🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11603 (کل: 44 مقامات، 15 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 11603، 19906
صحیح مسلم: 2260، 5114
مسند احمد: 1236، 1276، 11329، 11606، 11627، 13487، 13615، 23052
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1067
مصنف ابن ابی شیبہ: 12164، 12165
سنن دارقطنی: 4679
الفتح الربانی: 3343، 3345، 3346، 4702، 4713، 11929
المستدرک علی الصحیحین: 1402، 1409
مسند امام شافعی: 605
الجامع الكامل: 3894، 3895، 7549
السنن الكبرى للبيهقي: 7196، 7198، 17487
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4301، 4304، 5993، 6000، 8157
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4584، 6789
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 278، 3705، 3707
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2003، 3741، 3743
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23052
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أَبو جَنَاب ، عَنْ سُلَيْمَانَ بنِ برَيْدَةَ ، عَنْ أَبيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبورِ، فَزُورُوهَا، وَلَا تَقُولُوا هُجْرًا" .
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے تمہیں پہلے قبرستان جانے سے منع کیا تھا اب چلے جایا کرو البتہ بیہودہ بات نہ کہنا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23052]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 977، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبى جناب، لكنه توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1067
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَقَدَّمَ إِلَيْهِ أَهْلُهُ لَحْمًا، فَقَالَ: انْظُرُوا أَنْ يَكُونَ هَذَا مِنْ لُحُومِ الْأَضْحَى، فَقَالُوا: هُوَ مِنْهَا، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: أَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا؟ فَقَالُوا: إِنَّهُ قَدْ كَانَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَكَ أَمْرٌ، فَخَرَجَ أَبُو سَعِيدٍ فَسَأَلَ عَنْ ذَلِكَ، فَأُخْبِرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضْحَى بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلُوا، وَتَصَدَّقُوا، وَادَّخِرُوا، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الِانْتِبَاذِ، فَانْتَبِذُوا وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا وَلَا تَقُولُوا هُجْرًا يَعْنِي لَا تَقُولُوا سُوءًا"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سفر سے آئے، ان کے گھر کے لوگوں نے گوشت سامنے رکھا، تو کہا: دیکھو کیا یہ قربانی کا گوشت ہے۔ انہوں نے کہا: قربانی ہی کا تو ہے۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا تھا، لوگوں نے کہا: بعد آپ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس باب میں دوسرا حکم فرمایا، سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ گھر سے نکلے اس امر کی تحقیق کرنے کو، جب ان کو خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تم کو منع کیا تھا قربانی کا گوشت کھانے سے بعد تین روز کے، لیکن اب کھاؤ اور صدقہ دو اور رکھ چھوڑو، اور میں نے تم کو منع کیا تھا نبیذ بنانے سے بعض برتنوں میں، اب بناؤ جس برتن میں چاہو لیکن جو چیز نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے، اور میں نے تم کو منع کیا تھا قبروں کی زیارت سے، اب زیارت کرو قبروں کی مگر منہ سے بری بات نہ نکالو (یعنی کفر و ناشکری کی باتیں)۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1067]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3997، 5568، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1973، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4432، 4433، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4501، 4502،، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7298، 19213، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11349، فواد عبدالباقي نمبر: 23 - كِتَابُ الضَّحَايَا-ح: 8»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 11927 ترقیم الشثری: -- 12164
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن يحيى بن الحارث ، عن عمرو بن عامر ، عن انس بن مالك ، قال: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن زيارة القبور، ثم قال: زوروها , ولا تقولوا هجرا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف يحيى بن الحارث، أخرجه أحمد (١٣٤٨٧)، وأبو يعلى (٣٧٠٧)، والحاكم ١/ ٣٧٦، والبيهقي ٤/ ٧٧، والبزار (١٢١١/ كشف).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زیارت قبور سے منع فرمایا، پھر (بعد میں) فرمایا قبروں کی زیارت کرلیا کرو اور بیہودہ کلام مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12164]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف يحيى بن الحارث .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2343، 2344، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1392، 1397، 1398، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7297، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13691، 13822، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3705، 3706، 3707، والبزار فى «مسنده» برقم: 7366، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25507، 25509، ترقيم محمد عوامة: 11927»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 11928 ترقیم الشثری: -- 12165
حدثنا يزيد بن هارون ، عن حماد بن سلمة ، عن علي بن زيد ، عن ربيعة بن النابغة ، عن ابيه ، عن علي ، قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن زيارة القبور ثم قال:" إني كنت نهيتكم عن زيارة القبور , فزوروها , تذكركم الآخرة".

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [ص]: (يزيد).
(٣) في [هـ، ص]: (النافعة).
(٤) سقط من: [ص].
(٥) مجهول؛ لجهاله النابغة، أخرجه أحمد (١٢٣٦)، وأبو يعلى (٢٧٨)، وابن عدي ٣/ ١٥١٩، والطحاوي ٤/ ١٨٥.

حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی زیارت سے منع فرمایا تھا، پھر (بعد میں) ارشاد فرمایا: بیشک میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کرلیا کرو، اس سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12165]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البخاري: لم يصح . قال الذهبى: لم يصح . قال الدارقطني: هو حديث يرويه علي بن زيد بن جدعان واختلف عنه فرواه عبد الوارث بن سعيد عن علي بن زيد عن النابغة بن مخارق بن سليم عن أبيه عن علي خالفه حماد بن سلمة فرواه عن علي بن زيد عن ربيعة بن النابغة عن أبيه عن علي . قال ابن عدي: قال ابن عدي وربيعة بن النابغة ما أنكر من حديث إلا هذا الحديث ولا ينكر من هذا شيء إذا كان الراوي عنه علي بن زيد بن جدعان . قال البخاري: ربيعة بن النابغة عن أبيه عن علي لا يصح حديثه . قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهاله النابغة .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1252، 1253، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 278، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25325، 25511، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6267، 6266، 6532، 6533، 6534، ترقيم محمد عوامة: 11928»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4597 ترقیم الرسالہ : -- 4679
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ أَبُو كَامِلٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الأَجْدَعِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" بَيْنَا نَحْنُ نُزُولٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالأَبْطَحِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ فِيهِ: أَلا إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا تُذَكِّرْكُمْ آخِرَتَكُمْ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلاثٍ، فَكُلُوا وَادَّخِرُوا، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الأَوْعِيَةِ وَإِنَّ الأَوْعِيَةَ لا تُحَرِّمُ شَيْئًا، فَاشْرَبُوا وَلا تَسْكَرُوا" ، فَرْقَدٌ، وَجَابِرٌ، ضَعِيفَانِ، وَلا يَصِحُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وادی بطحا میں پڑاؤ کیا (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے، جس کے یہ الفاظ ہیں): ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں تمہاری آخرت کی یاد دلائیں گی، میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کیا تھا تو اب تم اسے کھا بھی لیا کرو اور ذخیرہ بھی کیا کرو اور میں نے تمہیں مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا تو برتن کسی چیز کو حرام نہیں کرتے ہیں، تم ان میں پی لیا کرو لیکن نشے والی چیز نہ پینا۔“ فرقد اور جابر نامی راوی ضعیف ہیں اور یہ روایت مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4679]
ترقیم العلمیہ: 4597
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 981، 5409، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1391، 3311، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1571، 3406،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4679، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4405، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 11931»
«قال الدارقطني: فرقد وجابر ضعيفان ولا يصح، سنن الدارقطني: (5 / 467) برقم: (4679)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3343
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ وَعَنِ الْأَوْعِيَةِ، وَأَنْ تُحْبَسَ لُحُومُ الْأَضَاحِي بَعْدَ ثَلَاثٍ، ثُمَّ قَالَ: ( (إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا، فَإِنَّهَا تُذَكِّرُكُمُ الْآخِرَةَ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِيهَا، وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مَا أَسْكَرَ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِي أَنْ تَحْبِسُوهَا بَعْدَ ثَلَاثٍ فَاحْبِسُوا مَا بَدَا لَكُمْ) )
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی زیارت، (چند مخصوص) برتنوں اور تین دنوں کے بعد تک قربانی کے گوشت کوبچا رکھنے سے منع فرمایا تھا۔ لیکن بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہ تمہیں آخرت یاد دلائے گی، نیز میں نے تمہیں کچھ برتنوں سے منع کیاتھا، اب تم ان میں بھی پی سکتے ہو، لیکن ہر نشہ دینے والی چیز سے بچو اور میں نے تمہیں تین دن کے بعد تک قربانی کے گوشت کوبچا رکھنے سے منع کیا تھا، اب تم جب تک چاہو اسے رکھ سکتے ہو۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3343]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره أخرجه ابويعلي: 278 ورواه ابن ابي شيبة: 8/111 مختصر بلفظ: ((كنت نھيتكم عن ھذه الاوعية، فاشربوا فيھا واجتنبوا ما اسكر۔))، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1236 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1236»
وضاحت: فوائد: بعض لوگوں کے فقرو فاقہ کی بنا پر قربانی کا گوشت تین ایام کے بعد تک ذخیرہ کرنے سے منع کیا گیا تھا، اسی طرح شراب کی حرمت کے موقع پر ان برتنوں کو استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا: کدو سے بنایا ہوا مٹکا‘ کھجور کے تنے کو کرید کر بنایا ہوا برتن‘ روغن کیا ہوا برتن اورپرانا سبز مٹکا۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تینوں امور کی اجازت دے دی تھی۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره أخرجه ابويعلي: 278 ورواه ابن ابي شيبة: 8/111 مختصر بلفظ: ((كنت نھيتكم عن ھذه الاوعية
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3345
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَحْوُهُ وَفِيهِ: ( (وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَإِنْ زُرْتُمُوهَا فَلَا تَقُولُوا هُجْرًا) )
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث بیان کی ہے۔ البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں: میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روکا تھا، لیکن اب اگر تم قبرستان کی زیارت کرو توکوئی فحش بات نہ کیا کرو۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3345]
تخریج الحدیث: «حديث صحيحؒ أخرجه مالك في ’’المؤطا‘‘: 2/ 485، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11606، 11627 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11650»

الحكم على الحديث:
حديث صحيحؒ أخرجه مالك في ’’المؤطا‘‘: 2/ 485
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3346
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، ثُمَّ بَدَا لِي أَنَّهَا تُرِقُّ الْقَلْبَ وَتُدْمِعُ الْعَيْنَ وَتُذَكِّرُ الْآخِرَةَ فَزُورُوهَا وَلَا تَقُولُوا هُجْرًا) )
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روکا تو تھا، لیکن پھرمجھے خیال آیا ان کی زیارت سے دلوں میں رقت پیدا ہوتی ہے، آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اور آخرت یاد آتی ہے، لہٰذاتم قبروں کی زیارت کیا کرو، لیکن کوئی فحش بات نہ کیا کرو۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3346]
تخریج الحدیث: «صحيح بطرقه و شواهده أخرجه تام و مقطعا ابن ابي شيبة: 3/ 342، 8/ 159، وابويعلي: 3705، 37006، والحاكم: 1/ 376، والبيھقي: 4/ 77، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13487 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13521»

الحكم على الحديث:
صحيح بطرقه و شواهده أخرجه تام و مقطعا ابن ابي شيبة: 3/ 342
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4702
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ وَعَنِ الْأَوْعِيَةِ وَأَنْ تُحْبَسَ لُحُومُ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ ثُمَّ قَالَ إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا فَإِنَّهَا تُذَكِّرُكُمُ الْآخِرَةَ وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِيهَا وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مَا أَسْكَرَ وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ أَنْ تَحْبِسُوهَا بَعْدَ ثَلَاثٍ فَاحْبِسُوا مَا بَدَا لَكُمْ
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی زیارت سے، کچھ مخصوص برتنوں سے اور تین دنوں سے زیادہ عرصہ تک قربانیوں کا گوشت روکنے سے منع کیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں نے تم کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، پس اب تم ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ وہ تم کو آخرت یاد دلاتی ہیں، اور میں نے تم کو کچھ برتنوں سے روکا تھا، پس اب تم ان میں پی سکتے ہو، البتہ ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو، اور میں نے تم کو تین ایام سے زائد تک قربانیوں کے گوشت سے منع کیا تھا، پس اب جب تک مناسب سمجھو یہ گوشت روک سکتے ہو۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4702]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابن ابي شيبة: 8/ 111، وابويعلي: 278، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1236 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1236»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب کی حرمت کے وقت وقتی طور پر چار قسم کے برتنوں سے بھی منع فرما دیا تھا، بعد میں اجازت دے دی تھی۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4713
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَيْتُكُمْ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلُوا وَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا
۔ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تم کو تین سے زائد دنوں تک قربانیوں کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا، اب میں یہ حکم دیتا ہوں کہ کھاؤ، زادِ راہ کے طور پر لے جاؤ اور ذخیرہ کرو۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4713]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 977، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23005 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23393»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 977
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں