الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
متفرق حدیث نمبر: 46
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی بات کی، اس کے ساتھ اپنے ہم نشینوں کو ہنسایا، اس کی وجہ سے وہ (جہنم میں)ثریا سے بھی زیادہ دور جا گرتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 9220۔ شیخ شعیب نے اسے ’’صحیح لغیرہ‘‘ قرار دیا ہے۔»
حكم: صحیح لغیرہ
|