🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

174. مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6999
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَامِرٍ أَخِي أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا، ثُمَّ يَصُومُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح اس حال میں کرتے کہ آپ کو غسلِ جنابت کی ضرورت ہوتی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھتے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 6999]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 1545] ، و»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1825، 1829، 1830، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1866، 1109، 1110، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 779، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2388، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1703، 1704، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23542، 23554، 23584، 23864، 23908، 24160، 24184، 24700، 24981، 25145، 25283، 25325، 25391، 25551، 25622، 25660، 25766، 25840، 25859، 25942، 26054، 26069، 26084، 26108، 26121، 26124، 26205، وأخرجه موطأ مالك برقم: 641، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1725، وأخرجه فتح الباري برقم: 1825، 1829، 5750، وأخرجه مسند البزار برقم: 1552، 2166، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7397، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2011، 2014، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 170، 171، 1924، 3468، 3586، 5277، 7649، 7862، 8370، 8450، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 340، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3489، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8634، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2328/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6963»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7000
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَهَا أَنْ تُوَافِيَ صَلَاةَ الصُّبْحِ يَوْمَ النَّحْرِ بِمَكَّةَ.
سیدہ زینب بنتِ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم ارشاد فرمایا کہ ”وہ یومِ نحر (دس ذوالحجہ) کی نمازِ فجر کے وقت تک مکہ مکرمہ پہنچ جائیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 7000]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 25953، وأخرجه فتح الباري برقم: 1546، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 9348، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3989، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3517، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 10167، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2649، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6964»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7001
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلْ لَكَ فِي أُخْتِي؟ قَالَ: فَأَصْنَعُ بِهَا مَاذَا؟ قَالَتْ: تَزَوَّجُهَا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَتُحِبِّينَ ذَلِكَ؟ قَالَتْ: فَقُلْتُ: نَعَمْ، لَسْتُ لَكَ بِمُخْلِيَةٍ، وَأَحَقُّ مَنْ شَارَكَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي، فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَحِلُّ لِي، قَالَتْ: فَوَاللهِ لَقَدْ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَخْطُبُ دُرَّةَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَوْ أَنَّهَا كَانَتْ تَحِلُّ لَمَا تَزَوَّجْتُهَا، وَقَدْ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَاهَا ثُوَيْبَةُ مَوْلَاةُ بَنِي هَاشِمٍ، فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَلَا أَخَوَاتِكُنَّ.
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا آپ کو میری بہن (کے نکاح) میں رغبت ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تو میں اس کا کیا کروں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”آپ اس سے نکاح فرما لیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”کیا تم یہ پسند کرتی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، میں آپ کے پاس اکیلی رہنے والی (بیوی) نہیں ہوں اور جس خیر و بھلائی میں میں شریک ہوں اس میں اپنی بہن کو شامل کرنے کی سب سے زیادہ حقدار میں ہی ہوں۔“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”وہ میرے لیے حلال نہیں ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! مجھے تو یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ سیدہ درہ بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ میرے لیے (بطورِ ربیبہ) حلال بھی ہوتی تب بھی میں اس سے نکاح نہ کرتا کیونکہ مجھے اور اس کے والد (سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ) کو بنو ہاشم کی لونڈی ثویبہ نے دودھ پلایا ہے، لہٰذا تم اپنی بیٹیوں اور اپنی بہنوں کے رشتے مجھ پر پیش نہ کیا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 7001]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4813، 4817، 4818، 4831، 5057، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1449، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3284، 3285، 3286، 3287، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2056، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1939، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25954، وأخرجه فتح الباري برقم: 6196، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6965»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7002
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أُرِيتُ مَا تَعْمَلُ أُمَّتِي بَعْدِي فَاخْتَرْتُ لَهُمُ الشَّفَاعَةَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے وہ تمام اعمال دکھائے گئے جو میری امت میرے بعد کرے گی، چنانچہ میں نے ان کے حق میں روزِ قیامت تک کے لیے شفاعت کو منتخب فرما لیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 7002]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 6949] »
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18501، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6437/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6966»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7003
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، دَخَلَ عَلَيْهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ: يَا أُمَّهْ، قَدْ خِفْتُ أَنْ يُهْلِكَنِي كَثْرَةُ مَالِي، أَنَا أَكْثَرُ قُرَيْشٍ مَالًا، قَالَتْ: يَا بُنَيَّ أَنْفِقْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ مِنْ أَصْحَابِي مَنْ لَمْ يَرَنِي بَعْدَ أَنْ أُفَارِقَهُ، فَخَرَجَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَلَقِيَ عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ ، فَجَاءَ عُمَرُ فَدَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: بِاللهِ مِنْهُمْ أَنَا؟ قَالَتْ: لَا، وَلَنْ أُبَرِّئَ أَحَدًا بَعْدَكَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے میری ماں! مجھے اندیشہ ہے کہ مال کی کثرت مجھے ہلاک نہ کر دے، میں قریش میں سب سے زیادہ مالدار شخص ہوں“، انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! اللہ کی راہ میں خوب خرچ کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ «إِنَّ مِنْ أَصْحَابِي مَنْ لَمْ يَرَنِي بَعْدَ أَنْ أُفَارِقَهُ» ”بیشک میرے صحابہ میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو میری جدائی (وفات) کے بعد مجھے (دوبارہ) نہیں دیکھ سکیں گے““۔ پھر سیدنا عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ وہاں سے نکلے تو ان کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے انہیں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی بتائی ہوئی بات کی خبر دی، یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں، اور میں آپ کے بعد اب کسی کی براءت (پاکیزگی) بیان نہیں کروں گی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 7003]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 25950، 26154، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14448، 14449، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2127، 3379/1، 7542/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6967»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7004
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَتْهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ، قَالَ: إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ، فَقُلْتُ: فَضَحْتِ النِّسَاءَ، وَهَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَرِبَتْ يَمِينُكِ، فَفِيمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا إِذًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض کی کہ اس عورت کے بارے میں کیا حکم ہے جو خواب میں وہی کچھ دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب وہ پانی (منی کی رطوبت) دیکھ لے تو اسے غسل کرنا چاہیے“، اس پر میں نے (تعجب سے) کہا: آپ نے تو عورتوں کو رسوا کر دیا، کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «تَرِبَتْ يَمِينُكِ» ”تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں، (اگر ایسا نہیں ہے) تو پھر اس کا بچہ اس کی مشابہت کیسے اختیار کرتا ہے!“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 7004]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 6895] »
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 236، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 765، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1164، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9337، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6968»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7005
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوْنٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: تَوَضَّؤُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، قَالَ: فَأَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَسَأَلَهَا، فَقَالَتْ: نَهَسَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدِي كَتِفًا، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً.
عبداللہ بن شداد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”آگ کی چھوئی ہوئی (پکی ہوئی) چیز کھانے سے وضو کیا کرو“، (راوی کہتے ہیں کہ) پھر مروان نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی طرف قاصد بھیج کر ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاں (بکری کے) شانے کا گوشت تناول فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لے گئے اور پانی کو ہاتھ تک نہ لگایا (یعنی کھانا کھانے کے بعد دوبارہ وضو نہیں فرمایا)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 7005]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 352، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 79، 1829، وأخرجه سنن النسائي برقم: 171، 172، 173، 174، 175، 182، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 194، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 485، 491، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7550، 7618، 9235، 9721، 10164، 10467، 26072، وأخرجه فتح الباري برقم: 205، 5070، 5105، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 667، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 667، 638، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 168، 726، 2230، 2761، 7728، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 358، 360، وأخرجه شرح السنة برقم: 169، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 44، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 630/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6969»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7006
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، أَنَّ عَبْدَ الْحَمِيدِ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، وَالْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَخْبَرَاهُ، أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، يُخْبِرُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا لَمَّا قَدِمَتِ الْمَدِينَةَ أَخْبَرَتْهُمْ أَنَّهَا ابْنَةُ أَبِي أُمَيَّةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ فَكَذَّبُوهَا، وَيَقُولُونَ: مَا أَكْذَبَ الْغَرَائِبَ! حَتَّى أَنْشَأَ نَاسٌ مِنْهُمُ الْحَجَّ، فَقَالُوا: تَكْتُبِينَ إِلَى أَهْلِكِ؟ فَكَتَبَتْ مَعَهُمْ، فَرَجَعُوا إِلَى الْمَدِينَةِ يُصَدِّقُونَهَا، فَازْدَادَتْ عَلَيْهِمْ كَرَامَةً، قَالَتْ: فَلَمَّا وَضَعْتُ زَيْنَبَ جَاءَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُنِي، فَقُلْتُ: مِثْلِي تُنْكَحُ؟ أَمَّا أَنَا فَلَا وَلَدَ فِيَّ، وَأَنَا غَيْرَى ذَاتُ عِيَالٍ، قَالَ: أَنَا أَكْبَرُ مِنْكِ، وَأَمَّا الْغَيْرَةُ فَيُذْهِبُهَا اللهُ، وَأَمَّا الْعِيَالُ، فَإِلَى اللهِ وَإِلَى رَسُولِهِ، فَتَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ يَأْتِيهَا فَيَقُولُ: أَيْ زُنَابُ، حَتَّى جَاءَ عَمَّارٌ فَاخْتَلَجَهَا، فَقَالَ: هَذِهِ تَمْنَعُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَتْ تُرْضِعُهَا، فَجَاءَ إِلَيْهَا فَقَالَ: أَيْنَ زُنَابُ؟ فَقَالَتْ قَرِيبَةُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ وَوَافَقَهَا عِنْدَهَا: أَخَذَهَا ابْنُ يَاسِرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنِّي آتِيكُمُ اللَّيْلَةَ، قَالَتْ: فَوَضَعْتُ ثِيَابِي فَأَخْرَجْتُ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ كَانَتْ فِي جَرَّتِي وَأَخْرَجْتُ شَحْمًا فَعَصَدْتُ لَهُ، قَالَتْ: فَبَاتَ ثُمَّ أَصْبَحَ، فَقَالَ حِينَ أَصْبَحَ: إِنَّ لَكِ عَلَى أَهْلِكِ كَرَامَةً، إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ، وَإِنْ أُسَبِّعْ لَكِ أُسَبِّعْ لِنِسَائِي.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب وہ ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لائیں تو انہوں نے لوگوں کو خبر دی کہ وہ (مکہ کے معروف سردار) ابوامیہ بن مغیرہ کی صاحبزادی ہیں، مگر لوگوں نے ان کی بات کو تسلیم نہ کیا اور وہ کہنے لگے: ”پردیسی کتنا جھوٹ بولتے ہیں!“؛ یہاں تک کہ جب کچھ لوگ حج کے ارادہ سے مکہ جانے لگے تو انہوں نے ان سے دریافت کیا: ”کیا آپ اپنے گھر والوں کے نام کوئی خط لکھنا چاہتی ہیں؟“ چنانچہ انہوں نے ان کے ہاتھ اپنے اہل خانہ کو خط لکھ کر بھیجا، پھر جب وہ لوگ حج سے واپس مدینہ آئے تو انہوں نے ان (سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا) کے حسب و نسب کی تصدیق کی، جس سے لوگوں کی نظر میں ان کی قدر و منزلت اور عزت مزید بڑھ گئی۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ جب میں نے زینب (اپنی صاحبزادی) کو جنم دیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس نکاح کا پیغام لے کر تشریف لائے، میں نے عرض کی: ”کیا مجھ جیسی عورت سے نکاح کیا جائے گا؟ حالانکہ اب میری وہ عمر نہیں رہی (یا مجھ جیسی صاحبِ اولاد سے)، میں بہت زیادہ غیرت مند ہوں اور عیال دار بھی ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تم سے عمر میں بڑا ہوں، جہاں تک غیرت کا تعلق ہے تو اسے اللہ تعالیٰ دور فرما دے گا، اور رہے عیال تو ان کی ذمہ داری اللہ اور اس کے رسول کے سپرد ہے“، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرما لیا۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لاتے اور (بچی سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے) فرماتے: ”اے زناب کہاں ہے؟“ ایک مرتبہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے بچی کو (ان کی گود سے) لے لیا اور فرمایا: ”یہ بچی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے (اپنی زوجہ کے پاس آنے میں) رکاوٹ بنتی ہے“، اس وقت وہ اسے دودھ پلا رہی تھیں۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو دریافت فرمایا: ”زناب کہاں ہے؟“ تو وہاں موجود سیدہ قریبہ بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی کہ اسے ابنِ یاسر (سیدنا عمار رضی اللہ عنہ) لے گئے ہیں، تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں آج رات تمہارے پاس آؤں گا“۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے کپڑے وغیرہ درست کیے اور اپنی مٹکی سے جَو کے کچھ دانے اور چربی نکال کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا؛ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ رات میرے پاس گزاری اور صبح کے وقت ارشاد فرمایا: ”تیرے لیے تیرے شوہر کے ہاں بڑی عزت و تکریم ہے، اب اگر تم چاہو تو میں تمہارے پاس سات دن قیام کروں، لیکن اگر میں تمہارے لیے سات دن مخصوص کروں گا تو پھر مجھے اپنی دیگر تمام ازواجِ مطہرات کے پاس بھی سات سات دن ہی قیام کرنا ہوگا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 7006]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 918، 1460، 2653، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3254، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2122، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1917، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26079، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2210، وأخرجه فتح الباري برقم: 1180، 4982، وأخرجه مسند البزار برقم: 3669، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2788، 6701، 6823، 6832، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 604، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4065، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1105، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7499، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 14534، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3268، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6970»

الحكم على الحديث: رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7007
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِهِ وَهُوَ يَسْتَرْجِعُ قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُكَ قَالَ: «طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُخْسَفُ بِهِمْ يُبْعَثُونَ إِلَى رَجُلٍ فَيَأْتِي مَكَّةَ فَيَمْنَعُهُ اللَّهُ مِنْهُمْ وَيُخْسَفُ بِهِمْ مَصْرَعُهُمْ وَاحِدٌ وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى» قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يَكُونُ مَصْرَعُهُمْ وَاحِدٌ وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى؟ قَالَ: «إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ يَكْرَهُ فَيَجِيءُ مُكْرَهًا»
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نیند سے بیدار ہوئے تو آپ «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے“ پڑھ رہے تھے، سیدہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا معاملہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی ایک جماعت زمین میں دھنسا دی جائے گی، انہیں ایک ایسے شخص کے خلاف (لڑنے کے لیے) بھیجا جائے گا جو مکہ آئے گا، اللہ تعالیٰ اسے ان کے شر سے محفوظ رکھے گا اور ان سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، ان سب کی جائے ہلاکت ایک ہی ہوگی مگر ان کے مصادر (نیتیں اور احوال) جداگانہ ہوں گے“، سیدہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان کی جائے ہلاکت ایک اور مصادر مختلف کیسے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً ان میں وہ شخص بھی ہوگا جو اس (خروج) کو ناپسند کرتا ہوگا لیکن اسے زبردستی لایا گیا ہوگا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 7007]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق: مضى الكلام عليه [برقم 6937] »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2882، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4286، 4289، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26150، وأخرجه فتح الباري برقم: 6691، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20769، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8370، 8377، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1175، 9455، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7564، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6971»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7008
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قُلْتُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلْ لِي مِنْ أَجْرٍ فِي بَنِي أَبِي سَلَمَةَ؟ فَإِنِّي أُنْفِقُ عَلَيْهِمْ، وَإِنَّمَا هُمْ بَنِيَّ وَلَسْتُ بِتَارِكَتِهِمْ هَكَذَا وَهَكَذَا، تَقُولُ: كَانَ لِي أَجْرٌ أَوْ لَمْ يَكُنْ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نَعَمْ، لَكِ فِيهِمْ أَجْرٌ مَا أَنْفَقْتِ عَلَيْهِمْ.
سیدہ زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ابوسلمہ کی اولاد کی کفالت کرنے میں میرے لیے کوئی اجر ہے؟ میں ان پر خرچ تو کرتی ہی ہوں اور وہ میرے اپنے ہی بچے ہیں، میں انہیں اس طرح (بے یار و مددگار) نہیں چھوڑ سکتی“۔ ان کا مدعا یہ تھا کہ خواہ مجھے اجر ملے یا نہ ملے، میں بہرحال ان کی پرورش کروں گی۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”ہاں، تم ان پر جو کچھ بھی خرچ کرو گی، اس میں تمہارے لیے اجر و ثواب ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 7008]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5054، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1001، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25970، 26102، 26131، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19628، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6972»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں