الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2062. إن حوضي لأبعد من أيلة إلى عدن والذي نفسي بيده ....
بیشک میرا حوض ایلہ سے عدن تک کے فاصلے سے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2059 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 581
سنن ابن ماجہ: 4282
مشکوۃ المصابیح: 5568
مصنف ابن ابی شیبہ: 42
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6209
1 تا 10
حدیث نمبر: 2059
«إن حوضي لأبعد من أيلة إلى عدن والذي نفسي بيده لآنيته أكثر من عدد نجوم السماء ولهو أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل والذي نفسي بيده إني لأذود عنه كما يذود الرجل الإبل الغريبة عن حوضه قالوا: يا رسول الله أوتعرفنا؟ قال: نعم تردون علي الحوض غرا محجلين من آثار الوضوء ليست لأحد غيركم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک میرا حوض ایلہ سے عدن تک کے فاصلے سے بھی زیادہ وسیع ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد سے بھی زیادہ ہیں، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بیشک میں اس سے (غیروں کو) اس طرح ہٹاؤں گا جس طرح کوئی آدمی اجنبی اونٹوں کو اپنے حوض سے ہٹاتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ہمیں پہچانیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! تم وضو کے اثرات کی وجہ سے چمکتے ہوئے سفید پیشانی اور ہاتھ پاؤں والے حوض پر آؤ گے، اور یہ خصوصیت تمہارے علاوہ کسی اور کے لیے نہیں ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2059]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م هـ] عن حذيفة. انظر السنة ص 231.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ترقیم عبدالباقی: 247 ترقیم شاملہ: -- 581
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا، عَنْ مَرْوَانَ الْفَزَارِيِّ ، قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ حَوْضِي أَبْعَدُ مِنْ أَيْلَةَ مِنْ عَدَنٍ، لَهُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ الثَّلْجِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ بِاللَّبَنِ، وَلَآنِيَتُهُ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ النُّجُومِ، وَإِنِّي لَأَصُدُّ النَّاسَ عَنْهُ، كَمَا يَصُدُّ الرَّجُلُ إِبِلَ النَّاسِ عَنْ حَوْضِهِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَعْرِفُنَا يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، لَكُمْ سِيمَا، لَيْسَتْ لِأَحَدٍ مِنَ الأُمَمِ تَرِدُونَ عَلَيَّ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ ".
مروان نے ابومالک اشجعی سعد بن طارق سے، انہوں نے ابوحازم سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا حوض عدن سے ایلہ تک کے فاصلے سے زیادہ وسیع ہے اور (اس کا پانی) برف سے زیادہ سفید اور شہد سے ملے دودھ سے زیادہ شیریں ہے اور اس کے برتن ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہیں، (یہ خالصتاً میری امت کے لیے ہے، اس لیے) میں (امت کے علاوہ دوسرے) لوگوں کو اس سے روکوں گا، جیسے آدمی اپنے حوض سے لوگوں کے اونٹوں کو روکتا ہے۔“ صحابہ کرام نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا اس دن آپ ہمیں پہچانیں گے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، تمہاری ایک علامت ہو گی جو دوسری کسی امت کی نہیں ہو گی، تم وضو کے اثر سے چمکتے ہوئے چہرے اور ہاتھ پاؤں کے ساتھ میرے پاس آؤ گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 581]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا حوض عدن سے ایلہ تک کے فاصلے سے زیادہ بڑا ہے، اور (اس کا پانی) یقیناً برف سے زیادہ سفید اور شہد ملے ہوئے دودھ سے زیادہ شیریں ہے، اور اس کے برتنوں کی تعداد یقیناً ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہے، اور میں لوگوں کو اس سے روکوں گا جس طرح ایک انسان اپنے حوض سے دوسرے لوگوں کے اونٹوں کو روکتا ہے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا اس دن آپ ہمیں پہچانیں گے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں! تمہارے لیے ایک علامت ہو گی، جو دوسری کسی امت میں نہیں ہو گی، تم میرے پاس وضو کے اثر سے روشن چہرے اور چمک دار ہاتھ پاؤں سے پہنچو گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 581]
ترقیم فوادعبدالباقی: 247
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه ابن ماجه في ((سننه)) في الزهد، باب: صفة امة محمد صلی اللہ علیہ وسلم برقم (4282) انظر ((التحفة)) برقم (13399)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4282
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , قَالَ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ , عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ , عَنْ أَبِي حَازِمٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَرِدُونَ عَلَيَّ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنَ الْوُضُوءِ سِيمَاءُ أُمَّتِي , لَيْسَ لِأَحَدٍ غَيْرِهَا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میرے پاس آؤ گے اس حال میں کہ وضو کی وجہ سے تمہارے ہاتھ پاؤں اور پیشانیاں روشن ہوں گی، یہ میری امت کا نشان ہو گا، اور کسی امت کا یہ نشان نہ ہو گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4282]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن تم میرے پاس (حوض پر) آؤ گے۔ تو وضو کی وجہ سے تمہارے چہرے اور ہاتھ پاؤں چمکتے ہوں گے۔ یہ میری امت کی علامت ہے جو کسی اور امت کو حاصل نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4282]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الطہارة 12 (247)، (تحفة الأشراف: 13399) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5568
5568 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ حَوْضِي أَبْعَدُ مِنْ أَيْلَةَ مِنْ عَدَنٍ، لَهُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ الثَّلْجِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ بِاللَّبَنِ ، وَلَآنِيَتُهُ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ النُّجُومِ، وَإِنِّي لَأَصُدُّ النَّاسَ عَنْهُ كَمَا يَصُدُّ الرَّجُلُ إِبِلَ النَّاسِ عَنْ حَوْضِهِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَتَعْرِفُنَا يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:"نَعَمْ لَكُمْ سِيمَاءُ لَيْسَتْ لِأَحَدٍ مِنَ الْأُمَمِ، تَرِدُونَ عَلَيَّ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میرا حوض ایلہ اور عدن کے درمیانی مسافت سے زیادہ مسافت والا ہے۔ وہ برف سے زیادہ سفید، اور وہ شہد ملے دودھ سے زیادہ شیریں و لذیذ ہے، اس کے برتن ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہیں، اور میں (دوسرے) لوگوں کو اس سے اس طرح دور ہٹاؤں گا جس طرح آدمی لوگوں کے اونٹوں کو اپنے حوض سے دور ہٹاتا ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ اس روز ہمیں پہچان لیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، تمہارے لیے ایک خاص نشان ہو گا جو کسی اور امت کے لیے نہیں ہو گا۔ تم میرے پاس اس حالت میں آؤ گے کہ وضو کے نشان کی وجہ سے تمہاری پیشانی اور ہاتھ پاؤں چمکتے ہوں گے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5568]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (36/ 247)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم عوامۃ: 42 ترقیم الشثری: -- 42
حدثنا يحيى بن زكريا بن ابي زائدة ، عن ابي مالك الاشجعي ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تردون علي غرا محجلين من الوضوء سيما امتي ليست لاحد غيرها".
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، خ]: (محجلون).
(٢) صحيح، أخرجه مسلم (٢٤٧) وابن حبان (١٠٤٨) وابن ماجه (٤٢٨٢).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے لوگ قیامت کے دن اس حال میں میرے پاس آئیں گے کہ ان کے اعضاء وضو چمک رہے ہوں گے، یہ میری امت کی خصوصیت ہو گی، یہ شان کسی اور کو حاصل نہ ہو گی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2367، 6585، 6586، 6587، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 247، 249، 2302، ومالك فى «الموطأ» برقم: 82 / 29، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 6، (1/124) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1046، 1048، 3171، 7240، 7243، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 150 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 143، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3237، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4282، 4306، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 389، 388، 7309، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8083، 8108، 9000، 9415، 9992، 10168، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6209، 6502، والبزار فى «مسنده» برقم: 8300، 8322، 9258، 9747، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6719، 20854، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3807، 3806، 4599، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5086، ترقيم محمد عوامة: 42»

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1048
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَرِدُونَ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنَ الْوُضُوءِ سِيمَا أُمَّتِي لَيْسَ لأَحَدٍ غَيْرِهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ وضو کی وجہ سے چمک دار پیشانیاں لے کر آؤ گے، یہ میری امت کا مخصوص علامتی نشان ہے، یہ ان کے علاوہ کسی اور کا نہیں ہوگا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1048]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2367، 6585، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 247، 2302، ومالك فى (الموطأ) برقم: 82، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 6، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1046، 1048، 3171، 7240، 7243، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 150، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3237، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4282، 4306، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 388، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8083» «رقم طبعة با وزير 1045»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح سنن ابن ماجه» (4282): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
حدیث نمبر: 7243
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَرِدُونَ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنَ الْوُضُوءِ سِيمَا أُمَّتِي لَيْسَ لأَحَدٍ غَيْرِهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ وضو کی وجہ سے چمکدار پیشانیوں کے ساتھ (میرے حوض پر) آؤ گے۔ یہ میری امت کا مخصوص علامتی نشان ہے، جو ان کے علاوہ اور کسی کا نہیں ہوگا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7243]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2367، 6585، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 247، 2302، ومالك فى (الموطأ) برقم: 82، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 6، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1046، 1048، 3171، 7240، 7243، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 150، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3237، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4282، 4306، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 388، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8083» «رقم طبعة با وزير 7199»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (1045). تنبيه!! رقم (1045) = (1048) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 820
820. عن أبي هريرة، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إنّ حوضي أبعد من أيلة من عدن، لهو أشدّ بياضاً من الثّلْج، وأحلى من العسل باللّبن، ولآنيتُه أكثر من عدد النّجوم، وإني لأصد النّاس عنه كما يصدّ الرّجل إبل الناس عن حوضه. قالوا: يا رسول الله، أتعرفنا يومئذ؟ قال: نعم لكم سيما ليست لأحد من الأمم، تردون عليَّ غرّاً محجلين من أثر الوضوء.
وفي رواية: ترد عليَّ أمّتي الحوض وأنا أذود الناس عنه كما يذود الرجل إبل الرجل عن إبله. قالوا: يا نبي الله، أتعرفنا؟ قال: نعم لكم سيما ليست لأحد غيركم. تردون علي غرّاً محجّلين من آثار الوضوء. وليُصدَنَّ عنّي طائفة منكم فلا يصلون، فأقول: يا ربّ، هؤلاء من أصحابي، فيجيبني ملكٌ فيقول: وهل تدري ما أحدثوا بعدك؟.

تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الطّهارة (247) من طرق عن مروان الفزاريّ، عن أبي مالك الأشجعيّ سعد بن طارق، عن أبي حازم، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16238
16238- عن أبي هريرة، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إنّ حوضي أبعد من أيلة من عدن، لهو أشدّ بياضاً من الثّلْج، وأحلى من العسل باللّبن، ولآنيتُه أكثر من عدد النّجوم، وإني لأصد النّاس عنه كما يصدّ الرّجل إبل الناس عن حوضه. قالوا: يا رسول الله، أتعرفنا يومئذ؟ قال: نعم لكم سيما ليست لأحد من الأمم، تردون عليَّ غرّاً محجلين من أثر الوضوء.
وفي رواية: ترد عليَّ أمّتي الحوض وأنا أذود الناس عنه كما يذود الرجل إبل الرجل عن إبله. قالوا: يا نبي الله، أتعرفنا؟ قال: نعم لكم سيما ليست لأحد غيركم. تردون علي غرّاً محجّلين من آثار الوضوء. وليُصدَنَّ عنّي طائفة منكم فلا يصلون، فأقول: يا ربّ، هؤلاء من أصحابي، فيجيبني ملكٌ فيقول: وهل تدري ما أحدثوا بعدك؟.
وفي رواية: ترد عليَّ أمّتي الحوض وأنا أذود الناس عنه كما يذود الرجل إبل الرجل عن إبله. قالوا: يا نبي الله، أتعرفنا؟ قال: نعم لكم سيما ليست لأحد غيركم. تردون علي غرّاً محجّلين من آثار الوضوء. وليُصدَنَّ عنّي طائفة منكم فلا يصلون، فأقول: يا ربّ، هؤلاء من أصحابي، فيجيبني ملكٌ فيقول: وهل تدري ما أحدثوا بعدك؟.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الطّهارة (247) من طرق عن مروان الفزاريّ، عن أبي مالك الأشجعيّ سعد بن طارق، عن أبي حازم، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2005
«إن أمتي يدعون يوم القيامة غرا محجلين من آثار الوضوء.....»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک قیامت کے دن میری امت کے لوگوں کو اس حال میں بلایا جائے گا کہ وضو کے نشانات کی وجہ سے ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں چمک رہے ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 2005]
”بیشک قیامت کے دن میری امت کے لوگوں کو اس حال میں بلایا جائے گا کہ وضو کے نشانات کی وجہ سے ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں چمک رہے ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 2005]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أبي هريرة. الصحيحة 1030: حم، أبو عوانة، الطحاوي، هق. مختصر مسلم 128.»
قال الشيخ الألباني: صحيح