🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

بیوی کے ساتھ شفقت کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1835 ترقیم فقہی: -- 1505
-" خياركم خياركم لأهله".
سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی بیوی کے لیے بہترین ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1505]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1835

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1174 ترقیم فقہی: -- 1506
-" خيركم خيركم لأهله، وإذا مات صاحبكم فدعوه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے بہترین ہو۔ جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کا (برا تذکرہ) ترک کر دیا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1506]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1174

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 285 ترقیم فقہی: -- 1507
-" خيركم خيركم لأهله وأنا خيركم لأهلي وإذا مات صاحبكم فدعوه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے بہترین ہے اور میں اپنے اہل کے حق میں سب سے بہتر ہوں۔ جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کا (برا تذکرہ) نہ کیا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1507]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 285

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2678 ترقیم فقہی: -- 1508
-" ألا عسى أحدكم أن يضرب امرأته ضرب الأمة! ألا خيركم خيركم لأهله".
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگاہ ہو جاؤ، ممکن ہے کہ تم میں سے کوئی اپنی بیوی کی لونڈی کی طرح پٹائی کر دے۔ خبردار، تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے لیے بہتر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1508]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2678

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں