مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
22. (في الخمر وما جاء فيها)
شراب کے بارے میں آمدہ روایات
ترقیم عوامۃ: 24545 ترقیم الشثری: -- 25639
٢٥٦٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن سليمان الاصبهاني عن (سهيل) (١) عن ابيه عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"مدمن الخمر كعابد الوثن" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سهل).
(٢) ضعيف معلول، محمد بن سليمان الأصبهاني ضعيف، أخرجه ابن ماجه (٣٣٧٥)، والبخاري في التاريخ الكبير ١/ ١٢٩، وابن عدي ٦/ ٢٢٩، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ٢/ ٤٦، وانظر: العلل للدارقطني ١٠/ ١١٤، وشعب الإيمان ٥/ ١٢.
حضرت ابوہریرہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عادی شراب نوش ایسا ہے جیسا کہ بُت کا پجاری۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25639، ترقيم محمد عوامة 24545)
ترقیم عوامۃ: 24546 ترقیم الشثری: -- 25640
٢٥٦٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن إسحاق عن يحيى بن عباد (بن) (١) عبد الله بن الزبير عن ابيه قال: كنا عند عائشة، فمر (جلبة) (٢) على بابها، فسمعت الصوت فقال: ما هذا؟ فقالوا: رجل ضرب في الخمر، قالت: سبحان الله! سمعت رسول الله ﷺ يقول:"لا يزني الزاني حين يزني وهو مؤمن، ولا يشرب الخمر حين (يشرب) (٣) وهو مؤمن، (ولا يسرق حين يسرق وهو ⦗٣١٦⦘ مؤمن) (٤) " فإياكم إياكم (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، هـ]: (حبلة).
(٣) في [أ، ح، ط]: (شرب).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٥) منقطع حكما؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه أحمد (٢٥٠٨٨)، والبزار (١١٢/ كشف)، وابن جرير في مسند ابن عباس من تهذيب الآثار (٩١٩)، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ٢٥٦، والآجري في الشريعة ص ١١٢، والطبراني في الأوسط (١٢٥٣)، وبحشل في تاريخ واسط ص ٢٢٧، والخطيب ٥/ ٢٢٣.
حضرت یحییٰ بن عباد بن عبد اللہ بن زبیر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: کہ ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں موجود تھے کہ اس دوران ان کے دروازہ کے پاس سے تو انہوں نے اس کی آواز سُنی تو پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا، ایک شخص کو شراب نوشی کی سزا میں مارا جا رہا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں، سبحان اللہ! میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سُنا ”زنا کرنے والا شخص جب زنا کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں زناء نہیں کرتا، شراب پینے والا شخص جب شراب نوشی کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں شراب نوشی نہیں کرتا، چوری کرنے والا شخص جب چوری کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں چوری نہیں کرتا۔“ پس تم بچو، پس تم بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25640، ترقيم محمد عوامة 24546)
ترقیم عوامۃ: 24547 ترقیم الشثری: -- 25641
٢٥٦٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يزني الزاني (حين يزني) (١) وهو مؤمن، ولا يسرق حين يسرق وهو مؤمن، ولا يشرب الخمر حين يشرب وهو مؤمن، ولا ينتهب نهبة يرفع الناس (٢) ابصارهم وهو مؤمن" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز، ط].
(٢) في [هـ]: زيادة (إليه).
(٣) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه البخاري (٢٤٧٥)، ومسلم (٥٧).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زنا کرنے والا شخص جب زنا کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں زنا نہیں کرتا اور چوری کرنے والا شخص جب چوری کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں چوری نہیں کرتا اور شراب نوشی کرنے والا شخص جب شراب نوشی کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں شراب نوشی نہیں کرتا۔ مال کو اچکنے والا جس کے اچکنے کو لوگ آنکھیں اٹھا کر دیکھتے ہوں۔ ایمان کی حالت میں مال کو نہیں اچکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25641، ترقيم محمد عوامة 24547)
ترقیم عوامۃ: 24548 ترقیم الشثری: -- 25642
٢٥٦٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن مدرك عن ابن ابي اوفى قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يشرب الخمر حين (يشربها) (١) وهو مؤمن" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (يشرب بها)، وفي [ط، هـ]: (شرب).
(٢) ضعيف؛ لضعف ليث، وتقدم بإسناد حسن ٤/ ٤٠٤، برقم [١٨٥٧٠] وأخرجه أحمد (١٩١٠٢)، والطيالسي (٨٢٣)، والبزار (١١١/ كشف)، والبغوي في الجعديات (٢٦٧)، وعبد بن حميد (٥٢٥)، والحارث (٣٢/ بغية)، ومسدد كما في الاتحاف (٢٨٠).
حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شراب پینے والا شخص، جب شراب پیتا ہے وہ ایمان کی حالت میں نہیں ہوتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25642، ترقيم محمد عوامة 24548)
ترقیم عوامۃ: 24549 ترقیم الشثری: -- 25643
٢٥٦٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر [كان ينهى ان (تسقى) (١) البهائم الخمر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (يسقى).
(٢) صحيح.
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات سے منع کیا کرتے تھے کہ جانوروں کو شراب پلائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25643]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25643، ترقيم محمد عوامة 24549)
ترقیم عوامۃ: 24550 ترقیم الشثری: -- 25644
٢٥٦٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: اخبونا عبدة بن سليمان عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر] (١) : انه بلغه ان نساء (يمتشطن) (٢) بالخمر، فقال: القى الله في رؤوسهن (الحاصة) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين القوسين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ح، ط]: (يمتشطون).
(٣) في [أ، ح، ط]: (الخاصة).
(٤) صحيح.
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہیں (ابن عمر رضی اللہ عنہما کو) یہ بات معلوم ہوئی کہ کچھ عورتیں شراب کے ساتھ کنگھی کرتی ہیں۔ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ان کے سروں میں حاصہ (بال اڑا دینے والی بیماری) ڈال دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25644]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25644، ترقيم محمد عوامة 24550)
ترقیم عوامۃ: 24551 ترقیم الشثری: -- 25645
٢٥٦٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن ابي السفر عن امراته ان عائشة سئلت عن المراة (تمتشط) (١) بالعسلة فيها الخمر، فنهت عن ذلك اشد النهي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط]: (يمتشط).
(٢) مجهول؛ لجهالة امرأة أبي السفر.
حضرت ابو السفر، اپنی بیوی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو شہد کے ایسے بستہ ٹکڑے کے ذریعہ کنگھی کرے جس میں شراب ڈالی گئی ہو؟ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس سے شدید طور پر ممانعت فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25645]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25645، ترقيم محمد عوامة 24551)
ترقیم عوامۃ: 24552 ترقیم الشثری: -- 25646
٢٥٦٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم عن حذيفة قال: تمتشط بالخمر؟ لا طيبها الله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن حذيفة.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں جو عورت خمر کے ساتھ کنگھی کرتی ہے؟ اللہ تعالیٰ اس کو طیب نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25646]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25646، ترقيم محمد عوامة 24552)
ترقیم عوامۃ: 24553 ترقیم الشثری: -- 25647
٢٥٦٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن ابي هاشم عن نافع قال: كانت لابن عمر (بختية) (١) وانها مرضت، فوصف لي ان اداويها بالخمر، فداويتها فقلت لابن عمر إنهم (وصفوا) (٢) لي ان ادوايها بالخمر، قال: ففعلت؟ قلت: لا، وقد كنت فعلت، (قال) (٣) : اما إنك لو فعلت لعاقبتك (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (نجيبة).
(٢) في [ط]: (وضعوا).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) حسن؛ خلف بن خليفة صدوق.
حضرت نافع سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک بختی اونٹنی تھی اور وہ بیمار ہوگئی۔ پس مجھے یہ کہا گیا کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ سے علاج کروں۔ پس میں نے اس کا علاج کرلیا پھر میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا، لوگوں نے مجھے اس کے بارے مں م کہا تھا کہ میں اس کا خمر کے ذریعہ سے علاج کروں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا۔ پھر تم نے یہ کیا؟ میں نے جواب دیا: نہیں، جبکہ میں نے یہ کام کیا تھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا۔ اگر تم یہ کام کرلیتے تو میں تمہیں سزا دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25647]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25647، ترقيم محمد عوامة 24553)
ترقیم عوامۃ: 24554 ترقیم الشثری: -- 25648
٢٥٦٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد عن مجاهد عن عبد الله بن عمرو قال: لا يدخل الجنة مدمن (الخمر) (١) (ولا عاق) (٢) ولا منان (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (خمر).
(٢) في [ز]: (لا عاق).
(٣) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، أخرجه النسائي في الكبرى (٤٩١٧)، والبخاري في الصغير (١/ ٢٩٨)، وأبو نعيم في الحلية (٣/ ٣٠٩)، والخطيب (١٢/ ٢٣٩)، وسيأتي مرفوعًا (٨/ ٣٥٦) بنحوه.
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں جنت میں شراب کا رسیا داخل نہ ہوگا اور نہ والدین کا نافرمان داخل ہوگا اور نہ ہی احسان جتلانے والا داخل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25648]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25648، ترقيم محمد عوامة 24554)