الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الأقوال كتاب الأقوال 347. بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ: إِنِّي كَسْلانُ آدمی کا خود کو سست کہنے کا بیان
حضرت عبداللہ بن ابی موسیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے فرمایا: تم رات کا قیام نہ چھوڑنا کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے نہیں چھوڑتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو جاتے یا طبیعت میں سستی ہوتی تو بیٹھ کر پڑھ لیتے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب التطوع، باب قيام الليل: 1307»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|