دونوں کی طرف سے) بہن چھوڑی ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”بیٹی کے لیے نصف ہے اور بہن کے لیے کچھ نہیں، جو باقی بچے گا وہ اس کے (دیگر) عصبات کا ہے“۔ اس پر ایک شخص نے ان سے کہا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے تو اس کے برعکس فیصلہ فرمایا تھا کہ بیٹی کے لیے نصف اور بہن کے لیے نصف رکھا تھا، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟“ معمر کہتے ہیں: مجھے اس کی وجہ سمجھ نہ آئی یہاں تک کہ میں ابن طاؤس سے ملا، میں نے ان سے زہری کی یہ حدیث ذکر کی تو انہوں نے بتایا: مجھے میرے والد نے خبر دی کہ انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ﴾ ”اگر کوئی ایسا مرد فوت ہو جائے جس کی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو، تو اس کے لیے اس کے ترکے کا نصف ہے“ [سورة النساء: 176] ، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جبکہ تم لوگ کہتے ہو کہ اس (بہن) کے لیے نصف ہے خواہ اس (فوت ہونے والے) کی اولاد ہی کیوں نہ ہو!“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3248]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه.» [ترقيم الرساله 3248] [ترقيم الشركة 3228] [ترقيم العلميه 3209]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3119
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، حدثنا أبو خالد الأحمر سليمان بن حيَّان الجَعفَري، أخبرنا حُميد الطويل، عن أنس بن مالك: أنَّ رسول الله ﷺ قَضَى بالقِصَاص........ (3) . على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3082 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قصاص کا فیصلہ فرمایا۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3119]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 3119] [ترقيم الشركة 3100] [ترقيم العلميه 3082]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3250
حدثنا أبو العبَّاس، حدثنا بَحْر بن نصر قال: قُرئَ على ابن وهب: أخبرك حُيَيُّ بن عبد الله المَعافِري قال: سمعت أبا عبد الرحمن الحُبُلي يحدِّث عن عبد الله بن عَمْرو: أنَّ آخر سورةٍ نزلت سورةُ المائدة (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3211 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سب سے آخری سورت جو نازل ہوئی وہ سورہ مائدہ ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين//حدیث: 3250]
تخریج الحدیث: «صحيح بما قبله، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل حيي بن عبد الله. أبو عبد الرحمن الحبلي: هو عبد الله بن يزيد المعافري.» [ترقيم الرساله 3250] [ترقيم الشركة 3230] [ترقيم العلميه 3211]

الحكم على الحديث:
صحيح بما قبله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4842
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا وكيع، عن إسماعيل بن أبي خالد، قال: سمعت وَهْبًا أبا جُحيفة يقول: رأيتُ رسول الله ﷺ وكان الحَسنُ بن عليٍّ يُشبهه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه! وله شاهدٌ صحيحٌ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4786 - على شرط البخاري ومسلم
وہب ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے اور حسن بن علی رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! اور اس کی ایک صحیح شاہد حدیث بھی موجود ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4842]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وكيع: هو ابن الجرّاح الرؤاسي.» [ترقيم الرساله 4842] [ترقيم الشركة 4814] [ترقيم العلميه 4786]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں