الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4285. 3- باب في ذكر صيغ الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے صیغوں اور ان کے کلمات کے تذکرے کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10858 (کل: 107 مقامات، 30 کتب)
سنن ترمذی: 483
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 127
الادب المفرد: 641
مشکوۃ المصابیح: 920
مسند الحمیدی: 728
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 397
المنتقى ابن الجارود: 206
سنن دارقطنی: 1338
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 100
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4415
51 تا 60
حدیث نمبر: 1811
عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ أَنَّهُ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ أَنَّهُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ) )
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس طرح کہا کرو: اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّأَزْوَاجِہِ وَذُرِّیَّتِہِ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی آلِ إِبْرَاھِیْمَ، وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّأَزْوَاجِہِ وَذُرِّیَّتِہِ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی آلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1811]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3369، 6360، ومسلم: 407، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23600 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23998»
وضاحت: فوائد: … درود کے الفاظ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل سے مراد کون لوگ ہیں؟ اس کے بارے میں درج ذیل تین اقوال پیش کیے جاتے ہیں:
(۱)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری امت (۲) بنو ہاشم اور بنو مطلب
(۳)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت اور اولاد
جس نے جس معنی کو راجح سمجھا، اس نے اس کے حق میں مختلف دلائل تو پیش کیے، لیکن ہمارا نظریہیہ ہے کہ لفظ آل کا پہلا اطلاق تیسرے معنی پر ہی ہوتا ہے، دوسری بات یہ ہے کہ جن روایات میں وَآلِہٍ کی بجائے بخاری اور مسلم میں وَأَزْوَاجِہِ وَذُرِّیَّتِہِ کے الفاظ ہیں، ان سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل کے افراد کی وضاحت ہو رہی ہے، تیسری بات یہ ہے کہ اسی معنی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل کی خاصیت اور امتیاز ہے۔
(۱)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری امت (۲) بنو ہاشم اور بنو مطلب
(۳)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت اور اولاد
جس نے جس معنی کو راجح سمجھا، اس نے اس کے حق میں مختلف دلائل تو پیش کیے، لیکن ہمارا نظریہیہ ہے کہ لفظ آل کا پہلا اطلاق تیسرے معنی پر ہی ہوتا ہے، دوسری بات یہ ہے کہ جن روایات میں وَآلِہٍ کی بجائے بخاری اور مسلم میں وَأَزْوَاجِہِ وَذُرِّیَّتِہِ کے الفاظ ہیں، ان سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل کے افراد کی وضاحت ہو رہی ہے، تیسری بات یہ ہے کہ اسی معنی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل کی خاصیت اور امتیاز ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3369
حدیث نمبر: 912
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: قَالَ لِي كَعَبُ بْنُ عَجْرَةَ : أَلا أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً؟ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَرَفْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ. اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ" .
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں یہ تو پتہ چل گیا ہے کہ ہم آپ پر سلام کیسے بھیجیں، تو ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر درود نازل کر جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی آل پر درود نازل کیا۔ بے شک تو لائقِ حمد اور بزرگی کا مالک ہے، اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکت نازل کر جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی آل پر برکت نازل کی تھی۔ بے شک تو لائقِ حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔“““ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 912]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3370، 4797، 6357، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 406، وابن الجارود فى "المنتقى"، 229، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 912، 1957، 1964، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4735، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1286، وأبو داود فى (سننه) برقم: 976، والترمذي فى (جامعه) برقم: 483، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1381، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18391» «رقم طبعة با وزير 909»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «فضل الصلاة على النبي» (56): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
حدیث نمبر: 1957
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْنَا السَّلامَ عَلَيْكَ، فَكَيْفَ الصَّلاةُ عَلَيْكَ؟ قَالَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ" .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں یہ تو پتا چل گیا ہے کہ آپ پر سلام کیسے بھیجنا ہے، لیکن ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ یہ پڑھو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! تو سیدنا محمد اور سیدنا محمد کی آل پر درود نازل کر جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم اور سیدنا ابراہیم کی آل پر درود نازل کیا۔ بے شک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے اور تو سیدنا محمد اور سیدنا محمد کی آل پر برکت نازل کر جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم اور سیدنا ابراہیم کی آل پر برکت نازل کی: بے شک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1957]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3370، 4797، 6357، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 406، وابن الجارود فى "المنتقى"، 229، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 912، 1957، 1964، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4735، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1286، وأبو داود فى (سننه) برقم: 976، والترمذي فى (جامعه) برقم: 483، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18391، والحميدي فى (مسنده) برقم: 728» «رقم طبعة با وزير 1954»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صفة الصلاة»، «صحيح أبي داود» (896): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، الحكم: هو ابن عتيبة.
حدیث نمبر: 1964
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، وَشُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: أَلا أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً؟ قُلْنَا: بَلَى. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَرَفْنَا كَيْفَ السَّلامُ عَلَيْكَ، فَكَيْفَ الصَّلاةُ عَلَيْكَ؟ فَقَالَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ" .
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ (نے مجھ سے فرمایا): ”کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟“ ہم نے کہا: جی ہاں، انہوں نے بتایا: میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں یہ بات پتہ چل گئی ہے، آپ پر سلام کیسے بھیجنا ہے، تو آپ پر درود کیسے بھیجا جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ پڑھو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر درود نازل فرما، جس طرح سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی آل پر درود نازل کیا۔ بے شک تو لائقِ حمد و بزرگی کا مالک ہے۔ اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکت نازل کر جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم کی آل پر برکت نازل کی، بے شک تو لائقِ حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔““ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1964]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3370، 4797، 6357، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 406، وابن الجارود فى "المنتقى"، 229، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 912، 1957، 1964، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4735، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1286، وأبو داود فى (سننه) برقم: 976، والترمذي فى (جامعه) برقم: 483، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18391، والحميدي فى (مسنده) برقم: 728» «رقم طبعة با وزير 1961»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر (1954). تنبيه!! رقم (1954) = (1957) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري، يوسف بن موسى: من رجال البخاري، ومن فوقه من رجال الشيخين.
حدیث نمبر: 1004
حدَّثَناه الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أحمد بن إبراهيم بن مِلْحان، حدثنا يحيى بن بُكَير، حدثنا الليث، عن خالد بن يزيد، عن سعيد بن أبي هلال، عن يحيى بن السَّبّاق، عن رجل من بني الحارث، عن ابن مسعود، عن رسول الله ﷺ أنه قال:"إذا تَشهَّدَ أحدُكم في الصلاة فليقل: اللهمَّ صَلِّ على محمدٍ وعلى آل محمد، وبارِكْ على محمدٍ وعلى آل محمد، وارحَمْ محمدًا وآلَ محمد، كما صلَّيتَ وبارَكْتَ وتَرحَّمتَ على إبراهيم وعلى آلِ إبراهيم، إنك حميدٌ مَجِيد" (4) . وأكثر الشواهد لهذه القاعدة لفروض الصلاة:
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز میں تشہد پڑھے تو اسے یہ کہنا چاہیے: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، وَارْحَمْ مُحَمَّدًا وَآلَ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ وَبَارَكْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر اپنی رحمتیں نازل فرما، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر برکتیں نازل فرما، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر رحم فرما، جس طرح تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر رحمتیں، برکتیں اور رحم فرمایا، بے شک تو ہی تعریف کے لائق اور بڑی بزرگی والا ہے۔“ اور نماز کے فرائض کے سلسلے میں اس قاعدے کے بہت سے شواہد موجود ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 1004]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لجهالة يحيى بن السباق وإبهام شيخه» [ترقيم الرساله 1004] [ترقيم الشركة 996]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4761
حدَّثَناهُ أبو بكر أحمد بن سَلْمان الفقيه ببغداد، حدثنا أحمد بن زُهير بن حرب، حدثنا أبو سلمة موسى بن إسماعيل، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا أبو فَرْوة، حدثني عبد الله بن عيسى بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، أنه سمع عبد الرحمن ابن أبي ليلى يقول: لَقِيَني كعبُ بن عُجْرة، فقال: ألا أُهدي لك هديةً سمعتُها من النبي ﷺ؟ قلت: بلى - قال: - فاهدِها إليّ، قال: سألْنا رسول الله ﷺ فقلنا: يا رسول الله، كيف الصلاةُ عليكم أهلَ البيت؟ قال:"قولوا: اللهم صلِّ على محمدٍ، وعلى آل محمدٍ، كما صليتَ على إبراهيمَ، وعلى آلِ إبراهيمَ، إنك حميدٌ مجيدٌ، اللهم بارِك على محمدٍ، وعلى آل محمدٍ، كما باركتَ على إبراهيمَ، وعلى آلِ إبراهيمَ، إنك حميدٌ مجيدٌ" (1) . وقد روى هذا الحديثَ بإسناده وألفاظِه حرفًا بعد حرفٍ الإمامُ محمدُ بنُ إسماعيل البُخاري عن موسى بن إسماعيل في"الجامع الصحيح"، وإنما خَرّجته ليعلَمَ المُستفيدُ أنَّ أهلَ البيتِ والآلِ جميعًا هُم. وأبو فَرْوة: هو عُرْوة بن الحارث الهَمْداني (2) من أوثَق التابعين بالكُوفة.
