الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الطهارة طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل شرمگاہیں ملنے پر غسل واجب ہو جاتا ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ اس (اہلیہ) کی چار شاخوں کے درمیان بیٹھے، پھر کوشش (جماع) کرے، تو اس پر غسل لازم ہو جاتا ہے۔“ مطر (راوی) نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: خواہ انزال نہ ہو۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الغسل.. باب اذا التقي الختانان، رقم: 291. مسلم، كتاب الحيض، باب نسخ الماء من الماء، رقم: 348. مسند احمد: 393/2. سنن دارمي، رقم: 861»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ اس (اہلیہ) کی چار شاخوں کے درمیان بیٹھے اور پھر کوشش (جماع) کرے تو اس پر غسل لازم ہے۔“
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»
|