الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الأقوال كتاب الأقوال 352. بَابُ لَا يَقُلْ: خَبُثَتْ نَفْسِي یہ نہ کہو: میرا نفس خبیث ہو گیا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یوں نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا، بلکہ یوں کہے: میرا نفس بگڑ گیا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6179 و مسلم: 2250 و أبوداؤد: 4979»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا مت کہے کہ میرا نفس خبیث ہوگیا، بلکہ یوں کہے: میرا نفس اور مزاج بگڑ گیا ہے۔“ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: عقیل نے اسے مسند بیان کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6180 و مسلم: 2251 و أبوداؤد: 4978»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|