الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الطهارة
طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل
کھانا کھانے کے لیے وضو ضروری نہیں
حدیث نمبر: 120
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا سفیان، عن عمرو، عن سعید بن الحویرث انه سمع ابن عباس یقول: کنا عند رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم فخرج من الغائط واتی بطعام، فقیل له: الا توضأ؟ فقال: لم؟ اصلی فاتوضأ.اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ اَنَّهٗ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُوْلُ: کُنَّا عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ وُاُتِیَ بِطَعَامٍ، فَقِیْلَ لَهٗ: اَلَا تَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: لِمَ؟ اُصَلِّیْ فَاَتَوَضَّأُٔ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، پس آپ بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور عرض کیا گیا: کیا آپ وضو نہیں فرمائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیوں؟ نماز پڑھوں گا تو وضو کرلوں گا۔

تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحيض، باب جواب كل المحداث الطعام الخ، رقم: 374. سنن ابوداود، رقم: 376. سنن ترمذي، رقم: 1847. سنن نسائي، رقم: 132. سنن ابن ماجه، رقم: 3261. مسند احمد: 282/2. سنن كبري بيهقي: 42/1»
حدیث نمبر: 121
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا النصر، نا حماد بن سلمة، عن عمرو، بهذا الاسناد مثله.اَخبَرَنَا النَّصْرُ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلِمَةَ، عَنْ عَمْرٍو، بِهَذَا الْاِسْنَادِ مِثْلُهٗ.
عمرو نے اس اسناد سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.