الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الأقوال كتاب الأقوال 342. بَابُ: وَيَأْتِيكَ بِالأخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے تیار نہیں کیا ہوگا
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدة عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا آپ نے کبھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شعر کہتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: بسا اوقات جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوتے تو یہ شعر پڑھتے: ”تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے تیار نہیں کیا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الترمذي، كتاب الأدب: 2848 - انظر الصحيحة: 2057»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ وَيَأْتِيكَ ...... ”اور تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے کچھ نہیں دیا ہوگا۔“ کسی نبی کا کلمہ ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة فى الأدب: 362، نحوه»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|