مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
22. (في الخمر وما جاء فيها)
شراب کے بارے میں آمدہ روایات
ترقیم عوامۃ: 24555 ترقیم الشثری: -- 25649
٢٥٦٤٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن ابي زياد عن سالم (بن) (١) ابي الجعد ومجاهد عن ابي سعيد الخدري قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يدخل الجنة عاق ولا مدمن (خمر) (٢) ولا منان"] (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٣) سقط الخبر من: [جـ].
(٤) ضعيف منكر؛ يزيد بن أبي زياد ضعيف، أخرجه أحمد (١١٢٢٢)، والنسائي في الكبرى (٤٩٢٠)، وأبو يعلى (١١٦٨)، وأبو نعيم في الحلية (٣/ ٣٠٩)، والبيهقي (٨/ ٢٨٨)، وابن جرير في مسند على من تهذيب الآثار (٣١٠)، والقزويني في التدوين (٤/ ١٠٠)، والسهمي في تاريخ جرجان (١/ ٢٩٥)، والخطيب في الموضح (٢/ ١٠٠)، والبزار (٢٩٣٢/ كشف)، والبغوي في شرح السنة (٣٤٢٨).
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں داخل نہ ہوگا والدین کا نافرمان، شراب کا رساک، اور احسان جتلانے والا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25649]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25649، ترقيم محمد عوامة 24555)
ترقیم عوامۃ: 24556 ترقیم الشثری: -- 25650
٢٥٦٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (يحيى) (١) بن إسحاق قال: اخبرنا يحيى بن ايوب عن عبيد الله بن (زحر) (٢) عن بكر بن سوادة عن قيس بن سعد (بن) (٣) عبادة ⦗٣١٩⦘ ان رسول الله ﷺ قال:"إن ربي حرم علي الخمر والكوبة والقنين" -يعني العود- ثم قال:"إياكم و (الغبيراء) (٤) (فإنها (٥) خمر العالم) (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (محمد).
(٢) في [ح، ط]: (رحو).
(٣) في [ز]: (عن).
(٤) في [جـ]: (التغبير).
(٥) في [ط، هـ]: زيادة (ثلث).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) ضعيف منقطع؛ لضعف عبيد اللَّه بن زحر، وبكر لم يثبت سماعه من قيس بن سعد، أخرجه أحمد (١٥٤٨١)، والبيهقي ١٠/ ٢٢٢، والطبراني ١٨/ (٨٩٧)، وأبو يعلى (١٤٣٦)، وابن عبد الحكم في فتوح مصر ١/ ٤٥٨.
حضرت قیس بن عبادہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقینا میرے پروردگار نے مجھ پر شراب، نرد اور قنین یعنی سارنگی کو حرام قرار دیا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خبردار تم مکئی کی شراب سے بچو، کیونکہ یہ پورے جہاں کی خمر ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25650]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25650، ترقيم محمد عوامة 24556)
ترقیم عوامۃ: 24557 ترقیم الشثری: -- 25651
٢٥٦٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد العزيز قال: حدثني نافع محن ابن عمر قال: نزل تحريم الخمر وإن بالمدينة خمسة (اشربة) (١) (كلها) (٢) يدعونها الخمر ما فيها خمر العنب (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (أشهر).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) صحيح؛ عبد العزيز بن عمير ثقة على الصحيح، وقد أخرجه البخاري (٤٦١٦).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ خمر کی حرمت کا حکم نازل ہوا اور مدینہ میں (تب) پانچ مشروبات تھے جن سب کو خمر کہا جاتا تھا، ان میں انگور کی خمر داخل نہیں تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25651]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25651، ترقيم محمد عوامة 24557)
ترقیم عوامۃ: 24558 ترقیم الشثری: -- 25652
٢٥٦٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابي إسحاق الشيباني عن عبد الله بن شداد قال: لما اسري بالنبي ﷺ اوتي بدابة حتى اتى بيت المقدس، فاتي بإنائين في واحد خمر، وفي (الآخر) (١) لبن، فاخذ اللبن فقال له جبرائيل: هديت وهديت امتك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (آخر).
(٢) مرسل؛ رواية عبد اللَّه بن شداد عن النبي ﷺ من قبيل المرسل، أخرجه ابن جرير في التفسير ٩/ ١٥.
حضرت عبد اللہ بن شداد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج پر لے جایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک سواری لائی گئی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت المقدس پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو برتن لائے گئے۔ ایک برتن میں شراب تھی اور دوسرے برتن میں دودھ تھا۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دودھ لے لیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا۔ ”آپ کی راہنمائی کی گئی ہے اور آپ کی امت کی بھی راہ نمائی کی گئی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25652]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25652، ترقيم محمد عوامة 24558)
ترقیم عوامۃ: 24559 ترقیم الشثری: -- 25653
٢٥٦٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن وائل بن داود التيمي عن إبراهيم قال: قال الاشعري: لان اصلي (لسارية) (١) احب إلي من ان ⦗٣٢٠⦘ اشرب الخمر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سارية).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن الأشعري.
حضرت ابراہیم تیمی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت اشعری نے فرمایا: میں اس ستون کے لئے نماز پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں شراب نوشی کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25653]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25653، ترقيم محمد عوامة 24559)
ترقیم عوامۃ: 24560 ترقیم الشثری: -- 25654
٢٥٦٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن ابي الاشهب عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:"ما يسرني اني شربت إناء من خمر واني تصدقت بمثله ذهبا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ بات خوش نہیں کرتی کہ میں شراب کا ایک برتن پیوں اور اس کے مثل سونا صدقہ کروں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25654]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25654، ترقيم محمد عوامة 24560)
ترقیم عوامۃ: 24561 ترقیم الشثری: -- 25655
٢٥٦٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ليث عن قيس عن مكحول قال: اوصى رسول الله ﷺ بعض اهلي (الا) (١) يشرب الخمر، فإن شربها مفتاح كل شر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أن لا).
(٢) مرسل ضعيف؛ مكحول تابعي، وليث ضعيف.
حضرت مکحول سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بعض اہل خانہ کو اس بات کی وصیت فرمائی تھی کہ وہ شراب نوشی نہ کریں کیونکہ شراب نوشی ہر شر کی کنجی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25655]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25655، ترقيم محمد عوامة 24561)
ترقیم عوامۃ: 24562 ترقیم الشثری: -- 25656
٢٥٦٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابي (حيان) (١) قال: اخبرني ابو الفرات عن ابي داود قال: كنت عند منبر حذيفة (وهو) (٢) بالمدائن، فحمد الله واثنى عليه ثم قال: اما بعد، فإن بائع الخمر وشاربها (٣) سواء (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (حبان).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) في [جـ، ز]: زيادة (في الإثم).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي داود.
حضرت ابو داؤد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس منبر کے قریب موجود تھا جبکہ وہ مقام مدائن میں تھے، پس انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی پھر ارشاد فرمایا: اما بعد: بلاشبہ شراب بیچنے والا اور شراب نوشی کرنے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25656]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25656، ترقيم محمد عوامة 24562)
ترقیم عوامۃ: 24563 ترقیم الشثری: -- 25657
٢٥٦٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة عن (زبيد) (١) عن خيثمة انه سمعه يقول: كنت قاعدا عند عبد الله بن عمرو، فذكر الكبائر حتى ذكر الخمر، فكان رجلا تهاون بها، فقال عبد الله بن عمرو: ولا شربها رجل مصبحا إلا ⦗٣٢١⦘ ظل مشركا حتى يمسي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (زيد)، وفي [ز]: (زبير).
(٢) صحيح.
حضرت زبید، حضرت خیثمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ حضرت زبید نے حضرت خیثمہ کو کہتے سُنا۔ میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا، پس کبیرہ گناہوں کا ذکر ہوا تو شراب کا بھی ذکر آیا۔ اس پر ایک آدمی نے شراب کو ہلکا گناہ سمجھا، تو حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کوئی آدمی بھی شراب کو صبح کے وقت نہیں پیتا مگر یہ کہ وہ رات مشرک ہونے کی حالت میں کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25657]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25657، ترقيم محمد عوامة 24563)
ترقیم عوامۃ: 24564 ترقیم الشثری: -- 25658
٢٥٦٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن يحيى بن سعيد عن النعمان بن ابي عياش قال: (ارسلنا) (١) إلى (عبد الله) (٢) بن (عمرو) (٣) (نساله) (٤) عن اي الكبائر اكبر؟ فقال: الخمر، (فاعدنا) (٥) إليه الرسول فقال: الخمر، إنه من شربها لم تقبل له صلاة سبعا، فإن سكر لم تقبل له صلاة اربعين يوما، (فإن مات فيها مات) (٦) ميتة جاهلية (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (أرسلت).
(٢) في [ز]: (عبيد اللَّه).
(٣) في [ط، هـ]: (عمر).
(٤) (سأله) في: [ط]، (وسأله) في [ز].
(٥) (فأوعدنا) في [ط].
(٦) في [ط، هـ]: (فإن مات؛ مات فيها).
(٧) صحيح.
حضرت نعمان بن ابی عیاش سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی طرف ایک قاصد اس غرض سے بھیجا کہ ہم نے آپ سے یہ سوال کیا کہ کبیرہ گناہوں میں سے کون سا گناہ زیادہ بڑا ہے؟ انہوں نے جواب ارشاد فرمایا: شراب۔ ہم نے پھر دوبارہ ان کی طرف قاصد بھیجا تو انہوں نے پھر فرمایا: شراب۔ کیونکہ جو شخص شراب نوشی کرتا ہے تو اس کی سات دن تک نماز قبول نہیں کی جاتی اور اگر اس کو شراب سے نشہ بھی ہوجائے تو پھر اس کی چالیس دن تک کی نماز قبول نہیں ہوتی اور اگر اس دوران وہ مرجائے تو جاہلیت کی موت مرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25658]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25658، ترقيم محمد عوامة 24564)