🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
101. بَابُ : التَّغْلِيظِ فِي جَرِّ الإِزَارِ
باب: ٹخنے سے نیچے تہبند لٹکانے کی سنگینی کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5329 (کل: 111 مقامات، 24 کتب)
سنن نسائی: 5329، 5328، 5330، 5336، 5337، 5338
صحیح بخاری: 3485، 3665، 5783، 5784، 5791
صحیح مسلم: 5453، 5455، 5457، 5459، 5461
سنن ابوداود: 4085، 4094
سنن ترمذی: 1730، 1731
سنن ابن ماجہ: 3569، 3570، 3571، 3576
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 415، 416
معجم صغیر للطبرانی : 614
مشکوۃ المصابیح: 4312، 4331، 4332
مسند احمد: 4489، 4884، 5014، 5038، 5050، 5055، 5057، 5173، 5188، 5248، 5327، 5340، 5351، 5439، 5460، 5535، 5776، 5803، 6123، 6150، 6152، 6203، 6204، 6340، 6442، 10541، 11352
مسند الحمیدی: 650، 651
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1654، 1656، 1657
مسند الشهاب: 1060، 1061، 1062
مصنف ابن ابی شیبہ: 26419، 26421، 26422، 26453
الفتح الربانی: 8099، 8101، 8113، 8123، 8297
صحیح ابن حبان: 5443، 5444، 5447، 5681
الجامع الكامل: 9850، 15385، 15386، 15388، 15389، 15390
السنن الكبرى للبيهقي: 3252، 3314
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8538
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1693، 2770، 2872، 6187، 6188
المعجم الکبیر للطبرانی: 13117، 13121، 13138، 13152، 13235، 13238، 13385، 13444
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1310، 5572، 5644، 5722، 5825
المعجم الاوسط: 1169، 1477، 1700، 2791، 2959
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4037
61 تا 70
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1656
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، وَزَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ كُلُّهُمْ يُخْبِرُهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَنْظُرُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى مَنْ يَجُرُّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”نہیں نظر کرے گا اللہ جل جلالہُ قیامت کے روز اس شخص کی طرف جو اپنا کپڑا لٹکائے غرور اور گھمنڈ کے طور پر۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1656]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3665، 5783، 5784، 5791، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2085، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5443، 5444، 5681، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5329، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9636، 9637، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4085، 4094، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1730، 1731، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3569، 3576، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3302، 3365، 3367، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4575، والحميدي فى «مسنده» برقم: 650، 651، فواد عبدالباقي نمبر: 48 - كِتَابُ اللِّبَاسِ-ح: 11»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1657
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، عَنِ الْإِزَارِ، فَقَالَ: أَنَا أُخْبِرُكَ بِعِلْمٍ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِزْرَةُ الْمُؤْمِنِ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ لَا جُنَاحَ عَلَيْهِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْكَعْبَيْنِ، مَا أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ فَفِي النَّارِ مَا أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ فَفِي النَّارِ، لَا يَنْظُرُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ بَطَرًا"
حضرت عبدالرحمٰن بن یعقوب سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے پوچھا ازار کا حال؟ انہوں نے کہا: مجھے علم ہے میں بتاتا ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”مومن کی ازار آدھی پنڈلیوں تک ہوتی ہے، خیر ٹخنوں تک بھی رکھے تو کچھ قباحت نہیں ہے، اس سے نیچے جہنم میں جانے کی بات ہے، اس سے نیچے جہنم میں جانے کی بات ہے، اللہ قیامت کے روز اس شخص کی طرف نظر نہ کرے گا جو اپنی ازار لٹکائے غرور اور گھمنڈ کے طور پر۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1657]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4093، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5446، 5447، 5450، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 9630، 9631، 9632، 9633، 9634، 9714، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3570، 3573، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3368، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11023، فواد عبدالباقي نمبر: 48 - كِتَابُ اللِّبَاسِ-ح: 12»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1060
1060 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، وَأَبُو الْعَبَّاسِ، مُنِيرُ بْنُ أَحْمَدَ الْخَلَّالُ قَالَا: ثنا أَحْمَدُ بْنُ بُهْزَاذٍ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الَّذِي يَجُرُّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» وَفِي حَدِيثِ أَبِي مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جو شخص تکبر کے ساتھ اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو روز قیامت اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھے گا بھی نہیں۔“ اور عبد اللہ بن دینار سے مروی ابومحمد کی حدیث میں (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کی بجائے) سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1060]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3665، 5783، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2085، ومالك فى «الموطأ» برقم:: 1698، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4085، 4094، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1730، 1731، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3569، 3576، والحميدي فى «مسنده» برقم: 650، 651، والطبراني فى «الصغير» برقم: 586، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4575، 4656»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1061
1061 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْبَغْدَادِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، نا سُلَيْمَانُ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الَّذِي يَجُرُّ ثَوْبَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» مُخْتَصَرٌ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جو شخص تکبر کے ساتھ اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو روز قیامت اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھے گا بھی نہیں۔“ یہ حدیث مختصر ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1061]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3665، 5783، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2085، ومالك فى «الموطأ» برقم:: 1698، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4085، 4094، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1730، 1731، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3569، 3576، والحميدي فى «مسنده» برقم: 650، 651، والطبراني فى «الصغير» برقم: 586، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4575، 4656»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1062
1062 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحَسَنِ الْمَعَافِرِيُّ، أنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُطَرِّزُ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَصْرِيُّ، نا مُحَمَّدٌ، هُوَ ابْنُ رُمْحٍ، أنا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّ الَّذِي يَجُرُّ ثَوْبَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جو شخص تکبر کے ساتھ اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو روز قیامت اللہ اس کی طرف دیکھے گا بھی نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1062]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3665، 5783، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2085، ومالك فى «الموطأ» برقم:: 1698، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4085، 4094، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1730، 1731، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3569، 3576، والحميدي فى «مسنده» برقم: 650، 651، والطبراني فى «الصغير» برقم: 586، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4575، 4656»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ تکبر کے ساتھ کپڑا گھسیٹنا کبیرہ گناہ ہے، اللہ تعالیٰ ٰ قیامت کے دن اس شخص کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھے گا جو دنیا میں تکبر کے ساتھ اپنا تہہ بند، پاجامہ یا شلوار وغیرہ زمین پر گھسیٹتا رہا، اس لیے بہتر تو یہی ہے کہ کپڑا نصف پنڈلی تک رہے کیونکہ اس میں تواضع اور عاجزی زیادہ ہے تاہم ٹخنوں تک کپڑا لٹکانے کی اجازت ہے کہ ٹخنے ننگے رہیں لیکن ٹخنوں سے نیچے کپڑے کا کوئی حق نہیں، یہ تکبر ہے اور اس پر بڑی وعید بیان ہوئی ہے۔
علاء کے والد عبد الرحمٰن بن یعقوب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے ازار کے متعلق پوچھا: تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مومن کا ازار آدھی پنڈلیوں تک ہوتا ہے، اس سے لے کر ٹخنوں تک کوئی حرج نہیں، اس سے جو نیچے ہو گا وہ آگ میں ہوگا آپ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔ جو شخص تکبر سے اپنا از ار گھسیٹے گا تو قیامت کے دن اللہ (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“ [الاتحاف الباسم: 138 وسنده صحيح]
ابوجری سیدنا جابر بن سلیم رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ”اپنا از ار نصف پنڈلی تک اونچا رکھنا اگر یہ تیرے لیے ممکن نہ ہو تو ٹخنوں تک اونچا رکھنا اور ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانے سے بچنا کیونکہ یہ تکبر ہے اور تکبر اللہ کو پسند نہیں۔“ [سنن ابي داود: 4084 وسنده صحيح]
معلوم ہوا کہ ازار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانا مطلق طور پر تکبر میں سے ہے اور اس سے صرف وہ شخص مستثنٰی ہے جو ہر وقت ازار کو ٹخنوں سے بلند رکھنے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے لیکن بتقاضائے بشری بعض اوقات بے خیالی میں ازار نیچے ہو جاتا ہے۔ یادر ہے کہ ازار ہو ہی اتنا جو ٹخنوں سے نیچے نہ جائے یعنی چھوٹا ہو اگر کوئی شرعی عذر ہو تو پھر گنجائش ہے۔
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ پنڈلیوں کی بدصورتی کی وجہ سے ازار نیچے رکھتے تھے۔ دیکھئے [مصنف ابن ابي شيبه 8/ 207 ح: 23806وسنده قوي، الاتحاف الباسم: ص: 326, 227]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ اتفاق سے ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا اور اس کا تہہ بند ٹخنوں سے نیچے لٹک رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”جاؤ اور وضو کرو چنانچہ وہ گیا اور وضو کر کے آیا تو آپ نے فرمایا: ”جاؤ اور وضو کرو“ تو ایک آدمی نے آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا وجہ تھی کہ آپ نے اس کو وضو کرنے کا حکم دیا، آپ خاموش رہے پھر فرمایا: ”یہ شخص تہہ بند لٹکائے نماز پڑھ رہا تھا اور اللہ تعالیٰ ٰ (ٹخنے سے نیچے کپڑا) لٹکانے والے (مرد) کی نماز قبول نہیں کرتا۔“ [أبو داود: 4086، حسن]
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین اشخاص ایسے ہیں جن سے روز قیامت اللہ کلام نہیں کرے گا اور نہ ان کی طرف دیکھے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین بار ارشاد فرمائی۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یہ نا کام ہو گئے، گھاٹے میں رہے، اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اپنا ازار (ٹخنوں سے نیچے) لٹکانے والا، احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسم کھا کر مال بیچنے والا۔“ [مسلم: 106]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ازار کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے لٹکا ہو وہ جہنم میں ہوگا۔“ [بخاري: 5787]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسبال (کپڑا لٹکانا) تہبند، قمیص اور پگڑی، سب میں ہوتا ہے جو شخص ان میں سے کسی بھی چیز کو تکبر کے ساتھ زمین پر گھسیٹے گا اللہ اس کی طرف قیامت کے دن (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“ [نسائي: 5336، حسن]
اس موخر الذکر حدیث سے معلوم ہوا کہ جس طرح از ار ٹخنوں سے نیچے لٹکانا کبیرہ گناہ ہے اسی طرح قمیص اور پگڑی بھی تکبر کے طور پر ضرورت سے زیادہ لٹکا نا سخت گناہ ہے۔
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنا کپڑا تکبر کے ساتھ لٹکا یا اللہ قیامت کے دن اس کی طرف دیکھے گا بھی نہیں۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میرے کپڑے کا ایک حصہ (بے خیالی میں) لٹک جاتا ہے البتہ اگر میں پوری طرح خیال رکھوں تو وہ نہیں لٹک سکے گا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپ تو ایسا تکبر کی وجہ سے نہیں کرتے ہیں۔“ [بخاري: 3665]
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا وعید یں اس شخص کے لیے ہیں جو تکبر سے یا ارادۃً اپنا از ار لٹکائے البتہ اگر کبھی کبھار بے اختیاری یا سستی میں کسی کا ازار لٹک جائے اور توجہ ہونے پر وہ اسے اونچا کر لے تو معاف ہے۔ واللہ اعلم۔ کپڑا ٹخنوں سے نیچے لٹکانے کی ممانعت کے متعلق مولانا عبد الرحمٰن الذہبی نے ”ازارۃ المومن“ کے نام سے ایک مفید رسالہ بھی لکھا ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25305 ترقیم الشثری: -- 26419
حدثنا ابو اسامة ، عن عبيد الله ، عن نافع عن ابن عمر عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: إن الذي يجر ثوبه من الخيلاء لا ينظر الله إليه يوم القيامة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (تكررت).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ح، هـ]: ﵇.
(٤) في [ح]: (لا ينظرن).
(٥) ساقطة في: [جـ].
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٨٣)، ومسلم (٢٠٨٥).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جو شخص بوجہ تکبر اپنے کپڑے کو کھینچتا ہے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظر بھی نہیں کریں گے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26419]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: الصحيح عن نافع عن ابن عمر . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3665، 5783، 5784، 5791، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2085، 2086، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3387 / 700، 3389 / 702، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5443، 5444، 5681، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5342 / 2، 5343 / 3، 5351 / 1، 5349 / 3، 5350 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9637، 9636، 9641، 9638، 9642، 9643، 9646، 9647، 9644، 9645، 9648، 9649، 9652، 9651، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4085، 4094، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1730، 1731، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3569، 3576، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3302، 3365، 3367، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4575، 4656، 4978، 5109، 5133، 5145، 5150، 5152، 5268، 5284، 5344، 5425، 5449، 5450، 5477، 5540، 5561، 5635، 5880، 5907، 5920، 6231، 6259، 6261، 6312، 6313، 6372، 6451، 6553، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2060، والحميدي فى «مسنده» برقم: 650، 651، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5572، 5606، 5644، 5722، 5794، 5825، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 822، والبزار فى «مسنده» برقم: 5375، 5551، 5549، 5550، 6054، 6091، 6090، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19980، 19984، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26425، 26454، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13174، 13178، 13209، 13295، 13331، 13501، 13788، 13789، 13790، 13793، 13791، 13792، 13810، 13811، والطبراني فى «الصغير» برقم: 586، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 979، 1477، 1700، 2791، 2959، 4340، 6633، ترقيم محمد عوامة: 25305»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 26421
حدثنا ابو معاوية عن الاعمش ، عن عطية ، عن ابي سعيد قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: من جر إزاره من الخيلاء لم ينظر الله إليه يوم القيامة، قال: فلقيت ابن عمر بالبلاط، قال: فذكرت له حديث ابي سعيد عن النبي - صلى الله عليه وسلم -، قال، فاشار إلى اذنيه: سمعته اذناي ووعاه قلبي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ز].
(٢) في [ز]: (قال).
(٣) ضعيف؛ لضعف عطية، أخرجه أحمد (١١٣٥٢)، وابن ماجه (٣٥٧٠)، وأبو يعلى (١٣١٠)، وفراس (٥٥)، وهناد (٨٤٤)، وسبق حديث ابن عمر في الصحيحين برقم [٢٦٤١٩].

راوی کہتے ہیں پھر میں مقام بلاط میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ملا۔ کہتے ہیں کہ میں نے ان کے سامنے حضرت ابو سعید کی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کردہ حدیث ذکر کی۔ پس انہوں نے اپنے کانوں کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: اس حدیث کو میرے کانوں نے سُنا ہے اور اس کو میرے دل نے محفوظ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26421]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عطية .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3570، 3573، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11528، 11166، 11185، 11428، 11527، 11573، 11663، 12106، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1310، 980، والبزار فى «مسنده» برقم: 5374، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3390 / 703، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5446، 5447، 5450، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9630، 9632، 9631، 9633، 9634، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4093، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3368، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2342، والحميدي فى «مسنده» برقم: 754، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26435، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5204»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25307 ترقیم الشثری: -- 26422
حدثنا محمد بن بشر ، عن محمد بن عمرو ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة ، قال: مر بابي هريرة فتى من قريش وهو يجر سبله فقال: [يا] ابن اخي، إني سمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: من جر ثوبه من الخيلاء لم ينظر الله إليه يوم القيامة.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بشير).
(٢) تكررت في: [أ]، وفي [ط]: (فتاتا).
(٣) في [أ، ح، ط]: (يونس)، وفي [ز]: (دوس).
(٤) في [جـ، ز]: زيادة (يا).
(٥) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (١٠٥٤١)، ومسلم (٢٠٨٧)، وأصله عند البخاري (٥٧٨٨).

حضرت ابو سلمہ، حضرت ابوہریرہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ کے پاس قریش کا ایک جوان گزرا۔ درآنحالیکہ وہ اپنے لٹکائے ہوئے کپڑے کو کھینچ رہا تھا تو حضرت ابوہریرہ نے فرمایا: اے بھتیجے! میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا ہے کہ ”جو شخص بوجہ تکبر کے اپنے کپڑے کو کھینچے گا تو حق تعالیٰ شانہ قیامت کے دن اس کی طرف نظر بھی نہیں کریں گے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26422]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5788، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2087، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3388 / 701، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6216، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9640، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3571، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8345، 9126، 9278، 9428، 9685، 9990، 10161، 10348، 10690، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2609، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6324، والبزار فى «مسنده» برقم: 7950، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19981، ترقيم محمد عوامة: 25307»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25337 ترقیم الشثری: -- 26453
حدثنا حسين بن علي عن ابن ابي رواد ، عن سالم ، عن ابيه عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: الإسبال في الإزار والقميص والعمامة، من جر [منها شيئا] خيلاء لم ينظر الله إليه يوم القيامة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (راود).
(٢) ساقطة في: [جـ].
(٣) في [ز]: (شيئًا منها).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٨٥)، وأصله عند البخاري (٥٧٨٣)، ولما رواه ابن ماجه (٣٥٧٦) قال: قال أبو بكر: ما أغربه.

حضرت سالم، اپنے والد کے واسطہ سے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسبال (کپڑے کو لٹکانا) ازار، قمیص اور عمامہ میں ہوتا ہے۔ جو شخص ان میں سے کسی چیز کو تکبر کی وجہ سے کھینچے گا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26453]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: عبد العزيز فيه مقال . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3665، 5783، 5784، 5791، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2085، 2086، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3387 / 700، 3389 / 702، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5443، 5444، 5681، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5342 / 2، 5343 / 3، 5351 / 1، 5349 / 3، 5350 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9637، 9636، 9641، 9638، 9642، 9643، 9646، 9647، 9644، 9645، 9648، 9649، 9652، 9651، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4085، 4094، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1730، 1731، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3569، 3576، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3302، 3365، 3367، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4575، 4656، 4978، 5109، 5133، 5145، 5150، 5152، 5268، 5284، 5344، 5425، 5449، 5450، 5477، 5540، 5561، 5635، 5880، 5907، 5920، 6231، 6259، 6261، 6312، 6313، 6372، 6451، 6553، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2060، والحميدي فى «مسنده» برقم: 650، 651، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5572، 5606، 5644، 5722، 5794، 5825، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 822، والبزار فى «مسنده» برقم: 5375، 5551، 5549، 5550، 6054، 6091، 6090، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19980، 19984، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26419، 26421، 26425، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13174، 13178، 13209، 13295، 13331، 13501، 13788، 13789، 13790، 13793، 13791، 13792، 13810، 13811، والطبراني فى «الصغير» برقم: 586، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 979، 1477، 1700، 2791، 2959، 4340، 6633، ترقيم محمد عوامة: 25337»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8099
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَيْضًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يَجُرُّ إِزَارَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ خُسِفَ بِهِ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِي الْأَرْضِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک دفعہ ایک آدمی تکبر کی وجہ سے اپنا تہبند زمین پر گھسیٹتا جا رہاتھا تو اسے زمین میں دھنسا دیا گیا اور وہ قیامت تک زمین دھنستا چلا جائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8099]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5790، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5340 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5340»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5790
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں