الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الأقوال كتاب الأقوال 350. بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي کسی آدمی کا یہ کہنا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بعد کسی پر ماں باپ کو فدا کرتے نہیں دیکھا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”مارو تیر، میرے ماں باپ تجھ پر فدا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الجهاد و السير: 2905 و مسلم: 2411 و أبوداؤد: 2965 و الترمذي: 1719 و النسائي: 4140 و ابن ماجه: 129»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی طرف تشریف لے گئے جبکہ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ وہاں تلاوت کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کون ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”آپ پر قربان جاؤں، میں بریدہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو آل داؤد کی خوش آوازی سے ایک حصہ دیا گیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب صلاة المسافرين: 793 - انظر صحيح أبى داؤد: 1341»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|