مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. من كره الجر الأخضر ونهى عنه
جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24277 ترقیم الشثری: -- 25363
٢٥٣٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن ابي حمزة جار لهم قال: سمعت هلالا -رجلا من بني مازن- يحدث عن سويد بن مقرن قال: اتيت رسول الله ﷺ بنبيذ في جرة، فسالته فنهاني عنه، فاخذت الجرة فكسرتها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول، لجهالة أبي حمزة وهلال المازني، أخرجه أحمد (١٥٧٠٤)، والطيالسي (١٢٦٤)، والبيهقي ٨/ ٣٠٢، وابن أبي عاصم في الآحاد والمثاني (١٠٨٤)، والبخاري في التاريخ ٤/ ٢٠٨ تعليقًا، وابن قانع في معجم الصحابة ١/ ٢٩٣.
حضرت سوید بن مقرن سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک گھڑے میں نبیذ لے کر حاضر ہوا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (نبیذ کے متعلق) سوال کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے نبیذ سے منع فرمایا۔ پس میں نے وہ گھڑا پکڑا اور اس کو توڑ ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25363، ترقيم محمد عوامة 24277)
ترقیم عوامۃ: 24278 ترقیم الشثری: -- 25364
٢٥٣٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد (بن) (١) هارون عن التيمي عن ابي نضرة عن ابي سعيد قال: نهى رسول الله ﷺ عن نبيذ الجر الاخضر، قلت: (فالابيض؟) (٢) قال: لا ادري (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ز]: (والأبيض).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٦)، وأحمد (١١٠٦٥).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سبز رنگ کے گھڑے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ (ابو سعید کے شاگرد کہتے ہیں) میں نے پوچھا۔ سفید (کا حکم کیا ہے)؟ تو انہوں نے فرمایا۔ مجھے معلوم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25364، ترقيم محمد عوامة 24278)
ترقیم عوامۃ: 24279 ترقیم الشثری: -- 25365
٢٥٣٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن التيمي عن (امينة) (١) عن عائشة قالت: نهى رسول الله ﷺ عن نبيذ الجز (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أميمة).
(٢) مجهول؛ أمينة مجهولة، أخرجه أحمد (٢٤٦٧٦)، وابن ماجه (٣٤٥٧)، وعبد الرزاق (١٦٩٦٤)، وأبو يعلى (١٢١١).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھڑے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25365، ترقيم محمد عوامة 24279)
ترقیم عوامۃ: 24280 ترقیم الشثری: -- 25366
٢٥٣٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن ابن ابي اوفى قال: نهى رسول الله ﷺ عن (جر) (١) الاخضر، قلت: فالابيض؟ (قال) (٢) : لا ادري (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الجر).
(٢) في [أ، ح]: (قلت).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩١٠٣)، والنسائي ٨/ ٣٠٤، وابن حبان (٥٤٠٢)، وبنحوه أخرجه البخاري (٥٥٩٦).
حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سبز رنگ کے گھڑے سے منع فرمایا۔ (ابن ابی اوفی کے شاگرد کہتے ہیں) میں نے پوچھا۔ سفید گھڑا (بھی منع ہے)؟ ابن ابی اوفیٰ نے کہا: مجھے معلوم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25366، ترقيم محمد عوامة 24280)
ترقیم عوامۃ: 24281 ترقیم الشثری: -- 25367
٢٥٣٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن سعيد بن يزيد عن عبد العزيز بن (١) اسيد قال: قال رجل لابن الزبير: افتنا في نبيذ الجر، قال: سمعت رسول الله ﷺ نهى عن نبيذ الجر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ز، هـ]: زيادة (أبي).
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد العزيز، أخرجه أحمد (١٦٥٩٨)، والنسائي ٨/ ٣٣، وأبو يعلى (٦٨٠٩)، والطبراني ١٣/ (٣١٥)، والدارمي ٢/ ١١٧، والطحاوي ٤/ ٢٢٣، والبزار (٢٢٢٧).
حضرت عبد العزیزبن اسید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابن زبیر سے کہا۔ آپ ہمیں گھڑے کی نبیذ کے بارے میں مسئلہ بتائیں تو حضرت ابن زبیر نے فرمایا: میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھڑے کی نبیذ سے منع فرماتے ہوئے سُنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25367، ترقيم محمد عوامة 24281)
ترقیم عوامۃ: 24282 ترقیم الشثری: -- 25368
٢٥٣٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابي حيان عن عباية بن (رفاعة) (١) ان جده رافع بن خديج راى جرة خضراء لاهله في الشمس، فاخذ جلمودا فرماها فكسرها فإذا فيها سمن فقال: ادركوا سمنكم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (رافعة).
(٢) صحيح.
حضرت عبایہ بن رفاعہ سے روایت ہے کہ ان کے دادا حضرت رافع بن خدیج نے ان کے گھر والوں کا ایک سبز گھڑا دھوپ میں پڑا ہوا دیکھا تو انہوں نے ایک سخت پتھر پکڑا اور گھڑے کی طرف پھینکا اور گھڑے کو توڑ ڈالا۔ اچانک اس میں سے گھی نکل آیا۔ حضرت نافع کہنے لگے۔ تم لوگ اپنا گھی سنبھال لو۔ راوی حدیث یحییٰ کہتے ہیں کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ گھڑے میں نبیذ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25368، ترقيم محمد عوامة 24282)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25369
٢٥٣٦٩ - وقال يحيى: ظن ان فيها نبيذا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (فأخذ جلودًا فرماها فإذا فيها سمن)، وهي جملة سبقت
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25369، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 24283 ترقیم الشثری: -- 25370
٢٥٣٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حصين (عن) (١) امراة من بني شيبان ان زوجها اتاهم فحدثهم ان امير المؤمنين عليا نهاهم عن نبيذ الجر، قال: فكسرنا جرة لنا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) مجهول؛ لإبهام المرأة وزوجها.
بنو شیبان کی ایک عورت سے روایت ہے کہ اس کا شوہر، بنو شیبان کے پاس آیا اور انہیں یہ بات بیان کی کہ امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو گھڑے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ راوی کا بیان ہے کہ پس ہم نے پھر اپنا گھڑا توڑ ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25370، ترقيم محمد عوامة 24283)
ترقیم عوامۃ: 24284 ترقیم الشثری: -- 25371
٢٥٣٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عيينة بن عبد الرحمن عن ابيه ان ابا (برزة) (١) قدم من سفر، فبدا بمنزل ابي بكرة، فراى في البيت جرة فقال: ما هذه؟ فقيل: فيها نبيذ لابي بكرة، فقال: وددت انكم حولتموها في سقاء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (بردة).
(٢) صحيح؛ أخرجه البيهقي ٨/ ٣٥٩.
حضرت عیینہ بن عبد الرحمن، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو بردہ ایک سفر سے واپس تشریف لائے تو انہوں نے حضرت ابو بکرہ کے گھر سے آغاز کیا۔ پس انہوں نے گھر میں گھڑا دیکھا تو انہوں نے پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ انہیں بتایا گیا کہ اس میں حضرت ابو بکرہ کے لئے نبیذ ہے۔ اس پر انہوں نے کہا۔ مجھے یہ بات محبوب ہے کہ تم اس کو کسی اور مشکیزہ میں ڈال لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25371، ترقيم محمد عوامة 24284)
ترقیم عوامۃ: 24285 ترقیم الشثری: -- 25372
٢٥٣٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن داود بن (فراهيج) (١) قال: سمعت ابا هريرة ينهى عن نبيذ الجر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (فراسيج)، وفي [ز]: (فراهيبج).
(٢) ضعيف؛ لضعف داود بن فراهيج.
حضرت داؤد بن فراہیج سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو نبیذ سے منع کرتے ہوئے سُنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25372، ترقيم محمد عوامة 24285)