الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن معوذ تین اور سورۂ اخلاص کی فضیلت اور ان سے دم کرنے کا بیان
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بستر پر آرام کرتے تو آپ ہر رات اپنے دونوں ہاتھ اکٹھے کرتے، پھر سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارتے، پھر جہاں تک ممکن ہوتا انہیں اپنے جسم پر پھیرتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سر، چہرے اور اپنے جسم کے اگلے حصے پر ہاتھ پھیرتے اور آپ تین مرتبہ ایسا کرتے۔ متفق علیہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معراج سے متعلق ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث، ہم ان شاء اللہ تعالیٰ باب المعراج میں ذکر کریں گے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (5017) و مسلم (لم أجده) حديث ابن مسعود يأتي (5865)» |