الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
91. ذِكْرُ طَبَقَاتٍ شَتَّى لِبَنِي آدَمَ
بنی آدم کے مختلف طبقات اور درجات کا تذکرہ
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8754 (کل: 64 مقامات، 22 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8754
سنن ابوداود: 2756
سنن نسائی: 4214
سنن ابن ماجہ: 2872
سنن دارمی: 2578
معجم صغیر للطبرانی : 560
مشکوۃ المصابیح: 3726
السنن الكبرى للبيهقي: 18421
1 تا 10
حدیث نمبر: 8754
أخبرني عبد الله بن محمد بن موسى العَدْل، حدثنا محمد بن أيوب، حدثنا علي بن عثمان اللاحِقي وموسى بن إسماعيل قالا: حدثنا حماد بن سَلَمة، أخبرنا علي بن زيد، عن أبي نَضْرة، عن أبي سعيد قال: صلَّى بنا رسولُ الله ﷺ صلاةَ العصر ثم قام خطيبًا بعد العصر إلى مَغرِبان الشمس، حَفِظَها من حفظها، ونَسِيَها من نسيها، وأَخبر فيها بما هو كائنٌ إلى يوم القيامة، فحَمِدَ الله تعالى وأثنى عليه، ثم قال:"أمَّا بعدُ، فإنَّ الدنيا حُلْوةٌ خَضِرةٌ، وإنَّ الله تعالى مُستخلِفُكم فيها فناظرٌ كيف تعملون، ألا فاتَّقُوا الدنيا واتَّقوا النساء. ألا إنَّ بني آدم خُلِقوا على طَبَقاتٍ شتَّى، فمنهم من يولدُ مؤمنًا ويحيا مؤمنًا ويموت مؤمنًا، ومنهم من يولدُ كافرًا ويحيا كافرًا ويموت كافرًا، ومنهم من يولدُ مؤمنًا ويحيا مؤمنًا ويموت كافرًا، ومنهم من يولدُ كافرًا ويحيا كافرًا ويموت مؤمنًا. ألا إنَّ الغضب جَمْرَةٌ تُوقَدُ في جوفِ ابن آدم، ألم تَرَوْا إلى حُمْرة عينيهِ وانتفاخِ أوداجِه، فإذا وَجَدَ أحدُكم من ذلك شيئًا فليَلزَقْ بالأرض. ألا إنَّ خيرَ الرِّجال من كان بطيءَ الغضب سريعَ الفَيْء، وشرَّ الرِّجال سريع من كان سريعَ الغضب بطيءَ الفَيْء، فإذا كان الرجلُ سريعَ الغضب سريعَ الفَيْء، فإنها بها (1) ، وإذا كان الرجلُ بطيءَ الغضب بطيءَ الفَيْء، فإنَّها بها. ألا إنَّ خيرَ التُّجار من كان حسنَ القضاءِ حسنَ الطَّلَب، وشرَّ التجار من كان سيِّيء القضاء سيِّئ الطلب، فإذا كان الرجل سيِّيء القضاء سيِّيء الطلب، فإنَّها بها، وإذا كان الرجل سيِّيء القضاءِ حسنَ الطَّلَب، فإنها بها. ألا لا يَمنعنَّ رجلًا مَهابةُ الناس أن يقول بالحقِّ إذا عَلِمَه. ألا إنَّ لكلِّ غادرٍ لواءً يوم القيامة بقَدْر غَدْرتِه، ألا وإنَّ أكبرَ الغَدْر غدرُ إمامِ عامّةٍ، إلا وإنَّ الغادرَ لواؤُه عند اسْتِه. ألا وإنَّ أفضلَ الجهاد كلمةُ حقٍّ عند سلطانٍ جائر". فلما كان عند مَغرِبان الشمس قال:"إنَّ مثلَ ما بقيَ من الدنيا فيما مضى منها، كمثلِ ما بقيَ من يومِكم هذا فيما مَضَى" (1) .
هذا حديث تفرَّد بهذه السِّياقة عليُّ بن زيد بن جُدْعان القرشي عن أبي نَضْرة، والشيخان ﵄ لم يحتجَّا بعليِّ بن زيد.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8543 - ابن جدعان صالح الحديث
هذا حديث تفرَّد بهذه السِّياقة عليُّ بن زيد بن جُدْعان القرشي عن أبي نَضْرة، والشيخان ﵄ لم يحتجَّا بعليِّ بن زيد.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8543 - ابن جدعان صالح الحديث
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے بعد سے سورج غروب ہونے تک خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، جس نے اسے یاد رکھا سو یاد رکھا اور جو بھول گیا سو بھول گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خطبے میں قیامت تک ہونے والے حالات کی خبر دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور فرمایا: ”اما بعد! یقیناً یہ دنیا میٹھی اور سرسبز ہے، اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں اپنا جانشین بنا کر دیکھنے والا ہے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو، خبردار! دنیا اور عورتوں (کے فتنوں) سے بچو۔ سن لو! اولادِ آدم مختلف طبقات پر پیدا کی گئی ہے، ان میں سے کوئی مومن پیدا ہوتا ہے، مومن جیتا ہے اور مومن ہی مرتا ہے، کوئی کافر پیدا ہوتا ہے، کافر جیتا ہے اور کافر ہی مرتا ہے، کوئی مومن پیدا ہو کر مومن جیتا ہے مگر اس کی موت کفر پر ہوتی ہے، اور کوئی کافر پیدا ہو کر کافر جیتا ہے مگر اس کی موت ایمان پر ہوتی ہے۔ سن لو! غصہ ابنِ آدم کے جوف (سینے) میں دہکتا ہوا ایک انگارہ ہے، کیا تم نے غصہ کرنے والے کی آنکھوں کی سرخی اور اس کی رگوں کا پھولنا نہیں دیکھا؟ پس جب تم میں سے کوئی ایسی کیفیت محسوس کرے تو اسے چاہیے کہ زمین سے چمٹ جائے۔ سن لو! بہترین مرد وہ ہے جسے دیر سے غصہ آئے اور جلدی راضی ہو جائے، اور بدترین مرد وہ ہے جسے جلدی غصہ آئے اور دیر سے راضی ہو، پس اگر کوئی شخص جلدی غصہ کرنے والا اور جلدی راضی ہونے والا ہو تو یہ دونوں باتیں ایک دوسرے کا بدلہ ہیں، اسی طرح اگر کوئی دیر سے غصہ کرے اور دیر سے راضی ہو تو یہ بھی برابر سرابر ہے۔ سن لو! بہترین تاجر وہ ہے جو ادائیگی میں بھی اچھا ہو اور مطالبہ کرنے میں بھی نرم ہو، اور بدترین تاجر وہ ہے جو ادائیگی میں بھی برا ہو اور مطالبہ کرنے میں بھی سخت ہو، پس اگر کوئی ادائیگی میں برا اور مطالبے میں برا ہو تو یہ برابر ہے، اور اگر ادائیگی میں برا اور مطالبے میں اچھا ہو تو یہ بھی ایک دوسرے کا بدل ہے۔ سن لو! لوگوں کی ہیبت کسی شخص کو حق بات کہنے سے نہ روکے جب وہ اسے جانتا ہو۔ سن لو! قیامت کے دن ہر عہد شکن (غدار) کے لیے اس کی غداری کے بقدر ایک جھنڈا ہوگا، اور جان لو کہ سب سے بڑی غداری عامۃ الناس کے امام (حکمران) کی غداری ہے، اور غدار کا جھنڈا اس کی پیٹھ کے نچلے حصے کے پاس نصب ہوگا۔ سن لو! بہترین جہاد ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا ہے۔“ پھر جب سورج غروب ہونے کے قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گزشتہ زمانے کے مقابلے میں دنیا کی اتنی ہی عمر باقی رہ گئی ہے جتنا تمہارا یہ دن گزرنے کے بعد باقی بچا ہے۔“
اس حدیث کی اس سیاق کے ساتھ روایت میں علی بن زید بن جدعان قرشی، ابونضرہ سے روایت کرنے میں منفرد ہیں، اور شیخین نے علی بن زید سے احتجاج نہیں کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8754]
اس حدیث کی اس سیاق کے ساتھ روایت میں علی بن زید بن جدعان قرشی، ابونضرہ سے روایت کرنے میں منفرد ہیں، اور شیخین نے علی بن زید سے احتجاج نہیں کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8754]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف علي بن زيد» [ترقيم الرساله 8754] [ترقيم الشركة 8646] [ترقيم العلميه 8543]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3186
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَ: أَحَدُهُمَا يُنْصَبُ، وَقَالَ: الْآخَرُ يُرَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سلیمان اعمش نے، ان سے ابووائل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اور ثابت نے انس رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قیامت کے دن ہر دغا باز کے لیے ایک جھنڈا ہو گا، ان میں سے ایک صاحب نے بیان کیا کہ وہ جھنڈا (اس کے پیچھے) گاڑ دیا جائے گا اور دوسرے صاحب نے بیان کیا کہ اسے قیامت کے دن سب دیکھیں گے، اس کے ذریعہ اسے پہچانا جائے گا۔“ [صحيح البخاري/کتاب الجزیہ والموادعہ/حدیث: 3186]
حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت انس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر غدار کے لیے ایک جھنڈا ہوگا۔“ ان راویوں میں سے ایک کا بیان ہے: ”وہ جھنڈا نصب کیا جائے گا۔“ اور دوسرے کا بیان ہے: ”وہ قیامت کے دن دکھایا جائے گا جس سے دغاباز کی شناخت ہوگی۔“ [صحيح البخاري/کتاب الجزیہ والموادعہ/حدیث: 3186]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3187
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَ: أَحَدُهُمَا يُنْصَبُ، وَقَالَ: الْآخَرُ يُرَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سلیمان اعمش نے، ان سے ابووائل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اور ثابت نے انس رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قیامت کے دن ہر دغا باز کے لیے ایک جھنڈا ہو گا، ان میں سے ایک صاحب نے بیان کیا کہ وہ جھنڈا (اس کے پیچھے) گاڑ دیا جائے گا اور دوسرے صاحب نے بیان کیا کہ اسے قیامت کے دن سب دیکھیں گے، اس کے ذریعہ اسے پہچانا جائے گا۔“ [صحيح البخاري/کتاب الجزیہ والموادعہ/حدیث: 3187]
حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت انس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر غدار کے لیے ایک جھنڈا ہوگا۔“ ان راویوں میں سے ایک کا بیان ہے: ”وہ جھنڈا نصب کیا جائے گا۔“ اور دوسرے کا بیان ہے: ”وہ قیامت کے دن دکھایا جائے گا جس سے دغا باز کی شناخت ہوگی۔“ [صحيح البخاري/کتاب الجزیہ والموادعہ/حدیث: 3187]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3188
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يُنْصَبُ لغَدْرَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد نے بیان کیا، ان سے ایوب نے، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہر دغا باز کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا جو اس کی دغا بازی کی علامت کے طور پر (اس کے پیچھے) گاڑ دیا جائے گا۔“ [صحيح البخاري/کتاب الجزیہ والموادعہ/حدیث: 3188]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ہر غدار کے لیے ایک جھنڈا ہوگا جو اس کی دغا بازی کے سبب گاڑا جائے گا۔“ [صحيح البخاري/کتاب الجزیہ والموادعہ/حدیث: 3188]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6177
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْغَادِرَ يُرْفَعُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ: هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ عمری نے، ان سے نافع نے ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عہد توڑنے والے کے لیے قیامت میں ایک جھنڈا اٹھایا جائے گا اور پکار دیا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی دغا بازی کا نشان ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6177]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن عہد شکنی کرنے والے کے لیے جھنڈا بلند کیا جائے گا اور کہا جائے گا: یہ فلاں کی دغا بازی کا نشان ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6177]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6178
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْغَادِرَ يُنْصَبُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ: هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، ان سے امام مالک نے، ان سے عبداللہ بن دینار نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عہد توڑنے والے کے لیے قیامت میں ایک جھنڈا اٹھایا جائے گا اور پکارا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی دغا بازی کا نشان ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6178]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عہد توڑنے والے کے لیے قیامت کے دن جھنڈا نصب کیا جائے گا اور اعلان کیا جائے گا کہ یہ فلاں کی دغا بازی کا نشان ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6178]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6966
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن دینار نے، اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہر دھوکہ دینے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا جس کے ذریعہ وہ پہچانا جائے گا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحيل/حدیث: 6966]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دھوکہ دینے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعے سے وہ پہچانا جائے گا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحيل/حدیث: 6966]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1735 ترقیم شاملہ: -- 4531
وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الْغَادِرَ يَنْصِبُ اللَّهُ لَهُ لِوَاءً يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ أَلَا هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ ".
عبداللہ بن دینار سے روایت ہے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بدعہدی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن اللہ ایک جھنڈا نصب کرے گا اور کہا جائے گا: سنو! یہ فلاں کی عہد شکنی (کا نشان) ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4531]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا گاڑے گا اور کہا جائے گا، خبردار! یہ فلاں کی عہد شکنی ہے، (یعنی اس کی علامت و نشانی ہے۔)“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4531]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1735
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1736 ترقیم شاملہ: -- 4533
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ . ح وحَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ كِلَاهُمَا، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ "،
محمد بن ابراہیم ابن ابی عدی اور محمد بن جعفر دونوں نے شعبہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے سلیمان (اعمش) سے، انہوں نے ابووائل سے، انہوں نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: ”ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا، کہا جائے گا: یہ فلاں کی عہد شکنی (کا نشان) ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4533]
حضرت عبداللہ (ابن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا، کہا جائے گا: یہ فلاں کی عہد شکنی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4533]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1736
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1736 ترقیم شاملہ: -- 4535
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ يُقَالُ هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ ".
یزید بن عبدالعزیز نے اعمش سے، انہوں نے شقیق سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا، وہ اس کے ذریعے سے پہچانا جائے گا، کہا جائے گا: یہ فلاں کی بدعہدی (کا نشان) ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4535]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کے پاس ایک جھنڈا ہو گا، جس سے اسے پہچانا جائے گا، کہا جائے گا: یہ فلاں کی عہد شکنی (کی علامت) ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4535]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1736
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة