كتاب البيوع كتاب البيوع |
مشكوة المصابيح
كتاب البيوع كتاب البيوع نیکی اور گناہ کا خلاصہ
وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وابصہ! تم نیکی اور گناہ کی تعریف پوچھنے آئے ہو؟“ میں نے عرض کیا، جی ہاں، راوی بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلیاں اکٹھی کیں اور میرے سینے پر ہاتھ مارتے ہوئے فرمایا: ”اپنے نفس سے پوچھو، اپنے دل سے پوچھو۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار فرمایا۔ اور پھر فرمایا: ”نیکی وہ ہے جس پر نفس اور دل مطمئن ہو جائے، جبکہ گناہ یہ ہے کہ وہ تیرے نفس میں کھٹکے اور دل میں تردد پیدا کرے اگرچہ لوگ تجھے فتوی دیں۔ “ سندہ ضعیف، رواہ احمد و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه أحمد (228/4 ح 18164، 18169) والدارمي (245/2. 246 ح 2536) ٭ فيه أيوب بن عبد الله بن مکرز: مستور، والزبير أبو عبد السلام لم يسمع ھذا الحديث من أيوب بن عبد الله بن مکرز، و في سماع أيوب من وابصة نظر، و أبو عبد السلام مجھول الحال، وثقه ابن حبان وحده، فالسند ضعيف مظلم بطوله، و حديث مسلم (2553) يغني عنه.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.