🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2800. 15- باب إباحة شرب النبيذ إذا لم يشتد، والحث على تخمير الإناء
”نبیذ (کھجور یا منقہ کے شربت) پینے کے مباح ہونے کا بیان بشرطیکہ وہ تند و تیز (نشہ آور) نہ ہوا ہو، اور برتن کو ڈھانپ کر رکھنے کی ترغیب و تاکید کا تذکرہ۔“
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 7559 (کل: 17 مقامات، 11 کتب)
الجامع الكامل: 7559، 7560، 14419
صحیح بخاری: 5605، 5606
صحیح مسلم: 5244
سنن ابوداود: 3734
مسند احمد: 14137، 23608
صحیح ابن خزیمہ: 129
اللؤلؤ والمرجان: 1309
مصنف ابن ابی شیبہ: 25425، 25796
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 31
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1774، 2005
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3678
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7559
7559- عن أبي حميد الساعدي قال: أتيت النبي صلي الله عليه وسلم بقدح لبنٍ من النقيع ليس مخمرا فقال: ألا خمّرته و لو تعرض عليه عوداً.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الأشربة (2010: 93) من طرق عن أبي عاصم، عن الضحاك، أخبرنا ابن جريج، أخبرني أبو الزبير، أنه سمع جابر بن عبدالله يقول: أخبرني أبو حميد قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5605
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَأَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" جَاءَ أَبُو حُمَيْدٍ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ مِنَ النَّقِيعِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَّا خَمَّرْتَهُ، وَلَوْ أَنْ تَعْرُضَ عَلَيْهِ عُودًا".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے ابوصالح (ذکوان) اور ابوسفیان (طلحہ بن نافع قرشی) نے اور ان سے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ابو حمید ساعدی مقام نقیع سے دودھ کا ایک پیالہ (کھلا ہوا) لائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اسے ڈھک کر کیوں نہیں لائے ایک لکڑی ہی اس پر رکھ لیتے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5605]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ مقام نقیع سے دودھ کا ایک پیالہ لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تو نے اسے ڈھانپا کیوں نہیں؟ اگرچہ اس کے عرض کے بل ایک لکڑی ہی رکھ دیتے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5605]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5606
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ يَذْكُرُ أُرَاهُ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" جَاءَ أَبُو حُمَيْدٍ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ مِنَ النَّقِيعِ بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَّا خَمَّرْتَهُ، وَلَوْ أَنْ تَعْرُضَ عَلَيْهِ عُودًا". وَحَدَّثَنِي أَبُو سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا.
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمارے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، کہا میں نے ابوصالح سے سنا، جیسا کہ مجھے یاد ہے وہ جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے تھے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ایک انصاری صحابی ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ مقام نقیع سے ایک برتن میں دودھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لائے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اسے ڈھک کر کیوں نہیں لائے، اس پر لکڑی ہی رکھ دیتے۔ اور اعمش نے کہا کہ مجھ سے ابوسفیان نے بیان کیا، ان سے جابر رضی اللہ عنہ نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی حدیث بیان کی۔ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5606]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک انصاری صحابی حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ مقام نقیع سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دودھ سے بھرا ایک برتن لائے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اسے ڈھانپ کر کیوں نہیں لائے؟ اگرچہ اس پر ایک لکڑی ہی رکھ دیتے۔“ (اعمش کہتے ہیں کہ) مجھے ابو سفیان نے بیان کیا، ان سے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث بیان کی۔ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5606]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2011 ترقیم شاملہ: -- 5244
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَاللَّفْظُ لِأَبِي كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَسْقَى، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَسْقِيكَ نَبِيذًا؟، فَقَالَ: بَلَى، قَالَ: فَخَرَجَ الرَّجُلُ يَسْعَى فَجَاءَ بِقَدَحٍ فِيهِ نَبِيذٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَّا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ تَعْرُضُ عَلَيْهِ عُودًا "، قَالَ: فَشَرِبَ.
ابومعاویہ نے اعمش سے، انہوں نے ابوصالح سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ آپ نے پانی مانگا، ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبیذ نہ پلائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں!“ پھر وہ شخص دوڑتا ہوا گیا اور ایک پیالے میں نبیذ لے کر آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے ڈھانک کر کیوں نہیں دیا؟ چاہے تم اس کے اوپر چوڑائی کے رخ ایک لکڑی (ہی) رکھ دیتے۔“ (حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے) کہا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نوش فرمایا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5244]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی مانگا، ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم آپ کو نبیذ نہ پلائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں۔“ وہ آدمی دوڑتا ہوا گیا اور ایک نبیذ کا پیالہ لے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اسے ڈھانپا کیوں نہیں؟ خواہ اس پر لکڑی ہی رکھ دیتے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پی لیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5244]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2011
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3734
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:" كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَسْقَى، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَلَا نَسْقِيكَ نَبِيذًا؟، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَخَرَجَ الرَّجُلُ يَشْتَدُّ، فَجَاءَ بِقَدَحٍ فِيهِ نَبِيذٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ أَنْ تَعْرِضَ عَلَيْهِ عُودًا"، قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ الْأَصْمَعِيُّ: تَعْرِضُهُ عَلَيْهِ.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے آپ نے پانی طلب کیا تو قوم میں سے ایک شخص نے عرض کیا: کیا ہم آپ کو نبیذ نہ پلا دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں (کوئی مضائقہ نہیں)“ تو وہ نکلا اور دوڑ کر ایک پیالہ نبیذ لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اسے ڈھک کیوں نہیں لیا؟ ایک لکڑی ہی سے سہی جو اس کے عرض (چوڑان) میں رکھ لیتا“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اصمعی نے کہا: «تعرضه عليه» یعنی تو اسے اس پر چوڑان میں رکھ لیتا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3734]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (ایک بار) ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب فرمایا، ایک شخص نے کہا: ”کیا ہم آپ کو نبیذ نہ پیش کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں۔“ چنانچہ وہ بھاگتا بھاگتا گیا اور ایک پیالہ لے آیا، اس میں نبیذ تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اسے ڈھانپا کیوں نہیں؟ اس پر کوئی لکڑی ہی رکھ لیتا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ (امام لغت اصمعی) اصمعی نے اس لفظ کو «تَعْرُضُهُ عَلَيْهِ» پڑھا ہے (راء کے پیش کے ساتھ جبکہ دوسرے زیر سے پڑھتے ہیں)۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3734]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/ الأشرابة 12 (5606)، صحیح مسلم/ الأشربة 12 (2011)، (تحفة الأشراف: 2233) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5605) صحيح مسلم (2011)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14137
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ . ح وَأَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: جَاءَ أَبُو حُمَيْدٍ الْأَنْصَارِيُّ بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ نَهَارًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْبَقِيعِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا خَمَّرْتَهُ! وَلَوْ أَنْ تَعْرُضَ عَلَيْهِ عُودًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ابوحمید انصاری رضی اللہ عنہ صبح سویرے ایک برتن میں دودھ لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت جنت البقیع میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے ڈھک کر کیوں نہ لائے؟ اگرچہ لکڑی ہی سے ڈھک لیتے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14137]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5606، م: 2011
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23608
حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، وزَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَبُو حُمَيْدٍ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحِ لَبَنٍ مِنَ النَّقِيعِ، لَيْسَ بِمُخَمَّرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْلَا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ بِعُودٍ تَعْرُضُهُ" ، قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: إِنَّمَا أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَسْقِيَةِ أَنْ تُوكَأَ، وَبِالْأَبْوَابِ أَنْ تُغْلَقَ لَيْلًا، وَلَمْ يَذْكُرْ زَكَرِيَّا قَوْلَ أَبِي حُمَيْدٍ بِاللَّيْلِ.
حضرت ابوحمید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ مقام نقیع سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دودھ کا ایک پیالہ لے کر حاضر ہوئے جو ڈھکا ہوا نہ تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اسے ڈھانپ کیوں نہ لیا اگرچہ لکڑی سے ہی ڈھانپتے، حضرت ابوحمید رضی اللہ عنہ مزید فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزوں کا منہ باندھنے کا اور رات کو دروازوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23608]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2010
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 129
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو حُمَيْدٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحِ لَبَنٍ مِنَ النَّقِيعِ غَيْرَ مِخَمَّرٍ، فَقَالَ:" أَلا خَمَّرْتَهُ، وَلَوْ تَعْرِضُ عَلَيْهِ بِعُودٍ" . قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: إِنَّمَا أَمَرَ بِالأَبْوَابِ أَنَّ يُغَلَّقَ لَيْلا، وَإِنَّمَا أَمَرَ بِالأَسْقِيَةِ أَنْ يُخَمَّرَ لَيْلا، وَقَالَ الدَّارِمِيُّ: إِنَّمَا أَمَرَ بِالآنِيَةِ أَنْ تُخَمَّرَ لَيْلا، وَبِالأَوْعِيَةِ أَنْ تُوكَأَ لَيْلا، وَلَمْ يَذْكُرِ الأَبْوَابَ
سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نقیع سے بغیر ڈھانپے دودھ کا پیالہ لیکر آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے ڈھانپا کیوں نہیں؟ اگرچہ چوڑائی کے رُخ لکڑی رکھ کر ہی ڈھانپتے۔“ ابو حمید فرماتے ہیں کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت دروازے بند کرنے کا حُکم دیا ہے۔ اور رات کے وقت مشکیزوں کو ڈھانپنے کا حُکم دیا ہے۔ دارمی کی روایت میں ہے کہ بلا شبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت برتنوں کو ڈھانپنے اور مشکیزوں کو باندھنے کا حُکم دیا ہے۔ اور دروازوں کا ذکر نہیں کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأواني اللواتي يتوضأ فيهن أو يغتسل/حدیث: 129]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2010، 2010، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 129، 130، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1270، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2177، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24097»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1309
1309 صحيح حديث جَابِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: جَاءَ أَبُو حُمَيْدٍ، رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، مِنَ النَّقِيعِ، بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ إِلَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلاَّ خَمَّرْتَهُ، وَلَوْ أَنْ تَعْرُضَ عَلَيْهِ عُودًا
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ انصاری صحابی ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ مقام نقیع سے دودھ کا ایک پیالہ (کھلا ہوا) لائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اسے ڈھک کر کیوں نہیں لائے؟ ایک لکڑی ہی اس پر رکھ لیتے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1309]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 74 كتاب الأشربة: 12 باب شرب اللبن وقول الله تعالى (من بين فرث ودم لبنا»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24336 ترقیم الشثری: -- 25425
حدثنا ابو معاوية عن الاعمش ، عن ابي صالح ، عن جابر قال: كنا مع النبي - صلى الله عليه وسلم - فاستسقى، فقال رجل: الا نسقيك نبيذا؟ قال: بلى، فخرج الرجل يشتد، فجاء بقدح فيه نبيذ، فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: الا خمرته ولو ان تعرض عليه عودا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) شاذ؛ فأكثر الرواة لا يذكرون النبيذ، والحديث أخرجه مسلم (٢٠١١)، وأحمد (١٤٣٦٧)، وروى البخاري (٥٦٠٥)، ومسلم (٢٠١١)، هذا الحديث بلفظ: (بقدح من لبن من النقيع).
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی مانگا تو ایک آدمی نے کہا۔ کیا ہم آپ کو نبیذ نہ پلائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں“ راوی کہتے ہیں۔ پس وہ آدمی دوڑتا ہوا نکلا پھر وہ ایک پیالہ لے کر حاضر ہوا جس میں نبیذ تھا۔ تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو ڈھانپا کیوں نہیں اگرچہ اس پر چوڑائی میں ایک لکڑی ہی رکھ دی جاتی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25425]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: شاذ؛ فأكثر الرواة لا يذكرون النبيذ، والحديث .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5605، 5606، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2011، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6599، 6853، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3734، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14353، 14591، 15205، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1774، 2005، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1021، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19870، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25797، ترقيم محمد عوامة: 24336»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں