صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1528. إن إبليس يضع عرشه على الماء ثم يبعث سراياه فأدناهم ....
بے شک ابلیس اپنا تخت پانی پر بچھاتا ہے پھر ....
حدیث نمبر: 1526
"إن إبليس يضع عرشه على الماء ثم يبعث سراياه فأدناهم منه منزلة أعظمهم فتنة يجيء أحدهم فيقول: فعلت كذا وكذا فيقول: ما صنعت شيئا، ويجيء أحدهم فيقول: ما تركته حتى فرقت بينه
وبين أهله فيدنيه منه ويقول: نعم أنت!"
وبين أهله فيدنيه منه ويقول: نعم أنت!"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک ابلیس اپنا تخت پانی پر بچھاتا ہے پھر اپنے لشکر بھیجتا ہے، ان میں سے اس کے سب سے زیادہ قریب وہ ہوتا ہے جو سب سے بڑا فتنہ پرور ہو۔ ان میں سے ایک آتا ہے اور کہتا ہے: میں نے یہ اور یہ کام کیا، تو ابلیس کہتا ہے: تو نے کچھ نہیں کیا۔ پھر ان میں سے ایک اور آتا ہے اور کہتا ہے: میں نے اسے اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک کہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی نہ ڈال دی۔ تب ابلیس اسے اپنے قریب کر لیتا ہے اور کہتا ہے: ہاں، تو نے (بہت اچھا کام کیا) ہے!۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1526]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن جابر. مختصر مسلم 1991.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1529. إن ابن آدم إن أصابه حر قال: حس وإن أصابه ....
ابن آدم کو جب گرمی لگتی ہے تو کہتا ہے: ....
حدیث نمبر: 1527
«إن ابن آدم إن أصابه حر قال: حس وإن أصابه برد قال: حس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم کو جب گرمی لگتی ہے تو کہتا ہے: اف! اور جب سردی لگتی ہے تو کہتا ہے: اف!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1527]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب] عن خولة. الصحيحة 1578.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1530. إن ابني هذا سيد ولعل الله أن يصلح به بين ....
بلاشبہ میرا یہ بیٹا (حسن) سید (سردار) ہے، اور امید ....
حدیث نمبر: 1528
«إن ابني هذا سيد ولعل الله أن يصلح به بين فئتين عظيمتين من المسلمين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ میرا یہ بیٹا (حسن) سید (سردار) ہے، اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے مسلمانوں کے دو بڑے گروہوں کے درمیان صلح کرا دے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1528]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خ 3] عن أبي بكرة. الروض 923، الإرواء 1597.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1531. إن ابني هذين ريحانتاي من الدنيا
بلاشبہ میرے یہ دونوں بیٹے (حسن اور حسین) دنیا میں ....
حدیث نمبر: 1529
«إن ابني هذين ريحانتاي من الدنيا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ میرے یہ دونوں بیٹے (حسن اور حسین) دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1529]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [عد ابن عساكر] عن أبي بكرة. الصحيحة 564: حم، خ، ت، ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1532. إن أبواب الجنة تحت ظلال السيوف
بلاشبہ جنت کے دروازے تلواروں کے سایوں تلے ہیں۔
حدیث نمبر: 1530
«إن أبواب الجنة تحت ظلال السيوف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ جنت کے دروازے تلواروں کے سایوں تلے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1530]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت] عن أبي موسى. الإرواء 1184.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1533. إن أبواب الربا اثنان وسبعون حوبا أدناه كالذي يأتي أمه ....
بے شک سود کے گناہ کے بہتر (72) دروازے ہیں، ....
حدیث نمبر: 1531
«إن أبواب الربا اثنان وسبعون حوبا أدناه كالذي يأتي أمه في الإسلام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک سود کے گناہ کے بہتر (72) دروازے ہیں، ان میں سے سب سے ادنیٰ درجے کا گناہ ایسا ہے جیسے کوئی شخص اسلام میں اپنی ماں کے ساتھ زنا کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1531]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عبد الله بن سلام. الترغيب 3/50.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1534. إن أبواب السماء تفتح إلى زوال الشمس فلا ترتج حتى ....
بے شک سورج ڈھلتے ہی آسمان کے دروازے کھول دیے ....
حدیث نمبر: 1532
«إن أبواب السماء تفتح إلى زوال الشمس فلا ترتج حتى يصلى الظهر فأحب أن يصعد لي فيها خير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک سورج ڈھلتے ہی آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ظہر کی نماز پڑھے جانے تک انہیں بند نہیں کیا جاتا، لہٰذا میں یہ پسند کرتا ہوں کہ ان (کھلے دروازوں) میں میرا کوئی نیک عمل اوپر جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1532]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن أبي أيوب. صحيح الترغيب 584: ت.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1535. إن أتقاكم وأعلمكم بالله أنا
بے شک تم میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے ....
حدیث نمبر: 1533
«إن أتقاكم وأعلمكم بالله أنا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک تم میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور تم سب سے بڑھ کر اللہ کو جاننے والا میں ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1533]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1536. إن أحب أسمائكم عند الله: عبد الله وعبد الرحمن
بلاشبہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک تمہارے ناموں میں سے سب ....
حدیث نمبر: 1534
«إن أحب أسمائكم عند الله: عبد الله وعبد الرحمن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک تمہارے ناموں میں سے سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1534]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن ابن عمر. الضعيفة 412 وزاد: د، ت، هـ، وغيرهم1، الإرواء 1176.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1537. إن أحبكم إلي وأقربكم مني في الآخرة مجالس أحاسنكم أخلاقا ....
بلاشبہ آخرت میں تم میں سے مجھے سب سے زیادہ ....
حدیث نمبر: 1535
«إن أحبكم إلي وأقربكم مني في الآخرة مجالس أحاسنكم أخلاقا وإن أبغضكم إلي وأبعدكم مني في الآخرة أسوؤكم أخلاقا الثرثارون المتفيهقون المتشدقون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ آخرت میں تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور میری مجلس کے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں گے، اور آخرت میں تم میں سے مجھے سب سے زیادہ ناپسند اور مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق سب سے برے ہوں گے، جو بہت زیادہ بولنے والے، تکبر کے ساتھ منہ پھاڑ کر بولنے والے اور باتونی ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1535]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم حب طب هب] عن أبي ثعلبة الخشني. المشكاة 4797، الصحيحة 791: ت، خط –جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح