🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. تَوْضِيحُ مَعْنَى ( مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ ) .
آیت "جو برائی کرے گا اس کا بدلہ پائے گا" کے معنی کی وضاحت
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 4499 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 4499، 3242
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5670
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4499
أخبرني أبو العبّاس محمد بن أحمد المحبُوبي بمَرْو، حدثنا أحمد بن سَيَّار، حدثنا محمد بن كثير، حدثنا سفيان، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن أبي بكر بن أبي زهير، عن أبي بكر الصِّديق، قال: قلتُ: يا رسولَ الله، كيف الصلاحُ بعدَ هذه الآية: ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ [النساء:123] ، فكلُّ سوء عملناهُ جُزينا به؟ قال:"غَفَرَ اللهُ لك يا أبا بكر - قاله ثلاثًا - يا أبا بكر الستَ تَمرضُ؟ ألستَ تَحزَنُ؟ الستَ تَنْصَبُ؟ الستَ تُصيبُك الَّلأواءُ؟"، قلت: نعم، قال:"فهو ما تُجزَون به في الدنيا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4450 - صحيح
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس آیت کے بعد اصلاح کی کیا صورت ہے: ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ [سورة النساء: 123] ”جو کوئی برا عمل کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا“، تو کیا ہم جو بھی برا عمل کریں گے ہمیں اس کی سزا دی جائے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تمہاری مغفرت فرمائے اے ابوبکر - یہ آپ نے تین بار فرمایا - اے ابوبکر! کیا تم بیمار نہیں ہوتے؟ کیا تم غمگین نہیں ہوتے؟ کیا تم تھکاوٹ اور مشقت کا شکار نہیں ہوتے؟ کیا تم پر تکالیف نہیں آتیں؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی وہ (تکالیف) ہیں جن کے ذریعے تمہیں دنیا میں (برائیوں کا) بدلہ دے دیا جاتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4499]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 4499] [ترقيم الشركة 4476] [ترقيم العلميه 4450]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3242
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الأصبهاني الزاهد، حدثنا إسماعيل ابن إسحاق، حدثنا سليمان بن حَرْب، حدثنا حمَّاد بن زيد (2) ، عن الحَجّاج الصَّوّاف، عن أَيوب، عن أبي قِلَابة، عن أبي المُهلَّب قال: رحلتُ إلى عائشة في هذه الآية: ﴿لَيْسَ بِأَمَانِيِّكُمْ وَلَا أَمَانِيِّ أَهْلِ الْكِتَابِ مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ [النساء: 123] ، قالت: هو ما يُصيبُكم في الدنيا (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3203 - على شرط البخاري ومسلم
ابوالمهلب سے روایت ہے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿لَيْسَ بِأَمَانِيِّكُمْ وَلَا أَمَانِيِّ أَهْلِ الْكِتَابِ مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ ”(کامیابی) نہ تمہاری تمناؤں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی تمناؤں پر، جو بھی برا عمل کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا“ [سورة النساء: 123] کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف رختِ سفر باندھا، تو انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد وہ (تکلیفیں اور مصائب) ہیں جو تمہیں دنیا میں پہنچتے ہیں“۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3242]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أيوب: هو ابن أبي تميمة السَّختياني، وأبو قلابة: هو عبد الله بن زيد الجَرْمي، وأبو المهلَّب: هو الجرمي، مشهور بكنيته واختُلف في اسمه.» [ترقيم الرساله 3242] [ترقيم الشركة 3222] [ترقيم العلميه 3203]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5670
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ قَالَ: "دَخَلْتُ، عَلَى عَائِشَةَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ (لَيْسَ بِأَمَانِيِّكُمْ وَلَا أَمَانِيِّ أَهْلِ الْكِتَابِ مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ) قَالَتْ: هُوَ مَا يُصِيبُكُمْ مِنَ الدُّنْيَا ".
ابو مہلب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں اس آیت ﴿لَيْسَ بِأَمَانِيِّكُمْ وَلَا أَمَانِيِّ أَهْلِ الْكِتَابِ مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ ”(نجات و کامیابی) نہ تمہاری تمناؤں پر ہے اور نہ ہی اہل کتاب کی آرزوؤں پر، جو بھی برا عمل کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا“ کے متعلق دریافت کرنے کے لیے حاضر ہوا تو انہوں نے فرمایا: ”اس (بدلے) سے مراد وہ مصائب و تکالیف ہیں جو تمہیں دنیا میں پہنچتی ہیں“۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5670]
تخریج الحدیث: «سليمان بن حرب، حماد بن زيد، حجاج الصواف، أيوب، أبو قلابة، أبو المهلب الجرمي: ثقات (من الحفظ)»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں