مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 24355 ترقیم الشثری: -- 25445
٢٥٤٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حميد بن سليمان عن] (١) مجاهد عن عائشة قالت: كنت انبذ لرسول الله ﷺ وكنت آخذ القبضة من (الزبيب) (٢) فالقيها (٣) فيه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر ما بين المعكوفين في: [أ، ح، هـ].
(٢) (النيذ) في: [ز].
(٣) (في) زائدة في: [ز].
(٤) مجهول؛ لجهالة حميد بن سليمان، وأخرجه الطبراني في الأوسط (٧٨٢٨)، وانظر: ما سيأتي [٢٥٤٩٦].
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے نبیذ بنایا کرتی تھی اور میں ایک مٹھی کشمش کی پکڑ کر اس میں ڈال دیتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25445، ترقيم محمد عوامة 24355)
ترقیم عوامۃ: 24356 ترقیم الشثری: -- 25446
٢٥٤٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن مجالد قال: قال عامر: اشربوا نبيذ العرس (ولا تسكروا منه) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ز].
حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عامر کا قول ہے، ولیمہ کی نبیذ پیو لیکن اس سے نشہ میں نہ آؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25446]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25446، ترقيم محمد عوامة 24356)
ترقیم عوامۃ: 24357 ترقیم الشثری: -- 25447
٢٥٤٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عيسى (١) بن المسيب عن الشعبي عن ابن ابي ليلى قال: اشهد على البدريين انهم كانوا يشربون نبيذ العرس (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط، هـ]: زيادة (عن).
(٢) ضعيف؛ لضعف عيسى بن المسيب.
حضرت ابن ابی لیلیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اہل بدر صحابہ پر گواہی دے کر کہتا ہوں کہ وہ ولیمہ کی نبیذ پیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25447]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25447، ترقيم محمد عوامة 24357)
ترقیم عوامۃ: 24358 ترقیم الشثری: -- 25448
٢٥٤٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابو معاوية) (١) عن الاعمش عن إبراهيم التيمي عن ابيه عن ابي ذر قال: (يكفيني) (٢) كل يوم شربة من ماء، او شربة (من) (٣) نبيذ، او شربة من لبن، وفي الجمعة قفيز من قمح (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (أبو أسامة).
(٢) في [ح، ط، هـ]: (يكفي).
(٣) في [ح، ط، هـ]: (عن).
(٤) صحيح.
حضرت ابو ذر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے ہر روز ایک مرتبہ پانی پینا اور ایک مرتبہ نبیذ پینا اور ایک مرتبہ دودھ پینا کفایت کردیتا ہے اور جمعہ کو ایک قفیز گیہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25448]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25448، ترقيم محمد عوامة 24358)
ترقیم عوامۃ: 24359 ترقیم الشثری: -- 25449
٢٥٤٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الملك قال: سالت ابن عمر عن النبيذ الشديد فقال: جلس رسول الله ﷺ مجلسا بمكة، فجاءه رجل فجلس إلى جنبه، فوجد منه ريحا شديدة فقال:"ما هذا الذي شربت؟" فقال: نبيذ، فقال:"جئ منه"، قال: فدعا بماء فصبه عليه وشرب ثم قال:"إذا اغتلمت اسقيتكم (١) فاكسروها بالماء" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (عليكم).
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد الملك، أخرجه النسائي ٨/ ٣٢٣، والطحاوي ٤/ ٢١٩، والدارقطني ٤/ ٢٦٢، والبيهقي ٨/ ٣٠٥، وابن أبي حاتم في المجروحين ٢/ ١٣٢، والمزي ٢٨/ ٤٢٦، وابن الجوزي في التحقيق (١٩٩٨).
حضرت عبد الملک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سخت نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تشریف فرما تھے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں بیٹھ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ایک طرح کی سخت بُو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”یہ تم نے کیا پیا ہے؟“ اس آدمی نے جواب دیا۔ نبیذ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ میرے پاس لاؤ۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا اور اس میں ڈال دیا اور اس کو نوش فرما لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے مشکیزے تم پر حد کو تجاوز کر جائیں تو تم ان کو پانی سے توڑ ڈالو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25449، ترقيم محمد عوامة 24359)
ترقیم عوامۃ: 24360 ترقیم الشثری: -- 25450
٢٥٤٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن ابي إسحاق قال: صنعت طعاما فدعوت اصحاب عبد الله: عمرو بن شرحبيل (وعبد الله) (١) بن ذئب، وعمارة، ومرة الهمداني، وعمرو بن ميمون (فسقيتهم) (٢) النبيذ والطلاء فشربوا، (فقال) (٣) الاعمش: قلت له: كانوا يرون الخوابي؟ قال: نعم، كانوا ينظرون إليها وهم يستقون منها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد الرحمن).
(٢) في [ط]: (فسيقتهم).
(٣) في [جـ، ز]: (قال).
حضرت ابو اسحاق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک (مرتبہ) کھانا تیار کیا اور حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں… یعنی عمرو بن شرحبیل، عبد اللہ بن ذئب، عمارہ، مرہ ہمدانی اور عمر بن میمون… کو دعوت دی اور میں نے ان کو نبیذ اور طلاء پلایا اور انہوں نے پیا۔ حضرت اعمش کہتے ہیں۔ میں نے ان (ابو اسحق) سے کہا۔ وہ لوگ مرتبانوں کو دیکھ رہے تھے؟ حضرت ابو اسحق نے کہا۔ ہاں۔ وہ مرتبانوں کو دیکھ رہے تھے اور انہی سے ان کو پلایا جا رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25450، ترقيم محمد عوامة 24360)
ترقیم عوامۃ: 24361 ترقیم الشثری: -- 25451
٢٥٤٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن جعفر عن ابيه انه كان يشرب النبيذ (ينبذ له) (١) (غدوة) (٢) فيشربه عشية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (ينبذه).
(٢) في [ط]: (غدوًا).
حضرت جعفر، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ نبیذ پیتے تھے۔ (اس طرح کہ) ان کے لئے صبح کو نبیذ بنائی جاتی جس کو وہ شام کے وقت پی لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25451، ترقيم محمد عوامة 24361)
ترقیم عوامۃ: 24362 ترقیم الشثری: -- 25452
٢٥٤٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابي حيان عن يونس قال: كان الحسن يدعى إلى العرس فيشرب من نبيذهم.
حضرت یوسف سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن کو ولیموں میں بلایا جاتا تھا اور وہ ان کی نبیذ کو پیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25452، ترقيم محمد عوامة 24362)
ترقیم عوامۃ: 24363 ترقیم الشثری: -- 25453
٢٥٤٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي إسحاق قال: اعرست، فدعوت اصحاب علي واصحاب عبد الله، من اصحاب علي: عمارة بن عبد وهبيرة بن (يريم) (١) والحارث الاعور، ومن اصحاب عبد الله: علقمة بن قيس وعبد الرحمن بن يزيد (وعبد الله) (٢) بن ذئب، فنبذت لهم في الخوابي، فكانوا يشربون منها، فقلت: وهم يرونها؟ قال: نعم، ينظرون إليها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (مريم).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (عبد الرحمن).
حضرت ابو اسحق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ولیمہ کیا تو میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں کو بلایا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں سے عمارہ بن عبد، ہبیرہ بن یریم، اور حارث بن اعور کو بلایا اور حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں میں سے علقمہ بن ق سے، عبد الرحمن بن یزید، اور عبد اللہ بن ذئب کو بلایا، پس میں نے ان کے لئے مٹکوں میں نبیذ تیار کی پس وہ ان مٹکوں میں سے پیتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے کہا۔ وہ مٹکوں کو دیکھ رہے تھے؟۔ ابو اسحق نے کہا۔ ہاں۔ وہ مٹکوں کو دیکھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25453، ترقيم محمد عوامة 24363)
ترقیم عوامۃ: 24364 ترقیم الشثری: -- 25454
٢٥٤٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن الحسن بن صالح عن جابر عن ابي جعفر قال: النبيذ حلال.
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ نبیذ حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25454، ترقيم محمد عوامة 24364)