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے مروی ہے کہ میری ملاقات کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ تحفہ نہ دوں جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں، مجھے وہ تحفہ ضرور دیں۔ انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول! آپ یعنی اہل بیت پر درود و سلام بھیجنے کا طریقہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یوں کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، جیسے تو نے رحمت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر، بے شک تو قابلِ تعریف اور بڑی شان والا ہے، اے اللہ! برکت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، جیسے تو نے برکت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر، بے شک تو قابلِ تعریف اور بڑی شان والا ہے۔““
امام حاکم فرماتے ہیں: امام محمد بن اسماعیل بخاری نے اس حدیث کو انہی اسناد اور الفاظ کے ساتھ حرف بہ حرف اپنی ”جامع صحیح“ میں روایت کیا ہے، میں نے اسے یہاں اس لیے نقل کیا تاکہ علم حاصل کرنے والوں کو معلوم ہو جائے کہ اہل بیت اور آل درحقیقت ایک ہی ہیں۔ اور ابوفروہ یعنی عروہ بن حارث ہمدانی کوفہ کے ثقہ ترین تابعین میں سے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4761]
امام حاکم فرماتے ہیں: امام محمد بن اسماعیل بخاری نے اس حدیث کو انہی اسناد اور الفاظ کے ساتھ حرف بہ حرف اپنی ”جامع صحیح“ میں روایت کیا ہے، میں نے اسے یہاں اس لیے نقل کیا تاکہ علم حاصل کرنے والوں کو معلوم ہو جائے کہ اہل بیت اور آل درحقیقت ایک ہی ہیں۔ اور ابوفروہ یعنی عروہ بن حارث ہمدانی کوفہ کے ثقہ ترین تابعین میں سے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4761]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل أبي فَرْوة» [ترقيم الرساله 4761] [ترقيم الشركة 4735]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 257
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: [ ص: 285 ] يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ يَعْنِي: فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ:"تَقُولُونَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، ثُمَّ تُسَلِّمُونَ عَلَيَّ" .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ پر نماز میں درود کس طرح پڑھیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پڑھو، اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر رحمت بھیج جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت بھیجی، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر برکت نازل فرمائی، پھر تم مجھ پر سلام بھیجو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 257]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف لشدۃ ضعف شیخ الشافعی، أخرجہ البیہقی فی معرفۃ السنن والآثار: 905.»
حدیث نمبر: 258
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الصَّلَاةِ:"اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حُمَيْدٌ مَجِيدٌ" . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں پڑھتے: ”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اولاد پر رحمت بھیج جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کی آل پر رحمت بھیجی اور برکت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اولاد پر جس طرح تو نے برکت نازل فرمائی ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کی اولاد پر، بے شک تو تعریف کیا گیا اور بزرگی والا ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 258]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری، أحادیث الانبیاء، رقم: 3370 - ومسلم، الصلاۃ، باب الصلاۃ علی النبی ﷺ بعد التشہد: 406.»
حدیث نمبر: 100
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، أَنَّهُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ".
سیدنا ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ پر کن الفاظ میں درود بھیجیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس طرح کہو: ”اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، ان کی بیویوں پر اور ان کی اولاد پر جس طرح تو نے رحمت نازل فرمائی آل ابراہیم (علیہم السلام) پر اور برکت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، ان کی بیویوں اور ان کی اولاد پر جیسا کہ تو نے برکت نازل کی آل ابراہیم (علیہم السلام) پر بے شک تو انتہائی قابل تعریف اور بزرگی والا ہے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الصلاة على الراحلة/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری احادیث الانبیاء، باب يزفون النسلان في المشي، رقم: 3369، 6369، صحیح مسلم، الصلاة، باب الصلاة على النبي بعد التشهد، رقم: 407.»
حدیث نمبر: 2168
2168. عن أبي حُميد الساعدي قال: قالوا: يا رسول الله كيف نُصلِّي عليك؟ فقال: قولوا: اللهم صَلِّ على محمد وأزواجِه وذريتِه، كما صليتَ على آل إبراهيم، وبارك على محمد وأزواجِه وذريتِه، كما باركت على آل إبراهيم، إنك حميد مجيد.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في قصر الصلاة (66) عن عبدالله بن أبي بكر بن حزم، عن أبيه، عن عمرو بن سُلَيم الزرقي، أنه قال: أخبرني أبو حُميد الساعدي فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه