الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الاطعمة کھانے سے متعلق احکام و مسائل دائیں ہاتھ سے کھانے پینے کی تاکید
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے، کیونکہ شیطان اپنے بائیں سے کھاتا اور بائیں سے پیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الاشرية، باب اداب الطعام والشراب واحكامها، رقم: 2020. سنن ابوداود، رقم: 3776. سنن ترمذي، رقم: 1800. مسند احمد: 325/2.»
ابوبکر بن عبداللہ بن عمر، ابن عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله.»
|