🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24345 ترقیم الشثری: -- 25435
٢٥٤٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خالد بن حرملة العبدي عن الوليد بن عمرو ابن اخي ابي نضرة، انه سال الحسن عن (الجف) (١) ، فقال: وما (الجف؟) (٢) ، قال: سقاء على ثلاث قوائم، يوكى من اعلى ومن اسفله، قال: لا باس به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (الحق).
(٢) في [أ، ح، ط]: (الحق).

حضرت ولید بن عمرو بن اخی ابو نضرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت حسن سے جُفّ کے بارے میں سوال کیا؟ تو حضرت حسن نے پوچھا: جُفّ کیا ہے؟ سائل نے بتایا کہ وہ تین پائے پر مبنی ایک مشکیزہ ہوتا ہے۔ جس کو اوپر اور نیچے سے باندہ دیا جاتا ہے۔ تو حضرت حسن سے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25435]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25435، ترقيم محمد عوامة 24345)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24346 ترقیم الشثری: -- 25436
٢٥٤٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن (ابي) (١) إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: قال عمر: إنا لنشرب هذا الشراب الشديد لنقطع به لحوم الإبل في بطوننا ان تؤذينا، فمن رابه من شرابه شيء فليمزجه بالماء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) صحيح.

حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر فرماتے تھے۔ ہم یہ سخت مشروب (اس لئے) پیتے ہیں کہ اس کے ذریعہ سے ہم اپنے پیٹوں میں موجود اونٹ کے گوشت کو ہضم کرسکیں تاکہ وہ ہم کو اذیت نہ دے۔ پس جس شخص کو اس کے پینے میں شک و شبہ ہو تو وہ اس میں پانی کی آمیزش کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25436]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25436، ترقيم محمد عوامة 24346)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24347 ترقیم الشثری: -- 25437
٢٥٤٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم قال: حدثني عتبة بن فرقد قال: قدمت على عمر، فدعا بعس من نبيذ قد كاد يصير خلا، فقال: اشرب، فاخذته فشربته، فما كدت ان ⦗٢٦٣⦘ اسيغه، ثم اخذه فشربه، ثم قال: يا عتبة، إنا نشرب هذا النبيذ الشديد لنقطع (به) (١) لحوم الإبل في بطوننا ان (تؤذينا) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (يؤذينا).
(٣) صحيح.

حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے عتبہ بن فرقد نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ایک بڑا پیالہ منگوایا جس میں نبیذ تھی۔ جو کہ سرکہ بننے کے قریب تھی۔ پس حضرت عمر نے کہا۔ تم اس کو پیو۔ میں نے وہ پیالہ پکڑا اور اس کو پیا۔ لیکن وہ مجھے حلق سے بآسانی نہیں اتر رہی تھی۔ پھر حضرت عمر نے وہ پیالہ پکڑا اور اس کو نوش فرمایا اور پھر کہا۔ اے عتبہ! ہم یہ سخت قسم کی نبیذ اس لیئے پیتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ سے ہم اپنے پیٹوں میں موجود اونٹوں کے گوشت کو کاٹ دیں (یعنی ہضم کریں) تاکہ وہ ہمیں تکلیف نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25437، ترقيم محمد عوامة 24347)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24348 ترقیم الشثری: -- 25438
٢٥٤٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن همام (قال: اتي) (١) عمر بنبيذ زبيب من نبيذ زبيب الطائف، قال: فلما (ذاقه) (٢) قطب، فقال: إن لنبيذ زبيب الطائف (لعراما) (٣) ، ثم دعا بماء فصبه عليه، (فشرب) (٤) وقال: إذا اشتد عليكم فصبوا عليه الماء واشربوا (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن أبي).
(٢) في [ح]: (ذرقه).
(٣) أي: شدة، وفي [ط، هـ]: (لغراما).
(٤) في [جـ]: (وشرب)، وفي [ز]: (وشربه).
(٥) صحيح.

حضرت ہمام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس مقام طائف کی کشمش کی نبیذ لائی گئی۔ راوی کہتے ہیں: پس جب آپ نے اس کو چکھا تو آپ نے اس میں آمیزش کرنا چاہی اور آپ نے فرمایا: یقینا طائف کی کشمش کی نبیذ سخت ہوتی ہے، پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس میں انڈیل دیا پھر اس کو نوش فرمایا۔ اور کہا: جب تم میں سے کسی کو نبیذ سخت لگے تو تم اس میں پانی ڈال لو اور اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25438، ترقيم محمد عوامة 24348)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24349 ترقیم الشثری: -- 25439
٢٥٤٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب ان قوما من ثقيف لقوا عمر بن الخطاب وهو قريب من مكة، فدعاهم بانبذتهم، فاتوه بقدح من نبيذ فقربه من فيه، ثم دعا بماء فصبه عليه مرتين او ثلاثا فقال: اكسروه بالماء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سعید بن المسیب سے روایت ہے کہ قبیلہ ثقیف کے کچھ لوگ حضرت عمر بن خطاب سے اس وقت ملے جبکہ وہ مکہ کے قریب تھے۔ تو حضرت عمر نے ان کو ان کی نبیذ سمیت بلایا۔ پس وہ حضرت عمر کی خدمت میں آئے اور ایک پیالہ نبیذ کا ساتھ لائے۔ حضرت عمر نے اس کو اپنے منہ کے قریب کیا پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس میں دو یا تین مرتبہ پانی ملایا۔ پھر فرمایا: اس کو پانی سے توڑ ڈالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25439]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25439، ترقيم محمد عوامة 24349)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24350 ترقیم الشثری: -- 25440
٢٥٤٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن إبراهيم عن مجاهد قال: قال عمر: إني رجل (معجار) (١) البطن او (مسعار) (٢) البطن، فاشرب هذا السويق ⦗٢٦٤⦘ (فلا) (٣) (يلائمني) (٤) ، واشرب هذا اللبن (فلا) (٥) (يلائمني) (٦) ، واشرب هذا النبيذ الشديد فيسهل بطني (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في النهاية ١/ ٢٧٥، ولسان العرب ٤/ ١٤٠، وتاج العروس ١٠/ ٤٣٦: (مجعار)، أي: يابس الطبيعة.
(٢) في [ح]: (مشعار).
(٣) في [أ، جـ، ح، ز]: (ولا).
(٤) في [هـ]: (يلاومني).
(٥) في [أ، جـ، ح، ز]: (ولا).
(٦) في [هـ]: (يلاومني).
(٧) منقطع؛ مجاهد لم يدرك عمر.

حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: میں ایسا آدمی ہوں جس کا پیٹ سخت رہتا ہے۔ پس میں یہ ستو پیتا ہوں تو یہ مجھے موافق نہیں آتے اور میں یہ دودھ پیتا ہوں تو یہ بھی مجھے موافق نہیں آتا۔ اور میں یہ سخت نبیذ پیتا ہوں تو یہ میرے پیٹ کو پتلا کردیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25440]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25440، ترقيم محمد عوامة 24350)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24351 ترقیم الشثری: -- 25441
٢٥٤٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن عمران بن مسلم عن سويد بن غفلة قال: كنت اشرب النبيذ مع ابي الدرداء واصحاب رسول الله ﷺ بالشام في الحباب (بالعظام) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (العظام).
(٢) صحيح.

حضرت سوید بن غفلہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں ملک شام میں حضرت ابو الدرداء اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیگر صحابہ کے ہمراہ بڑے بڑے مٹکوں میں نبیذ پیا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25441، ترقيم محمد عوامة 24351)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24352 ترقیم الشثری: -- 25442
٢٥٤٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن سعيد بن مسروق عن الشماس قال: قال عبد الله: ما يزال القوم وإن شرابهم لحلال (٢) حتى يصير عليهم (حراما) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (لأخوص).
(٢) في [هـ]: زيادة (فما يقومون).
(٣) في [ز]: (حرام).
(٤) مجهول؛ لجهالة الشماس.

حضرت شماس سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کا قول ہے۔ جب تک لوگوں کا مشروب حلال ہوگا تب تک لوگ دین پر قائم رہیں گے۔ یہاں تک کہ ان کے مشروبات حرام ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25442، ترقيم محمد عوامة 24352)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24353 ترقیم الشثری: -- 25443
٢٥٤٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (١) ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عمرو ابن ميمون قال: لما طعن عمر اتاه الطبيب (فقال) (٢) : اي الشراب احب ⦗٢٦٥⦘ إليك؟ قال: النبيذ (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (عن).
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) صحيح.

حضرت عمر و بن میمون سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر کو نیزہ مارا گیا اور آپ کے پا س طبیب آیا تو اس نے پوچھا۔ آپ کو کون سا مشروب سب سے زیادہ محبوب ہے؟ آپ نے فرمایا: نبیذ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25443، ترقيم محمد عوامة 24353)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24354 ترقیم الشثری: -- 25444
٢٥٤٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (الاحوص) (١) [عن سماك عن ابي حصين قال: رايت (زر) (٢) بن حبيش يشرب بنبيذ الخوابي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الأخوص).
(٢) في [ط]: (در)، وفي [ح]: (ذر).

حضرت ابو حصین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے زربن حبیش کو مٹکوں کی نبیذ پیتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25444، ترقيم محمد عوامة 24354)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں